بابُ صِفَةِ الْجَنَّةِ
About the features of Paradise
جنت کی صفات کا بیان
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ وَحُمَيْدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « حُفَّتِ الْجَنَّةُ بِالْمَكَارِهِ وَحُفَّتِ النَّارُ بِالشَّهَوَاتِ ».
It was narrated that Anas bin Malik said: "The Messenger of Allah (s.a.w) said: 'Paradise is surrounded with hardships and Hell is surrounded with desires."'
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺنے فرمایا: جنت ناپسند دیدہ چیزوں (تکلیفوں) سے گھری ہوئی ہے، اورجہنم نفسانی خواہشوں سے گھری ہوئی ہے۔
وَحَدَّثَنِى زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ حَدَّثَنِى وَرْقَاءُ عَنْ أَبِى الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- بِمِثْلِهِ.
A similar report (as Hadith no. 7130) was narrated from Abu Hurairah, from the Prophet (s.a.w).
یہ حدیث حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی ﷺسے حسب سابق روایت کیا ہے۔
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَمْرٍو الأَشْعَثِىُّ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ قَالَ زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا وَقَالَ سَعِيدٌ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَبِى الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَعْدَدْتُ لِعِبَادِىَ الصَّالِحِينَ مَا لاَ عَيْنٌ رَأَتْ وَلاَ أُذُنٌ سَمِعَتْ وَلاَ خَطَرَ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ ». مِصْدَاقُ ذَلِكَ فِى كِتَابِ اللَّهِ (فَلاَ تَعْلَمُ نَفْسٌ مَا أُخْفِىَ لَهُمْ مِنْ قُرَّةِ أَعْيُنٍ جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ)
It was narrated from Abu Hurairah that the Prophet (s.a.w) said: "Allah, Glorified and Exalted is He, said: 'I have prepared for My righteous slaves that which no eye has seen, no ear has heard, nor has it ever crossed the mind of man."' This is confirmed in the Book of Allah: "No person knows what is kept hidden for them of joy as a reward for what they used to do."
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺنے فرمایا: اللہ عزوجل نے ارشاد فرمایا: میں نے اپنے نیک بندوں کے لیے وہ نعمتیں تیار کررکھی ہیں جن کو نہ کسی آنکھ نے دیکھا ہے ، اور نہ کسی کان نےسنا ہے اور نہ کسی انسان کے دل میں ان کا خیال آیا ہے ، اور قرآن مجید میں اس کا مصداق یہ آیت ہے : (ترجمہ:) کسی انسان کو معلوم نہیں کہ ان کے نیک کاموں کے بدلہ میں جو انکی آنکھوں کی ٹھنڈک پوشیدہ رکھی گئی ہے۔
حَدَّثَنِى هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِىُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ أَبِى الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَعْدَدْتُ لِعِبَادِىَ الصَّالِحِينَ مَا لاَ عَيْنٌ رَأَتْ وَلاَ أُذُنٌ سَمِعَتْ وَلاَ خَطَرَ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ ذُخْرًا بَلْهَ مَا أَطْلَعَكُمُ اللَّهُ عَلَيْهِ ».
It was narrated from Abu Hurairah that the Prophet (s.a.w) said: "Allah, Glorified and Exalted is He, said: 'I have prepared for My righteous slaves that which no eye has seen, no ear has heard, nor has it ever crossed the mind of man,' apart from that of which Allah has informed you."
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺنے فرمایا:اللہ عزوجل نے ارشاد فرمایا: میں نے اپنے نیک بندوں کے لیے وہ نعمتیں تیار کررکھی ہیں جن کو کسی آنکھ نے نہ دیکھا ہے، اور نہ کسی کان نےسنا ہے اور نہ کسی انسان کے دل میں ان کا خیال آیا ہے ، ان نعمتوں کا ذکر چھوڑو جن پر اللہ تعالیٰ نے تمہیں مطلع کردیا ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِى شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ - وَاللَّفْظُ لَهُ - حَدَّثَنَا أَبِى حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ أَبِى صَالِحٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « يَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَعْدَدْتُ لِعِبَادِىَ الصَّالِحِينَ مَا لاَ عَيْنٌ رَأَتْ وَلاَ أُذُنٌ سَمِعَتْ وَلاَ خَطَرَ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ. ذُخْرًا بَلْهَ مَا أَطْلَعَكُمُ اللَّهُ عَلَيْهِ ». ثُمَّ قَرَأَ (فَلاَ تَعْلَمُ نَفْسٌ مَا أُخْفِىَ لَهُمْ مِنْ قُرَّةِ أَعْيُنٍ)
It was narrated that Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah (s.a.w) said: 'Allah, Glorified and Exalted is He, says: "I have prepared for My righteous slaves that which no eye has seen, no ear has heard, nor has it ever entered the heart of man," apart from that of which Allah has informed you."' Then he recited: "No person knows what is kept hidden for them of joy..."
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺنےفرمایا: اللہ عزوجل ارشاد فرماتا ہے: میں نے اپنے نیک بندوں کے لیے وہ نعمتیں تیار کی ہیں جن کو نہ کسی آنکھ نے دیکھا ہے،اور نہ کسی کان نے سنا ہے اور نہ ان کاکسی بشر کے دل میں خیال آیا ، ان نعمتوں کا ذکر چھوڑو جن پر اللہ تعالیٰ نے تم کو مطلع کردیا ہے ، پھر آپ نے یہ آیت پڑھی: (ترجمہ: ) کسی انسان کو معلوم نہیں کہ ان کے نیک کاموں کے بدلہ میں جو ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک پوشیدہ رکھی گئی ہے۔
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ وَهَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِىُّ قَالاَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِى أَبُو صَخْرٍ أَنَّ أَبَا حَازِمٍ حَدَّثَهُ قَالَ سَمِعْتُ سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ السَّاعِدِىَّ يَقُولُ شَهِدْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- مَجْلِسًا وَصَفَ فِيهِ الْجَنَّةَ حَتَّى انْتَهَى ثُمَّ قَالَ -صلى الله عليه وسلم- فِى آخِرِ حَدِيثِهِ « فِيهَا مَا لاَ عَيْنٌ رَأَتْ وَلاَ أُذُنٌ سَمِعَتْ وَلاَ خَطَرَ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ ». ثُمَّ اقْتَرَأَ هَذِهِ الآيَةَ (تَتَجَافَى جُنُوبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَطَمَعًا وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنْفِقُونَ فَلاَ تَعْلَمُ نَفْسٌ مَا أُخْفِىَ لَهُمْ مِنْ قُرَّةِ أَعْيُنٍ جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ ).
