Chapter No: 51
باب الْخِتَانِ بَعْدَ الْكِبَرِ وَنَتْفِ الإِبْطِ
Circumcision at an old age, and pulling out one's armpit hair
باب: بوڑھا ہونے پر ختنہ کرنا اور بغل کے بال نوچنا۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ قُزَعَةَ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " الْفِطْرَةُ خَمْسٌ الْخِتَانُ، وَالاِسْتِحْدَادُ، وَنَتْفُ الإِبْطِ، وَقَصُّ الشَّارِبِ، وَتَقْلِيمُ الأَظْفَارِ "
Narrated By Abu Huraira : The Prophet said "Five things are in accordance with Al Fitra (i.e. the tradition of prophets): to be circumcised, to shave the pelvic region, to pull out the hair of the armpits, to cut short the moustaches, and to clip the nails.'
ہم سے یحیٰی بن قز عہ نے بیا ن کیا کہا ہم سے ابراہیم بن سعد نے انہوں نے ابن شہاب سے انہوں نے سعید بن مسیب سے انہوں نے ابو ہریرہؓ سے انہوں نے نبیﷺسے آپؐ نے فر مایا پیدائشی سنتیں پانچ ہیں ختنہ کرنا اور زیر ناف کے بال مونڈنا اور بغل کے بال نوچنا اور مونچھ کترانا اور ناخون تر شوانا ۔
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " اخْتَتَنَ إِبْرَاهِيمُ بَعْدَ ثَمَانِينَ سَنَةً، وَاخْتَتَنَ بِالْقَدُومِ ". مُخَفَّفَةً. حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ وَقَالَ " بِالْقَدُّومِ "
Narrated By Abu Huraira : Allah's Apostle said "The Prophet) Abraham circumcised himself after he had passed the age of eighty years and he circumcised himself with an adze."
ہم سے ابو الیمان نے بیا ن کیا کہا ہم کو شعیب بن ابی حمزہ نے خبر دی کہا ہم سے ابو الزناد نے بیا ن کیا ا نہوں نے اعرج سے انہوں نے ابو ہر یرہؓ سے کہ رسول اللہﷺ نے فر مایا حضرت ابراہیمؑ نے اسی برس کی عمرہونے کے بعد تبرسے ختنہ کیا (یعنی کلہاڑے سے )جس کو قَدُوم بہ تخفیف دال کہتے ہیں ہم سے قتیبہ نے بیا ن کیا کہا ہم سےمغیرہ بن عبد اللہ نے انہوں نے ابوالزناد سے یہی حدیث اس میں قدّوم ہے بہ تشدید دال ۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ، أَخْبَرَنَا عَبَّادُ بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ مِثْلُ مَنْ أَنْتَ حِينَ قُبِضَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم قَالَ أَنَا يَوْمَئِذٍ مَخْتُونٌ. قَالَ وَكَانُوا لاَ يَخْتِنُونَ الرَّجُلَ حَتَّى يُدْرِكَ.
Narrated Said bin Jubair: Ibn 'Abbas was asked, "How old were you when the Prophet died?" He replied. "At that time I had been circumcised." At that time, people did not circumcise the boys till they attained the age of puberty.
ہم سے محمد بن عبد الرحیم نے بیا ن کیا کہا ہم کو عبادبن موسٰی نے خبر دی کہا ہم سے اسمٰعیل بن جعفر نے بیا ن کیا انہوں نے اسرائیل سے انہوں نے ( اپنےداد ) ابو اسحاق سبیعی سے انہوں نے سعید بن جبیر سے انہوں نے کہا ابن عباسؓ سے کسی نے پوچھا تم نبیﷺکی وفات کے وقت کس کی عمر کے تھے انہوں نے کہا آپ کی وفات کے وقت میرا ختنہ ہوچکا تھا اور عرب لوگوں کی عادت تھی جب تک لڑکا جوانی کے قریب نہ ہوتا اس کا ختنہ نہ کرتے ۔
وَقَالَ ابْنُ إِدْرِيسَ عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قُبِضَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَأَنَا خَتِينٌ
Sa'id bin Jubair said, "Ibn 'Abbas said, 'When the Prophet died, I had already been circumcised."
اور عبد اللہ بن ادریس بن یزید نے اپنے والد سے روایت کی انہوں نے ابو اسحاق سبیعی سے انہوں نے سعید بن جبیر سے انہوں نے ابن عباسؓ سے انہوں نے کہا جب نبی ﷺ کی وفات ہوئی اس وقت میرا ختنہ ہو چکا تھا ۔
Chapter No: 52
باب كُلُّ لَهْوٍ بَاطِلٌ إِذَا شَغَلَهُ عَنْ طَاعَةِ اللَّهِ
Every amusement or deed that diverts one from fulfiling one's obedience towards Allah, is falsehood.
