Chapter No: 81
بَابُ مَعْرِفَةِ طَرِيقِ الرُّؤْيَةِ
Concerning the mode of seeing (Allah SWT)
اللہ تعالیٰ کے دیدار کی کیفیت
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ أَخْبَرَهُ أَنَّ نَاسًا قَالُوا لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلْ نَرَى رَبَّنَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَلْ تُضَارُّونَ فِي رُؤْيَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ قَالُوا لَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ هَلْ تُضَارُّونَ فِي الشَّمْسِ لَيْسَ دُونَهَا سَحَابٌ قَالُوا لَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ فَإِنَّكُمْ تَرَوْنَهُ كَذَلِكَ يَجْمَعُ اللَّهُ النَّاسَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيَقُولُ مَنْ كَانَ يَعْبُدُ شَيْئًا فَلْيَتَّبِعْهُ فَيَتَّبِعُ مَنْ كَانَ يَعْبُدُ الشَّمْسَ الشَّمْسَ وَيَتَّبِعُ مَنْ كَانَ يَعْبُدُ الْقَمَرَ الْقَمَرَ وَيَتَّبِعُ مَنْ كَانَ يَعْبُدُ الطَّوَاغِيتَ الطَّوَاغِيتَ وَتَبْقَى هَذِهِ الْأُمَّةُ فِيهَا مُنَافِقُوهَا فَيَأْتِيهِمْ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى فِي صُورَةٍ غَيْرِ صُورَتِهِ الَّتِي يَعْرِفُونَ فَيَقُولُ أَنَا رَبُّكُمْ فَيَقُولُونَ نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْكَ هَذَا مَكَانُنَا حَتَّى يَأْتِيَنَا رَبُّنَا فَإِذَا جَاءَ رَبُّنَا عَرَفْنَاهُ فَيَأْتِيهِمْ اللَّهُ تَعَالَى فِي صُورَتِهِ الَّتِي يَعْرِفُونَ فَيَقُولُ أَنَا رَبُّكُمْ فَيَقُولُونَ أَنْتَ رَبُّنَا فَيَتَّبِعُونَهُ وَيُضْرَبُ الصِّرَاطُ بَيْنَ ظَهْرَيْ جَهَنَّمَ فَأَكُونُ أَنَا وَأُمَّتِي أَوَّلَ مَنْ يُجِيزُ وَلَا يَتَكَلَّمُ يَوْمَئِذٍ إِلَّا الرُّسُلُ وَدَعْوَى الرُّسُلِ يَوْمَئِذٍ اللَّهُمَّ سَلِّمْ سَلِّمْ وَفِي جَهَنَّمَ كَلَالِيبُ مِثْلُ شَوْكِ السَّعْدَانِ هَلْ رَأَيْتُمْ السَّعْدَانَ قَالُوا نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ فَإِنَّهَا مِثْلُ شَوْكِ السَّعْدَانِ غَيْرَ أَنَّهُ لَا يَعْلَمُ مَا قَدْرُ عِظَمِهَا إِلَّا اللَّهُ تَخْطَفُ النَّاسَ بِأَعْمَالِهِمْ فَمِنْهُمْ الْمُوْبِقُ يَعْنِيْ بِعَمَلِهِ وَمِنْهُمْ الْمُجَازَى حَتَّى يُنَجَّى حَتَّى إِذَا فَرَغَ اللَّهُ مِنْ الْقَضَاءِ بَيْنَ الْعِبَادِ وَأَرَادَ أَنْ يُخْرِجَ بِرَحْمَتِهِ مَنْ أَرَادَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ أَمَرَ الْمَلَائِكَةَ أَنْ يُخْرِجُوا مِنْ النَّارِ مَنْ كَانَ لَا يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا مِمَّنْ أَرَادَ اللَّهُ تَعَالَى أَنْ يَرْحَمَهُ مِمَّنْ يَقُولُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ فَيَعْرِفُونَهُمْ فِي النَّارِ يَعْرِفُونَهُمْ بِأَثَرِ السُّجُودِ تَأْكُلُ النَّارُ مِنْ ابْنِ آدَمَ إِلَّا أَثَرَ السُّجُودِ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَى النَّارِ أَنْ تَأْكُلَ أَثَرَ السُّجُودِ فَيُخْرَجُونَ مِنْ النَّارِ وَقَدْ امْتَحَشُوا فَيُصَبُّ عَلَيْهِمْ مَاءُ الْحَيَاةِ فَيَنْبُتُونَ مِنْهُ كَمَا تَنْبُتُ الْحِبَّةُ فِي حَمِيلِ السَّيْلِ ثُمَّ يَفْرُغُ اللَّهُ تَعَالَى مِنْ الْقَضَاءِ بَيْنَ الْعِبَادِ وَيَبْقَى رَجُلٌ مُقْبِلٌ بِوَجْهِهِ عَلَى النَّارِ وَهُوَ آخِرُ أَهْلِ الْجَنَّةِ دُخُولًا الْجَنَّةَ فَيَقُولُ أَيْ رَبِّ اصْرِفْ وَجْهِي عَنْ النَّارِ فَإِنَّهُ قَدْ قَشَبَنِي رِيحُهَا وَأَحْرَقَنِي ذَكَاؤُهَا فَيَدْعُو اللَّهَ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَدْعُوَهُ ثُمَّ يَقُولُ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى هَلْ عَسَيْتَ إِنْ فَعَلْتُ ذَلِكَ بِكَ أَنْ تَسْأَلَ غَيْرَهُ فَيَقُولُ لَا أَسْأَلُكَ غَيْرَهُ وَيُعْطِي رَبَّهُ مِنْ عُهُودٍ وَمَوَاثِيقَ مَا شَاءَ اللَّهُ فَيَصْرِفُ اللَّهُ وَجْهَهُ عَنْ النَّارِ فَإِذَا أَقْبَلَ عَلَى الْجَنَّةِ وَرَآهَا سَكَتَ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَسْكُتَ ثُمَّ يَقُولُ أَيْ رَبِّ قَدِّمْنِي إِلَى بَابِ الْجَنَّةِ فَيَقُولُ اللَّهُ لَهُ أَلَيْسَ قَدْ أَعْطَيْتَ عُهُودَكَ وَمَوَاثِيقَكَ لَا تَسْأَلُنِي غَيْرَ الَّذِي أَعْطَيْتُكَ وَيْلَكَ يَا ابْنَ آدَمَ مَا أَغْدَرَكَ فَيَقُولُ أَيْ رَبِّ وَيَدْعُو اللَّهَ حَتَّى يَقُولَ لَهُ فَهَلْ عَسَيْتَ إِنْ أَعْطَيْتُكَ ذَلِكَ أَنْ تَسْأَلَ غَيْرَهُ فَيَقُولُ لَا وَعِزَّتِكَ فَيُعْطِي رَبَّهُ مَا شَاءَ اللَّهُ مِنْ عُهُودٍ وَمَوَاثِيقَ فَيُقَدِّمُهُ إِلَى بَابِ الْجَنَّةِ فَإِذَا قَامَ عَلَى بَابِ الْجَنَّةِ انْفَهَقَتْ لَهُ الْجَنَّةُ فَرَأَى مَا فِيهَا مِنْ الْخَيْرِ وَالسُّرُورِ فَيَسْكُتُ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَسْكُتَ ثُمَّ يَقُولُ أَيْ رَبِّ أَدْخِلْنِي الْجَنَّةَ فَيَقُولُ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى لَهُ أَلَيْسَ قَدْ أَعْطَيْتَ عُهُودَكَ وَمَوَاثِيقَكَ أَنْ لَا تَسْأَلَ غَيْرَ مَا أُعْطِيتَ وَيْلَكَ يَا ابْنَ آدَمَ مَا أَغْدَرَكَ فَيَقُولُ أَيْ رَبِّ لَا أَكُونَنَّ أَشْقَى خَلْقِكَ فَلَا يَزَالُ يَدْعُو اللَّهَ حَتَّى يَضْحَكَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى مِنْهُ فَإِذَا ضَحِكَ اللَّهُ مِنْهُ قَالَ ادْخُلِ الْجَنَّةَ فَإِذَا دَخَلَهَا قَالَ اللَّهُ لَهُ تَمَنَّهْ فَيَسْأَلُ رَبَّهُ وَيَتَمَنَّى حَتَّى إِنَّ اللَّهَ لَيُذَكِّرُهُ مِنْ كَذَا وَكَذَا حَتَّى إِذَا انْقَطَعَتْ بِهِ الْأَمَانِيُّ قَالَ اللَّهُ تَعَالَى ذَلِكَ لَكَ وَمِثْلُهُ مَعَهُ
قَالَ عَطَاءُ بْنُ يَزِيدَ وَأَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ لَا يَرُدُّ عَلَيْهِ مِنْ حَدِيثِهِ شَيْئًا حَتَّى إِذَا حَدَّثَ أَبُو هُرَيْرَةَ أَنَّ اللَّهَ قَالَ لِذَلِكَ الرَّجُلِ وَمِثْلُهُ مَعَهُ قَالَ أَبُو سَعِيدٍ وَعَشَرَةُ أَمْثَالِهِ مَعَهُ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ مَا حَفِظْتُ إِلَّا قَوْلَهُ ذَلِكَ لَكَ وَمِثْلُهُ مَعَهُ قَالَ أَبُو سَعِيدٍ أَشْهَدُ أَنِّي حَفِظْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَوْلَهُ ذَلِكَ لَكَ وَعَشَرَةُ أَمْثَالِهِ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ وَذَلِكَ الرَّجُلُ آخِرُ أَهْلِ الْجَنَّةِ دُخُولًا الْجَنَّةَ.
Abu Hurairah narrated that some people said to the Messenger of Allah (s.a.w): "O Messenger of Allah, will we see our Lord on the Day of Resurrection?" The Messenger of Allah (s.a.w) said: "Do you have to crowd together to see the moon on the night when it is full?" They said: "No, O Messenger of Allah." He said: "Do you have to crowd together to see the sun when there are no clouds in front of it?" They said: "No [O Messenger of Allah!]" He said: "Similarly you will see Him. Allah will gather all the people on the Day of Resurrection, and will say: 'Whoever used to worship anything, let him follow it.' So those who used to worship the sun will follow the sun, those who used to worship the moon will follow the moon, and those who used to worship At-Tawaghit (false gods) will follow the false gods. There will remain this Ummah, including its hypocrites. Then Allah [Blessed is He and Most High] will come to them with an appearance other than the appearance which they recognize, and He will say: 'I am your Lord.' They will say: 'We seek refuge in Allah from you. We will stay here until our Lord comes, and when our Lord comes, we will recognize Him.' Then Allah (Most High] will come to them with an appearance which they recognize, and will say: 'I am your Lord.' They will say: 'You are our Lord,' and they will follow Him. Then As-Sirat (the Bridge) will be laid across Hell, and I and my Ummah will be the first ones to cross it. On that day, no one but the Messengers will speak, and the supplication of the Messengers will be: 'O Allah, grant safety, grant safety!' In Hell there will be hooks like the thorns of As-Sa'dan; have you seen As-Sa'dan?" They said: "Yes, O Messenger of Allah!" He said: "They are like the thorns of As-Sa'dan, except that no one knows how big they are except Allah. They will snatch the people according to their deeds. Some of them will be doomed because of their deeds, and some will cross (the Bridge) and be saved. Then when Allah has finished judging between His slaves, and He wants to bring out by His Mercy whomever He wills from among the people of Hell, He will command the angels to bring out of Hell whoever did not associate anything with Allah - of those to whom Allah, the Most High, wants to show mercy - among those who said 'La ilaha illallah.' They will recognize them in the Fire, and they will recognize them by the marks of prostration - for the Fire will consume everything of the son of Adam except the marks of prostration - for Allah has forbidden the Fire to consume the marks of prostration. They will be brought out of the Fire having been completely burnt, and Al-Hayat (the water of life) will be poured over them, and they will sprout like a seed sprouts in what the flood carries. Then Allah [the Most High] will finish judging between His slaves, and there will be left one man with his face turned towards the Fire, and he will be last of the people of Paradise to enter Paradise. He will say: 'O Lord, turn my face away from the Fire, for its smell has poisoned me and its flames have burned me.' He will pray to Allah as Allah wills that he should pray, then Allah, [the Blessed and] Most High, will say: 'If I do that for you, will you ask for anything else?' He will say: 'I will not ask for anything else,' and he will make as many pledges and promises to his Lord, the Mighty and Sublime, as Allah wills. So Allah will turn his face away from the Fire, and when he turns towards Paradise and sees it, he will remain silent for as long as Allah wills that he should remain silent. Then he will say: 'O Lord, bring me closer to the gate of Paradise.' Allah will say to him: 'Did you not give your pledge and promise that you would not ask Me for anything more than that which I had given to you? Woe to you, O son of Adam, how treacherous you are!' He will say: 'O Lord,' calling upon Allah, until He says to him: 'If I do that for you, will you ask for anything else?' He will say, 'No, by Your Honor!' So he will make as many pledges and promises to his Lord as Allah wills, and Allah will bring him closer to the gate of Paradise. "When he stands at the gate of Paradise and all of Paradise lays before him, and he sees the goodness and joy that is therein, he will remain silent for as long as Allah wills that he should remain silent, then he will say: 'O Lord, admit me to Paradise!' Allah, [the Blessed and] Most High, will say: 'Did you not give your pledge and promise that you would not ask Me for anything more than that which I had given to you? Woe to you, O son of Adam, how treacherous you are!' He will say: 'O Lord, I do not want to be the most wretched of Your creation,' and he will keep praying to Allah until Allah, [the Mighty and Sublime] will laugh because of him, and when Allah laughs because of him, He will say: 'Enter Paradise.' When he enters it, Allah will say to him: 'Wish (for whatever you want).' So he will ask his Lord and wish (for whatever he wants) until Allah reminds him of such and such, and when he has finished wishing, Allah [Most High] will say: 'You will have that and as much again."' (One of the narrators) 'Ata' bin Yazid said: "Abu Sa'eed Al-Khudri was with Abu Hurairah, and he did not rebuke him in his narration for anything, until when Abu Hurairah narrated: 'Allah, the Mighty and Sublime, will say to that man: "You will have that and as much again."' Abu Sa'eed said: 'And ten times as much: O Abu Hurairah!' Abu Hurairah said: 'All I remember is that he said: 'You will have that and as much again.' Abu Sa'eed said: 'I bear witness that I remember that the Messenger of Allah (s.a.w) said: "You will have that and ten times as much." Abu Hurairah said: "That man will be the last of the people of Paradise to enter Paradise."