Sahl bin Sa'd As-Sa'idi said: "I was present with the Messenger of Allah (s.a.w) in a gathering where he described Paradise, and at the end of his talk he said: 'There is in it that which no eye has seen, no ear has heard, nor has it ever crossed the heart of man.' Then he recited these Verses: "Their sides forsake their beds, to invoke their Lord in fear and hope, and they spend (in charity in Allah's Cause) out of what We have bestowed on them. No person knows what is kept hidden for them of joy as a reward for what they used to do."
حضرت سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہﷺکے ساتھ ایک مجلس میں موجود تھا ، جس میں آپﷺنے جنت کی صفت بیان کی ، یہاں تک کہ رسول اللہﷺنے اس حدیث کے آخر میں یہ فرمایا: جنت میں ایسی نعمتیں ہیں جن کو کسی آنکھ نے نہ دیکھا ہے ، اور نہ کسی کان نے سنا ہے ، اور نہ کسی بشر کے دل میں ان کا خیال آیا ہے ، پھر آپ نے یہ آیت پڑھی : (ترجمہ: ) ان کے پہلو خواب گاہوں سے دور رہتے ہیں ، وہ ڈرتے ہوئے اور امید کے ساتھ اپنے رب سے دعا کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نےان کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرتےہیں ، سو کسی کو معلوم نہیں کہ ان کے نیک کاموں کے بدلہ میں جو ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک پوشیدہ رکھی گئی ہے۔
Chapter No: 1
باب إِنَّ فِي الْجَنَّةِ شَجَرَةً يَسِيرُ الرَّاكِبُ فِي ظِلِّهَا مِائَةَ عَامٍ لاَ يَقْطَعُهَا
There is a tree in the paradise under whose shade a rider would travel for one hundred years and yet he would not be able to cross it
جنت کے ایک ایسے درخت کا ذکر جس کا سایہ ایک سو سال کی مسافت تک پھیلا ہوا ہے
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِى سَعِيدٍ الْمَقْبُرِىِّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- أَنَّهُ قَالَ « إِنَّ فِى الْجَنَّةِ لَشَجَرَةً يَسِيرُ الرَّاكِبُ فِى ظِلِّهَا مِائَةَ سَنَةٍ ».
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah (s.a.w) said: "In Paradise there is a tree in whose shade a rider could travel for one hundred years."
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺنے فرمایا: جنت میں ایک درخت ہے جس کےسائے میں ایک سوار سو سال تک چلتا رہے گا۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا الْمُغِيرَةُ - يَعْنِى ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحِزَامِىَّ - عَنْ أَبِى الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- بِمِثْلِهِ وَزَادَ « لاَ يَقْطَعُهَا ».
A similar report (as Hadith no. 7136) was narrated from Abu Hurairah from the Prophet (s.a.w), and he added: "...and still not cross it."
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی ﷺسے اس حدیث کی طرح روایت کیا ہے ، اور اس میں یہ ہے کہ وہ سوار سو سال تک چلنے کے باوجود اس سائے کو طے نہیں کرے گا۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِىُّ أَخْبَرَنَا الْمَخْزُومِىُّ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ أَبِى حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِنَّ فِى الْجَنَّةِ لَشَجَرَةً يَسِيرُ الرَّاكِبُ فِى ظِلِّهَا مِائَةَ عَامٍ لاَ يَقْطَعُهَا ».
It was narrated from Sahl bin Sa'd that the Messenger of Allah (s.a.w) said: "In Paradise there is a tree in whose shade a rider could travel for one hundred years, and still not cross it."
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺنےفرمایا: جنت میں ایک درخت ہے ، ایک سوار اس کے سائے میں سو سال تک چلتا رہے گا پھر بھی اس سائے کو طے نہیں کرسکے گا۔
قَالَ أَبُو حَازِمٍ فَحَدَّثْتُ بِهِ النُّعْمَانَ بْنَ أَبِى عَيَّاشٍ الزُّرَقِىَّ فَقَالَ حَدَّثَنِى أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِىُّ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِنَّ فِى الْجَنَّةِ شَجَرَةً يَسِيرُ الرَّاكِبُ الْجَوَادَ الْمُضَمَّرَ السَّرِيعَ مِائَةَ عَامٍ مَا يَقْطَعُهَا ».
Abu Sa'eed Al-Khudri narrated that the Prophet (s.a.w) said: "In Paradise there is a tree in whose shade a rider could travel on a fine, swift-footed horse for one hundred years, and still not cross it."
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺنے فرمایا: جنت میں ایک درخت ہے جس کو ایک عمدہ تیز رفتار گھوڑے پر سوار آدمی سو سال میں بھی طے نہیں کرسکے گا۔
Chapter No: 2
باب إِحْلاَلِ الرِّضْوَانِ عَلَى أَهْلِ الْجَنَّةِ فَلاَ يَسْخَطُ عَلَيْهِمْ أَبَدًا
About the grant of Allah’s pleasure to the people of paradise so that Allah will never be angry with them
جنت والوں پر رب کریم کے ہمیشہ کے لیے راضی رہنے اور کبھی نہ ناراض ہونے کا بیان
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَهْمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ أَخْبَرَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ح وَحَدَّثَنِى هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِىُّ - وَاللَّفْظُ لَهُ - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنِى مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِى سَعِيدٍ الْخُدْرِىِّ أَنَّ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِنَّ اللَّهَ يَقُولُ لأَهْلِ الْجَنَّةِ يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ. فَيَقُولُونَ لَبَّيْكَ رَبَّنَا وَسَعْدَيْكَ وَالْخَيْرُ فِى يَدَيْكَ. فَيَقُولُ هَلْ رَضِيتُمْ فَيَقُولُونَ وَمَا لَنَا لاَ نَرْضَى يَا رَبِّ وَقَدْ أَعْطَيْتَنَا مَا لَمْ تُعْطِ أَحَدًا مِنْ خَلْقِكَ فَيَقُولُ أَلاَ أُعْطِيكُمْ أَفْضَلَ مِنْ ذَلِكَ فَيَقُولُونَ يَا رَبِّ وَأَىُّ شَىْءٍ أَفْضَلُ مِنْ ذَلِكَ فَيَقُولُ أُحِلُّ عَلَيْكُمْ رِضْوَانِى فَلاَ أَسْخَطُ عَلَيْكُمْ بَعْدَهُ أَبَدًا ».