باب: آدمی جس کام میں مصروف ہو کر اللہ کی عبادت سے غافل ہو جائے وہ لہو میں داخل اور باطل ہے
وَمَنْ قَالَ لِصَاحِبِهِ تَعَالَ أُقَامِرْكَ. وَقَوْلُهُ تَعَالَى {وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْتَرِي لَهْوَ الْحَدِيثِ}الآية
And who says to his companion, "Come along, let us gamble!". And the Statement of Allah, "And of mankind is he who purchases idle talks (i.e., music, singing etc) to mislead (men) ..." (V.31:6)
اور جو شخص دوسرے سے کہے آ میں تجھ سے جوا کھیلوں اس کا کیا حکم ہے اور اللہ تعالٰی نے (سورۂ لقمان میں) فرمایا بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو اللہ کی راہ سے بہکا دینے کے لئے کھیل کود کی باتیں مول لیتے ہیں۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَنْ حَلَفَ مِنْكُمْ فَقَالَ فِي حَلِفِهِ بِاللاَّتِ وَالْعُزَّى. فَلْيَقُلْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ. وَمَنْ قَالَ لِصَاحِبِهِ تَعَالَ أُقَامِرْكَ. فَلْيَتَصَدَّقْ "
Narrated By Abu Huraira : Allah's Apostle said, "Whoever among you takes an oath wherein he says, 'By Al-Lat and Al-'Uzza,' names of two Idols worshipped by the Pagans, he should say, 'None has the right to be worshipped but Allah; And whoever says to his friend, 'Come, let me gamble with you ! He should give something in charity."
ہم سے یحیٰی بن بکیر نے بیا ن کیا کہا ہم سے لیث بن سعد نے انہوں نے عقیل سے انہوں نے ابن شہاب سے انہوں نے کہا مجھ کو حمید بن عبد الرحمٰن نے خبر دی کہ ابو ہر یرہؓ نے کہا رسول اللہﷺنے فر مایا جو شخص تم میں سے لات اور عزی (بتوں )کی قسم کھائے وہ پھر سے( تجدید ایمان کرے )کہے لا الہ الا اللہ اور جو شخص اپنے دوست سے کہے آؤ ہم تم جوا کھیلیں تو (وہ کفا رے کے طور پر )کچھ خیرات نکالے ۔
Chapter No: 53
باب مَا جَاءَ فِي الْبِنَاءِ
What has been mentioned regarding the buildings
باب: عمارت بنانا کیسا ہے
وَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم {مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ إِذَا تَطَاوَلَ رِعَاءُ الْبَهْمِ فِي الْبُنْيَانِ}
And Abu Hurairah said, "The Prophet (s.a.w) said, 'One of the portents of the Hour will be when the shepherds of livestock (camels, goats, sheep, cows, lambs etc) start boasting and competing with each other in the construction of higher buildings'."
ابوہریرہؓ نے نبیﷺ سے روائیت کیا کہ آپ نے فرمایا قیامت کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ کالے اونٹوں کے چرانے والے لمبی لمبی عمارتیں ٹھونکیں گے
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ـ هُوَ ابْنُ سَعِيدٍ ـ عَنْ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ رَأَيْتُنِي مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بَنَيْتُ بِيَدِي بَيْتًا، يُكِنُّنِي مِنَ الْمَطَرِ، وَيُظِلُّنِي مِنَ الشَّمْسِ، مَا أَعَانَنِي عَلَيْهِ أَحَدٌ مِنْ خَلْقِ اللَّهِ.
Narrated By Ibn 'Umar : During the life-time of the Prophet I built a house with my own hands so that it might protect me from the rain and shade me from the sun; and none of Allah's creatures assisted me in building it.
ہم سے ابو نعیم نے بیان کیا کہا ہم سے اسحاق بن سعید نے انہوں نے اپنے والد سعید بن عمرو سے انہوں نے عبد اللہ بن عمرؓ سے انہوں نے کہا میں نے خود اپنا حال دیکھا ہے میں نے نبیﷺ کے زمانہ میں (رہنے کے لئے )ایک جھو نپڑا اپنے ہاتھ سے آپ بنا لیا تھا جو بارش اور دھوپ سے میرا آسرا کرتا اس کے بنانے میں اللہ کی کسی مخلوق نے میری مددنہیں کی تھی ۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ عَمْرٌو قَالَ ابْنُ عُمَرَ وَاللَّهِ مَا وَضَعْتُ لَبِنَةً عَلَى لَبِنَةٍ، وَلاَ غَرَسْتُ نَخْلَةً، مُنْذُ قُبِضَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم. قَالَ سُفْيَانُ فَذَكَرْتُهُ لِبَعْضِ أَهْلِهِ قَالَ وَاللَّهِ لَقَدْ بَنَى بَيْتًا. قَالَ سُفْيَانُ قُلْتُ فَلَعَلَّهُ قَالَ قَبْلَ أَنْ يَبْنِيَ.
Narrated By 'Amr : Ibn 'Umar said, "By Allah, I have not put a brick over a brick (i.e. constructed a building) or planted any date-palm tree since the death of the Prophet." Sufyan (the sub narrator) said, "I told this narration (of Ibn 'Umar) to one of his (Ibn 'Umar's) relatives, and he said, 'By Allah, he did build (something.' "Sufyan added, "I said, 'He must have said (the above narration) before he built."
ہم سے علی بن عبد اللہ مدینی نے بیا ن کیا کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے کہ عمرو بن دینار نے کہا عبد اللہ بن عمرؓ کہتے تھے خدا کی قسم جب سے نبی ﷺکی وفات ہوئی میں نے کوئی اینٹ دوسری اینٹ پر نہیں رکھی اور نہ کوئی کھجور کا درخت بھٹلایا سفیان نے کہا میں نے یہ حدیث عبد اللہ بن عمرؓ کے گھر والوں میں کسی سے بیان کی(اس کا نام معلوم نہیں ہوا۔) وہ کہنے لگا خدا کی قسم عبد اللہ بن عمرؓ نےتو گھر بنوا یا تھا سفیان نے کہا میں نے اس کو یہ جواب دیا شاید یہ ابن عمرؓ نے اس وقت کہا ہوگا جب تک انہوں نے یہ گھر نہ بنوایا ہو گا ۔