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ کچھ لوگوں نے رسول اللہﷺ سے پوچھا کہ کیا قیامت کے روز ہم اپنے پروردگار کو دیکھیں گے ؟ تو رسول اللہﷺ نے فرمایا: کیا تم چودھویں رات کا چاند دیکھنے میں ایک دوسرے کو تکلیف دیتے ہو؟ (یعنی اژدحام اور ہجوم کی وجہ سے )۔ یا تمہیں چودھویں رات کا چاند دیکھنے میں کچھ تکلیف ہوتی ہے ؟ لوگوں نے کہا کہ نہیں یا رسول اللہ ﷺ! آپﷺ نے فرمایا کہ بھلا تمہیں سورج کے دیکھنے میں، جس وقت کہ بادل نہ ہو (اور آسمان صاف ہو) کچھ مشقت ہوتی ہے یا ایک دوسرے کو صدمہ پہنچاتے ہو ؟ لوگوں نے کہا نہیں یا رسول اللہﷺ۔ آپﷺ نے فرمایا کہ پھر اسی طرح (یعنی بغیر تکلیف، مشقت، زحمت اور اژدحام کے ) تم اپنے پروردگار کو دیکھو گے۔ اللہ تعالیٰ لوگوں کو قیامت کے دن جمع کرے گا تو فرمائے گا کہ جو کوئی جس کو پوجتا تھا اسی کے ساتھ ہو جائے۔ پھر جو شخص سورج کو پوجتا تھا وہ سورج کے ساتھ ہو جائے گا اور جو چاند کو پوجتا تھا وہ چاند کے ساتھ اور جو طاغوت کو پوجتا تھا وہ طاغوت کے ساتھ ہو جائے گا۔ بس یہ امت محمدﷺ باقی رہ جائے گی جس میں منافق لوگ بھی ہوں گے۔ پھر اللہ تعالیٰ ان کے پاس ایسی صورت میں آئے گا کہ جس کو وہ نہ پہچانیں گے اور کہے گا کہ میں تمہارا رب ہوں۔ وہ کہیں گے کہ ہم تجھ سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں اور ہم اسی جگہ ٹھہرے رہیں گے یہاں تک کہ ہمارا پروردگار آئے گا تو ہم اس کو پہچان لیں گے۔ پھر اللہ تعالیٰ ان کے پاس اس صورت میں آئے گا جس کو وہ پہچانتے ہوں گے اور کہے گا کہ میں تمہارا رب ہوں، تو وہ کہیں گے کہ تو ہمارا رب ہے۔ پھر وہ اس کے ساتھ ہو جائیں گے اور دوزخ کی پشت پر پُل رکھا جائے گا تو میں اور میری امت سب سے پہلے پار ہوں گے اور سوائے پیغمبروں کے اور کوئی اس دن بات نہ کر سکے گا۔اور پیغمبروں کا بول اس وقت یہ ہو گا کہ یا اللہ بچائیو! (یہ شفقت کی وجہ سے کہیں گے مخلوق پر) اور دوزخ میں لوہے کڑے ہیں جیسے سعدان جھاڑی کے کانٹے (سعدان ایک کانٹوں دار جھاڑ ی ہے ) نبیﷺ نے صحابہؓ سے فرمایا کہ کیا تم نے سعدان جھاڑی دیکھی ہے ؟ انہوں نے کہا ہاں دیکھی ہے۔ آپﷺ نے فرمایا کہ پس وہ سعدان کے کانٹوں کی شکل پر ہوں گے لیکن سوائے اللہ تعالیٰ کے یہ کوئی نہیں جانتا کہ وہ کڑے کتنے بڑے بڑے ہوں گے۔ وہ لوگوں کو دوزخ میں گھسیٹیں گے (یعنی فرشتے ان کڑوں سے دوزخیوں کو گھسیٹ لیں گے ) ان کے بد عملوں کی وجہ سے۔ اب بعض ان میں برباد ہوں گے جو اپنے بد عمل کے سبب سے برباد ہو جائیں گے اور بعض ان میں سے اپنے اعمال کا بدلہ دئیے جائیں گے یہاں تک کہ جب اللہ تعالیٰ بندوں کے فیصلے سے فراغت پائے گا اور چاہے گا کہ دوزخ والوں میں سے جس کو چاہے اپنی رحمت سے نکالے ، تو فرشتوں کو حکم دے گا دوزخ سے اس شخص کو نکالیں جس نے اللہ کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کیا ہو، جس پر اللہ نے رحمت کرنی چاہی ہو، جو کہ لا الٰہ الا اللہ کہتا ہو گا، تو فرشتے دوزخ میں ایسے لوگوں کو پہچان لیں گے اور وہ انہیں سجدوں کے نشان سے پہچانیں گے۔ آگ آدمی کو جلا ڈالے گی سوائے سجدے کے نشان کی جگہ کے (کیونکہ) اللہ تعالیٰ نے آگ پر اس جگہ کا جلانا حرام کیا ہے۔ پھر وہ دوزخ سے جلے بھنے نکالے جائیں گے ، تب ان پر آبِ حیات چھڑکا جائے گا تو وہ تازہ ہو کر ایسے جم اٹھیں گے جیسے دانہ پانی کے بہاؤ میں جم اٹھتا ہے (پانی جہاں پر کوڑا کچرا مٹی بہا کر لاتا ہے وہاں دانہ خوب اگتا ہے اور جلد شاداب اور سرسبز ہو جاتا ہے اسی طرح وہ جہنمی بھی آبِ حیات ڈالتے ہی تازے ہو جائیں گے اور جلن کے نشان بالکل جاتے رہیں گے ) پھر جب اللہ تعالیٰ بندوں کے فیصلے سے فارغ ہو گا اور ایک مرد باقی رہ جائے گا جس کا منہ دوزخ کی طرف ہو گا اور یہ جنت میں داخل ہونے والا آخری شخص ہو گا ، وہ کہے گا کہ اے رب! میرا منہ جہنم کی طرف سے پھیر دے کیونکہ اس کی بو مجھے ایذا میں ڈالنے والی اور اس کی گرمی مجھے جلائے دے رہی ہے۔ پھر اللہ سے دعا کرے گا جب تک اللہ تعالیٰ کو منظور ہو گا۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ اگر میں تیرا سوال پورا کروں تو تو اور سوال کرے گا؟ وہ کہے گا کہ نہیں، پھر میں کچھ سوال نہ کروں گا اور جیسے جیسے اللہ کو منظور ہوں گے وہ قول اقرار کرے گا، تب اللہ تعالیٰ اس کا منہ دوزخ کی طرف سے (جنت کی طرف) پھیر دے گا۔ جب جنت کی طرف اس کا منہ ہو گا تو جب تک اللہ تعالیٰ کو منظور ہو گا چپ رہے گا، پھر کہے گا کہ اے رب مجھے جنت کے دروازے تک پہنچا دے۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ تو کیا کیا قول اور اقرار کر چکا ہے کہ پھر میں دوسرا سوال نہ کروں گا، برا ہو تیرا، اے آدمی تو کیسا دغا باز ہے ؟ وہ کہے گا کہ اے رب! اور دعا کرے گا یہاں تک کہ اللہ تعالی فرمائے گا کہ اچھا اگر میں تیرا یہ سوال پورا کر دوں تو پھر تو اور کچھ مانگے گا؟ وہ کہے گا کہ نہیں قسم تیری عزت کی اور کیا کیا قول اور اقرار کرے گا جیسے اللہ کو منظور ہو گا، آخر اللہ تعالیٰ اس کو جنت کے دروازے تک پہنچا دے گا۔ جب وہاں کھڑا ہو گا تو ساری جنت اس کو دکھلائی دے گی اور جو کچھ اس میں نعمت یا خوشی اور فرحت ہے وہ سب۔ پھر ایک مدت تک جب تک اللہ کو منظور ہو گا وہ چپ رہے گا۔ اس کے بعد عرض کرے گا کہ اے رب! مجھے جنت کے اندر لے جا۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ کیا تو نے کیا پختہ وعدہ اور اقرار نہیں کیا تھا کہ اب میں کچھ سوال نہ کروں گا؟ بُرا ہو تیرا اے آدم کے بیٹے ! تو کیسا دھوکہ باز ہے۔ وہ عرض کرے گا کہ اے میرے رب میں تیری مخلوق میں بدنصیب نہیں ہوں گا اور دعا کرتا رہے گا یہاں تک کہ اللہ جل شانہ ہنس دے گا اور جب اللہ تعالیٰ کو ہنسی آ جائے گی تو فرمائے گا کہ اچھا، جا جنت میں چلا جا۔ جب وہ جنت کے اندر جائے گا تو اللہ تعالیٰ اس سے فرمائے گا کہ اب تو کوئی اور آرزو کر۔ وہ کرے گا اور مانگے گا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اس کو یاد دلائے گا کہ فلاں چیز مانگ، فلاں چیز مانگ۔ جب اس کی آرزوئیں ختم ہو جائیں گی تو حق تعالیٰ فرمائے گا کہ ہم نے یہ سب چیزیں تجھے دیں اور ان کے ساتھ اتنی ہی اور دیں۔ (یعنی اپنی خواہشوں سے دو گنا لے۔ سبحان اللہ ! کیا کرم اور رحمت ہے اللہ تعالیٰ کی اپنے بندوں پر اور اگر وہ کرم نہ کرے تو اور کون کرے ؟ وہی مالک ہے وہی خالق ہے ، وہی رازق ہے ، وہ پالنے والا ہے ) عطاء بن یزید نے کہا جو اس حدیث کے راوی ہیں کہ سیدنا ابو سعید خدریؓ بھی اس حدیث کی روایت کرنے میں سیدنا ابو ہریرہؓ کے موافق تھے کہیں خلاف نہ تھے۔ لیکن جب سیدنا ابو ہریرہؓ نے یہ کہا کہ اللہ تعالیٰ اس سے فرمائے گا کہ ہم نے یہ سب تجھے دیں اور اتنی ہی اور دیں تو سیدنا ابو سعید خدریؓ نے کہا کہ اے ابو ہریرہ! اس کے مثل دس گنا اور بھی۔ تو سیدنا ابو ہریرہؓ نے کہا کہ مجھے تو یہی بات یاد ہے کہ رسول اللہﷺ نے یوں فرمایا کہ ہم نے یہ سب تجھے دیں اور اتنی ہی اور دیں۔ سیدنا ابو سعید خدریؓ نے کہا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ رسول اللہﷺ نے یوں فرمایا کہ ہم نے یہ سب تجھے دیں اور دس حصے زیادہ دیں۔ سیدنا ابو ہریرہؓ نے کہا کہ یہ وہ شخص ہے جو سب سے آخر میں جنت میں جائے گا (تو اور جنتیوں کو معلوم نہیں کیا کیا نعمتیں ملیں گی)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الدَّارِمِيُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيَّبِ وَعَطَاءُ بْنُ يَزِيدَ اللَّيْثِيُّ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ أَخْبَرَهُمَا أَنَّ النَّاسَ قَالُوا لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلْ نَرَى رَبَّنَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمِثْلِ مَعْنَى حَدِيثِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ.
Abu Hurairah narrated that the people said to the Prophet (s.a.w): "O Messenger of Allah, will we see our Lord on the Day of Resurrection?" And he quoted a Hadith similar to that of Ibrahim bin Sa'd (no. 451).
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ لوگوں نے نبی اکرمﷺسے پوچھا کہ اے اللہ کے رسول ﷺ!کیا ہم قیامت کے دن اپنے رب کو دیکھیں گے ۔ باقی حدیث وہی ہے جو اوپر گذرچکی ہے۔
و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ أَدْنَى مَقْعَدِ أَحَدِكُمْ مِنْ الْجَنَّةِ أَنْ يَقُولَ لَهُ تَمَنَّ فَيَتَمَنَّى وَيَتَمَنَّى فَيَقُولُ لَهُ هَلْ تَمَنَّيْتَ فَيَقُولُ نَعَمْ فَيَقُولُ لَهُ فَإِنَّ لَكَ مَا تَمَنَّيْتَ وَمِثْلَهُ مَعَهُ.
Hammam bin Munabbih said: "This is what Abu Hurairah narrated from the Messenger of Allah (s.a.w)," and he quoted a Hadith, among which he said: "And the Messenger of Allah (s.a.w) said: 'It will be said to the least among you in Paradise: 'Wish (for whatever you want),' and he will wish and wish, then it will be said to him: 'Have you finished wishing?' He will say: 'Yes.' It will be said: 'You will have what you wished for and as much again.'"