It was narrated from Abu Sa'eed Al-Khudri that the Prophet (s.a.w) said: "Allah, Glorified and Exalted is He, will say to the people of Paradise: 'O people of Paradise!' They will say: 'Here we are at Your service, our Lord, all goodness is in Your Hand.' He will say: 'Are you pleased?' They will say: 'How could we not be pleased, O Lord, when You have given us that which You have not given to anyone else among Your creation?' He will say: 'Shall I not give you something even better than that?' They will say: 'O Lord, what can be better than that?' He will say: 'I bestow My pleasure upon you, and I will never be angry with you."
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺنے فرمایا: یقینا اللہ تعالیٰ جنت والوں سے فرمائے گا: اے جنت والو! وہ کہیں گے : اے ہمارے رب ! لبیک ہم اطاعت کے لیے حاضر ہیں اور سب خیر تیرے ہاتھوں میں ہے ، اللہ تعالیٰ فرمائے گا : کیا تم راضی ہو؟ وہ کہیں گے : اے ہمارے رب ! ہمی کیا ہواہے کہ ہم راضی نہ ہوں ، تو نے ہمیں وہ کچھ دیا ہے جو تو نے اپنی مخلوق میں سے کسی کو نہیں دیا ، اللہ تعالیٰ فرمائے گا : کیا میں تم کو اس سے افضل نعمت نہ دوں ، وہ کہیں گے : اے ہمارے رب! اس سے افضل کیا چیز ہوگی ؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا : میں نے تم پر اپنی رضامندی (کی سرٹیفکیٹ) جاری کردی ہے ، میں اس کےبعد تم سے کبھی ناراض نہیں ہوں گا۔
Chapter No: 3
باب تَرَائِي أَهْلِ الْجَنَّةِ أَهْلَ الْغُرَفِ كَمَا يُرَى الْكَوْكَبُ فِي السَّمَاءِ
The inhabitants of Paradise will see the people of the upper compartments (ranks) as stars are seen in the sky
جنت والے ، اونچے بالا خانے والوں کو ایسے دیکھیں گے جیسے آسمان میں ستارے نظر آتے ہیں
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ - يَعْنِى ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقَارِىَّ - عَنْ أَبِى حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِنَّ أَهْلَ الْجَنَّةِ لَيَتَرَاءَوْنَ الْغُرْفَةَ فِى الْجَنَّةِ كَمَا تَرَاءَوْنَ الْكَوْكَبَ فِى السَّمَاءِ ».
It was narrated from Sahl bin Sa'd that the Messenger of Allah (s.a.w) said: "The inhabitants of Paradise will see the highest place in Paradise as you see the planets in the sky."
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺنے فرمایا: جنتی لوگ جنت میں ایک بالاخانہ اس طرح دیکھیں گے جس طرح تم آسمان میں ستاروں کو دیکھتے ہو۔
قَالَ فَحَدَّثْتُ بِذَلِكَ النُّعْمَانَ بْنَ أَبِى عَيَّاشٍ فَقَالَ سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِىَّ يَقُولُ كَمَا تَرَاءَوْنَ الْكَوْكَبَ الدُّرِّىَّ فِى الأُفُقِ الشَّرْقِىِّ أَوِ الْغَرْبِىِّ».
Abu Sa'eed (in his Hadith) said: "As you see a brilliant star in the eastern or western horizon."
راوی کہتا ہے : میں نے یہ روایت نعمان بن ابی عیاش سے بیان کی ہے ، وہ کہتےہیں کہ میں نے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ جس طرح تم آسمان کے مشرقی یا مغربی کنارے میں روشن ستارے کو دیکھتے ہو۔
وَحَدَّثَنَاهُ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا الْمَخْزُومِىُّ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ أَبِى حَازِمٍ بِالإِسْنَادَيْنِ جَمِيعًا نَحْوَ حَدِيثِ يَعْقُوبَ.
A Hadith like that of Ya'qub (no. 7141) was narrated from Abu Hazim with both chain of narrators.
یہ حدیث ایک اور سند سے بھی حسب سابق مروی ہے۔
حَدَّثَنِى عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ يَحْيَى بْنِ خَالِدٍ حَدَّثَنَا مَعْنٌ حَدَّثَنَا مَالِكٌ ح وَحَدَّثَنِى هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِىُّ - وَاللَّفْظُ لَهُ - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِى مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِى سَعِيدٍ الْخُدْرِىِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِنَّ أَهْلَ الْجَنَّةِ لَيَتَرَاءَوْنَ أَهْلَ الْغُرَفِ مِنْ فَوْقِهِمْ كَمَا تَتَرَاءَوْنَ الْكَوْكَبَ الدُّرِّىَّ الْغَابِرَ مِنَ الأُفُقِ مِنَ الْمَشْرِقِ أَوِ الْمَغْرِبِ لِتَفَاضُلِ مَا بَيْنَهُمْ ». قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ تِلْكَ مَنَازِلُ الأَنْبِيَاءِ لاَ يَبْلُغُهَا غَيْرُهُمْ. قَالَ « بَلَى وَالَّذِى نَفْسِى بِيَدِهِ رِجَالٌ آمَنُوا بِاللَّهِ وَصَدَّقُوا الْمُرْسَلِينَ ».
