Sayings of the Messenger احادیثِ رسول اللہ

 
Donation Request

Sahih Al-Bukhari

Book: Revelation (1)    كِتابُ بَدءِ الوَحي

قَالَ الشَّيْخُ الامَامُ الْحَافِظُ أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ ابْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْمُغِيرَةِ الْبُخَارِيُّ رَحِمَهُ اللهُ تَعَالَى امِين

Ash-Shaikh Al-Imam Al-Hafiz Abu Abdullah Muhammad Bin Isma’il bin Ibrahim bin Al-Mughira Al-Bukhari (May Allah be merciful to him) said ...

کہا شیخ امام حافظ ابو عبداللہ محمد بن اسمٰعیل بن ابراہیم ابن مغیرہ نے جو بخارا کے رہنے والے ہیں اللہ تعالیٰ ان پر رحم کرے ۔(آمین)

 

Chapter No: 1

باب كَيْفَ كَانَ بَدْءُ الْوَحْىِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ، وَقَوْلُ اللهِ جَلَّ ذِكْرُهُ (إِنَّآ أَوحَيْنَآ إِلَيْكَ كَمَآ أَوحَيْنَآ إِلَىَ نُوحٍ وَالنَّبِيِّنَ مِن م بَعْدِهِ)

How the Divine Revelation started to be revealed to Allah's Messenger (s.a.w). And the Statement of Allah, "Indeed, We have inspired you as We inspired Noah and the Prophets after him" (V.4:163)

باب:رسول اللہ ﷺپر وحی آنی کیسے شروع ہوئی اور اللہ نے یہ جو فرمایا ہم نے (اے پیغمبر) تجھ پر اس طرح وحی بھیجی جیسے نوحؑ اور اس کے بعد دوسرےنبیوں پر بھیجی اس کی تفسیر

حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ، قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيُّ، قَالَ أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيُّ، أَنَّهُ سَمِعَ عَلْقَمَةَ بْنَ وَقَّاصٍ اللَّيْثِيَّ، يَقُولُ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ـ رضى الله عنه ـ عَلَى الْمِنْبَرِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ ‏"‏ إِنَّمَا الأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ، وَإِنَّمَا لِكُلِّ امْرِئٍ مَا نَوَى، فَمَنْ كَانَتْ هِجْرَتُهُ إِلَى دُنْيَا يُصِيبُهَا أَوْ إِلَى امْرَأَةٍ يَنْكِحُهَا فَهِجْرَتُهُ إِلَى مَا هَاجَرَ إِلَيْهِ ‏"

Narrated by Umar bin Khattab (RA) while on the pulpit, "I heard the Messenger of Allah (SAW) saying, 'The reward of deeds depends upon the intentions and every person will get the reward according to what he has intended. So whoever emigrated for worldly benefits or for a woman to marry, his emigration was for what he emigrated for.'"

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے منبر پر کھڑے ہوتے وقت فرمایا: "میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا : تمام اعمال کا دارومدار نیت پر ہے اور ہر شخص کو وہی ملے گا جس کی اس نے نیت کی ،پھر جس نے دنیا کمانے یا کسی عورت سے شادی کرنے کی غرض سے ہجرت کی اس کی ہجرت اسی کام کے لئے ہو گی"۔


حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ ـ رضى الله عنها ـ أَنَّ الْحَارِثَ بْنَ هِشَامٍ ـ رضى الله عنه ـ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ يَأْتِيكَ الْوَحْىُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ أَحْيَانًا يَأْتِينِي مِثْلَ صَلْصَلَةِ الْجَرَسِ ـ وَهُوَ أَشَدُّهُ عَلَىَّ ـ فَيُفْصَمُ عَنِّي وَقَدْ وَعَيْتُ عَنْهُ مَا قَالَ، وَأَحْيَانًا يَتَمَثَّلُ لِيَ الْمَلَكُ رَجُلاً فَيُكَلِّمُنِي فَأَعِي مَا يَقُولُ ‏"‏‏.‏ قَالَتْ عَائِشَةُ رضى الله عنها وَلَقَدْ رَأَيْتُهُ يَنْزِلُ عَلَيْهِ الْوَحْىُ فِي الْيَوْمِ الشَّدِيدِ الْبَرْدِ، فَيَفْصِمُ عَنْهُ وَإِنَّ جَبِينَهُ لَيَتَفَصَّدُ عَرَقًا

Narrated by Aisha (r.a), the mother of the believers, "Al-Harith bin Hisham asked Allah's Messenger (s.a.w), 'O Allah's Messenger! How is the Divine Revelation revealed to you?' Allah's Messenger (s.a.w) replied, 'Sometimes it is like the ringing of a bell, this form of Revelation is the hardest of all and then this state passes off after I have grasped what has been revealed. Sometimes the angel comes in the form of a man and talks to me and I grasp whatever he says.'" Aisha (r.a) added, "Verily I saw the Prophet being inspired on a very cold day and noticed the sweat dropping from his forehead (after the Revelation was over)."

حضرت ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ حارث بن ہشام نے رسول اللہﷺ سے پوچھا "یا رسول اللہﷺ! آپ پر وحی کیسے آتی ہے" رسول اللہﷺ نے فرمایا: "کبھی تو وحی نازل ہوتے وقت گھنٹی بجنے کی آواز محسوس ہوتی ہے اور یہ وحی مجھ پربہت سخت گزرتی ہے، پھر جب یہ سلسلہ منقطع ہوتا ہے تو وہ ساری بات مجھے یاد ہو جاتی ہے، اور کبھی فرشتہ انسانی شکل میں مجھ سے بات کرتا ہے اور میں اسے یاد کر لیتا ہوں" اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ پر سخت سردی میں وحی نازل ہوتے دیکھا کہ آپﷺ کی پیشانی پسینے سے شرابور ہو جاتی تھی۔


حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، أَنَّهَا قَالَتْ أَوَّلُ مَا بُدِئَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مِنَ الْوَحْىِ الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ فِي النَّوْمِ، فَكَانَ لاَ يَرَى رُؤْيَا إِلاَّ جَاءَتْ مِثْلَ فَلَقِ الصُّبْحِ، ثُمَّ حُبِّبَ إِلَيْهِ الْخَلاَءُ، وَكَانَ يَخْلُو بِغَارِ حِرَاءٍ فَيَتَحَنَّثُ فِيهِ ـ وَهُوَ التَّعَبُّدُ ـ اللَّيَالِيَ ذَوَاتِ الْعَدَدِ قَبْلَ أَنْ يَنْزِعَ إِلَى أَهْلِهِ، وَيَتَزَوَّدُ لِذَلِكَ، ثُمَّ يَرْجِعُ إِلَى خَدِيجَةَ، فَيَتَزَوَّدُ لِمِثْلِهَا، حَتَّى جَاءَهُ الْحَقُّ وَهُوَ فِي غَارِ حِرَاءٍ، فَجَاءَهُ الْمَلَكُ فَقَالَ اقْرَأْ‏.‏ قَالَ ‏"‏ مَا أَنَا بِقَارِئٍ ‏"‏‏.‏ قَالَ ‏"‏ فَأَخَذَنِي فَغَطَّنِي حَتَّى بَلَغَ مِنِّي الْجَهْدَ، ثُمَّ أَرْسَلَنِي فَقَالَ اقْرَأْ‏.‏ قُلْتُ مَا أَنَا بِقَارِئٍ‏.‏ فَأَخَذَنِي فَغَطَّنِي الثَّانِيَةَ حَتَّى بَلَغَ مِنِّي الْجَهْدَ، ثُمَّ أَرْسَلَنِي فَقَالَ اقْرَأْ‏.‏ فَقُلْتُ مَا أَنَا بِقَارِئٍ‏.‏ فَأَخَذَنِي فَغَطَّنِي الثَّالِثَةَ، ثُمَّ أَرْسَلَنِي فَقَالَ ‏{‏اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ * خَلَقَ الإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ * اقْرَأْ وَرَبُّكَ الأَكْرَمُ‏}‏ ‏"‏‏.‏ فَرَجَعَ بِهَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَرْجُفُ فُؤَادُهُ، فَدَخَلَ عَلَى خَدِيجَةَ بِنْتِ خُوَيْلِدٍ رضى الله عنها فَقَالَ ‏"‏ زَمِّلُونِي زَمِّلُونِي ‏"‏‏.‏ فَزَمَّلُوهُ حَتَّى ذَهَبَ عَنْهُ الرَّوْعُ، فَقَالَ لِخَدِيجَةَ وَأَخْبَرَهَا الْخَبَرَ ‏"‏ لَقَدْ خَشِيتُ عَلَى نَفْسِي ‏"‏‏.‏ فَقَالَتْ خَدِيجَةُ كَلاَّ وَاللَّهِ مَا يُخْزِيكَ اللَّهُ أَبَدًا، إِنَّكَ لَتَصِلُ الرَّحِمَ، وَتَحْمِلُ الْكَلَّ، وَتَكْسِبُ الْمَعْدُومَ، وَتَقْرِي الضَّيْفَ، وَتُعِينُ عَلَى نَوَائِبِ الْحَقِّ‏.‏ فَانْطَلَقَتْ بِهِ خَدِيجَةُ حَتَّى أَتَتْ بِهِ وَرَقَةَ بْنَ نَوْفَلِ بْنِ أَسَدِ بْنِ عَبْدِ الْعُزَّى ابْنَ عَمِّ خَدِيجَةَ ـ وَكَانَ امْرَأً تَنَصَّرَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، وَكَانَ يَكْتُبُ الْكِتَابَ الْعِبْرَانِيَّ، فَيَكْتُبُ مِنَ الإِنْجِيلِ بِالْعِبْرَانِيَّةِ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَكْتُبَ، وَكَانَ شَيْخًا كَبِيرًا قَدْ عَمِيَ ـ فَقَالَتْ لَهُ خَدِيجَةُ يَا ابْنَ عَمِّ اسْمَعْ مِنَ ابْنِ أَخِيكَ‏.‏ فَقَالَ لَهُ وَرَقَةُ يَا ابْنَ أَخِي مَاذَا تَرَى فَأَخْبَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم خَبَرَ مَا رَأَى‏.‏ فَقَالَ لَهُ وَرَقَةُ هَذَا النَّامُوسُ الَّذِي نَزَّلَ اللَّهُ عَلَى مُوسَى صلى الله عليه وسلم يَا لَيْتَنِي فِيهَا جَذَعًا، لَيْتَنِي أَكُونُ حَيًّا إِذْ يُخْرِجُكَ قَوْمُكَ‏.‏ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ أَوَمُخْرِجِيَّ هُمْ ‏"‏‏.‏ قَالَ نَعَمْ، لَمْ يَأْتِ رَجُلٌ قَطُّ بِمِثْلِ مَا جِئْتَ بِهِ إِلاَّ عُودِيَ، وَإِنْ يُدْرِكْنِي يَوْمُكَ أَنْصُرْكَ نَصْرًا مُؤَزَّرًا‏.‏ ثُمَّ لَمْ يَنْشَبْ وَرَقَةُ أَنْ تُوُفِّيَ وَفَتَرَ الْوَحْىُ

Narrated to us Yahya bin Bukair who said narrated to us Al-Laith from (on the authority of) Uquail from Ibn Shihaab from Urwa bin Zubair from (on the authority of) Aisha (RA) mother of the believers who said: The commencement of the Divine Inspiration to Allah's Apostle was in the form of good dreams which came true like bright day light, and then the love of seclusion was bestowed upon him. He used to go in seclusion in the cave of Hira where he used to worship (Allah alone) continuously for many days before his desire to see his family. He used to take with him the journey food for the stay and then come back to (his wife) Khadija to take his food like-wise again till suddenly the Truth descended upon him while he was in the cave of Hira. The angel came to him and asked him to read. The Prophet replied, "I do not know how to read." The Prophet added, "The angel caught me (forcefully) and pressed me so hard that I could not bear it any more. He then released me and again asked me to read and I replied, 'I do not know how to read.' Thereupon he caught me again and pressed me a second time till I could not bear it any more. He then released me and again asked me to read but again I replied, 'I do not know how to read (or what shall I read)?' Thereupon he caught me for the third time and pressed me, and then released me and said, 'Read in the name of your Lord, who has created (all that exists) has created man from a clot. Read! And your Lord is the Most Generous." (96.1, 96.2, 96.3) Then Allah's Apostle returned with the Inspiration and with his heart beating severely. Then he went to Khadija bint Khuwailid and said, "Cover me! Cover me!" They covered him till his fear was over and after that he told her everything that had happened and said, "I fear that something may happen to me." Khadija replied, "Never! By Allah, Allah will never disgrace you. You keep good relations with your Kith and kin, help the poor and the destitute, serve your guests generously and assist the deserving calamity-afflicted ones." Khadija then accompanied him to her cousin Waraqa bin Naufal bin Asad bin 'Abdul 'Uzza, who, during the PreIslamic Period became a Christian and used to write the writing with Hebrew letters. He would write from the Gospel in Hebrew as much as Allah wished him to write. He was an old man and had lost his eyesight. Khadija said to Waraqa, "Listen to the story of your nephew, O my cousin!" Waraqa asked, "O my nephew! What have you seen?" Allah's Apostle described whatever he had seen. Waraqa said, "This is the same one who keeps the secrets (angel Gabriel) whom Allah had sent to Moses. I wish I were young and could live up to the time when your people would turn you out." Allah's Apostle asked, "Will they drive me out?" Waraqa replied in the affirmative and said, "Anyone (man) who came with something similar to what you have brought was treated with hostility; and if I should remain alive till the day when you will be turned out then I would support you strongly." But after a few days Waraqa died and the Divine Inspiration was also paused for a while.

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ پر وحی کا آغاز اچھے خوابوں سے ہوا، آپﷺ جو خواب دیکھتے وہ (بیداری میں) صبح کی روشنی کی طرح نمودار ہوتا ، پھر آپﷺ خلوت نشینی کی طرف مائل ہو گئے، اور کئی کئی دنوں کےلیے زادِ راہ لے کر غار حرا میں خلوت نشین ہو جاتے، جب وہ ختم ہو جاتا تو واپس حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی طرف لوٹ آتے،اور مزید زاد راہ کے ساتھ دوبارہ غار حرا تشریف لے جاتے۔(اسی طرح سلسلہ چلتا رہا) یہاں تک کہ آپﷺکے پاس حق آگیا اور آپﷺغار حراء میں ہی موجود تھے،آپﷺکے پاس فرشتہ آیا تو اس نے کہا: پڑھو،آپﷺ نے فرمایا: میں پڑھنا نہیں جانتا، آپ ﷺ فرماتے ہیں کہ پھر فرشتہ (جبریل) نے پکڑ کرمجھے اتنے زرو سے دبایا کہ میری طاقت جواب دے گئی،پھر مجھ کو چھوڑ دیا اور کہا پڑھو، میں نے کہا: میں پڑھنا نہیں جانتا، انھوں نے مجھ کو پھر پکڑا ،دوسری بار دبایا اتنا کہ میری طاقت نے جواب دے دیا، پھر مجھ کو چھوڑ دیا اور کہا پڑھو میں نے کہا (کیسے پڑھوں) میں پڑھنا نہیں جانتا، انھوں نے پھر مجھ کو پکڑا اور تیسری بار دبوچا پھر مجھ کو چھوڑ دیا اور کہنے لگے: "اقرا باسم ربک الذی خلق" اُس رب کے نام سے پڑھ جس نے (سب چیزیں ) بنائیں انسان کو (خون کی ) پھٹکی سے بنایا ، پڑھ اور تیرا پروردگار بڑے کرم والا ہے۔ اس کے بعد آپﷺ پر خوف کی کیفیت طاری ہو گئی ، اور آپﷺ حضرت خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لے آئے اور فرمانے لگے: مجھ کو کپڑا اوڑھا دو ،کپڑا اوڑھا دو لوگوں نے آپﷺ کو کپڑا اوڑھا دیا جب آپﷺ کا ڈر جاتا رہا تو آپﷺ نے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا سے یہ قصّہ بیان کر کے فرمایا: مجھے اپنی جان کا ڈر ہے، حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے آپﷺ کو تسلی دی کہ قسم اللہ کی! اللہ آپ ﷺکو کبھی رسوا نہیں کرے گا، کیونکہ آپ تو صلہ رحمی کرتے ہیں ، کمزورں کا بوجھ اٹھاتے ہیں،غریبوں کو کما کر دیتے ہیں،مہمان نواز ہیں ، اورمشکل میں حق کا ساتھ دیتے ہیں،پھر حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا آپﷺ کو ورقہ بن نوفل بن اسد بن عبد العزی کے پاس لائیں جو ان کےچچازاد بھائی تھے ، اور زمانہ جاہلیت میں عیسائیت اختیار کر چکے تھے ، اور عبرانی زبان کے کاتب تھے،اور بڑھاپے کی وجہ سے نابینا ہو چکے تھے ، حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے ان سے کہا: میرے چچا زاد بھائی (ذرا) اپنے بھتیجے( حضرت محمدﷺ) کی بات تو سنو، ورقہ نے آپﷺ سے کہا: میرے بھتیجے کہو تم نے کیا دیکھا، رسول اللہﷺ نے جو دیکھا تھا وہ ان سے بیان کر دیا، تب تو ورقہ کہہ اٹھے یہ تو وہ (اللہ کا) راز دار فرشتہ ہے جس کو اللہ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام پر اتارا تھا، کاش میں اس وقت (تیری پیغمبری کے زمانے میں) جوان ہوتا، کاش میں اس وقت تک زندہ رہتا جب تم کو تمہاری قوم (اپنے شہر سے) نکال باہر کرے گی۔رسول اللہﷺ نے فرمایا(سچ) کیا وہ مجھ کو نکال دیں گے ؟ ورقہ نے کہا ہاں(بے شک نکال دیں گے) جب کبھی کسی شخص نے ایسی بات کہی جیسی تم کہتے ہو ،تو لوگ اس کے دشمن ہوگئے اور اگر میں اس دن تک جیتا رہا تو تمھاری پوری مدد کروں گا پھر تھوڑے عرصے بعد ورقہ اللہ کو پیارے ہوگئے، اور وحی آنا بند ہو گئی۔