حضرت ہمام بن منبہ سے روایت ہے کہ یہ وہ حدیثیں ہیں جو ہمیں ابوہریرہ نے آپ ﷺسے بیان کی ہیں ۔ان میں سے کئی حدیثوں کو بیان کیا ۔ کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا سب سے کم درجے کا جنتی تم میں سے جو ہوگا اس سے کہا جائے گا۔آرزو کرو۔ وہ آرزو کرے گا اور آرزوکرے گا۔پھر اس سے کہا جائے گا کیا تو نے آرزوکی ؟ وہ کہے گا ہاں۔ پھر اللہ تعالیٰ اس سے فرمائے گا تیرے لئے جتنی تو نےخواہشیں کی ہیں اتنی ہی اور۔
و حَدَّثَنِي سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنِي حَفْصُ بْنُ مَيْسَرَةَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ نَاسًا فِي زَمَنِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلْ نَرَى رَبَّنَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَعَمْ قَالَ هَلْ تُضَارُّونَ فِي رُؤْيَةِ الشَّمْسِ بِالظَّهِيرَةِ صَحْوًا لَيْسَ مَعَهَا سَحَابٌ؟ وَهَلْ تُضَارُّونَ فِي رُؤْيَةِ الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ صَحْوًا لَيْسَ فِيهَا سَحَابٌ قَالُوا لَا يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ مَا تُضَارُّونَ فِي رُؤْيَةِ اللَّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِلَّا كَمَا تُضَارُّونَ فِي رُؤْيَةِ أَحَدِهِمَا إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ أَذَّنَ مُؤَذِّنٌ لِيَتَّبِعْ كُلُّ أُمَّةٍ مَا كَانَتْ تَعْبُدُ فَلَا يَبْقَى أَحَدٌ كَانَ يَعْبُدُ غَيْرَ اللَّهِ سُبْحَانَهُ مِنْ الْأَصْنَامِ وَالْأَنْصَابِ إِلَّا يَتَسَاقَطُونَ فِي النَّارِ حَتَّى إِذَا لَمْ يَبْقَ إِلَّا مَنْ كَانَ يَعْبُدُ اللَّهَ مِنْ بَرٍّ وَفَاجِرٍ وَغُبَّرِ أَهْلِ الْكِتَابِ فَيُدْعَى الْيَهُودُ فَيُقَالُ لَهُمْ مَا كُنْتُمْ تَعْبُدُونَ؟ قَالُوا كُنَّا نَعْبُدُ عُزَيْرَ ابْنَ اللَّهِ فَيُقَالُ كَذَبْتُمْ مَا اتَّخَذَ اللَّهُ مِنْ صَاحِبَةٍ وَلَا وَلَدٍ، فَمَاذَا تَبْغُونَ قَالُوا عَطِشْنَا يَا رَبَّنَا فَاسْقِنَا فَيُشَارُ إِلَيْهِمْ أَلَا تَرِدُونَ؟ فَيُحْشَرُونَ إِلَى النَّارِ كَأَنَّهَا سَرَابٌ يَحْطِمُ بَعْضُهَا بَعْضًا فَيَتَسَاقَطُونَ فِي النَّارِ ثُمَّ يُدْعَى النَّصَارَى فَيُقَالُ لَهُمْ مَا كُنْتُمْ تَعْبُدُونَ؟ قَالُوا كُنَّا نَعْبُدُ الْمَسِيحَ ابْنَ اللَّهِ فَيُقَالُ لَهُمْ كَذَبْتُمْ مَا اتَّخَذَ اللَّهُ مِنْ صَاحِبَةٍ وَلَا وَلَدٍ فَيُقَالُ لَهُمْ مَاذَا تَبْغُونَ فَيَقُولُونَ عَطِشْنَا يَا رَبَّنَا فَاسْقِنَا قَالَ فَيُشَارُ إِلَيْهِمْ أَلَا تَرِدُونَ؟ فَيُحْشَرُونَ إِلَى جَهَنَّمَ كَأَنَّهَا سَرَابٌ يَحْطِمُ بَعْضُهَا بَعْضًا فَيَتَسَاقَطُونَ فِي النَّارِ حَتَّى إِذَا لَمْ يَبْقَ إِلَّا مَنْ كَانَ يَعْبُدُ اللَّهَ تَعَالَى مِنْ بَرٍّ وَفَاجِرٍ أَتَاهُمْ رَبُّ الْعَالَمِينَ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى فِي أَدْنَى صُورَةٍ مِنَ الَّتِي رَأَوْهُ فِيهَا قَالَ فَمَا تَنْتَظِرُونَ تَتْبَعُ كُلُّ أُمَّةٍ مَا كَانَتْ تَعْبُدُ قَالُوا يَا رَبَّنَا فَارَقْنَا النَّاسَ فِي الدُّنْيَا أَفْقَرَ مَا كُنَّا إِلَيْهِمْ وَلَمْ نُصَاحِبْهُمْ فَيَقُولُ أَنَا رَبُّكُمْ فَيَقُولُونَ نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْكَ لَا نُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا حَتَّى إِنَّ بَعْضَهُمْ لَيَكَادُ أَنْ يَنْقَلِبَ فَيَقُولُ هَلْ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَهُ آيَةٌ فَتَعْرِفُونَهُ بِهَا؟ فَيَقُولُونَ نَعَمْ فَيُكْشَفُ عَنْ سَاقٍ فَلَا يَبْقَى مَنْ كَانَ يَسْجُدُ لِلَّهِ مِنْ تِلْقَاءِ نَفْسِهِ إِلَّا أَذِنَ اللَّهُ لَهُ بِالسُّجُودِ وَلَا يَبْقَى مَنْ كَانَ يَسْجُدُ اتِّقَاءً وَرِيَاءً إِلَّا جَعَلَ اللَّهُ ظَهْرَهُ طَبَقَةً وَاحِدَةً كُلَّمَا أَرَادَ أَنْ يَسْجُدَ خَرَّ عَلَى قَفَاهُ ثُمَّ يَرْفَعُونَ رُءُوسَهُمْ وَقَدْ تَحَوَّلَ فِي صُورَتِهِ الَّتِي رَأَوْهُ فِيهَا أَوَّلَ مَرَّةٍ فَقَالَ أَنَا رَبُّكُمْ فَيَقُولُونَ أَنْتَ رَبُّنَا ثُمَّ يُضْرَبُ الْجِسْرُ عَلَى جَهَنَّمَ وَتَحِلُّ الشَّفَاعَةُ وَيَقُولُونَ اللَّهُمَّ سَلِّمْ سَلِّمْ قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ وَمَا الْجِسْرُ؟ قَالَ دَحْضٌ مَزِلَّةٌ فِيهِ خَطَاطِيفُ وَكَلَالِيبُ وَحَسَكٌ تَكُونُ بِنَجْدٍ فِيهَا شُوَيْكَةٌ يُقَالُ لَهَا السَّعْدَانُ فَيَمُرُّ الْمُؤْمِنُونَ كَطَرْفِ الْعَيْنِ وَكَالْبَرْقِ وَكَالرِّيحِ وَكَالطَّيْرِ وَكَأَجَاوِيدِ الْخَيْلِ وَالرِّكَابِ فَنَاجٍ مُسَلَّمٌ وَمَخْدُوشٌ مُرْسَلٌ وَمَكْدُوسٌ فِي نَارِ جَهَنَّمَ حَتَّى إِذَا خَلَصَ الْمُؤْمِنُونَ مِنْ النَّارِ فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ بِأَشَدَّ مُنَاشَدَةً لِلَّهِ فِي اسْتِقْصَاءِ الْحَقِّ مِنْ الْمُؤْمِنِينَ لِلَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لِإِخْوَانِهِمْ الَّذِينَ فِي النَّارِ يَقُولُونَ رَبَّنَا كَانُوا يَصُومُونَ مَعَنَا وَيُصَلُّونَ وَيَحُجُّونَ فَيُقَالُ لَهُمْ أَخْرِجُوا مَنْ عَرَفْتُمْ فَتُحَرَّمُ صُوَرُهُمْ عَلَى النَّارِ فَيُخْرِجُونَ خَلْقًا كَثِيرًا قَدْ أَخَذَتِ النَّارُ إِلَى نِصْفِ سَاقَيْهِ وَإِلَى رُكْبَتَيْهِ ثُمَّ يَقُولُونَ رَبَّنَا مَا بَقِيَ فِيهَا أَحَدٌ مِمَّنْ أَمَرْتَنَا بِهِ فَيَقُولُ ارْجِعُوا فَمَنْ وَجَدْتُمْ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالَ دِينَارٍ مِنْ خَيْرٍ فَأَخْرِجُوهُ فَيُخْرِجُونَ خَلْقًا كَثِيرًا ثُمَّ يَقُولُونَ رَبَّنَا لَمْ نَذَرْ فِيهَا أَحَدًا مِمَّنْ أَمَرْتَنَا ثُمَّ يَقُولُ ارْجِعُوا فَمَنْ وَجَدْتُمْ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالَ نِصْفِ دِينَارٍ مِنْ خَيْرٍ فَأَخْرِجُوهُ فَيُخْرِجُونَ خَلْقًا كَثِيرًا ثُمَّ يَقُولُونَ رَبَّنَا لَمْ نَذَرْ فِيهَا مِمَّنْ أَمَرْتَنَا أَحَدًا ثُمَّ يَقُولُ ارْجِعُوا فَمَنْ وَجَدْتُمْ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ مِنْ خَيْرٍ فَأَخْرِجُوهُ فَيُخْرِجُونَ خَلْقًا كَثِيرًا ثُمَّ يَقُولُونَ رَبَّنَا لَمْ نَذَرْ فِيهَا خَيْرًا وَكَانَ أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ يَقُولُ إِنْ لَمْ تُصَدِّقُونِي بِهَذَا الْحَدِيثِ فَاقْرَءُوا إِنْ شِئْتُمْ { إِنَّ اللَّهَ لَا يَظْلِمُ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ وَإِنْ تَكُ حَسَنَةً يُضَاعِفْهَا وَيُؤْتِ مِنْ لَدُنْهُ أَجْرًا عَظِيمًا }[النساء 40]
فَيَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ شَفَعَتْ الْمَلَائِكَةُ وَشَفَعَ النَّبِيُّونَ وَشَفَعَ الْمُؤْمِنُونَ وَلَمْ يَبْقَ إِلَّا أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ فَيَقْبِضُ قَبْضَةً مِنْ النَّارِ فَيُخْرِجُ مِنْهَا قَوْمًا لَمْ يَعْمَلُوا خَيْرًا قَطُّ قَدْ عَادُوا حُمَمًا فَيُلْقِيهِمْ فِي نَهَرٍ فِي أَفْوَاهِ الْجَنَّةِ يُقَالُ لَهُ نَهَرُ الْحَيَاةِ فَيَخْرُجُونَ كَمَا تَخْرُجُ الْحِبَّةُ فِي حَمِيلِ السَّيْلِ أَلَا تَرَوْنَهَا تَكُونُ إِلَى الْحَجَرِ أَوْ إِلَى الشَّجَرِ مَا يَكُونُ إِلَى الشَّمْسِ أُصَيْفِرُ وَأُخَيْضِرُ وَمَا يَكُونُ مِنْهَا إِلَى الظِّلِّ يَكُونُ أَبْيَضَ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ كَأَنَّكَ كُنْتَ تَرْعَى بِالْبَادِيَةِ قَالَ فَيَخْرُجُونَ كَاللُّؤْلُؤِ فِي رِقَابِهِمْ الْخَوَاتِمُ يَعْرِفُهُمْ أَهْلُ الْجَنَّةِ هَؤُلَاءِ عُتَقَاءُ اللَّهِ الَّذِينَ أَدْخَلَهُمْ اللَّهُ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ عَمَلٍ عَمِلُوهُ وَلَا خَيْرٍ قَدَّمُوهُ ثُمَّ يَقُولُ ادْخُلُوا الْجَنَّةَ فَمَا رَأَيْتُمُوهُ فَهُوَ لَكُمْ فَيَقُولُونَ رَبَّنَا أَعْطَيْتَنَا مَا لَمْ تُعْطِ أَحَدًا مِنْ الْعَالَمِينَ فَيَقُولُ لَكُمْ عِنْدِي أَفْضَلُ مِنْ هَذَا فَيَقُولُونَ يَا رَبَّنَا أَيُّ شَيْءٍ أَفْضَلُ مِنْ هَذَا فَيَقُولُ رِضَايَ فَلَا أَسْخَطُ عَلَيْكُمْ بَعْدَهُ أَبَدًا.