It was narrated from Abu Sa'eed Al-Khudri that the Messenger of Allah (s.a.w) said: "The inhabitants of Paradise will see the people of the highest place in Paradise above them, as you see the brilliant star far away on the horizon in the east, or the west, because of the difference in status between them." They said: "O Messenger of Allah, is that the status of the Prophets that no one else will attain?'' He said: "No, by the One in Whose Hand is my soul. They are men who believed in Allah and believed in the Messengers."
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺنے فرمایا: جنتی لوگ اپنے اوپر بالا خانے والوں کو اس طرح دیکھیں گے جس طرح تم آسمان کے مشرقی یا مغربی کنارے میں دور سے چمکتے ہوئے ستارے کو دیکھتے ہو، کیونکہ بعض کے درجات بعض سے زیادہ ہوں گے ، صحابہ نے پوچھا : اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا وہ انبیاء کے درجات ہوں گے جن تک کوئی اور نہیں پہنچ سکتا ، آپﷺنے فرمایا: کیوں نہیں ، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ، یہ وہ لوگ ہیں جو اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے اور انہوں نے رسولوں کی تصدیق کی ۔
Chapter No: 4
باب فِيمَنْ يَوَدُّ رُؤْيَةَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَهْلِهِ وَمَالِهِ
Regarding one who would like to see the Prophet ﷺ even at the expense of his family and wealth
آپﷺکی زیارت کے شوق میں اپنا مال اور گھر بار قربان کردینے والوں کا ذکر
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ - يَعْنِى ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ - عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « مِنْ أَشَدِّ أُمَّتِى لِى حُبًّا نَاسٌ يَكُونُونَ بَعْدِى يَوَدُّ أَحَدُهُمْ لَوْ رَآنِى بِأَهْلِهِ وَمَالِهِ ».
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah (s.a.w) said: "Among the most beloved of my Ummah to me are people who will come after me, one of whom would wish to have seen me, even if that was at the expense of his family and his wealth."
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺنے فرمایا: میری امت میں مجھ سے سب سے زیادہ محبت کرنے والے وہ لوگ ہیں جو میرے بعد ہوں گے ، ان میں سے ایک آدمی کی یہ خواہش ہوگی کہ کاش! وہ اپنے تمام اہل وعیال اور مال کو قربان کرکے مجھے دیکھ لے۔
Chapter No: 5
باب فِي سُوقِ الْجَنَّةِ وَمَا يَنَالُونَ فِيهَا مِنَ النَّعِيمِ وَالْجَمَالِ
Concerning the market of paradise and what they will get of blessings and beauty
جنت کے بازار اور اس کی خوبصورت اشیاء کی تفصیل
حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْبَصْرِىُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِىِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِنَّ فِى الْجَنَّةِ لَسُوقًا يَأْتُونَهَا كُلَّ جُمُعَةٍ فَتَهُبُّ رِيحُ الشَّمَالِ فَتَحْثُو فِى وُجُوهِهِمْ وَثِيَابِهِمْ فَيَزْدَادُونَ حُسْنًا وَجَمَالاً فَيَرْجِعُونَ إِلَى أَهْلِيهِمْ وَقَدِ ازْدَادُوا حُسْنًا وَجَمَالاً فَيَقُولُ لَهُمْ أَهْلُوهُمْ وَاللَّهِ لَقَدِ ازْدَدْتُمْ بَعْدَنَا حُسْنًا وَجَمَالاً. فَيَقُولُونَ وَأَنْتُمْ وَاللَّهِ لَقَدِ ازْدَدْتُمْ بَعْدَنَا حُسْنًا وَجَمَالاً ».
It was narrated from Anas bin Malik that the Messenger of Allah (s.a.w) said: "In Paradise there is a market to which they will come every Friday. Then the north wind will blow and will blow on their faces and garments, and increase them in beauty and elegance. Then they will return to their families having increased in beauty and elegance and their families will say to them: 'By Allah, you have increased in beauty and elegance,' and they will say: 'By Allah, you too have increased in beauty and elegance."'
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺنے فرمایا: جنت میں ایک بازار ہے جس میں جنتی ہر جمعہ کو آیا کریں گے ، پھر شمال کی ہوا چلے گی جس سے ان کے چہرے اور کپڑے بھر جائیں گے ، اور ان کا حسن وجمال اور بڑھ جائے گا ، پھر وہ اپنے اہل طرف واپس جائیں گے تو وہ کہیں گے : اللہ کی قسم !ہمارے بعد تمہارا حسن اور جمال بہت زیادہ ہوگیا ، وہ کہیں گے: اللہ کی قسم! ہمارے بعد تمہارا حسن اور جمال بہت زیادہ ہوگیا۔
Chapter No: 6
باب أَوَّلُ زُمْرَةٍ تَدْخُلُ الْجَنَّةَ عَلَى صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ وَصِفَاتُهُمْ وَأَزْوَاجُهُمْ
The first group which will enter paradise will look like the full moon, their attributes and their spouses
جنت میں سب سے پہلے داخل ہونے والے گروہ کے چہرے چودھویں کے چاند جیسے ہوں گے ، نیز اس گروہ کی دیگر صفات اور ان کی بیویوں کے احوال کا بیان
حَدَّثَنِى عَمْرٌو النَّاقِدُ وَيَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِىُّ جَمِيعًا عَنِ ابْنِ عُلَيَّةَ - وَاللَّفْظُ لِيَعْقُوبَ - قَالاَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ أَخْبَرَنَا أَيُّوبُ عَنْ مُحَمَّدٍ قَالَ إِمَّا تَفَاخَرُوا وَإِمَّا تَذَاكَرُوا الرِّجَالُ فِى الْجَنَّةِ أَكْثَرُ أَمِ النِّسَاءُ فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ أَوَلَمْ يَقُلْ أَبُو الْقَاسِمِ -صلى الله عليه وسلم- « إِنَّ أَوَّلَ زُمْرَةٍ تَدْخُلُ الْجَنَّةَ عَلَى صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ وَالَّتِى تَلِيهَا أَضْوَإِ كَوْكَبٍ دُرِّىٍّ فِى السَّمَاءِ لِكُلِّ امْرِئٍ مِنْهُمْ زَوْجَتَانِ اثْنَتَانِ يُرَى مُخُّ سُوقِهِمَا مِنْ وَرَاءِ اللَّحْمِ وَمَا فِى الْجَنَّةِ أَعْزَبُ ».