قَالَ ابْنُ شِهَابٍ وَأَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ الأَنْصَارِيَّ، قَالَ ـ وَهُوَ يُحَدِّثُ عَنْ فَتْرَةِ الْوَحْىِ، فَقَالَ ـ فِي حَدِيثِهِ ‏"‏ بَيْنَا أَنَا أَمْشِي، إِذْ سَمِعْتُ صَوْتًا، مِنَ السَّمَاءِ، فَرَفَعْتُ بَصَرِي فَإِذَا الْمَلَكُ الَّذِي جَاءَنِي بِحِرَاءٍ جَالِسٌ عَلَى كُرْسِيٍّ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالأَرْضِ، فَرُعِبْتُ مِنْهُ، فَرَجَعْتُ فَقُلْتُ زَمِّلُونِي‏.‏ فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى ‏{‏يَا أَيُّهَا الْمُدَّثِّرُ * قُمْ فَأَنْذِرْ‏}‏ إِلَى قَوْلِهِ ‏{‏وَالرُّجْزَ فَاهْجُرْ‏}‏ فَحَمِيَ الْوَحْىُ وَتَتَابَعَ ‏"‏‏.‏ تَابَعَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ وَأَبُو صَالِحٍ‏.‏ وَتَابَعَهُ هِلاَلُ بْنُ رَدَّادٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ‏.‏ وَقَالَ يُونُسُ وَمَعْمَرٌ ‏"‏ بَوَادِرُهُ ‏"

Ibn Shihaab said informed me Abu Salama bin Abd_dur Rahman that Narrated Jabir bin 'Abdullah Al-Ansari while talking about the period of pause in revelation reporting the speech of the Prophet (s.a.w): "While I was walking, all of a sudden I heard a voice from the sky. I looked up and saw the same angel who had visited me at the cave of Hira' sitting on a chair between the sky and the earth. I got afraid of him and came back home and said, 'Wrap me (in blankets).' And then Allah revealed the following Holy Verses (of Qur'an): 'O you (i.e. Muhammad)! wrapped up in garments!' Arise and warn (the people against Allah's Punishment),... up to 'and desert the idols.' (74.1-5) After this the revelation started coming strongly, frequently and regularly."

حضرت جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ وحی بند رہنے کا تذکرہ کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: میں ایک بار(راستے میں) جا رہا تھا اتنے میں میں نے آسمان سے ایک آواز سنی آنکھ اٹھا کر اوپر دیکھا تو کیا دیکھتا ہوں وہی فرشتہ جو غارِ حرا میں میرے پاس آیا تھا آسمان اور زمین کے درمیان ایک کرسی پر بیٹھا ہے میں یہ دیکھ کر ڈر گیا (اپنے گھر کو ) لوٹا میں نے (گھر والوں سے )کہا مجھ کو کپڑا اوڑھا دو ، تب اللہ تعالیٰ نے یہ آیتیں اتاریں: " اے کپڑا اوڑھنے والے اٹھ (لوگوں کو) ڈرا اس آیت تک، "اور پا ک صاف رہ"، اس کے بعد وحی لگاتار آنے لگی، یحییٰ کے ساتھ اس حدیث کو عبد اللہ اور ابو صالح نے بھی روایت کیا اور عقیل کے ساتھ ہلال بن رداد نے بھی زہری سے روایت کیا اور یونس اور معمر نے اپنی روایت میں بوادرہ کہا۔


حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، قَالَ حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ أَبِي عَائِشَةَ، قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، فِي قَوْلِهِ تَعَالَى ‏{‏لاَ تُحَرِّكْ بِهِ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِ‏}‏ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُعَالِجُ مِنَ التَّنْزِيلِ شِدَّةً، وَكَانَ مِمَّا يُحَرِّكُ شَفَتَيْهِ ـ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ فَأَنَا أُحَرِّكُهُمَا لَكُمْ كَمَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُحَرِّكُهُمَا‏.‏ وَقَالَ سَعِيدٌ أَنَا أُحَرِّكُهُمَا كَمَا رَأَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يُحَرِّكُهُمَا‏.‏ فَحَرَّكَ شَفَتَيْهِ ـ فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى ‏{‏لاَ تُحَرِّكْ بِهِ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِ* إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُ وَقُرْآنَهُ‏}‏ قَالَ جَمْعُهُ لَهُ فِي صَدْرِكَ، وَتَقْرَأَهُ ‏{‏فَإِذَا قَرَأْنَاهُ فَاتَّبِعْ قُرْآنَهُ‏}‏ قَالَ فَاسْتَمِعْ لَهُ وَأَنْصِتْ ‏{‏ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهُ‏}‏ ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا أَنْ تَقْرَأَهُ‏.‏ فَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بَعْدَ ذَلِكَ إِذَا أَتَاهُ جِبْرِيلُ اسْتَمَعَ، فَإِذَا انْطَلَقَ جِبْرِيلُ قَرَأَهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم كَمَا قَرَأَهُ

Narrated to us Musa bin Ishmael who said narrated to us Abu Awanah who said narrated to us Musa bin Abi Aishah who said narrated to us Sa’id bin Jubair from (on the authority of) Ibn Abbas who (in explaining) the statement of Allah: 'Move not your tongue concerning (the Qur'an) to make haste therewith." (75.16) Said "Allah's Apostle used to bear the revelation with great trouble and used to move his lips (quickly) with the Inspiration." Ibn 'Abbas moved his lips saying, "I am moving my lips in front of you as Allah's Apostle used to move his." Said moved his lips saying: "I am moving my lips, as I saw Ibn 'Abbas moving his." Ibn 'Abbas added, "So Allah revealed 'Move not your tongue concerning (the Qur'an) to make haste therewith. It is for us to collect it and to give you (O Muhammad) the ability to recite it (the Qur'an) (75.16-17) which means that Allah will make him (the Prophet) remember the portion of the Qur'an which was revealed at that time by heart and recite it. The Statement of Allah: And 'When we have recited it to you (O Muhammad through Gabriel) then you follow its (Qur'an) recital' (75.18) means 'listen to it and be silent.' Then it is for Us (Allah) to make It clear to you' (75.19) means 'Then it is (for Allah) to make you recite it (and its meaning will be clear by itself through your tongue). Afterwards, Allah's Apostle used to listen to Gabriel whenever he came and after his departure he used to recite it as Gabriel had recited it."