It was narrated from Abu Sa'eed Al-Khudri that some people at the time of the Messenger of Allah (s.a.w) said: "O Messenger of Allah, will we see our Lord on the Day of Resurrection?" The Messenger of Allah (s.a.w) said: "Yes.'' He said: "Do you have to crowd together to see the sun clearly at noon when there are no clouds? Do you have to crowd together to see the moon clearly on the night when it is full when there are no clouds?" They said: "No, O Messenger of Allah." He said: "You will not have to crowd together to use Allah. [Blessed and Most High] on the Day of Resurrection just as you do not have to crowed together to see either of them. On the day of Resurrection, a caller will announce: 'Let every nation follow that which it used to worship,' and there will be no one left of those who used to worship anything other than Allah [Glorious is He], such as idols and stones, but they will fall into the Fire, until there will be no one left but those who used to worship Allah, righteous and evildoers alike, and the remnants of the people of the Book. "The Jews will be called and it will be said to them: 'What did you worship?' They will say: 'We used to worship 'Uzair the son of Allah.' It will be said to them: 'You are liars, for Allah has no wife nor son. What do you want?' They will say: 'We are thirsty, O Lord, give us to drink.' It will be pointed out to them: 'Why don't you go there?' And they will be gathered into the Fire, as if it is a mirage, parts of it consuming other parts, and they will fall into the Fire. Then the Christians will be called, and it will be said to them: 'What did you worship?' They will say: 'We used to worship the Messiah, the son of Allah.' It will be said to them: 'You are liars, for Allah has no wife nor son. What do you want?' They will say: 'We are thirsty, O Lord, give us to drink.' It will be pointed out to them: 'Why don't you go there?' And they will be gathered into the Fire, as if it is a mirage, parts of it consuming other parts, and they will fall into the Fire. Then, when there is no one left but those who used to worship Allah, both righteous and evildoers, the Lord of the Worlds [Glorious is He and Most High] will come to them with an appearance that is least to that which they know from before, and will say: 'What are you waiting for? Every nation has followed that which they used to worship.' They will say: 'O Lord, we kept ourselves away from the people in the world even though we were in great need of them, and we did not keep company with them.' He will say, 'I am your Lord.' They will say: 'We seek refuge with Allah from you, we do not associate anything with Allah,' (they will repeat this) two or three times. Then some of them will be on the verge of failing the test. He will say: 'Is there any sign between Him and you by which you will recognize Him?' They will say: 'Yes.' Then the Shin will be laid bare and there will be no one who prostrated to Allah of his own accord but Allah will grant him permission to prostrate, and there will be no one who prostrated out of fear of the people and to show off, but Allah will make his back unyeilding, and every time he tries to prostrate, he will fall on his back. Then they will raise their heads and He will have changed into the appearance that they knew from before. He will say: 'I am your Lord,' and they will say: 'You are our Lord.' Then Al-Jisr (the Bridge) will be set up over Hell, and intercession will be permitted. They will say: 'O Allah, grant safety, grant safety!'" It was said: "O Messenger of Allah, what is Al-Jisr (the Bridge)?" He said: "A slippery place, in which there are hooks and spikes and thorns. In Najd there are thorns called As-Sa'dan. The believers will cross (the Bridge) like the blink of an eye, like lightning, like the wind, like birds and like the swiftest horses and camels. Some will cross safe and sound, some will be scratched then let go, and some will be piled up in the Fire of Hell, until the believers have been saved from the Fire. By the One in Whose Hand is my soul, none of you is more eager to claim a right than the believers will be on the Day of Resurrection when they seek help for their brethren who are in the Fire. They will say: 'Our Lord, they used to observe fasting, offer Salat (obligatory prayers) with us and perform Hajj.' It will be said to them: 'Bring out whomever you recognize,' - for their faces will be forbidden for The Fire to burn - and they will bring out many people whom the Fire had consumed halfway up their calves or up to their knees. Then they will say: 'Our Lord, there is no one left of those whom You Commanded us to bring out.' He will say: 'Go back, and whomever you find with a Dinar's weight of goodness in his heart, bring him out.' They will bring out many people, then they will say: 'Our Lord, we have not left therein any of those whom You commanded us to bring out.' Then He will say: 'Go back, and whomever you find with half a Dinar's weight of goodness in his heart, bring him out.' They will bring out many people, then they will say: 'Our Lord, we have not left therein any of those whom You commanded us to bring out.' Then He will say, 'Go back, and whomever you find with a speck of goodness in his heart, bring him out.' They will bring out many people, then they will say: 'Our Lord, we have not left any goodness therein."' Abu Sa'eed Al-Khudri used to say: "If you do not believe this Hadith then recite if you wish: "Surely, Allah wrongs not even of the weight of an atom (or a small ant), but if there is any good (done), He doubles it, and gives from Him a great reward." (The Prophet (s.a.w) said:) "Allah will say: 'The angels have interceded, and Al-Mu'minun (the righteous believers) have interceded, the Prophets have interceded, and there is no one left (to intercede) but the Most Merciful of those who show mercy.' Then He will take a handful from Hell, and will bring out people who never did any good and who will have turned into charcoal. He will throw them into a river on the outskirts of Paradise that is called the River of Life (Al-Hayat), and they will emerge like seeds from that which is carried by a flood. Do you not see when they are near a stone or a tree, that which is in the sun grows yellow and green and that which is in the shade turns white?" "They said: "O Messenger of Allah, it is as if you used to tend flocks in the desert.'' He said: "They will emerge like pearls with jewels around their necks, and the people of Paradise will recognize them. These are the ones ransomed by Allah, whom Allah admitted to Paradise with no good deed that they did or sent on ahead. Then He will say: 'Enter Paradise, and whatever you see is yours.' They will say: 'Our Lord, You have given us what You have never given to anyone else in all the worlds.' He will say: 'You will have something better than that with Me.' They will say, 'O Lord, what could be better than this?' He will say, 'My good pleasure, for I will never be angry with you again.'"
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کچھ لوگوں نے رسول اللہ ﷺکے زمانے میں کہا یارسول اللہ ﷺ!کیا ہم اپنے رب کو قیامت کے دن دیکھیں گے ۔ آپﷺنے فرمایا ہاں ۔جب آسمان صاف ہو اور بادل نہ ہو توتم لوگوں کو دوپہر کے وقت سورج کے دیکھنے میں کوئی تکلیف ہوتی ہے ؟ (اور اسی طرح) جب آسمان صاف ہو اور بادل نہ ہو توتم لوگوں کو چودھویں رات کے چاند کے دیکھنے میں کوئی تکلیف ہوتی ہے؟انہوں نے کہا نہیں ۔ آپﷺنے فرمایا قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کو دیکھنے میں تم لوگوں کو اتنی ہی تکلیف ہوگی جتنی چاند اور سورج کے دیکھنے میں تم کو ہوتی ہے ۔جب قیامت کا دن ہوگا ایک پکارنے والا پکارے گا ہر گروہ (جماعت)اپنے اپنے معبود کے ساتھ ہوجائے ۔ پھر جتنے لوگ اللہ کے سوا اور کسی کی عبادت کرتے تھے جیسے بتوں کی اور استھانوں کی ۔ ان میں سے کوئی نہیں بچے گا سب کے سب آگ میں گریں گے اور وہی لوگ باقی رہ جائیں گے جو اللہ کی خالص عبادت کرتے تھے خواہ نیک ہو یا بد اور کچھ لوگ اہل کتاب میں سے ۔ پھر یہودی بلائے جائیں گے اور ان سے کہا جائے گا کہ تم کس کی عبادت کرتے تھے ؟ وہ کہیں گے ہم حضرت عُزیر جو اللہ کے بیٹے ہیں اس کی پوجا کرتے تھے ۔ان کو جواب ملے گا تم جھوٹے تھے اللہ جل جلالہ نے نہ کسی کو اپنی بیوی بنایا اور نہ بیٹا ۔اب تم کیا چاہتے ہو؟ وہ کہیں گے ہمارے رب!ہم پیاسے ہیں ہمیں پانی پلا دے ۔ انہیں اشارہ کیا جائے گا کہ کیا ادھر نہیں چلتے ؟چنانچہ سب کو آگ(جہنم) کی طرف لے جایا جائے گا ان کو ایسا معلوم ہوگا جیسے سراب ( چمکتی ریت پانی کی طرح نظر آئے گی)۔ اور جہنم ایسے شعلے ماررہا ہوگا گویا بعض بعض کے ٹکڑے کررہا ہو۔وہ سب آگ میں گر پڑیں گے ۔ اس کے بعد نصاریٰ بلائے جائیں گےان سے پوچھا جائے گا تم کس کی عبادت کرتے تھے ؟وہ کہیں گے ہم حضرت مسیح جو اللہ کے بیٹے ہیں ان کی پوجاکرتے تھے ۔ ان کو جواب ملے گا تم جھوٹے تھے اللہ جل جلالہ نے نہ کسی کو اپنی بیوی بنایا اور نہ بیٹا ۔اب تم کیا چاہتے ہو؟ وہ کہیں گے ہمارے رب!ہم پیاسے ہیں ہمیں پانی پلا دے ۔ انہیں اشارہ کیا جائے گا کہ کیا ادھر نہیں چلتے ؟ چنانچہ سب کو جہنم کی طرف لے جایا جائے گا ان کو ایسا معلوم ہوگا جیسے سراب ( چمکتی ریت پانی کی طرح نظر آئے گی)۔ اور جہنم ایسے شعلے ماررہا ہوگا گویا بعض بعض کے ٹکڑے کررہا ہو۔وہ سب آگ میں گر پڑیں گے ۔ اور وہی لوگ باقی رہ جائیں گے جو (مسلمانوں میں) اللہ کی عبادت کرتے تھے خواہ نیک ہو یا بد ۔اس وقت سارے جہاں کا رب ان کے پاس ایک صورت میں جلوہ گر ہوگا جو پہلی صورت سے جس کو وہ دیکھ چکے ہوں گے ملتی جلتی ہوگی ۔اور فرمائے گا تم کس بات کے منتظر ہو ؟ہر گروہ اپنے اپنے معبود کے ساتھ ہوگیا ۔ وہ کہیں گے اے ہمارے رب!ہم نے تو دنیا میں ان لوگوں کا ساتھ نہ دیا (یعنی مشرکوں کا) جب ہم ان کے محتاج تھے اور نہ ان کی صحبت میں رہے۔ پھروہ فرمائے گا میں تمہارا رب ہوں وہ کہیں گے ہم اللہ کی پناہ مانگتے ہیں تم سے اور اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتے دو یا تین بار یہی کہیں گے یہاں تک کہ ان میں سے بعض لوگ پھر جانے کے قریب ہوں گے (کیونکہ یہ امتحان بہت سخت ہوگا )پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا اچھا تم اپنے رب کی کوئی نشانی جانتے ہو جس سے رب کو پہچانو وہ کہیں گے ہاں پھر اللہ کی پنڈلی کھل جائے گی۔ اور جو شخص اللہ کو اپنے دل سے (بغیر جبر اور خوف یا ریا کے )سجدہ کرتا ہوگا اس کو وہاں بھی سجدہ میسر ہوگا اور جو شخص دنیا میں اپنی جان بچانے کی خاطر یا دکھلاوے کی وجہ سے سجدہ کرتا تھا اس کی پیٹھ کواللہ تعالیٰ تختہ بنادے گا جب وہ سجدہ کرنا چاہے گا تو چت گرپڑے گا۔پھر وہ لوگ اپنا سر اٹھا ئیں گے اور اللہ تعالیٰ اس صورت میں ہوگا جس صورت میں پہلے اسے دیکھا تھا اور کہے گا میں تمہارا رب ہوں وہ کہیں گے آپ ہی ہمارا رب ہے ۔اس کے بعد جہنم پر پل رکھا جائے گا اور سفارش (شفاعت) شروع ہوگی اور لوگ کہیں گے یا اللہ بچا یا اللہ بچا لوگوں نے کہا یا رسول اللہ ﷺ!پل کیسا ہوگا ؟آپ ﷺنے فرمایا ایک پھسلنے کا مقام ہوگا وہاں آنکڑے ہوں گے اور کانٹے جیسے نجد کے ملک میں ایک کانٹا ہوتا ہے جس کو سعدان کہتے ہیں یعنی (ٹیڑھے سو والا) مؤمن اس پر پلک جھپکنے کی طرح ، بجلی کی طرح ، ہوا کی طرح ، پرندے کی طرح ، تیز رفتار گھوڑے اوراونٹوں کی طرح گزر جائیں گے۔ان میں بعض تو صحیح سلامت نجات پانے والے ہوں گے اور بعض جہنم کی آگ سے جھلس کر بچ نکلنے والے ہوں گے ، اور صدمہ اٹھاکر جہنم میں گر جائیں گے ۔ جب مؤمنوں کو جہنم سے چھٹکارا ہوگا تو قسم اس کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کوئی تم میں سے اپنے حق کے لیے اتنا جھگڑنے والا نہیں ہے جتنے وہ قیامت کے دن اللہ سے اپنے بھائیوں کے لیے جو جہنم میں ہوں گے جھگڑنے والے ہوں گے ۔ وہ کہیں گے اے ہمارے رب! وہ لوگ ہمارے ساتھ روزہ رکھتے تھے اور نماز پڑھتے تھے اور حج کرتے تھے حکم ہوگا اچھا جاؤ اور جہنم سے جن کو تم پہچانتے ہو نکال لو ۔ ان کی صورتیں جہنم پر حرام ہوجائیں گی (یعنی جہنم کی آگ ان کی صورت کو بدل نہیں سکے گی) اور چہرہ ان کا محفوظ رہے گا تاکہ مؤمنین ان کو پہچان لیں)اور مؤمنین بہت سے آدمیوں کو جہنم سے نکالیں گے ۔ ان میں سے بعضوں کو آگ نے آدھی پنڈلیوں تک کھایا ہوگا بعضوں کو گھٹنوں تک۔ پھر وہ کہیں گے اے ہمارے رب تو جہنم میں کوئی باقی نہیں رہا ان آدمیوں میں سے جن کے نکالنے کا تو نے ہمیں حکم دیا تھا ( یعنی روزہ ، نماز اور حج کرنے والوں میں سے اب کوئی نہیں رہا)حکم ہوگا پھر جاؤ اور جس کے دل میں ایک دینار برابر بھلائی پاؤ اس کو بھی نکال لاؤ پھر وہ نکالیں گے بہت سے آدمیوں کو اور کہیں گے اے ہمارے رب !ہم نے ان لوگوں میں سے کسی کو نہیں چھوڑا جن کے نکالنے کا تو نے حکم دیا تھا ۔پھر حکم ہوگا جاؤ اور جس کے دل میں آدھے دینار برابر بھی بھلائی پاؤ اس کو بھی نکال لو ۔ وہ پھر بہت سے آدمیوں کو نکالیں گے اور کہیں گے اے ہمارے رب !ہم نے ان لوگوں میں سے کسی کو نہیں چھوڑا جن کے نکالنے کا تو نے حکم دیا تھا ۔ پھر حکم ہوگا جاؤ اور جس کے دل میں ذرہ برابر بھی بھلائی پاؤ اس کو بھی نکال لو ۔ وہ پھر بہت سے آدمیوں کو نکالیں گے۔ پھر کہیں گے اے ہمارے رب ! اب تو اس میں کوئی نہیں رہا جس میں ذرا بھی بھلائی تھی۔
حضرت ابو سعد خدری رضی اللہ عنہ جب اس حدیث کو بیان کرتے تھے تو کہتے تھے اگر تم اس حدیث میں میری تصدیق نہیں کرتے تو یہ آیت پڑھو ”اللہ تعالیٰ ذرہ برابر بھی ظلم نہیں کرتا “آخر تک پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا فرشتے سفارش کرچکے ہیں اور پیغمبر سفارش کرچکے ہیں اور مؤمنین بھی سفارش کرچکے ہیں اب کوئی باقی نہیں رہا سوائے اس کے جو سب رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والا ہے ۔ پھر ایک مٹھی آدمیوں کی جہنم سے نکالے گا او ران میں وہ لوگ ہوں گے جنہوں نے کبھی کوئی بھلا ئی نہیں کی ہوگی وہ جل کر کوئلہ ہوگئے ہوں گے پھر اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو ایک نہر میں ڈال دے گا جو جنت کے دروازوں پر ہوگی جس کا نام نہر الحیات ہے وہ اس میں ایسا جلد تر و تازہ ہوں گے جیسے دانہ پانی کے بہاؤ میں کوڑے کچرے کی جگہ پر اگ آتا ہے ۔تم دیکھتے ہو وہ دانہ کبھی پتھر کے پاس ہوتا ہے کبھی درخت کے پاس اور جو آفتاب کے رخ پر ہوتا ہے وہ زرد یا سبز اگتا ہے اور جوسائے میں ہوتاہے وہ سفید رہتاہے لوگوں نے کہا یارسول اللہ ﷺ!آپ تو گویا جنگل میں جانوروں کو چرایا کرتے ہیں ۔ پھر آپ ﷺنے فرمایا وہ لوگ اس نہر سے موتی کی طرح چمکتے ہوئے نکلیں گے ان کے گلوں میں پٹے ہوں گے جنت والے ان کو پہچان لیں گے اور کہیں گے یہ اللہ تعالیٰ کے آزاد کئے ہوئے ہیں ان کو اللہ نے جنت دی بغیر کسی عمل یا بھلائی کے ۔پھر فرمائے گا جنت میں جاؤ اور جس چیز کو دیکھو وہ تمہاری ہے ۔۔۔۔ وہ کہیں گے اے ہمارے رب! تو نے ہم کو اتنا کچھ دیا کہ اتنا سارے جہاں میں کسی کو نہیں دیا ۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گاابھی میرے پاس تمہارے لیے اس سے بڑہ کر ہے وہ کہیں گے اے ہمارے رب ! اب اس سے بڑھ کر کیا ہے ؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا میری رضا مندی اب میں تم پر کبھی غصہ نہیں ہوں گا۔
قَالَ مُسْلِم قَرَأْتُ عَلَى عِيسَى بْنِ حَمَّادٍ زُغْبَةَ الْمِصْرِيِّ هَذَا الْحَدِيثَ فِي الشَّفَاعَةِ وَقُلْتُ لَهُ أُحَدِّثُ بِهَذَا الْحَدِيثِ عَنْكَ أَنَّكَ سَمِعْتَ مِنَ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ فَقَالَ نَعَمْ قُلْتُ لِعِيسَى بْنِ حَمَّادٍ أَخْبَرَكُمُ اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّهُ قَالَ قُلْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنَرَى رَبَّنَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَلْ تُضَارُّونَ فِي رُؤْيَةِ الشَّمْسِ إِذَا كَانَ يَوْمٌ صَحْوٌ قُلْنَا لَا وَسُقْتُ الْحَدِيثَ حَتَّى انْقَضَى آخِرُهُ وَهُوَ نَحْوُ حَدِيثِ حَفْصِ بْنِ مَيْسَرَةَ وَزَادَ بَعْدَ قَوْلِهِ بِغَيْرِ عَمَلٍ عَمِلُوهُ وَلَا قَدَمٍ قَدَّمُوهُ فَيُقَالُ لَهُمْ لَكُمْ مَا رَأَيْتُمْ وَمِثْلُهُ مَعَهُ. قَالَ أَبُو سَعِيدٍ بَلَغَنِي أَنَّ الْجِسْرَ أَدَقُّ مِنْ الشَّعْرَةِ وَأَحَدُّ مِنْ السَّيْفِ وَلَيْسَ فِي حَدِيثِ اللَّيْثِ فَيَقُولُونَ رَبَّنَا أَعْطَيْتَنَا مَا لَمْ تُعْطِ أَحَدًا مِنْ الْعَالَمِينَ وَمَا بَعْدَهُ فَأَقَرَّ بِهِ عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ.