It was narrated that Muhammad said: "They either boasted or discussed whether there would be more men or women in Paradise. Abu Hurairah said: 'Did not Abul-Qasim (s.a.w) say: The first group to enter Paradise will look like the moon when it is full, then those who follow them will look like the most brilliant planet in the sky. Each man among them will have two wives whose marrow can be seen beneath their flesh, and there will be no one in Paradise who is unmarried.'"
محمد کہتے ہیں کہ لوگوں نے ایک دوسرے پر فخر کیا یا ذکر کیا ہے کہ آیا جنت میں مرد زیادہ ہوں گے یا عورتیں زیادہ ہوں گے ، حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: کیاابو القاسم ﷺنے یہ نہیں فرمایا:کہ جنت میں جوپہلا گروہ داخل ہوگا اس کی صورت چودھویں رات کے چاند کی طرح ہوگی اور جو گروہ اس کے بعد جائے گا ، اس کی صورت آسمان میں جگمگاتے ستارے کی طرح ہوگی ، ہر جنتی آدمی کی دو بیویاں ہوں گی ، جن کی پنڈلیوں کا مغز ان کے گوشت کے اندر سے دکھائی دے گا ، اور جنت میں کوئی غیر شادی شدہ نہیں ہوگا۔
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَيُّوبَ عَنِ ابْنِ سِيرِينَ قَالَ اخْتَصَمَ الرِّجَالُ وَالنِّسَاءُ أَيُّهُمْ فِى الْجَنَّةِ أَكْثَرُ فَسَأَلُوا أَبَا هُرَيْرَةَ فَقَالَ قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ -صلى الله عليه وسلم- بِمِثْلِ حَدِيثِ ابْنِ عُلَيَّةَ.
It was narrated that Ibn Sirin said: "Men and women disputed as to which of them would form the majority in Paradise. They asked Abu Hurairah and he said: 'Abul-Qasim (s.a.w) said: ..."' a Hadith like that of Ibn 'Ulayyah (no.7147).
ابن سیرین کہتے ہیں کہ مردوں اور عورتوں میں یہ بحث ہوئی ہے کہ ان میں سے کون جنت میں زیادہ ہوگا ، پھر انہوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے اس کے متعلق سوال کیا ، انہوں نے کہا: ابو القاسم نے فرمایا: اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے۔
وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ - يَعْنِى ابْنَ زِيَادٍ - عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « أَوَّلُ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ ». ح وَحَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ - وَاللَّفْظُ لِقُتَيْبَةَ - قَالاَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ عُمَارَةَ عَنْ أَبِى زُرْعَةَ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِنَّ أَوَّلَ زُمْرَةٍ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ عَلَى صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ وَالَّذِينَ يَلُونَهُمْ عَلَى أَشَدِّ كَوْكَبٍ دُرِّىٍّ فِى السَّمَاءِ إِضَاءَةً لاَ يَبُولُونَ وَلاَ يَتَغَوَّطُونَ وَلاَ يَمْتَخِطُونَ وَلاَ يَتْفُلُونَ أَمْشَاطُهُمُ الذَّهَبُ وَرَشْحُهُمُ الْمِسْكُ وَمَجَامِرُهُمُ الأَلُوَّةُ وَأَزْوَاجُهُمُ الْحُورُ الْعِينُ أَخْلاَقُهُمْ عَلَى خُلُقِ رَجُلٍ وَاحِدٍ عَلَى صُورَةِ أَبِيهِمْ آدَمَ سِتُّونَ ذِرَاعًا فِى السَّمَاءِ ».
It was narrated that Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah (s.a.w) said: 'The first group to enter Paradise will look like the moon when it is full, and those who come after them will look like the most brilliant planet in the sky. They will not urinate, or defecate, or spit, or blow their noses. Their combs will be of gold and their sweat will be musk, and their incense burners will be of aloes wood. Their wives will be Al-Hur Al-'Iyn and their form will be as one man, the image of their father Adam, sixty cubits tall.'"
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا: جو پہلا گروہ جنت میں داخل ہوگا اس کی صورت چودھویں رات کے چاند کی طرح ہوگی ، پھر ان کے بعد جو گروہ داخل ہوگا ان کی صورت آسمان کے بہت چمکدار ستارے کی طرح ہوگی وہ پیشاب نہیں کریں گے ، نہ رفع حاجت کریں گے ، نہ ناک صاف کریں گے ، نہ تھوکیں گے ، ان کی کنگھیاں سونے کی ہوں گی ، ان کا پسینہ کستوری جیسا ہوگا ، ان کی انگیٹھیوں میں عود سلگتا ہوگا ، ان کی بیویوں کی بڑی بڑی آنکھیں ہوں گی ، ان سب کےاخلاق ایک جیسے ہوں گے ، وہ اپنے باپ حضرت آدم کی صورت پر ہوں گے ، اور ان کا قد لمبائی میں ساٹھ ہاتھ کےبرابر ہوگا۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِى شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِى صَالِحٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « أَوَّلُ زُمْرَةٍ تَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِى عَلَى صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ عَلَى أَشَدِّ نَجْمٍ فِى السَّمَاءِ إِضَاءَةً ثُمَّ هُمْ بَعْدَ ذَلِكَ مَنَازِلُ لاَ يَتَغَوَّطُونَ وَلاَ يَبُولُونَ وَلاَ يَمْتَخِطُونَ وَلاَ يَبْزُقُونَ أَمْشَاطُهُمُ الذَّهَبُ وَمَجَامِرُهُمُ الأَلُوَّةُ وَرَشْحُهُمُ الْمِسْكُ أَخْلاَقُهُمْ عَلَى خُلُقِ رَجُلٍ وَاحِدٍ عَلَى طُولِ أَبِيهِمْ آدَمَ سِتُّونَ ذِرَاعًا ». قَالَ ابْنُ أَبِى شَيْبَةَ عَلَى خُلُقِ رَجُلٍ. وَقَالَ أَبُو كُرَيْبٍ عَلَى خَلْقِ رَجُلٍ. وَقَالَ ابْنُ أَبِى شَيْبَةَ عَلَى صُورَةِ أَبِيهِمْ.