حضرت ابنِ عباس رضی اللہ عنہ اس آیت (لا تحر ک بہ لسانک لتعجل بہ) کی تفسیر یوں بیان کرتے تھے کہ رسول اللہﷺ نزولِ قرآن کے وقت بہت شدت محسوس کرتے تھے، اور اس وجہ سے قرآن جلدی جلدی پڑھنے کی کوشش کرتے تا کہ یاد رہے۔ ابنِ عباس رضی اللہ عنہ نے کہا میں تم کو اس طرح ہونٹ ہلا کر بتاتا ہوں جیسے رسول اللہﷺ نے ہلائے، اور سعید نے (موسیٰ سے) کہا میں تجھ کو اس طرح ہونٹ ہلا کر بتاتا ہوں جیسے میں نے ابنِ عباس رضی اللہ عنہ کو ہلاتے دیکھا ، پھر سعید نے اپنے دونوں ہونٹ ہلائے، ابنِ عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: تب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت اتاری (وحی یاد کرنے کے لئے)جلدی نہ کریں، قرآن کا آپ کو یاد کرا دینا اور پڑھا دینا ہمارا کام ہے ابنِ عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: یعنی تیرے دل میں جما دینا اور اسکو پڑھا دینا (پھر یہ جو اللہ نے فرمایا) جب ہم پڑھ چکیں تو ہمارے پڑھنے کی پیروی کر، ابنِ عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: اس کا مطلب یہ ہے کہ خاموشی کے ساتھ سنتا رہ (پھر جو فرمایا) ہمارا کام ہے اس کا بیان کر دینا یعنی تجھ کو پڑھا دینا پھر ان آیتوں کے اُترنے کے بعد رسول اللہﷺ ایسا کرتے جب جبریل علیہ السلام آپ ﷺ کے پاس آ کر قرآن سناتے تو آپ ﷺ غور سے سنتے رہتے جب وہ چلے جاتے تو نبیﷺ اسی طرح قرآن پڑھتے جیسے جبریل علیہ السلام نے پڑھا تھا۔


حَدَّثَنَا عَبْدَانُ، قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، قَالَ أَخْبَرَنَا يُونُسُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، ح وَحَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، قَالَ أَخْبَرَنَا يُونُسُ، وَمَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، نَحْوَهُ قَالَ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَجْوَدَ النَّاسِ، وَكَانَ أَجْوَدُ مَا يَكُونُ فِي رَمَضَانَ حِينَ يَلْقَاهُ جِبْرِيلُ، وَكَانَ يَلْقَاهُ فِي كُلِّ لَيْلَةٍ مِنْ رَمَضَانَ فَيُدَارِسُهُ الْقُرْآنَ، فَلَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَجْوَدُ بِالْخَيْرِ مِنَ الرِّيحِ الْمُرْسَلَةِ

Narrated to us Abdaan who said informed us Abdullah who said informed us Yunus from (on the authority of) Zuhri who said narrated to us Bishr Bin Muhammad who said informed us Abdullah who said informed us Yunus and Ma’mar, same from Zuhri who said informed us Ubaidullah bin Abdullah from (on the authority of) Ibn Abbas who said: Narrated By Ibn 'Abbas : Allah's Apostle was the most generous of all the people, and he used to reach the peak in generosity in the month of Ramadan when Gabriel met him. Gabriel used to meet him every night of Ramadan to teach him the Qur'an. Allah's Apostle was the most generous person, even more generous than the strong uncontrollable wind (in readiness and haste to do charitable deeds).

حضرت ابنِ عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا : رسول اللہﷺسب لوگوں سے زیادہ سخی تھے اور رمضان میں تو جب جبریل علیہ السلام آپﷺ سے ملتے تو آپ ﷺ بہت ہی زیادہ سخاوت کرتے، اور جبریل علیہ السلام رمضان کی ہر رات میں آپﷺ سے ملتے اور آپﷺ کے ساتھ قرآن کا دَور کرتے غرض رسول اللہﷺ (لوگوں کو) بھلائی پہنچانے میں تیز ہوا سے بھی زیادہ سخی تھے۔


حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ، قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ، أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَا سُفْيَانَ بْنَ حَرْبٍ أَخْبَرَهُ أَنَّ هِرَقْلَ أَرْسَلَ إِلَيْهِ فِي رَكْبٍ مِنْ قُرَيْشٍ ـ وَكَانُوا تُجَّارًا بِالشَّأْمِ ـ فِي الْمُدَّةِ الَّتِي كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَادَّ فِيهَا أَبَا سُفْيَانَ وَكُفَّارَ قُرَيْشٍ، فَأَتَوْهُ وَهُمْ بِإِيلِيَاءَ فَدَعَاهُمْ فِي مَجْلِسِهِ، وَحَوْلَهُ عُظَمَاءُ الرُّومِ ثُمَّ دَعَاهُمْ وَدَعَا بِتَرْجُمَانِهِ فَقَالَ أَيُّكُمْ أَقْرَبُ نَسَبًا بِهَذَا الرَّجُلِ الَّذِي يَزْعُمُ أَنَّهُ نَبِيٌّ فَقَالَ أَبُو سُفْيَانَ فَقُلْتُ أَنَا أَقْرَبُهُمْ نَسَبًا‏.‏ فَقَالَ أَدْنُوهُ مِنِّي، وَقَرِّبُوا أَصْحَابَهُ، فَاجْعَلُوهُمْ عِنْدَ ظَهْرِهِ‏.‏ ثُمَّ قَالَ لِتَرْجُمَانِهِ قُلْ لَهُمْ إِنِّي سَائِلٌ هَذَا عَنْ هَذَا الرَّجُلِ، فَإِنْ كَذَبَنِي فَكَذِّبُوهُ‏.‏ فَوَاللَّهِ لَوْلاَ الْحَيَاءُ مِنْ أَنْ يَأْثِرُوا عَلَىَّ كَذِبًا لَكَذَبْتُ عَنْهُ، ثُمَّ كَانَ أَوَّلَ مَا سَأَلَنِي عَنْهُ أَنْ قَالَ كَيْفَ نَسَبُهُ فِيكُمْ قُلْتُ هُوَ فِينَا ذُو نَسَبٍ‏.‏ قَالَ فَهَلْ قَالَ هَذَا الْقَوْلَ مِنْكُمْ أَحَدٌ قَطُّ قَبْلَهُ قُلْتُ لاَ‏.‏ قَالَ فَهَلْ كَانَ مِنْ آبَائِهِ مِنْ مَلِكٍ قُلْتُ لاَ‏.‏ قَالَ فَأَشْرَافُ النَّاسِ يَتَّبِعُونَهُ أَمْ ضُعَفَاؤُهُمْ فَقُلْتُ بَلْ ضُعَفَاؤُهُمْ‏.‏ قَالَ أَيَزِيدُونَ أَمْ يَنْقُصُونَ قُلْتُ بَلْ يَزِيدُونَ‏.‏ قَالَ فَهَلْ يَرْتَدُّ أَحَدٌ مِنْهُمْ سَخْطَةً لِدِينِهِ بَعْدَ أَنْ يَدْخُلَ فِيهِ قُلْتُ لاَ‏.‏ قَالَ فَهَلْ كُنْتُمْ تَتَّهِمُونَهُ بِالْكَذِبِ قَبْلَ أَنْ يَقُولَ مَا قَالَ قُلْتُ لاَ‏.‏ قَالَ فَهَلْ يَغْدِرُ قُلْتُ لاَ، وَنَحْنُ مِنْهُ فِي مُدَّةٍ لاَ نَدْرِي مَا هُوَ فَاعِلٌ فِيهَا‏.‏ قَالَ وَلَمْ تُمْكِنِّي كَلِمَةٌ أُدْخِلُ فِيهَا شَيْئًا غَيْرُ هَذِهِ الْكَلِمَةِ‏.‏ قَالَ فَهَلْ قَاتَلْتُمُوهُ قُلْتُ نَعَمْ‏.‏ قَالَ فَكَيْفَ كَانَ قِتَالُكُمْ إِيَّاهُ قُلْتُ الْحَرْبُ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُ سِجَالٌ، يَنَالُ مِنَّا وَنَنَالُ مِنْهُ‏.‏ قَالَ مَاذَا يَأْمُرُكُمْ قُلْتُ يَقُولُ اعْبُدُوا اللَّهَ وَحْدَهُ، وَلاَ تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا، وَاتْرُكُوا مَا يَقُولُ آبَاؤُكُمْ، وَيَأْمُرُنَا بِالصَّلاَةِ وَالصِّدْقِ وَالْعَفَافِ وَالصِّلَةِ‏.‏ فَقَالَ لِلتَّرْجُمَانِ قُلْ لَهُ سَأَلْتُكَ عَنْ نَسَبِهِ، فَذَكَرْتَ أَنَّهُ فِيكُمْ ذُو نَسَبٍ، فَكَذَلِكَ الرُّسُلُ تُبْعَثُ فِي نَسَبِ قَوْمِهَا، وَسَأَلْتُكَ هَلْ قَالَ أَحَدٌ مِنْكُمْ هَذَا الْقَوْلَ فَذَكَرْتَ أَنْ لاَ، فَقُلْتُ لَوْ كَانَ أَحَدٌ قَالَ هَذَا الْقَوْلَ قَبْلَهُ لَقُلْتُ رَجُلٌ يَأْتَسِي بِقَوْلٍ قِيلَ قَبْلَهُ، وَسَأَلْتُكَ هَلْ كَانَ مِنْ آبَائِهِ مِنْ مَلِكٍ فَذَكَرْتَ أَنْ لاَ، قُلْتُ فَلَوْ كَانَ مِنْ آبَائِهِ مِنْ مَلِكٍ قُلْتُ رَجُلٌ يَطْلُبُ مُلْكَ أَبِيهِ، وَسَأَلْتُكَ هَلْ كُنْتُمْ تَتَّهِمُونَهُ بِالْكَذِبِ قَبْلَ أَنْ يَقُولَ مَا قَالَ فَذَكَرْتَ أَنْ لاَ، فَقَدْ أَعْرِفُ أَنَّهُ لَمْ يَكُنْ لِيَذَرَ الْكَذِبَ عَلَى النَّاسِ وَيَكْذِبَ عَلَى اللَّهِ، وَسَأَلْتُكَ أَشْرَافُ النَّاسِ اتَّبَعُوهُ أَمْ ضُعَفَاؤُهُمْ فَذَكَرْتَ أَنَّ ضُعَفَاءَهُمُ اتَّبَعُوهُ، وَهُمْ أَتْبَاعُ الرُّسُلِ، وَسَأَلْتُكَ أَيَزِيدُونَ أَمْ يَنْقُصُونَ فَذَكَرْتَ أَنَّهُمْ يَزِيدُونَ، وَكَذَلِكَ أَمْرُ الإِيمَانِ حَتَّى يَتِمَّ، وَسَأَلْتُكَ أَيَرْتَدُّ أَحَدٌ سَخْطَةً لِدِينِهِ بَعْدَ أَنْ يَدْخُلَ فِيهِ فَذَكَرْتَ أَنْ لاَ، وَكَذَلِكَ الإِيمَانُ حِينَ تُخَالِطُ بَشَاشَتُهُ الْقُلُوبَ، وَسَأَلْتُكَ هَلْ يَغْدِرُ فَذَكَرْتَ أَنْ لاَ، وَكَذَلِكَ الرُّسُلُ لاَ تَغْدِرُ، وَسَأَلْتُكَ بِمَا يَأْمُرُكُمْ، فَذَكَرْتَ أَنَّهُ يَأْمُرُكُمْ أَنْ تَعْبُدُوا اللَّهَ، وَلاَ تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا، وَيَنْهَاكُمْ عَنْ عِبَادَةِ الأَوْثَانِ، وَيَأْمُرُكُمْ بِالصَّلاَةِ وَالصِّدْقِ وَالْعَفَافِ‏.