It was narrated that Abu Sa'eed Al-Khudri said: "We said: 'O Messenger of Allah, will we see our Lord?' The Messenger of Allah (s.a.w) said: 'Do you have to crowd together to see the sun on a clear day?' We said: 'No..."' and he quoted the Hadith until the end, and it is similar to the Hadith of Hafs bin Maisarah (no. 454). After the words, "with no good deed that they did or sent on ahead," he added: "It will be said to them: 'You will have what you see and the same again."' Abu Sa'eed Al-Khudri said: "I heard that the Bridge is narrower than a hair and sharper than a sword." In the Hadith of Al-Laith it does not say: "They will say, 'Our Lord, You have given us what You have never given to anyone in all the worlds"' and what is after it.
دوسری روایت بھی ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے ایسی ہی ہے اس میں یہ ہے کہ ہم نے کہا یارسول اللہ ﷺ! کیا ہم اپنے رب کو دیکھیں گے ؟ آپ ﷺنے فرمایا تم کو کچھ حرج ہوتا ہے سورج کے دیکھنے میں جب صاف دن ہو؟ ہم نے کہا نہیں اور بیان کیا حدیث کو آخر تک ۔ اتنازیادہ ہے اس عبارت کے بعد ان کو اللہ نے جنت دی بغیر کسی عمل یا بھلائی کے ان سے کہا جائے گا جو تم دیکھو وہ تمہارا ہے اور اتنا اور ہے ۔ ابو سعید رضی اللہ عنہ نے کہا مجھے یہ حدیث پہنچی کہ پل بال سے زیادہ باریک ہوگا اور تلوار سے زیادہ تیز ہوگا اور لیث کی روایت میں یہ نہیں ہے کہ وہ کہیں گے اب ہمارے رب! تو نے ہمیں وہ دیا جو سارے جہاں والوں میں کسی کو نہیں دیا او جو اس کے بعد ہے۔
و حَدَّثَنَاه أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ بِإِسْنَادِهِمَا نَحْوَ حَدِيثِ حَفْصِ بْنِ مَيْسَرَةَ إِلَى آخِرِهِ وَقَدْ زَادَ وَنَقَصَ شَيْئًا.
Zaid bin Aslam narrated with the same chain as the two of them (the previous narrations of Abu Sa'eed Al-Khudri and of Al-Laith), similar to the narration of Hafs bin Maisarah, to its end, adding and subtracting a few things.
ایک اور روایت اسی سند سے کچھ کمی بیشی کے ساتھ روایت کی گئی ہے۔
Chapter No: 82
بَابُ إِثْبَاتِ الشَّفَاعَةِ وَإِخْرَاجِ الْمُوَحِّدِينَ مِنَ النَّارِ
The affirmation of intercession and coming out of monotheists from Hel fire
شفاعت کا اثبات اور موحدین کو جہنم سے نکالنے کا بیان
و حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَيْلِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى بْنِ عُمَارَةَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يُدْخِلُ اللَّهُ أَهْلَ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ يُدْخِلُ مَنْ يَشَاءُ بِرَحْمَتِهِ وَيُدْخِلُ أَهْلَ النَّارِ النَّارَ ثُمَّ يَقُولُ انْظُرُوا مَنْ وَجَدْتُمْ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالَ حَبَّةٍ مِنْ خَرْدَلٍ مِنْ إِيمَانٍ فَأَخْرِجُوهُ فَيُخْرَجُونَ مِنْهَا حُمَمًا قَدْ امْتَحَشُوا فَيُلْقَوْنَ فِي نَهَرِ الْحَيَاةِ أَوْ الْحَيَا فَيَنْبُتُونَ فِيهِ كَمَا تَنْبُتُ الْحِبَّةُ إِلَى جَانِبِ السَّيْلِ أَلَمْ تَرَوْهَا كَيْفَ تَخْرُجُ صَفْرَاءَ مُلْتَوِيَةً؟
It was narrated from Abu Sa'eed Al-Khudri that the Messenger of Allah (s.a.w) said: "Allah will admit the people of Paradise to Paradise and He will admit whomever He wills by His mercy. And He will admit the people of the Fire to the Fire. Then He will say: 'Look, and whomever you find with a mustard-seed's weight of faith in his heart, bring him out.' They will bring out people who have been burned, like charcoal, then they will be thrown into the River of Life (Al-Hayat) - or Rain (Al-Haya), from which they will emerge like seeds sprouting at the banks of the flood. Do you not see how they emerge yellow and curved?"
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا اللہ جنت والوں کو جنت میں لے جائے گا جس کو چاہے گا اپنی رحمت سے اور دوزخ والوں کو دوزخ میں لے جائے گا پھر فرمائے گا دیکھو جس کے دل میں رائی کے دانے برابر بھی ایمان ہو اس کو دوزخ سے نکال لو۔ وہ لوگ نکلیں گے کوئلہ کی طرح جلے ہوئے پھر ڈالے جائیں گے نہر الحیات یا نہر الحیا میں (یہ شک ہے امام مالک کا جو اس حدیث کا راوی ہے)اور ایسا اگیں گے جیسے دانہ سیلاب کی طرف اگ آتا ہے ۔ کیا تم نے اس کو نہیں دیکھا کیسا زرد لپٹا ہوا اگتا ہے۔
و حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ح و حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا خَالِدٌ كِلَاهُمَا عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَقَالَا فَيُلْقَوْنَ فِي نَهَرٍ يُقَالَ لَهُ الْحَيَاةُ وَلَمْ يَشُكَّا. وَفِي حَدِيثِ خَالِدٍ كَمَا تَنْبُتُ الْغُثَاءَةُ فِي جَانِبِ السَّيْلِ وَفِي حَدِيثِ وُهَيْبٍ كَمَا تَنْبُتُ الْحِبَّةُ فِي حَمِئَةٍ أَوْ حَمِيلَةِ السَّيْلِ.
It was narrated from 'Amr bin Yahya with this chain. They (the narrators) said: (The Messenger of Allah (s.a.w) said:) "They will be thrown into a river called Life (Al-Hayat)" without any doubt. According to the narration of Khalid: (The Messenger of Allah (s.a.w) said:) "As the refuse sprouts in the banks of the flood." And in the narration of Wuhaib: (The Messenger of Allah (s.a.w) said:) "As a seed sprouts in the dark clay, or, what is carried by the flood."
اس سند سے بھی مذکورہ بالا حدیث مروی ہے مگر اس میں دانے کی بجائے کوڑا کرکٹ اگنے کا ذکر ہے ۔
و حَدَّثَنِي نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ حَدَّثَنَا بِشْرٌ يَعْنِي ابْنَ الْمُفَضَّلِ عَنْ أَبِي مَسْلَمَةَ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَّا أَهْلُ النَّارِ الَّذِينَ هُمْ أَهْلُهَا فَإِنَّهُمْ لَا يَمُوتُونَ فِيهَا وَلَا يَحْيَوْنَ وَلَكِنْ نَاسٌ أَصَابَتْهُمْ النَّارُ بِذُنُوبِهِمْ أَوْ قَالَ بِخَطَايَاهُمْ فَأَمَاتَهُمْ إِمَاتَةً حَتَّى إِذَا كَانُوا فَحْمًا أُذِنَ بِالشَّفَاعَةِ فَجِيءَ بِهِمْ ضَبَائِرَ ضَبَائِرَ فَبُثُّوا عَلَى أَنْهَارِ الْجَنَّةِ ثُمَّ قِيلَ يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ أَفِيضُوا عَلَيْهِمْ فَيَنْبُتُونَ نَبَاتَ الْحِبَّةِ تَكُونُ فِي حَمِيلِ السَّيْلِ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ الْقَوْمِ كَأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ كَانَ بِالْبَادِيَةِ.
It was narrated that Abu Sa'eed said: "The Messenger of Allah (s.a.w) said: 'As for the people of the Fire who are its inhabitants, they will neither die nor live therein. But some people among you will be afflicted with the Fire because of their sins. Allah, Most High, will cause them to die a kind of death therein, then when they have turned into coal, permission will be given for intercession. They will be brought out, group after group, and spread along the rivers of Paradise. Then it will be said: 'O people of Paradise, pour water on them.' And they will sprout like seeds in what was carried by the flood." A man said: "It is as if the Messenger of Allah (s.a.w) has been in the desert."
حضرت ابو سعید سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا وہ لوگ جو جہنم والے ہیں( یعنی ہمیشہ وہاں رہنے کے لیے ہیں جیسے کافر اور مشرک) وہ تو نہ مریں گے نہ جئیں گے لیکن کچھ لوگ جو گناہوں کی وجہ سے دوزخ میں جائیں گے آگ ان کو مار کر کوئلہ بنادے گی۔ پھر شفاعت کی اجازت ہوگی اور یہ لوگ لائے جائیں گے گروہ در گروہ اور پھیلائے جائیں گے جنت کی نہروں پر اور حکم ہوگا اے جنت کے لوگو!ان پر پانی ڈالو تب وہ اس طرح سے اگیں گے جیسے دانہ اس مٹی میں اگتا ہے جس کو پانی بہاکر لاتا ہے ایک شخص بولا معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ ﷺجنگل میں رہے ہیں (تب تو آپﷺکو یہ معلوم ہوا کہ بہاؤ میں جو مٹی جمع ہوتی ہے اس میں دانہ خوب اگتاہے)
و حَدَّثَنَاه مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي مَسْلَمَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ إِلَى قَوْلِهِ فِي حَمِيلِ السَّيْلِ وَلَمْ يَذْكُرْ مَا بَعْدَهُ.
A similar Hadith (as no. 459) was narrated from Abu Sa'eed from the Prophet (s.a.w), up to the words, "in what was carried by the flood," but it does not mention what comes after that.
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے مندرجہ بالا روایت کی طرح دانہ اگنے تک کا ذکر ہے بعد کا نہیں۔
Chapter No: 83
بَابُ آخِرِ أَهْلِ النَّارِ خُرُوجًا
Regarding the last one from the people of Hel fire, coming out of it
جہنمیوں میں سے سب سے آخر میں نکلنے والے کا بیان
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَإِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ كِلَاهُمَا عَنْ جَرِيرٍ قَالَ عُثْمَانُ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبِيدَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي لَأَعْلَمُ آخِرَ أَهْلِ النَّارِ خُرُوجًا مِنْهَا وَآخِرَ أَهْلِ الْجَنَّةِ دُخُولًا الْجَنَّةَ رَجُلٌ يَخْرُجُ مِنْ النَّارِ حَبْوًا فَيَقُولُ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى لَهُ اذْهَبْ فَادْخُلِ الْجَنَّةَ فَيَأْتِيهَا فَيُخَيَّلُ إِلَيْهِ أَنَّهَا مَلْأَى فَيَرْجِعُ فَيَقُولُ يَا رَبِّ وَجَدْتُهَا مَلْأَى فَيَقُولُ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى لَهُ اذْهَبْ فَادْخُلْ الْجَنَّةَ قَالَ فَيَأْتِيهَا فَيُخَيَّلُ إِلَيْهِ أَنَّهَا مَلْأَى فَيَرْجِعُ فَيَقُولُ يَا رَبِّ وَجَدْتُهَا مَلْأَى فَيَقُولُ اللَّهُ لَهُ اذْهَبْ فَادْخُلِ الْجَنَّةَ فَإِنَّ لَكَ مِثْلَ الدُّنْيَا وَعَشَرَةَ أَمْثَالِهَا أَوْ إِنَّ لَكَ عَشَرَةَ أَمْثَالِ الدُّنْيَا قَالَ فَيَقُولُ أَتَسْخَرُ بِي أَوْ أَتَضْحَكُ بِي وَأَنْتَ الْمَلِكُ قَالَ لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَحِكَ حَتَّى بَدَتْ نَوَاجِذُهُ قَالَ فَكَانَ يُقَالُ ذَاكَ أَدْنَى أَهْلِ الْجَنَّةِ مَنْزِلَةً.