It was narrated that Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah (s.a.w) said: 'The first group of my Ummah to enter Paradise will look like the moon when it is full, then those who come after them will be like the brightest stars in the sky, then there will come others of different status. They will not defecate, or urinate, or blow their noses, or spit. Their combs will be of gold, their incense burners will be of aloes wood and their sweat will be musk. Their form will be that of one man, the height of their father Adam, sixty cubits." Ibn Abi Shaibah said: "In the form (Khuluqi) of one man." Abu Kuraib said: "In the creation (Khulqi) of one man." Ibn Abi Shaibah said: "In the image of their father."
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا: میری امت میں سے جو پہلا گروہ جنت میں داخل ہوگا وہ چودھویں رات کے چاند کی طرح ہوگا ، پھر جو ان کے بعد جائیں گے وہ بہت چمکدار ستارے کی طرح ہوں گے ، پھر ان کے بعد مرتبے ہوں گے ، وہ نہ پاخانہ کریں گے ، نہ پیشاب کریں گے ، اور نہ ناک صاف کریں گے ، اور نہ تھوکیں گے، ان کی کنگھیاں سونے کی ہوں گی اور ان کی انگیٹھیوں میں عود کی خوشبو ہوگی ، ان کا پسینہ کستوری کی طرح ہوگا ،تمام لوگوں کے اخلاق ایک جیسے ہوں گے ، ان کا قد ان کے باپ حضرت آدم کےقد کے مطابق ساٹھ ہاتھ ہوگا۔ ابن ابی شیبہ کی روایت میں ہے کہ تمام کا اخلاق ایک جیسا ہوگا ، اور ابو کریب کی روایت میں ہے : سب کی جسمانی بناوٹ ایک جیسی ہوگی اور ابن ابی شیبہ نے کہا: وہ اپنےباپ کی صورت پر ہوں گے۔
Chapter No: 7
باب فِي صِفَاتِ الْجَنَّةِ وَأَهْلِهَا وَتَسْبِيحِهِمْ فِيهَا بُكْرَةً وَعَشِيًّا
The features of paradise and its inhabitants, and how they will praise Allah (SWT) in the morning and evening
جنت اور جنتیوں کے احوال اور ان کے اس میں صبح وشام تسبیح کرنے کا بیان
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « أَوَّلُ زُمْرَةٍ تَلِجُ الْجَنَّةَ صُوَرُهُمْ عَلَى صُورَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ لاَ يَبْصُقُونَ فِيهَا وَلاَ يَمْتَخِطُونَ وَلاَ يَتَغَوَّطُونَ فِيهَا آنِيَتُهُمْ وَأَمْشَاطُهُمْ مِنَ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ وَمَجَامِرُهُمْ مِنَ الأَلُوَّةِ وَرَشْحُهُمُ الْمِسْكُ وَلِكُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمْ زَوْجَتَانِ يُرَى مُخُّ سَاقِهِمَا مِنْ وَرَاءِ اللَّحْمِ مِنَ الْحُسْنِ لاَ اخْتِلاَفَ بَيْنَهُمْ وَلاَ تَبَاغُضَ قُلُوبُهُمْ قَلْبٌ وَاحِدٌ يُسَبِّحُونَ اللَّهَ بُكْرَةً وَعَشِيًّا ».
It was narrated that Hammam bin Munabbih said: This is what Abu Hurairah narrated to us from the Messenger of Allah (s.a.w). And he mentioned a number of Ahadith, including the following: "The Messenger of Allah (s.a.w) said: 'The first group to enter Paradise will look like the moon when it is full. They will not spit, or blow their noses, or defecate therein. Their vessels and combs will be of gold and silver, their incense burners will be of aloes wood, and their sweat will be musk. Each of them will have two wives, the marrow of whose calves will be visible from beneath the flesh because of their beauty. There will be no dissent or enmity among them, and their hearts will be as one, and they will glorify Allah morning and evening."'
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺنے فرمایا: جنت میں جو پہلا گروہ داخل ہوگا وہ چودھویں رات کے چاند کی طرح ہوگا ، وہ ا س میں نہ تھوکیں گے ، نہ ناک صاف کریں گے ، اور نہ جنت میں پاخانہ کریں گے ، ان کے برتن اور کنگھیاں سونے اور چاندی کے ہوں گے ، ان کی انگیٹھیوں میں عود ہندی سلگتی ہوگی ، ان کا پسینہ کستوری کی طرح ہوگا ، ان میں سے ہر ایک کی دو بیویاں ہوں گی ، ان کی پنڈلیوں کا مغز حسن کی وجہ سے گوشت کے اندر سے نظر آئے گا ، ان میں کوئی اختلاف نہیں ہوگا ، اور نہ ہی کوئی بغض ، سب کے دل ایک دل جیسے ہوں گے ، وہ صبح اور شام اللہ تعالیٰ کی تسبیح کریں گے ۔
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِى شَيْبَةَ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ - وَاللَّفْظُ لِعُثْمَانَ - قَالَ عُثْمَانُ حَدَّثَنَا وَقَالَ إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِى سُفْيَانَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- يَقُولُ « إِنَّ أَهْلَ الْجَنَّةِ يَأْكُلُونَ فِيهَا وَيَشْرَبُونَ وَلاَ يَتْفُلُونَ وَلاَ يَبُولُونَ وَلاَ يَتَغَوَّطُونَ وَلاَ يَمْتَخِطُونَ ». قَالُوا فَمَا بَالُ الطَّعَامِ قَالَ « جُشَاءٌ وَرَشْحٌ كَرَشْحِ الْمِسْكِ يُلْهَمُونَ التَّسْبِيحَ وَالتَّحْمِيدَ كَمَا يُلْهَمُونَ النَّفَسَ ».
It was narrated that Jabir said: "I heard the Prophet (s.a.w) say: 'The people of Paradise will eat and drink there, but they will not spit, or urinate, or defecate, or blow their noses.' They said: 'What about their digestion?' He said: 'It will be by means of burping and sweating like musk. And they will glorify and praise Allah as easily as breathing."'