‏ فَإِنْ كَانَ مَا تَقُولُ حَقًّا فَسَيَمْلِكُ مَوْضِعَ قَدَمَىَّ هَاتَيْنِ، وَقَدْ كُنْتُ أَعْلَمُ أَنَّهُ خَارِجٌ، لَمْ أَكُنْ أَظُنُّ أَنَّهُ مِنْكُمْ، فَلَوْ أَنِّي أَعْلَمُ أَنِّي أَخْلُصُ إِلَيْهِ لَتَجَشَّمْتُ لِقَاءَهُ، وَلَوْ كُنْتُ عِنْدَهُ لَغَسَلْتُ عَنْ قَدَمِهِ‏.‏ ثُمَّ دَعَا بِكِتَابِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الَّذِي بَعَثَ بِهِ دِحْيَةُ إِلَى عَظِيمِ بُصْرَى، فَدَفَعَهُ إِلَى هِرَقْلَ فَقَرَأَهُ فَإِذَا فِيهِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ‏.‏ مِنْ مُحَمَّدٍ عَبْدِ اللَّهِ وَرَسُولِهِ إِلَى هِرَقْلَ عَظِيمِ الرُّومِ‏.‏ سَلاَمٌ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى، أَمَّا بَعْدُ فَإِنِّي أَدْعُوكَ بِدِعَايَةِ الإِسْلاَمِ، أَسْلِمْ تَسْلَمْ، يُؤْتِكَ اللَّهُ أَجْرَكَ مَرَّتَيْنِ، فَإِنْ تَوَلَّيْتَ فَإِنَّ عَلَيْكَ إِثْمَ الأَرِيسِيِّينَ وَ‏{‏يَا أَهْلَ الْكِتَابِ تَعَالَوْا إِلَى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ أَنْ لاَ نَعْبُدَ إِلاَّ اللَّهَ وَلاَ نُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا وَلاَ يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللَّهِ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَقُولُوا اشْهَدُوا بِأَنَّا مُسْلِمُونَ‏}‏ قَالَ أَبُو سُفْيَانَ فَلَمَّا قَالَ مَا قَالَ، وَفَرَغَ مِنْ قِرَاءَةِ الْكِتَابِ كَثُرَ عِنْدَهُ الصَّخَبُ، وَارْتَفَعَتِ الأَصْوَاتُ وَأُخْرِجْنَا، فَقُلْتُ لأَصْحَابِي حِينَ أُخْرِجْنَا لَقَدْ أَمِرَ أَمْرُ ابْنِ أَبِي كَبْشَةَ، إِنَّهُ يَخَافُهُ مَلِكُ بَنِي الأَصْفَرِ‏.‏ فَمَا زِلْتُ مُوقِنًا أَنَّهُ سَيَظْهَرُ حَتَّى أَدْخَلَ اللَّهُ عَلَىَّ الإِسْلاَمَ‏.‏ وَكَانَ ابْنُ النَّاظُورِ صَاحِبُ إِيلِيَاءَ وَهِرَقْلَ سُقُفًّا عَلَى نَصَارَى الشَّأْمِ، يُحَدِّثُ أَنَّ هِرَقْلَ حِينَ قَدِمَ إِيلِيَاءَ أَصْبَحَ يَوْمًا خَبِيثَ النَّفْسِ، فَقَالَ بَعْضُ بَطَارِقَتِهِ قَدِ اسْتَنْكَرْنَا هَيْئَتَكَ‏.‏ قَالَ ابْنُ النَّاظُورِ وَكَانَ هِرَقْلُ حَزَّاءً يَنْظُرُ فِي النُّجُومِ، فَقَالَ لَهُمْ حِينَ سَأَلُوهُ إِنِّي رَأَيْتُ اللَّيْلَةَ حِينَ نَظَرْتُ فِي النُّجُومِ مَلِكَ الْخِتَانِ قَدْ ظَهَرَ، فَمَنْ يَخْتَتِنُ مِنْ هَذِهِ الأُمَّةِ قَالُوا لَيْسَ يَخْتَتِنُ إِلاَّ الْيَهُودُ فَلاَ يُهِمَّنَّكَ شَأْنُهُمْ وَاكْتُبْ إِلَى مَدَايِنِ مُلْكِكَ، فَيَقْتُلُوا مَنْ فِيهِمْ مِنَ الْيَهُودِ‏.‏ فَبَيْنَمَا هُمْ عَلَى أَمْرِهِمْ أُتِيَ هِرَقْلُ بِرَجُلٍ أَرْسَلَ بِهِ مَلِكُ غَسَّانَ، يُخْبِرُ عَنْ خَبَرِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَلَمَّا اسْتَخْبَرَهُ هِرَقْلُ قَالَ اذْهَبُوا فَانْظُرُوا أَمُخْتَتِنٌ هُوَ أَمْ لاَ‏.‏ فَنَظَرُوا إِلَيْهِ، فَحَدَّثُوهُ أَنَّهُ مُخْتَتِنٌ، وَسَأَلَهُ عَنِ الْعَرَبِ فَقَالَ هُمْ يَخْتَتِنُونَ‏.‏ فَقَالَ هِرَقْلُ هَذَا مَلِكُ هَذِهِ الأُمَّةِ قَدْ ظَهَرَ‏.‏ ثُمَّ كَتَبَ هِرَقْلُ إِلَى صَاحِبٍ لَهُ بِرُومِيَةَ، وَكَانَ نَظِيرَهُ فِي الْعِلْمِ، وَسَارَ هِرَقْلُ إِلَى حِمْصَ، فَلَمْ يَرِمْ حِمْصَ حَتَّى أَتَاهُ كِتَابٌ مِنْ صَاحِبِهِ يُوَافِقُ رَأْىَ هِرَقْلَ عَلَى خُرُوجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَأَنَّهُ نَبِيٌّ، فَأَذِنَ هِرَقْلُ لِعُظَمَاءِ الرُّومِ فِي دَسْكَرَةٍ لَهُ بِحِمْصَ ثُمَّ أَمَرَ بِأَبْوَابِهَا فَغُلِّقَتْ، ثُمَّ اطَّلَعَ فَقَالَ يَا مَعْشَرَ الرُّومِ، هَلْ لَكُمْ فِي الْفَلاَحِ وَالرُّشْدِ وَأَنْ يَثْبُتَ مُلْكُكُمْ فَتُبَايِعُوا هَذَا النَّبِيَّ، فَحَاصُوا حَيْصَةَ حُمُرِ الْوَحْشِ إِلَى الأَبْوَابِ، فَوَجَدُوهَا قَدْ غُلِّقَتْ، فَلَمَّا رَأَى هِرَقْلُ نَفْرَتَهُمْ، وَأَيِسَ مِنَ الإِيمَانِ قَالَ رُدُّوهُمْ عَلَىَّ‏.‏ وَقَالَ إِنِّي قُلْتُ مَقَالَتِي آنِفًا أَخْتَبِرُ بِهَا شِدَّتَكُمْ عَلَى دِينِكُمْ، فَقَدْ رَأَيْتُ‏.‏ فَسَجَدُوا لَهُ وَرَضُوا عَنْهُ، فَكَانَ ذَلِكَ آخِرَ شَأْنِ هِرَقْلَ‏.‏ رَوَاهُ صَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ وَيُونُسُ وَمَعْمَرٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ

Narrated to us Abu Yaman that narrated to us Hakim bin Nafi who said informed us Shuaib from (on the authority of) Zuhri who said informed me Ubaidullah bin Abdullah bin Utba bin Mas’ud that Abdullah bin Abbas informed him that Abu Sufyan bin Harb informed me that Heraclius had sent a messenger to him while he had been accompanying a caravan from Quraish. They were merchants doing business in Sham (Syria, Palestine, Lebanon and Jordan), at the time when Allah's Apostle had truce with Abu Sufyan and Quraish infidels. So Abu Sufyan and his companions went to Heraclius at Ilya (Jerusalem). Heraclius called them in the court and he had all the senior Roman dignitaries around him. He called for his translator who, translating Heraclius's question said to them, "Who amongst you is closely related to that man who claims to be a Prophet?" Abu Sufyan replied, "I am the nearest relative to him (amongst the group)." Heraclius said, "Bring him (Abu Sufyan) close to me and make his companions stand behind him." Abu Sufyan added, Heraclius told his translator to tell my companions that he wanted to put some questions to me regarding that man (The Prophet) and that if I told a lie they (my companions) should contradict me." Abu Sufyan added, "By Allah! Had I not been afraid of my companions labelling me a liar, I would not have spoken the truth about the Prophet. The first question he asked me about him was: 'What is his family status amongst you?' I replied, 'He belongs to a good (noble) family amongst us.' Heraclius further asked, 'Has anybody amongst you ever claimed the same (i.e. to be a Prophet) before him?' I replied, 'No.' He said, 'Was anybody amongst his ancestors a king?' I replied, 'No.' Heraclius asked, 'Do the nobles or the poor follow him?' I replied, 'It is the poor who follow him.' He said, 'Are his followers increasing decreasing (day by day)?' I replied, 'They are increasing.' He then asked, 'Does anybody amongst those who embrace his religion become displeased and renounce the religion afterwards?' I replied, 'No.' Heraclius said, 'Have you ever accused him of telling lies before his claim (to be a Prophet)?' I replied, 'No. ' Heraclius said, 'Does he break his promises?' I replied, 'No. We are at truce with him but we do not know what he will do in it.' I could not find opportunity to say anything against him except that. Heraclius asked, 'Have you ever had a war with him?' I replied, 'Yes.' Then he said, 'What was the outcome of the battles?' I replied, 'Sometimes he was victorious and sometimes we.' Heraclius said, 'What does he order you to do?' I said, 'He tells us to worship Allah and Allah alone and not to worship anything along with Him, and to renounce all that our ancestors had said. He orders us to pray, to speak the truth, to be chaste and to keep good relations with our Kith and kin.' Heraclius asked the translator to convey to me the following, I asked you about his family and your reply was that he belonged to a very noble family. In fact all the Apostles come from noble families amongst their respective peoples. I questioned you whether anybody else amongst you claimed such a thing, your reply was in the negative. If the answer had been in the affirmative, I would have thought that this man was following the previous man's statement. Then I asked you whether anyone of his ancestors was a king. Your reply was in the negative, and if it had been in the affirmative, I would have thought that this man wanted to take back his ancestral kingdom. I further asked whether he was ever accused of telling lies before he said what he said, and your reply was in the negative. So I wondered how a person who does not tell a lie about others could ever tell a lie about Allah. I, then asked you whether the rich people followed him or the poor. You replied that it was the poor who followed him. And in fact all the Apostle have been followed by this very class of people. Then I asked you whether his followers were increasing or decreasing. You replied that they were increasing, and in fact this is the way of true faith, till it is complete in all respects. I further asked you whether there was anybody, who, after embracing his religion, became displeased and discarded his religion. Your reply was in the negative, and in fact this is (the sign of) true faith, when its delight enters the hearts and mixes with them completely. I asked you whether he had ever betrayed. You replied in the negative and likewise the Apostles never betray. Then I asked you what he ordered you to do. You replied that he ordered you to worship Allah and Allah alone and not to worship any thing along with Him and forbade you to worship idols and ordered you to pray, to speak the truth and to be chaste. If what you have said is true, he will very soon occupy this place underneath my feet and I knew it (from the scriptures) that he was going to appear but I did not know that he would be from you, and if I could reach him definitely, I would go immediately to meet him and if I were with him, I would certainly wash his feet.' Heraclius then asked for the letter addressed by Allah's Apostle which was delivered by Dihya to the Governor of Busra, who forwarded it to Heraclius to read. The contents of the letter were as follows: "In the name of Allah the Beneficent, the Merciful (This letter is) from Muhammad the slave of Allah and His Apostle to Heraclius the ruler of Byzantine. Peace be upon him, who follows the right path. Furthermore I invite you to Islam, and if you become a Muslim you will be safe, and Allah will double your reward, and if you reject this invitation of Islam you will be committing a sin by misguiding your Arisiyin (peasants). (And I recite to you Allah's Statement:) 'O people of the scripture! Come to a word common to you and us that we worship none but Allah and that we associate nothing in worship with Him, and that none of us shall take others as Lords beside Allah. Then, if they turn away, say: Bear witness that we are Muslims (those who have surrendered to Allah).' (3:64). Abu Sufyan then added, "When Heraclius had finished his speech and had read the letter, there was a great hue and cry in the Royal Court. So we were turned out of the court. I told my companions that the question of Ibn-Abi-Kabsha) (the Prophet Muhammad) has become so prominent that even the King of Bani Al-Asfar (Byzantine) is afraid of him. Then I started to become sure that he (the Prophet) would be the conqueror in the near future till I embraced Islam (i.e. Allah guided me to it)." The sub narrator adds, "Ibn An-Natur was the Governor of ilya' (Jerusalem) and Heraclius was the head of the Christians of Sham. Ibn An-Natur narrates that once while Heraclius was visiting ilya' (Jerusalem), he got up in the morning with a sad mood. Some of his priests asked him why he was in that mood? Heraclius was a foreteller and an astrologer. He replied, 'At night when I looked at the stars, I saw that the leader of those who practice circumcision had appeared (become the conqueror). Who are they who practice circumcision?' The people replied, 'Except the Jews nobody practices circumcision, so you should not be afraid of them (Jews). 'Just Issue orders to kill every Jew present in the country.' While they were discussing it, a messenger sent by the king of Ghassan to convey the news of Allah's Apostle to Heraclius was brought in. Having heard the news, he (Heraclius) ordered the people to go and see whether the messenger of Ghassan was circumcised. The people, after seeing him, told Heraclius that he was circumcised. Heraclius then asked him about the Arabs. The messenger replied, 'Arabs also practice circumcision.' (After hearing that) Heraclius remarked that sovereignty of the 'Arabs had appeared. Heraclius then wrote a letter to his friend in Rome who was as good as Heraclius in knowledge. Heraclius then left for Homs. (a town in Syrian and stayed there till he received the reply of his letter from his friend who agreed with him in his opinion about the emergence of the Prophet and the fact that he was a Prophet. On that Heraclius invited all the heads of the Byzantines to assemble in his palace at Homs. When they assembled, he ordered that all the doors of his palace be closed. Then he came out and said, 'O Byzantines! If success is your desire and if you seek right guidance and want your empire to remain then give a pledge of allegiance to this Prophet (i.e. embrace Islam).' (On hearing the views of Heraclius) the people ran towards the gates of the palace like onagers but found the doors closed. Heraclius realized their hatred towards Islam and when he lost the hope of their embracing Islam, he ordered that they should be brought back in audience. (When they returned) he said, 'What already said was just to test the strength of your conviction and I have seen it.' The people prostrated before him and became pleased with him, and this was the end of Heraclius's story (in connection with his faith).

حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ابو سفیان بن حرب کو ہرقل (شاہِ روم )نے قریش کے ایک قافلے سمیت طلب کیا ، اس وقت یہ لوگ شام میں تجارت کی غرض سے گئے ہوئے تھے، یہ وہ زمانہ تھا جس میں رسول اللہﷺ نے ابو سفیان اور قریش سے ایک وقتی معاہدہ کیا ہوا تھا، غرض یہ لوگ اس کے پاس پہنچے جب ہرقل اور اسکے ساتھی ایلیا میں تھے۔ ہرقل نے اُن کو اہلِ علم اور امراء و وزارء کی ایک مجلس میں طلب کر لیا، اور مترجم کے ذریعے بات شروع ہوئی ، وہ کہنے لگا (اے عرب کے لوگو)! تم میں سے کون اس شخص (محمد ﷺ) کا قریبی رشتہ دار ہے؟"۔ ابو سفیان نے کہا "میں اس شخص کا قریبی رشتہ دار ہوں۔ تب ہرقل نے کہا " اچھا اس کو میرے پاس لاؤ اور اس کے ساتھیوں کو بھی قریب کرکے اس کے پیچھے بٹھادو، اور مترجم سے کہا ان لوگوں سے کہو میں اس (ابو سفیان) سے اُس شخص (محمد ﷺ) کے بارے میں چند سوالات کرتا ہوں، اگر یہ مجھ سے جھوٹ بولے تو تم کہہ دینا جھوٹا ہے۔ ابو سفیان نے کہا قسم اللہ کی اگر مجھ کو یہ شرم نہ ہوتی کہ یہ لوگ مجھے جھوٹا کہیں گے تو میں آپﷺ کے بارے میں جھوٹ کہہ دیتا۔ خیر پہلی بات جو اس نے مجھ سے پوچھی وہ یہ تھی کہ اس شخص کا تم میں خاندان کیسا ہے؟ میں نے کہا کہ وہ ہم میں عالی نسب ہے،کہنے لگا: کیا اس سے پہلے بھی اس کے خاندان میں کسی نے نبوت کا دعوی کیا ہے؟ میں نے کہا نہیں" کہنے لگا "اچھا اس کے بزرگوں میں سے کوئی بادشاہ گزرا ہے؟ میں نے کہا "نہیں" کہنے لگا اچھا کیاامیر لوگ اس کی پیروی کر رہے ہیں یا غریب لوگ " میں نے کہا " غریب لوگ" کہنے لگا "اس کے تابعدار لوگ(روز بروز)بڑھ رہے ہیں یا کم ہو رہے ہیں؟" میں نے کہا "بڑھ رہے ہیں" کہنے لگا "اچھا کیا اس کے دین سے کوئی مرتد بھی ہوتا ہے یا نہیں" میں نے کہا "نہیں" کہنے لگا " کیا اعلانِ نبوت سے پہلے کبھی تم نے اس کو جھوٹ بولتے دیکھا" میں نے کہا نہیں" کہنے لگا " اچھا وہ عہد شکنی کرتا ہے؟" میں نے کہا "نہیں، اب ہمارے درمیان کچھ مدت کے لیے صلح ہوئی ہے معلوم نہیں اُس میں وہ کیا کرتا ہے، ابو سفیان نے کہا اس کے علاوہ میں کوئی اور بات نہ کہہ سکا، کہنے لگا "اچھا تم اس سے(کبھی) لڑے" میں نے کہا ہاں کہنے لگا پھر تمہاری اس کی لڑائی کیسے ہوتی ہے میں نے کہا "ہمارے درمیان لڑائی ڈول کی طرح ہے۔ کبھی وہ جیت جاتے ہیں اور کبھی ہم "۔ کہنے لگا اچھا وہ تمہیں کس بات کا حکم دیتاہے۔ میں نے کہا وہ یہ کہتا ہے کہ اکیلے اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناؤ اور اپنے باپ دادا کی (شرک کی باتیں) چھوڑ دو، اور ہم کو نماز پڑھنے، سچ بولنے، پاکدامنی اختیار کرنے اور صلہ رحمی کا حکم دیتا ہے ، تب ہرقل نے مترجم سے کہا اس شخص سے کہو میں نے تجھ سے اُس شخص کا خاندان پوچھا تو نے کہا وہ ہم میں عالی نسب ہے اور رسول (ہمیشہ) اپنی قوم میں عالی نسب ہی بھیجے جاتے ہیں ، اور میں نے تجھ سے پوچھا کیا اس کے خاندان میں پہلے بھی کسی نے نبوت کا دعوی کیا ہے، تو آپ نے کہا نہیں اس سے میرا مطلب یہ تھا کہ اگر اس سے پہلےکسی نے یہ دعوی کیا ہوتا تو میں سمجھتا کہ یہ بھٰی ان کی پیروی کر رہا ہے، اور میں نے تجھ سے پوچھا اس کے بزرگوں میں کوئی بادشاہ گزرا ہے تو نے کہا نہیں اس سے میرا مطلب یہ تھا کہ اگر اس کے بزرگوں میں کوئی بادشاہ گزرا ہے تو میں سمجھ لوں کہ وہ شخص (پیغمبری کا بہانہ کر کے ) اپنے باپ کی بادشاہت لینا چاہتا ہے اور میں نے تجھ سے یہ پوچھا کہ اس بات کے کہنے سے پہلے تم نے کبھی اس کو جھوٹ بولتے دیکھا تو نے کہا نہیں تو اب میں نے سمجھ لیا کہ ایسا کبھی نہیں ہو سکتا کہ لوگوں پر تو جھوٹ باندھنے سے پرہیز کرے اور اللہ پر جھوٹ باندھے اور میں نے تجھ سےپوچھا کیا امیر لوگوں نے اس کی پیروی کی یا غریبوں نے تو نے کہا کہ غریبوں نے ، اور رسولوں کے تابعدار (اکثر) غریب ہی ہوتے ہیں اور میں نے تجھ سے پوچھا وہ بڑھ رہے ہیں یا گھٹ رہے ہیں تو نے کہاوہ بڑھ رہے ہیں اور ایمان کا یہی حال رہتا ہے جب تک وہ پورا نہیں ہوتا بڑھتا ہی رہتا ہے، اور میں نے تجھ سےپوچھا کوئی اس کے دین میں آکر پھر اُس کو براسمجھ کر اس سے پھر جاتا ہے تو نے کہا نہیں اور ایمان کا یہی حال ہےجب اُس کی خوشی دل میں سماجاتی ہے(تو پھر نہیں نکلتی) اور میں نے تجھ سےپوچھا وہ عہد شکنی کرتا ہے تو نے کہا نہیں اوررسول ایسے ہی ہوتے ہیں وہ عہدنہیں توڑتے اور میں نے تجھ سےپوچھاوہ تم کو کیا حکم دیتا ہےتو نے کہا وہ اللہ کی عبادت کرنے اور اسکے ساتھ کسی کو شریک نہ بنانےکا حکم دیتا ہے، اور بت پرستی سے تم کو منع کرتا اور نماز اور سچائی کا اور (حرام کاری)سے بچے رہنے کا حکم دیتا ہے پھر جو تو کہتا ہے اگر سچ ہے تو وہ عنقریب اس جگہ کا مالک بن جائے گا جہاں میرے یہ دونوں پاؤں ہیں (یعنی شام کے ملک کا) اور میں جانتا تھا کہ یہ رسول آنے والاہے لیکن میں نہیں سمجھتا تھا کہ وہ تم میں سے ہوگا، پھر اگر مجھے اس تک پہنچنے کا یقین ہو جائے تو میں اس سے ملنے کی ضرور کوشش کروں اور اگر میں اُس کے پاس (مدینہ میں) ہوتا تو اسکے پاؤں دھوتا(خدمت کرتا) پھر اُس نے رسول اللہﷺ کا خط منگوایا جو آپﷺ نے دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ کو چھ ہجری میں دے کر بصریٰ کے حاکم کی طرف بھیجا تھا اُس نے وہ خط ہرقل کو بھیج دیا تھا، جس میں یہ لکھا تھا، شروع اللہ کے نام سے جو بہت مہربان اور رحم کرنے والا ہے، محمد اللہ کے بندے اور اسکے رسول کی طرف سے ہرقل روم کےنام ، معلوم ہو جو سیدھے رستے پر چلے اس کو سلام اس کے بعد میں تجھ کو اسلام کے کلمے (لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ) کی طرف بلاتا ہوں مسلمان ہو جاو تو بچ جاو گئے اللہ آپ کو دہرا ثواب دے گا، وگرنہ آپ کی رعایا کا(بھی) گناہ آپ ہی پر ہوگا، اور (یہ آیت لکھی تھی) " اے اہلِ کتاب! اس بات پر آجاؤ جو ہم اور تم میں یکساں ہے کہ ہم اللہ کے سوا کسی اور کی عبادت نہیں کریں گے، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں بنائیں گے، اور اللہ کو چھوڑ کر ہم میں سےکوئی کسی اورکو اللہ نہیں بنائے گا، پھر اگر وہ(اس بات کو) نہ مانیں تو(مسلمانو)تم اُن سے کہہ دو گواہ رہنا ہم تو(ایک اللہ کے) تابعدار ہیں،ابوسفیان نے کہا جب ہرقل کو جو کہنا تھا وہ کہ چکا اور خط پڑھ چکا تو اس کے پاس بہت شور مچا اور آوازیں بلند ہوئیں اور ہمیں باہر نکال دیا گیا، میں نے اپنے ساتھیوں سے کہا :"ابو کبشہ کے بیٹے کا تو بڑا درجہ ہوگیا ہے، اس سے تو رومیوں کا بادشاہ بھی ڈرتا ہے"، (اس روز سے) مجھ کو پورا یقین ہو گیا کہ رسول اللہﷺ ضرور غالب ہوں گے یہاں تک کہ اللہ نے مجھ کو مسلمان کر دیا(زہری نے کہا) ابن ناطور جو ایلیا کا حاکم اور ہرقل کا مصاحب اور شام کے نصاریٰ کا پادری تھا،وہ بیان کرتا ہے کہ ہرقل جب ایلیا(بیت المقدس) آیا تو ایک روز صبح پریشان پریشان اٹھا، ساتھیوں نے پوچھا آج آپ کی کیفیت کیوں بدلی ہوئی ہے؟ ابن ناطور نے کہا ہرقل نجومی تھا، اس کو ستاروں کا علم تھا جب لوگوں نے اس سے پوچھا(تو کیوں رنجیدہ ہے) تو وہ کہنے لگے "میں نے آج رات ستاروں پر نظر ڈالی تو (ایسا معلوم ہوتا تھاکہ) ختنہ کرنے والوں کا بادشاہ ہم پر غالب آ گیا ہے، لہٰذا پتہ کرو کون لوگ ختنہ کرتے ہیں ساتھیوں نے کہا یہودیوں کے سوا کوئی ختنہ نہیں کرتا تو آپ اس وجہ سے پریشان نہ ہوں سلطنت کے تمام شہروں میں یہ پیغام بھیج دیں کہ جہاں جہاں یہودی ہیں انہیں قتل کر دیا جاے، وہ لوگ یہی باتیں کر رہے تھے اتنے میں ہرقل کے سامنے ایک شخص لایا گیا جس کو غسان کے بادشاہ(حارث بن ابی شمر) نے بھجوایا تھا وہ رسول اللہﷺ کا حال بیان کرتا تھا، جب ہرقل نے اس کی ساری باتیں سن لیں تو (اپنے لوگوں سے)کہنے لگا "ذرا جا کر اس شخص کو دیکھو اس کا ختنہ ہوا ہے یا نہیں" ، اُنہوں نے اس کو دیکھا اور ہرقل کو بتایا کہ اس کا ختنہ ہوا ہے اور ہرقل نے اس سے پوچھا" کیا عرب ختنہ کرتے ہیں؟اس نے کہا ہاں ختنہ کرتے ہیں" تب ہرقل نے کہا "یہی شخص ( محمد ﷺ) اس امت کے بادشاہ ہیں جو غالب ہوں گئے، پھر ہرقل نے اپنے ایک دوست(ضغاطر) کو رومیہ میں لکھا،وہ علم میں ہرقل کا ساتھی تھا اور ہرقل خود حمص کو گیا ابھی حمص سے نہیں نکلا تھا کہ اس کے دوست (ضغاطر) کا خط اس کو ملااس کی بھی رائے نبی اللہﷺ کے ظاہر ہونے میں ہرقل کے موافق تھی، یعنی رسول اللہﷺ سچے نبی ہیں۔آخر ہرقل نے روم کے سرداروں کو اپنے ایک محل میں طلب کیا، (جب وہ آگئے) تو دروازوں کو بند کروادیا پھر اوپر بالاخانے میں آ کر کہنے لگا کہ"روم کے لوگو: کیا تم اپنی کامیابی اور بھلائی اور اپنی بادشاہت پر قائم رہنا چاہتے ہو ، اگر ایسا ہے تو اس (عرب کے) نبی سے بیعت کرلو"۔ یہ سنتے ہی لوگ جنگلی گدھوں کی طرح دروازوں کی طرف لپکے، لیکن دروازے بند تھے، جب ہرقل نے دیکھا کہ ان کو ایمان سے ایسی نفرت ہے اور انکے ایمان لانے سے نا اُمید ہوگیا تو کہنے لگا "ان سرداروں کو پھر میرے پاس لاؤ" (جب وہ آئے) تو کہنے لگا "میں نے جو بات ابھی تم سے کہی وہ تمہیں آزمانے کے لیے کی تھی کہ تم اپنے دین میں کتنے مضبوط ہو ، اب میں وہ دیکھ چکا" تب سب نے اسکو سجدہ کیا اور اس سے راضی ہوگئے، یہ ہرقل کا آخری حال ہوا۔ امام بخاریؒ نے کہا اس حدیث کو صالح بن کیسان اور معمر نے بھی (شعیب کی طرح) زہری سے روایت کیا۔