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی ﷺکو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جنتی لوگ جنت میں کھائیں گے اور پئیں گے، اس میں نہ تھوکیں گے ، نہ پیشاب کریں گے ، نہ پاخانہ کریں گے ، اور نہ ناک صاف کریں گے ، صحابہ نے کہا: پھر ان کا کھانا کہاں جائے گا؟ آپﷺنے فرمایا: ڈکار اور پسینہ (آئے گا) جوکستوری کی طرح (خوشبودار) ہوگا ، ان کو تسبیح اور حمد کا اس طرح الہام ہوگا جس طرح سانس آتا جاتا ہے۔
وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِى شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنِ الأَعْمَشِ بِهَذَا الإِسْنَادِ إِلَى قَوْلِهِ « كَرَشْحِ الْمِسْكِ ».
It was narrated from Al-A'mash with this chain of narrators (a Hadith similar to no. 7152), as far as the words "...like musk."
یہ حدیث ایک اور سند سے "کرشح المسک" تک مروی ہے۔
وَحَدَّثَنِى الْحَسَنُ بْنُ عَلِىٍّ الْحُلْوَانِىُّ وَحَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ كِلاَهُمَا عَنْ أَبِى عَاصِمٍ - قَالَ حَسَنٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ - عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِى أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « يَأْكُلُ أَهْلُ الْجَنَّةِ فِيهَا وَيَشْرَبُونَ وَلاَ يَتَغَوَّطُونَ وَلاَ يَمْتَخِطُونَ وَلاَ يَبُولُونَ وَلَكِنْ طَعَامُهُمْ ذَاكَ جُشَاءٌ كَرَشْحِ الْمِسْكِ يُلْهَمُونَ التَّسْبِيحَ وَالْحَمْدَ كَمَا يُلْهَمُونَ النَّفَسَ ». قَالَ وَفِى حَدِيثِ حَجَّاجٍ « طَعَامُهُمْ ذَلِكَ ».
Jabir bin 'Abdullah said: "The Messenger of Allah (s.a.w) said: 'The people of Paradise will eat and drink there, but they will not defecate, or blow their noses, or urinate. Rather their digestion will be by belching like musk, they will glorify and praise Allah as easily as breathing."'
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺنے فرمایا: جنتی جنت میں کھائیں گے اور پئیں گے ، وہ اس میں پاخانہ نہیں کریں گے ، نہ ناک صاف کریں گے ، نہ پیشاب کریں گے ، ان کا کھانا ڈکار (کی شکل میں تحلیل ) ہوگا ،وہ کستوری کی طرح خوشبودار ہوگا ، ان کو تسبیح اور حمد کا الہام کیا جائے گا ، جس طرح سانس آتا جاتا ہے ، حجاج کی روایت میں ہے : " وطعامہم ذلک"۔
وَحَدَّثَنِى سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الأُمَوِىُّ حَدَّثَنِى أَبِى حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِى أَبُو الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم-. بِمِثْلِهِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ « وَيُلْهَمُونَ التَّسْبِيحَ وَالتَّكْبِيرَ كَمَا يُلْهَمُونَ النَّفَسَ ».
A similar report (as Hadith no. 7154) was narrated from. Jabir from the Prophet (s.a.w) except that he said: "... And they will glorify and praise Allah as easily as breathing."
حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے نبیﷺ سے اس حدیث کی طرح روایت کیا ہے ، البتہ اس میں یہ ہے کہ ان کوتسبیح اور تکبیر کا اس طرح الہام کیا جائے گا جس طرح سانس آتا جاتا ہے۔
Chapter No: 8
بَابٌ فِي دَوَامِ نَعِيمِ أَهْلِ الْجَنَّةِ وَقَوْلِهِ تَعَالَى: {وَنُودُوا أَنْ تِلْكُمُ الْجَنَّةُ أُورِثْتُمُوهَا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ}
Concerning the everlasting bliss of the people of paradise, and the words of Allah, The Most High: “and it will be announced to them: this is the paradise which you have inherited for what you used to do”
جنت والوں اور ان کی نعمتوں کے ہمیشہ رہنے کا بیان اور نیکوکاروں کو جنت کی جاگیر دائمی طور پر الاٹ کرنے کا اعلان
حَدَّثَنِى زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِىٍّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَبِى رَافِعٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ يَنْعَمُ لاَ يَبْأَسُ لاَ تَبْلَى ثِيَابُهُ وَلاَ يَفْنَى شَبَابُهُ ».
It was narrated from Abu Hurairah that the Prophet (s.a.w) said: "Whoever enters Paradise will enjoy bliss and will not be miserable, his clothes will not wear out, and his youth will not fade."
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺنے فرمایا: جو آدمی جنت میں داخل ہوگا اس کونعمتیں دی جائیں گے پھر اس کو کوئی تکلیف نہیں ہوگی ، اس کے کپڑے پرانےنہیں ہوں گے ، نہ اس کی جوانی ختم ہوگی ۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ - وَاللَّفْظُ لإِسْحَاقَ - قَالاَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ قَالَ الثَّوْرِىُّ فَحَدَّثَنِى أَبُو إِسْحَاقَ أَنَّ الأَغَرَّ حَدَّثَهُ عَنْ أَبِى سَعِيدٍ الْخُدْرِىِّ وَأَبِى هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « يُنَادِى مُنَادٍ إِنَّ لَكُمْ أَنْ تَصِحُّوا فَلاَ تَسْقَمُوا أَبَدًا وَإِنَّ لَكُمْ أَنْ تَحْيَوْا فَلاَ تَمُوتُوا أَبَدًا وَإِنَّ لَكُمْ أَنْ تَشِبُّوا فَلاَ تَهْرَمُوا أَبَدًا وَإِنَّ لَكُمْ أَنْ تَنْعَمُوا فَلاَ تَبْتَئِسُوا أَبَدًا ». فَذَلِكَ قَوْلُهُ عَزَّ وَجَلَّ (وَنُودُوا أَنْ تِلْكُمُ الْجَنَّةُ أُورِثْتُمُوهَا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ)
It was narrated from Abu Sa'eed Al-Khudri' and Abu Hurairah that the Prophet (s.a.w) said: "A caller will call out: 'You are promised that you will be healthy and will never get sick, you will live and never die, you will remain young and never grow old, you will enjoy bliss and will never be miserable." This is what Allah, Glorified and Exalted is He, says: "And it will be announced to them: This is the Paradise which you have inherited for what you used to do."
حضرت ابو سعید خدری اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺنے فرمایا: ایک منادی آواز دے گا : (اے اہل جنت!) تمہارے لیے یہ مقرر ہوگیا ہے کہ تم تندرست رہوگے اور کبھی بیمار نہیں ہوں گے ، اور تم زندہ رہوگے اور کبھی نہیں مروگے ، اور تم ہمیشہ جوان رہوگے اور کبھی بوڑھے نہیں ہوں گے ، اور تم ہمیشہ نعمت میں رہوگے ، اور تم پر کبھی کوئی تکلیف نہیں آئے گی ، اور اس کی تائید اللہ تعالیٰ کےاس قول میں ہے : "اور ان کو یہ آواز دی گئی ہے کہ وہ جنت ہے جس کے تم اعمال کی وجہ سے وارث بنائے گئے ہو۔
Chapter No: 9
باب فِي صِفَةِ خِيَامِ الْجَنَّةِ وَمَا لِلْمُؤْمِنِينَ فِيهَا مِنَ الأَهْلِينَ
Concerning the tents of paradise and the family of believer therein
جنت کے خیموں اور ایمان والوں کی بہشتی بیگمات کی صفات کا بیان
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِى قُدَامَةَ - وَهُوَ الْحَارِثُ بْنُ عُبَيْدٍ - عَنْ أَبِى عِمْرَانَ الْجَوْنِىِّ عَنْ أَبِى بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِنَّ لِلْمُؤْمِنِ فِى الْجَنَّةِ لَخَيْمَةً مِنْ لُؤْلُؤَةٍ وَاحِدَةٍ مُجَوَّفَةٍ طُولُهَا سِتُّونَ مِيلاً لِلْمُؤْمِنِ فِيهَا أَهْلُونَ يَطُوفُ عَلَيْهِمُ الْمُؤْمِنُ فَلاَ يَرَى بَعْضُهُمْ بَعْضًا ».
It was narrated from Abu Bakr bin 'Abdullah bin Qais, from his father, that the Prophet (s.a.w) said: "In Paradise the believer will have a tent made from a single hollowed-out pearl, sixty miles high (or wide), in which the believer will have wives and he will go around among them, and they will not see one another."
حضرت عبد اللہ بن قیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺنے فرمایا: مومن کے لیے جنت میں ایک کھوکھلے موتیوں کا خیمہ ہوگا ، اس کی لمبائی ساٹھ میل ہوگی ، مومن کے اہل بھی اس میں رہیں گے ، مومن اس کا چکر لگائے گا اور بعض بعض کو نہیں دیکھ سکیں گے۔
وَحَدَّثَنِى أَبُو غَسَّانَ الْمِسْمَعِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الصَّمَدِ حَدَّثَنَا أَبُو عِمْرَانَ الْجَوْنِىُّ عَنْ أَبِى بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « فِى الْجَنَّةِ خَيْمَةٌ مِنْ لُؤْلُؤَةٍ مُجَوَّفَةٍ عَرْضُهَا سِتُّونَ مِيلاً فِى كُلِّ زَاوِيَةٍ مِنْهَا أَهْلٌ مَا يَرَوْنَ الآخَرِينَ يَطُوفُ عَلَيْهِمُ الْمُؤْمِنُ ».
It was narrated from Abu Bakr bin 'Abdullah bin Qais from his father that the Messenger of Allah (s.a.w) said: "In Paradise there is a tent made from a hollowed-out pearl, sixty miles wide. In each comer of it there is a wife who cannot see the others, and the believer will go around to them."
حضرت عبد اللہ بن قیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺنے فرمایا: جنت میں کھوکھلے موتیوں کا ایک خیمہ ہوگا ، جس کا عرض ساٹھ میل ہوگا ، اس کے ہر کونے میں اہل ہوں گے ، جو دوسروں کو نہیں دیکھ سکیں گے ، مومن ان کا چکر لگائے گا۔
وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِى شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا هَمَّامٌ عَنْ أَبِى عِمْرَانَ الْجَوْنِىِّ عَنْ أَبِى بَكْرِ بْنِ أَبِى مُوسَى بْنِ قَيْسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « الْخَيْمَةُ دُرَّةٌ طُولُهَا فِى السَّمَاءِ سِتُّونَ مِيلاً فِى كُلِّ زَاوِيَةٍ مِنْهَا أَهْلٌ لِلْمُؤْمِنِ لاَ يَرَاهُمُ الآخَرُونَ ».
It was narrated from Abu Bakr bin Abi Musa bin Qais from his father that the Prophet (s.a.w)said: (In paradise there is a tent.) "The tent is a pearl, sixty miles high. In each comer of it there is a wife for the believer, whom the others will not see."
حضرت عبد اللہ بن قیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺنے فرمایا: موتیوں کا ایک خیمہ ہوگا جس کی لمبائی (اونچائی میں) ساٹھ میل ہے ، اس کے ہر کونے میں مومن کی بیویاں ہوں گی ، جن کودوسرے نہیں دیکھ سکیں گے۔
Chapter No: 10
باب مَا فِي الدُّنْيَا مِنْ أَنْهَارِ الْجَنَّةِ
Concerning the rivers of paradise in this world
دنیا میں جنتی دریاؤں کا بیان
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِى شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ وَعَلِىُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « سَيْحَانُ وَجَيْحَانُ وَالْفُرَاتُ وَالنِّيلُ كُلٌّ مِنْ أَنْهَارِ الْجَنَّةِ ».
It was narrated that Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah (s.a.w) said: 'Sayhan, Jayhan, Al-Furat (the Euphrates) and An-Nil (the Nile) are all rivers of Paradise."'
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺنے فرمایا: سیحان ، جیحان ، فرات اور نیل یہ سب جنت کے دریا ہیں۔