It was narrated that 'Abdullah bin Mas'ud said: "The Messenger of Allah (s.a.w) said: 'I know the last of the people of the Fire to be brought out, and the last of the people of Paradise to enter therein. It will be a man who will emerge crawling from the Fire, and Allah [Blessed be He and] Most High, will say to him: 'Go and enter Paradise.' He will come to it and it will appear to him to be full. He will go back and say: 'O Lord, I found it full.' Allah [Blessed be He and] Most High, will say to him: 'Go and enter Paradise.' He will go to it and it will appear to him to be full. He will go back and say: 'O Lord, I found it full.' Allah, Most High, will say to him: 'Go and enter Paradise, and you will have the equivalent of the whole world and ten times as much.' He will say: 'Are You mocking me' - 'or laughing at me' - 'while You are the Sovereign?"' He said: "And I saw the Messenger of Allah (s.a.w) laugh until his molars were visible."
حضرت عبداللہ بن مسعود ر رضی اللہ عنہ روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا میں اس شخص کو جانتا ہوں جو سب کے بعد دوزخ سے نکلے گا اور سب کے بعد جنت میں جائے گا سب سے آخری دوزخ میں سے ایک شخص نکلے گا گھٹنوں پر گھسٹتے ہوئے اس وقت اللہ تعالیٰ فرمائے گا اب جا جنت میں جا وہ جا کر دیکھے گا ساری بہشت بھری ہوئی ہے (کوئی مکان اس کو خالی نہیں ملے گا) تب لوٹ کر پروردگار کے پاس آئے گا عرض کرے گا پروردگار بہشت تو ساری بھری ہوئی ہے کوئی مکان میں نے خالی نہیں پایا حکم ہو گا تو بہشت میں داخل ہو وہ جا کر دیکھے گا ساری بہشت بھری ہوئی ہے تب (پھر) لوٹ کر پروردگار کے پاس جا کر عرض کرے گا ۔ پروردگار بہشت تو ساری بھری ہوئی ہے حکم ہو گا تو جا تو تجھ کو دنیا اور اس کے دس گنے اور برابرجگہ ملے گی وہ عرض کرے گا پروردگار کیا تو مجھ سے بادشاہ ہو کر ٹھٹھا کرتا ہے یا مذاق کرتا ہے۔ عبداللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں میں نے دیکھا رسول اللہﷺ یہ حدیث بیان کر کےاتنا ہنسے کہ آپ کے دانت کھل گئے ۔ رسول اللہﷺ کے زمانہ میں لوگ کہتے تھے یہ شخص سارے بہشتیوں میں کم درجہ کا ہو گا۔
و حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ وَاللَّفْظُ لِأَبِي كُرَيْبٍ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبِيدَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي لَأَعْرِفُ آخِرَ أَهْلِ النَّارِ خُرُوجًا مِنْ النَّارِ رَجُلٌ يَخْرُجُ مِنْهَا زَحْفًا فَيُقَالُ لَهُ انْطَلِقْ فَادْخُلْ الْجَنَّةَ قَالَ فَيَذْهَبُ فَيَدْخُلُ الْجَنَّةَ فَيَجِدُ النَّاسَ قَدْ أَخَذُوا الْمَنَازِلَ فَيُقَالُ لَهُ أَتَذْكُرُ الزَّمَانَ الَّذِي كُنْتَ فِيهِ فَيَقُولُ نَعَمْ فَيُقَالُ لَهُ تَمَنَّ فَيَتَمَنَّى فَيُقَالُ لَهُ لَكَ الَّذِي تَمَنَّيْتَ وَعَشَرَةُ أَضْعَافِ الدُّنْيَا قَالَ فَيَقُولُ أَتَسْخَرُ بِي وَأَنْتَ الْمَلِكُ قَالَ فَلَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَحِكَ حَتَّى بَدَتْ نَوَاجِذُهُ.
It was narrated that 'Abdullah said: "The Messenger of Allah (s.a.w) said: 'I know the last of the people of the Fire to emerge from the Fire. (It will be) a man who will come out of it crawling. It will be said to him: 'Go and enter Paradise.' He will go and enter it, and he will find that the people have already occupied their places. It will be said: 'Do you remember the time when you were in (Hell)?' He will say: 'Yes.' It will be said to him: 'Wish (for whatever you want).' So he will wish, then it will be said to him: 'You will have what you wished for and ten times as much as the world.' He will say: 'Are You mocking me when You are the Sovereign?"' He said: "And I saw the Messenger of Allah (s.a.w) laughing until his molars were visible."
حضرت عبداللہ بن مسعود ر رضی اللہ عنہ روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا میں اس شخص کو جانتا ہوں جو سب سے آخر میں جہنم سے نکلے گا وہ ایک شخص ہوگا جو گھسیٹتا ہوا دوزخ سے نکلے گا اس سے کہا جائےگا جا جنت میں جا ۔ وہ جائے گا اور دیکھے گا تو سب مکانوں میں جنتی ہیں اس سے کہا جائے گا تجھے یاد ہے وہ زمانہ جس میں تو تھا وہ کہے گا ہاں یاد ہے پھر اس سے کہا جائے گا اچھا اب کوئی اور آرزو کر۔ وہ آرزو کرے گا حکم ہوگا آپ کے لیے اتنا ہے جتنا تو نے خواہش کی اور دس گنا دنیا جتنا اور ۔ وہ کہے گا اے باری تعالیٰ کیا تو مجھ سے بادشاہ ہوکر مذاق کرتا ہے ؟راوی نے کہا میں نے رسول اللہ ﷺکو دیکھا آپﷺہنس پڑے یہاں تک کہ آپ کے دانت مبارک کھل گئے۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ عَنْ أَنَسٍ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ آخِرُ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ رَجُلٌ فَهْوَ يَمْشِي مَرَّةً وَيَكْبُو مَرَّةً وَتَسْفَعُهُ النَّارُ مَرَّةً فَإِذَا مَا جَاوَزَهَا الْتَفَتَ إِلَيْهَا فَقَالَ تَبَارَكَ الَّذِي نَجَّانِي مِنْكِ لَقَدْ أَعْطَانِي اللَّهُ شَيْئًا مَا أَعْطَاهُ أَحَدًا مِنْ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ فَتُرْفَعُ لَهُ شَجَرَةٌ فَيَقُولُ أَيْ رَبِّ أَدْنِنِي مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ فَلِأَسْتَظِلَّ بِظِلِّهَا وَأَشْرَبَ مِنْ مَائِهَا فَيَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ يَا ابْنَ آدَمَ لَعَلِّي إِنَّ أَعْطَيْتُكَهَا سَأَلْتَنِي غَيْرَهَا فَيَقُولُ لَا يَا رَبِّ وَيُعَاهِدُهُ أَنْ لَا يَسْأَلَهُ غَيْرَهَا وَرَبُّهُ يَعْذِرُهُ لِأَنَّهُ يَرَى مَا لَا صَبْرَ لَهُ عَلَيْهِ فَيُدْنِيهِ مِنْهَا فَيَسْتَظِلُّ بِظِلِّهَا وَيَشْرَبُ مِنْ مَائِهَا ثُمَّ تُرْفَعُ لَهُ شَجَرَةٌ هِيَ أَحْسَنُ مِنْ الْأُولَى فَيَقُولُ أَيْ رَبِّ أَدْنِنِي مِنْ هَذِهِ لِأَشْرَبَ مِنْ مَائِهَا وَأَسْتَظِلَّ بِظِلِّهَا لَا أَسْأَلُكَ غَيْرَهَا فَيَقُولُ يَا ابْنَ آدَمَ أَلَمْ تُعَاهِدْنِي أَنْ لَا تَسْأَلَنِي غَيْرَهَا فَيَقُولُ لَعَلِّي إِنْ أَدْنَيْتُكَ مِنْهَا تَسْأَلُنِي غَيْرَهَا فَيُعَاهِدُهُ أَنْ لَا يَسْأَلَهُ غَيْرَهَا وَرَبُّهُ يَعْذِرُهُ لِأَنَّهُ يَرَى مَا لَا صَبْرَ لَهُ عَلَيْهِ فَيُدْنِيهِ مِنْهَا فَيَسْتَظِلُّ بِظِلِّهَا وَيَشْرَبُ مِنْ مَائِهَا ثُمَّ تُرْفَعُ لَهُ شَجَرَةٌ عِنْدَ بَابِ الْجَنَّةِ هِيَ أَحْسَنُ مِنْ الْأُولَيَيْنِ فَيَقُولُ أَيْ رَبِّ أَدْنِنِي مِنْ هَذِهِ لِأَسْتَظِلَّ بِظِلِّهَا وَأَشْرَبَ مِنْ مَائِهَا لَا أَسْأَلُكَ غَيْرَهَا فَيَقُولُ يَا ابْنَ آدَمَ أَلَمْ تُعَاهِدْنِي أَنْ لَا تَسْأَلَنِي غَيْرَهَا قَالَ بَلَى يَا رَبِّ هَذِهِ لَا أَسْأَلُكَ غَيْرَهَا وَرَبُّهُ يَعْذِرُهُ لِأَنَّهُ يَرَى مَا لَا صَبْرَ لَهُ عَلَيْهَا فَيُدْنِيهِ مِنْهَا فَإِذَا أَدْنَاهُ مِنْهَا فَيَسْمَعُ أَصْوَاتَ أَهْلِ الْجَنَّةِ فَيَقُولُ أَيْ رَبِّ أَدْخِلْنِيهَا فَيَقُولُ يَا ابْنَ آدَمَ مَا يَصْرِينِي مِنْكَ أَيُرْضِيكَ أَنْ أُعْطِيَكَ الدُّنْيَا وَمِثْلَهَا مَعَهَا قَالَ يَا رَبِّ أَتَسْتَهْزِئُ مِنِّي وَأَنْتَ رَبُّ الْعَالَمِينَ فَضَحِكَ ابْنُ مَسْعُودٍ فَقَالَ أَلَا تَسْأَلُونِي مِمَّ أَضْحَكُ فَقَالُوا مِمَّ تَضْحَكُ قَالَ هَكَذَا ضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا مِمَّ تَضْحَكُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ مِنْ ضِحْكِ رَبِّ الْعَالَمِينَ حِينَ قَالَ أَتَسْتَهْزِئُ مِنِّي وَأَنْتَ رَبُّ الْعَالَمِينَ فَيَقُولُ إِنِّي لَا أَسْتَهْزِئُ مِنْكَ وَلَكِنِّي عَلَى مَا أَشَاءُ قَادِرٌ.
It was narrated from Ibn Mas'ud that the Messenger of Allah (s.a.w) said: "The last one to enter Paradise will be a man who will walk once, stumble once and be burned by the Fire once. When he gets past it, he will tum to it and say: 'Blessed be the One Who has saved me from you. Allah has given me something that He has not given to the first and the last.' A tree will be raised up for him, and he will say: 'O Lord, bring me closer to this tree so that I might find shelter in its shade and drink 'of its water.' Allah, the Mighty and Sublime, will say: 'O son of Adam, perhaps if I give you that, you will ask Me for something else.' He will say: 'No, O Lord,' and he will promise that he will not ask Him for anything else, and his Lord, the Most High, will excuse him because he has seen something that he cannot help wanting. So he will be brought near to it and he will take shelter in its shade and drink of its water. Then another tree will be raised up for him that is more beautiful than the first, and he will say: 'O Lord, bring me closer to this tree so that I might drink of its water and take shelter in its shade, and I will not ask You for anything else.' He will say: 'O son of Adam, did you not promise Me that you would not ask Me for anything else?' He will say: 'Perhaps if I bring you near to it, you will ask Me for something else.' He will promise that he will not ask Him for anything else, and his Lord, the Most High, will excuse qim because he has seen something that he cannot help wanting. So he will be brought near to it and he will take shelter in its shade and drink of its water. Then another tree will be raised up for him at the gate of Paradise that is more beautiful than the first two. He will say: 'O Lord, bring me closer to this tree so that I might take shelter in its shade and drink of its water, and I will not ask You for anything else.' He will say: 'O son of Adam, did you not promise Me that you would not ask Me for anything else?' he will say: 'No, O Lord, I will not ask You for anything else.' His Lord, the Most High, will excuse him because he has seen something that he cannot help wanting. He will be brought close to it, and when he draws close to it, he will hear the voices of the people of Paradise and will say: 'O Lord, admit me therein.' He will say: 'O son of Adam, what will make you stop asking? Will it please you if I give you the world and as much again?' He will say: 'O Lord, are You making fun of me when You are the Lord of the Worlds?"' Ibn Mas'ud laughed and said: "Why don't you ask me why I am laughing? They said: "Why are you laughing?" He said: "This is how the Messenger of Allah (s.a.w) laughed and they said: 'Why are you laughing, O Messenger of Allah?' He (s.a.w) said: 'Because the Lord of the Worlds will laugh when he says: "Are You making fun of me while You are the Lord of the Worlds?" and He will say: "I am not making fun of you, but I am Able to do whatever I will."'
حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: سب سے آخر میں جو شخص جنت میں جائے گا، وہ ایک ایسا شخص ہو گا جو چلے گا، پھر اوندھا گرے گا اور جہنم کی آگ اس کو جلاتی جائے گی۔ جب دوزخ سے پار ہو جائے گا، تو پیٹھ موڑ کر اس کو دیکھے گا اور کہے گا کہ بڑی برکت والی ہے وہ ذات جس نے مجھے تجھ (جہنم) سے نجات دی۔ بیشک جتنا اللہ تعالیٰ نے مجھے دیا ہے اتنا اگلوں پچھلوں میں سے کسی کو نہیں دیا۔ پھر اس کو ایک درخت دکھلائی دے گا، وہ کہے گا کہ اے رب، مجھے اس درخت کے نزدیک کر دے تاکہ میں اس کے سایہ میں رہوں اور اس کا پانی پیوں۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ اے آدم کے بیٹے ! اگر میں نے تیرا یہ سوال پورا کر دیا تو تو اور بھی سوال کرے گا؟ وہ کہے گا کہ نہیں اے میرے رب! اور عہد کرے گا کہ پھر میں کوئی سوال نہ کروں گا۔ اور اللہ تعالیٰ اس کا عذر قبول کر لے گا اس لئے کہ وہ ایسی نعمت کو دیکھے گا جس پر اس سے صبر نہیں ہو سکتا (یعنی انسان بے صبر ہے جب وہ تکلیف میں مبتلا ہو اور عیش کی بات دیکھے تو بے اختیار اس کی خواہش کرتا ہے )۔ آخر اللہ تعالیٰ اس کو اس درخت کے نزدیک کر دے گا اور وہ اس کے سایہ میں رہے گا اور وہاں کا پانی پئے گا۔ پھر اس کو ایک اور درخت دکھلائی دے گا، جو اس سے بھی اچھا ہو گا۔ وہ کہے گا کہ اے پروردگار مجھے اس درخت کے نزدیک پہنچا دے تاکہ میں اس کے سائے میں جاؤں اور اس کا پانی پیوں اور میں اور کچھ سوال نہ کروں گا۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ اے آدم کے بیٹے ! کیا تو نے عہد نہیں کیا تھا کہ میں پھر سوال نہ کروں گا؟ اور اگر میں تجھے اس درخت تک پہنچا دوں، تو پھر تو اور سوال کرے گا۔ وہ اقرار کرے گا کہ نہیں پھر میں اور کچھ سوال نہ کروں گا۔ اللہ تعالیٰ اس کو معذور رکھے گا اس لئے کہ اس کو اس نعمت پر، جو وہ (شخص) دیکھتا ہے ، صبر نہیں۔ تب اللہ تعالیٰ اس کو اس درخت کے نزدیک کر دے گا، وہ اس کے سائے میں رہے گا اور وہاں کا پانی پئے گا۔ پھر اس کو ایک درخت دکھائی دے گا جو جنت کے دروازے پر ہو گا اور وہ پہلے کے دونوں درختوں سے بہتر ہو گا۔ وہ کہے گا کہ اے میرے رب! مجھے اس درخت کے پاس پہنچا دے تاکہ میں اس کے نیچے سایہ میں رہوں اور وہاں کا پانی پیوں، اب میں اور کچھ سوال نہ کروں گا۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ اے آدم کے بیٹے ! کیا تو اقرار نہ کر چکا تھا کہ اب میں اور کچھ سوال نہ کروں گا؟ وہ کہے گا کہ بیشک میں اقرار کر چکا تھا، لیکن اب میرا یہ سوال پورا کر دے ، پھر میں اور کچھ سوال نہ کروں گا۔ اللہ تعالیٰ اس کو معذور رکھے گا اس لئے کہ وہ ان نعمتوں کو دیکھے گا جن پر وہ صبر نہیں کر سکتا۔آخر اللہ تعالیٰ اس کو اس درخت کے پاس کر دے گا۔ جب وہ اس درخت کے پاس جائے گا تو جنت والوں کی آوازیں سنے گا اور کہے گا کہ اے میرے رب! مجھے جنت کے اندر پہنچا دے۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ اے آدم کے بیٹے ! تیرے سوال کو کون سی چیز پورا کرے گی؟ (یعنی تیری خواہش کب موقوف ہو گی اور یہ بار بار سوال کرنا کیسے بند ہو گا) بھلا تو اس پر راضی ہے کہ میں تجھے ساری دنیا کے برابر دے کر اتنا ہی اور دوں؟ وہ کہے گا کہ اے میرے رب! تو سارے جہاں کا مالک ہو کر مجھ سے مذاق کرتا ہے ؟ پھر سیدنا عبد اللہ بن مسعودؓ ہنسنے لگے اور لوگوں سے کہا کہ تم مجھ سے پوچھتے نہیں کہ میں کیوں ہنستا ہوں؟ لوگوں نے پوچھا کہ تم کیوں ہنستے ہو؟ تو انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ بھی (اس حدیث کو بیان کر کے ) اسی طرح ہنسے تھے۔ لوگوں نے پوچھا کہ یا رسول اللہﷺ! آپ کیوں ہنستے ہیں؟ تو آپ نے فرمایا کہ رب العالمین کے ہنسنے سے ، میں بھی ہنستا ہوں جب وہ بندہ یہ کہے گا کہ تو سارے جہان کا مالک ہو کر مجھ سے مذاق کرتا ہے ؟ تو پروردگار ہنس دے گا (اس کی نادانی اور بیوقوفی پر) اور اللہ فرمائے گا کہ میں تجھ سے مذاق نہیں کرتا (مذاق کرنا میرے لائق نہیں وہ بندوں کے لائق ہے ) بلکہ میں جو چاہتا ہوں کر سکتا ہوں۔
Chapter No: 84
بَابُ أَدْنَى أَهْلِ الْجَنَّةِ مَنْزِلَةً فِيهَا
Regarding lowest people of paradise in ranks
جنت والوں میں سے سب سے کم درجے والے شخص کا بیان
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ أَبِي عَيَّاشٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ أَدْنَى أَهْلِ الْجَنَّةِ مَنْزِلَةً رَجُلٌ صَرَفَ اللَّهُ وَجْهَهُ عَنْ النَّارِ قِبَلَ الْجَنَّةِ وَمَثَّلَ لَهُ شَجَرَةً ذَاتَ ظِلٍّ فَقَالَ أَيْ رَبِّ قَدِّمْنِي إِلَى هَذِهِ الشَّجَرَةِ أَكُونُ فِي ظِلِّهَا وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِ حَدِيثِ ابْنِ مَسْعُودٍ وَلَمْ يَذْكُرْ فَيَقُولُ يَا ابْنَ آدَمَ مَا يَصْرِينِي مِنْكَ إِلَى آخِرِ الْحَدِيثِ وَزَادَ فِيهِ وَيُذَكِّرُهُ اللَّهُ سَلْ كَذَا وَكَذَا فَإِذَا انْقَطَعَتْ بِهِ الْأَمَانِيُّ قَالَ اللَّهُ هُوَ لَكَ وَعَشَرَةُ أَمْثَالِهِ قَالَ ثُمَّ يَدْخُلُ بَيْتَهُ فَتَدْخُلُ عَلَيْهِ زَوْجَتَاهُ مِنْ الْحُورِ الْعِينِ فَتَقُولَانِ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أَحْيَاكَ لَنَا وَأَحْيَانَا لَكَ قَالَ فَيَقُولُ مَا أُعْطِيَ أَحَدٌ مِثْلَ مَا أُعْطِيتُ.
It was narrated from Abu Sa'eed Al-Khudri that the Messenger of Allah (s.a.w) said: "The lowest of the people of Paradise in status will be a man whose face Allah will turn away from the Fire and turn his face towards Paradise. He will cause a shady tree to appear to him, and he will say: 'O Lord, bring me near to this tree so that I will be in its shade."' And he quoted a Hadith similar to that of Ibn Mas'ud (no. 463), but he did not mention the words: "O son of Adam, what will make you stop asking?" ... until the end of the Hadith. And he added: "Allah, the Most High, will remind him to ask for such-and- such, and when he has finished wishing, Allah will say: 'That will be yours and ten times as much.' Then he will enter his house and his two wives from among Al-Hur Al-'Iyn will enter upon him and will say: 'Praise be to Allah Who has created you for us and created us for you.' And he will say: 'No one has been given the like of that which I have been given.'"
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا سب سے کم درجے کا جنتی وہ ہے جس کا منہ اللہ تعالیٰ جہنم کی طرف سے پھیر کر جنت کی طرف کردے گا اور اس کو ایک سایہ دار درخت دکھادے گاوہ کہے گا اے میرے رب ! مجھے اس درخت کے پاس لے جا میں اس کے سایہ میں رہوں گا ۔اور بیان کیا حدیث کو اسی طرح جیسے عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا مگر اس میں یہ نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ فرمائے گا اے آدم علیہ السلام کے بیٹے !تیرے سوال کو کون سی چیز تمام کرے گی۔ آخر تک ۔ اور اتنا زیادہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کو یاد دلائے گا فلاں فلاں چیز کی آرزو کر یہاں تک کہ جب اس کی سب آرزوئیں ختم ہوجائیں گی تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا تویہ سب لے اور دس حصے ان سے زیادہ لے پھر وہ اپنے گھر میں جائے گا اور حوروں میں سے دونوں بیبیاں اس کے پاس آئیں گی اور کہیں گی شکر اللہ کا جس نے تجھے ہمارے لیے زندہ کیا اور ہمیں زندہ کیا تمہارے لیے پھر وہ کہے گا کسی کو اللہ نے اتنا زیادہ نہیں دیا جتنا مجھ کودیا۔
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَمْرٍو الْأَشْعَثِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ مُطَرِّفٍ وَابْنِ أَبْجَرَ عَنْ الشَّعْبِيِّ قَالَ سَمِعْتُ الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ رِوَايَةً إِنْ شَاءَ اللَّهُ ح و حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنَا مُطَرِّفُ بْنُ طَرِيفٍ وَعَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ سَعِيدٍ سَمِعَا الشَّعْبِيَّ يُخْبِرُ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ سَمِعْتُهُ عَلَى الْمِنْبَرِ يَرْفَعُهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ و حَدَّثَنِي بِشْرُ بْنُ الْحَكَمِ وَاللَّفْظُ لَهُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ حَدَّثَنَا مُطَرِّفٌ وَابْنُ أَبْجَرَ سَمِعَا الشَّعْبِيَّ يَقُولُ سَمِعْتُ الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ يُخْبِرُ بِهِ النَّاسَ عَلَى الْمِنْبَرِ قَالَ سُفْيَانُ رَفَعَهُ أَحَدُهُمَا أُرَاهُ ابْنَ أَبْجَرَ قَالَ سَأَلَ مُوسَى رَبَّهُ مَا أَدْنَى أَهْلِ الْجَنَّةِ مَنْزِلَةً قَالَ هُوَ رَجُلٌ يَجِيءُ بَعْدَ مَا أُدْخِلَ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ فَيُقَالُ لَهُ ادْخُلِ الْجَنَّةَ فَيَقُولُ أَيْ رَبِّ كَيْفَ وَقَدْ نَزَلَ النَّاسُ مَنَازِلَهُمْ وَأَخَذُوا أَخَذَاتِهِمْ فَيُقَالُ لَهُ أَتَرْضَى أَنْ يَكُونَ لَكَ مِثْلُ مُلْكِ مَلِكٍ مِنْ مُلُوكِ الدُّنْيَا فَيَقُولُ رَضِيتُ رَبِّ فَيَقُولُ لَكَ ذَلِكَ وَمِثْلُهُ وَمِثْلُهُ وَمِثْلُهُ وَمِثْلُهُ فَقَالَ فِي الْخَامِسَةِ رَضِيتُ رَبِّ فَيَقُولُ هَذَا لَكَ وَعَشَرَةُ أَمْثَالِهِ وَلَكَ مَا اشْتَهَتْ نَفْسُكَ وَلَذَّتْ عَيْنُكَ فَيَقُولُ رَضِيتُ رَبِّ قَالَ رَبِّ فَأَعْلَاهُمْ مَنْزِلَةً قَالَ أُولَئِكَ الَّذِينَ أَرَدْتُ غَرَسْتُ كَرَامَتَهُمْ بِيَدِي وَخَتَمْتُ عَلَيْهَا فَلَمْ تَرَ عَيْنٌ وَلَمْ تَسْمَعْ أُذُنٌ وَلَمْ يَخْطُرْ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ قَالَ وَمِصْدَاقُهُ فِي كِتَابِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ { فَلَا تَعْلَمُ نَفْسٌ مَا أُخْفِيَ لَهُمْ مِنْ قُرَّةِ أَعْيُنٍ }[السجدة 17] الْآيَةَ.
It was narrated that Al-Mughirah bin Shu'bah told the people from the Minbar - (one of the narrators) Sufyan said: "One of them, I think it was Ibn Abjar, attributed it to the Prophet (s.a.w)" - "Musa, asked his Lord: 'Who will be the lowest of the people of Paradise in status?' He said: 'He will be a man who will come after I have admitted the people of Paradise to Paradise, and it will be said to him: "Enter Paradise.'' He will say: "O Lord, how, when the people have taken their places and have taken what they have taken?" It will be said to him: "Would it please you if you had the like of what one of the kings of the world had?" He will say: "I would be pleased, O Lord.'' He will say: "You will have that, and as much again, and as much again, and as much again, and as much again." The fifth time, he will say: "I am pleased, O Lord." He will say: "You will have that and ten times as much, and you will have what your heart desires, and what will delight your eyes." He will say: "I am pleased, O Lord.'" (Musa) said: 'My Lord! Who will be the highest of them in status?' He said: 'They will be the ones whom I have chosen, and I have planted their honor with My Own Hand. I have set a seal over it so that no eye has seen, no ear has heard, nor has it entered the heart of man.' " He said: "And the confirmation thereof is in the Book of Allah, the Mighty and Sublime: "No person knows what is kept hidden for them of joy as a reward for what they used to do."
حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا حضرت موسیٰ نے اپنے رب سے پوچھا سب سے کم درجے والا جنتی کون ہے ؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا وہ شخص ہے جو سب جنتیوں کے جنت میں جانے کے بعد آئے گا اس سے کہا جائے گا جنت میں جا ۔ وہ کہے گا اےمیرے رب! کیسے جاؤں ؟ وہاں تو سب لوگو ں نے اپنے اپنے ٹھکانے بنالیے ہیں اس سے کہا جائے گا کیا تو اس بات پر راضی ہے کہ آپ کو اتنا ملے جتنا دنیا کے ایک بادشاہ کے پاس ہوتا ہے وہ کہے گا میں راضی ہوں اے میرے رب!حکم ہوگا جا اتنا ہم نے تجھے دیا ہے او ر اتنا ہی اور ، اور اتناہی اور ، او ر اتنا ہی اور ، او ر اتنا ہی اور ،پانچویں بار میں وہ کہے گا میں راضی ہوں اے میرے رب ۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا تو یہ بھی لے اور دس حصے اس سے زیادہ بھی لے اور جو تیرا جی چاہے اور جو تجھے دیکھنے میں اچھا لگے وہ بھی لے و ہ کہے گا اے میرے رب! میں راضی ہہوگیا ۔ پھر حضرت موسیٰ نے پوچھا سب سے بڑے درجے والا جنتی کون ہے ؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا وہ تو وہ لوگ ہیں جن کو میں نے خود چنا اور ان کی بزرگی اور عزت کو میں نے اپنے ہاتھ سے جمایا اور اس پر مہر کردی۔ نہ تو کسی آنکھ نے دیکھا ، نہ کسی کان نے سنا ، اور نہ کسی انسان کے دل میں کبھی خیال گذرا ہے ۔اور اس کی تصدیق کرتا ہے جو کلام اللہ میں ہے۔”کوئی شخص نہیں جانتا کہ اس کی آنکھوں کی ٹھنڈکے لیے کیا کیا چیزیں چھپا کررکھی گئی ہیں۔“
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ الْأَشْجَعِيُّ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبْجَرَ قَالَ سَمِعْتُ الشَّعْبِيَّ يَقُولُ سَمِعْتُ الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ يَقُولُ عَلَى الْمِنْبَرِ إِنَّ مُوسَى عَلَيْهِ السَّلَام سَأَلَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ عَنْ أَخَسِّ أَهْلِ الْجَنَّةِ مِنْهَا حَظًّا وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِهِ.
Al-Mughirah bin Shu'bah said on the Minbar: "Musa, asked Allah, the Mighty and Sublime, about the lowest in reward of the people of Paradise..." and he quoted a similar Hadith (as no. 465).
مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ منبر پر فرماتے تھے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ سے پوچھا سب سے کم درجے کا جنتی کون ہے؟ پھر حدیث کو اسی طرح بیان کیا جیسے اوپر ذکر ہوا ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ الْمَعْرُورِ بْنِ سُوَيْدٍ عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي لَأَعْلَمُ آخِرَ أَهْلِ الْجَنَّةِ دُخُولًا الْجَنَّةَ وَآخِرَ أَهْلِ النَّارِ خُرُوجًا مِنْهَا رَجُلٌ يُؤْتَى بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيُقَالُ اعْرِضُوا عَلَيْهِ صِغَارَ ذُنُوبِهِ وَارْفَعُوا عَنْهُ كِبَارَهَا فَتُعْرَضُ عَلَيْهِ صِغَارُ ذُنُوبِهِ فَيُقَالُ عَمِلْتَ يَوْمَ كَذَا وَكَذَا كَذَا وَكَذَا وَعَمِلْتَ يَوْمَ كَذَا وَكَذَا، كَذَا وَكَذَا فَيَقُولُ نَعَمْ لَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يُنْكِرَ وَهُوَ مُشْفِقٌ مِنْ كِبَارِ ذُنُوبِهِ أَنْ تُعْرَضَ عَلَيْهِ فَيُقَالُ لَهُ فَإِنَّ لَكَ مَكَانَ كُلِّ سَيِّئَةٍ حَسَنَةً فَيَقُولُ رَبِّ قَدْ عَمِلْتُ أَشْيَاءَ لَا أَرَاهَا هَا هُنَا. فَلَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَحِكَ حَتَّى بَدَتْ نَوَاجِذُهُ.
It was narrated that Abu Dharr said: "The Messenger of Allah (s.a.w) said: 'I know the last of the people of Paradise to enter Paradise, and the last of the people of Hell to be brought forth from it. (It will be) a man who will be brought forth on the Day of Resurrection, and it will be said: 'Show him his minor sins, and conceal from him his major sins.' So his minor sins will be shown to him, and it will be said: 'You did such-and-such on such-and-such a day, you did such-and-such on such-and-such a day.' He will say: 'Yes.' And he will not be able to deny it. And at the same time, he will be afraid that his major sins will be shown to him. Then it will be said to him: 'In place of every bad deed, you will have a good deed.' He will say: 'O Lord! I did things that I do not see here."' And I saw the Messenger of Allah (s.a.w) laughing until his molars were visible."
حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا میں اس شخص کو جانتا ہوں جو سب سے آخر میں جنت میں جائے گا اور سب سے آخر میں جہنم سے نکلے گا وہ ایک شخص ہوگا جو قیامت کے دن لایا جائے گا پھر حکم ہوگا اس کے ہلکے گناہ پیش کرواور اس کے بھاری گناہوں کو اٹھادو۔تو اس پر اس کے ہلکے گناہ پیش کئے جائیں گے اور کہا جائے گا کہ فلاں دن تو نے ایسا کام کیا اور فلاں دن یہ کام کیا ۔وہ کہے گا ہاں اور انکار نہیں کرسکے گا ۔اور (ساتھ ہی )اپنے بڑے گناہوں سے ڈرے گا کہ کہیں وہ پیش نہ ہوں ۔ (اسی اثنا میں)حکم ہوگا کہ ہم نے تجھے ہر ایک گناہ کے بدلے ایک نیکی دی۔وہ کہے گا اے میرے رب میں نے اور بھی کچھ کام(گناہ) کئے ہیں جن کو میں یہاں نہیں دیکھتا ہوں ۔ راوی نے کہا میں نے رسول اللہ ﷺکودیکھا آپ ہنس پڑے یہاں تک کہ آپ ﷺکی ڈاڑھیں کھل گئیں۔
و حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ وَوَكِيعٌ ح و حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ح و حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ كِلَاهُمَا عَنْ الْأَعْمَشِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
It was also narrated from Al-A'mash with this chain (no. 467).
مذکورہ بالا حدیث اس سند سے بھی مروی ہے۔
حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ كِلَاهُمَا عَنْ رَوْحٍ قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ الْقَيْسِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يُسْأَلُ عَنْ الْوُرُودِ فَقَالَ نَجِيءُ نَحْنُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَنْ كَذَا وَكَذَا انْظُرْ أَيْ ذَلِكَ فَوْقَ النَّاسِ قَالَ فَتُدْعَى الْأُمَمُ بِأَوْثَانِهَا وَمَا كَانَتْ تَعْبُدُ الْأَوَّلُ فَالْأَوَّلُ ثُمَّ يَأْتِينَا رَبُّنَا بَعْدَ ذَلِكَ فَيَقُولُ مَنْ تَنْظُرُونَ فَيَقُولُونَ نَنْظُرُ رَبَّنَا فَيَقُولُ أَنَا رَبُّكُمْ فَيَقُولُونَ حَتَّى نَنْظُرَ إِلَيْكَ فَيَتَجَلَّى لَهُمْ يَضْحَكُ قَالَ فَيَنْطَلِقُ بِهِمْ وَيَتَّبِعُونَهُ وَيُعْطَى كُلُّ إِنْسَانٍ مِنْهُمْ مُنَافِقٍ أَوْ مُؤْمِنٍ نُورًا ثُمَّ يَتَّبِعُونَهُ وَعَلَى جِسْرِ جَهَنَّمَ كَلَالِيبُ وَحَسَكٌ تَأْخُذُ مَنْ شَاءَ اللَّهُ ثُمَّ يُطْفَأُ نُورُ الْمُنَافِقِينَ ثُمَّ يَنْجُو الْمُؤْمِنُونَ فَتَنْجُو أَوَّلُ زُمْرَةٍ وُجُوهُهُمْ كَالْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ سَبْعُونَ أَلْفًا لَا يُحَاسَبُونَ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ كَأَضْوَاءِ نَجْمٍ فِي السَّمَاءِ ثُمَّ كَذَلِكَ ثُمَّ تَحِلُّ الشَّفَاعَةُ وَيَشْفَعُونَ حَتَّى يَخْرُجَ مِنْ النَّارِ مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَكَانَ فِي قَلْبِهِ مِنْ الْخَيْرِ مَا يَزِنُ شَعِيرَةً فَيُجْعَلُونَ بِفِنَاءِ الْجَنَّةِ وَيَجْعَلُ أَهْلُ الْجَنَّةِ يَرُشُّونَ عَلَيْهِمْ الْمَاءَ حَتَّى يَنْبُتُوا نَبَاتَ الشَّيْءِ فِي السَّيْلِ وَيَذْهَبُ حُرَاقُهُ ثُمَّ يَسْأَلُ حَتَّى تُجْعَلَ لَهُ الدُّنْيَا وَعَشَرَةُ أَمْثَالِهَا مَعَهَا.
Abu Az-Zubair narrated that he heard Jabir bin 'Abdullah being asked about the arrival of people on the Day of Resurrection. He said: "We will come on the Day of Resurrection from such-and-such" - look - that is, above the people. He said: "The nations will be called with their idols and what they used to worship, one after another. Then our Lord will come to us after that and will say: 'Who are you waiting for?' They will say: 'We are waiting for our Lord.' He will say: 'I am your Lord.' They will say: 'Not until we look upon you.' He will manifest Himself to them, laughing. Then He will set off with them and they will follow Him, and each one of them - hypocrite or believer - will be given a light, then they will follow Him on a Bridge over Hell there will be hooks and spikes, which will catch whomever Allah wills. Then the light of the hypocrites will be extinguished and the believers will be saved. The first group will be saved with their faces (shining) like the moon when it is full, seventy thousand who will not be brought to account. Then those who follow them will be like the light of the stars in the sky, and so on. Then intercession will be permitted, and they will intercede until they bring out of the Fire everyone who said 'La ilaha illallah' and has in his heart goodness the weight of a grain of barley. They will be placed in the courtyard of Paradise, and the people of Paradise will start to sprinkle water on them until they sprout like something spouts from a flood, and their burns will disappear. Then he will ask, until he is given this world and ten times the like thereof."
ابو الزبیر نے سیدنا جابر بن عبد اللہؓ سے روایت کی ہے کہ سیدنا جابر بن عبد اللہؓ سے قیامت کے دن لوگوں کے آنے کے حال کے بارے میں پوچھا گیا؟ تو انہوں نے کہا کہ ہم قیامت کے دن اس طرح سے آئیں گے یعنی یہ اوپر سب آدمیوں کے۔ پھر سب امتیں اپنے اپنے بتوں اور معبودوں کے ساتھ پکاری جائیں گی۔ پہلی امت، پھر دوسری امت۔ اس کے بعد ہمارا پروردگار آئے گا اور فرمائے گا کہ تم کس کا انتظار کر رہے ہو؟ (یعنی امتِ محمدیﷺ سے مخاطب ہو کر ارشاد فرمائے گا) وہ کہیں گے کہ ہم اپنے پروردگار کا انتظار کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ میں تمہارا مالک ہوں، وہ کہیں گے ہم تجھ کو دیکھیں گے تو تب(معلوم ہو گا) پھر اللہ ان کو ہنستا ہوا دکھائی دے گا اور ان کے ساتھ چلے گا اور سب لوگ اس کے پیچھے ہوں گے اور ہرا یک آدمی کو خواہ وہ منافق ہو یا مومن، ایک نور ملے گا۔ لوگ اس کے ساتھ ہوں گے اور جہنم کے پل پر لوہے کے کڑےاور کانٹے ہوں گے ، وہ پکڑ لیں گے جن کو اللہ چاہے گا۔ اس کے بعد منافقوں کا نور بجھ جائے گا اور مومن نجات پائیں گے۔ تو پہلا گروہ مومنوں کا (جو ہو گا) ان کے منہ چودھویں رات کے چاند کے سے ہوں گے (وہ گروہ) ستر ہزار آدمیوں کا ہو گا جن سے حساب و کتاب نہ ہو گا۔ ان کے بعد گروہ خوب چمکتے ستارے کی طرح ہوں گے۔ پھر ان کے بعد کا ان سے کم، یہاں تک کہ شفاعت کا وقت آ جائے گا اور لوگ شفاعت کریں گے اور جہنم سے وہ شخص بھی نکالا جائے گا جس نے لا الٰہ الا اللہ کہا تھا اور اس کے دل میں ایک جو کے برابر بھی نیکی اور بہتری تھی۔ یہ لوگ جنت کے صحن میں ڈال دئیے جائیں گے اور جنتی لوگ ان پر پانی چھڑکیں گے (جس سے ) وہ اس طرح اگیں گے جیسے جھاڑ پانی کے بہاؤ میں اگتا ہے۔ اور ان کی سوز جلن بالکل جاتی رہے گی۔ پھر وہ اللہ سے سوال کریں گے اور ہر ایک کو اتنا ملے گا جیسے ساری دنیا بلکہ اس کے ساتھ دس گنا اور بھی۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرٍو سَمِعَ جَابِرًا يَقُولُ سَمِعَهُ مِنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأُذُنِهِ يَقُولُ إِنَّ اللَّهَ يُخْرِجُ نَاسًا مِنْ النَّارِ فَيُدْخِلَهُمْ الْجَنَّةَ.
It was narrated from 'Amr that he heard Jabir say that he heard the Prophet (s.a.w) with his own ears saying: "Allah will bring some people out of the Fire and admit them to Paradise."
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے کانوں سے رسول اللہ ﷺسے سنا آپﷺفرماتے تھے بے شک اللہ تعالیٰ چند لوگوں کو جہنم سے نکال کر جنت میں داخل کرے گا۔
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ قَالَ قُلْتُ لِعَمْرِو بْنِ دِينَارٍ أَسَمِعْتَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يُحَدِّثُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ يُخْرِجُ قَوْمًا مِنْ النَّارِ بِالشَّفَاعَةِ قَالَ نَعَمْ
Hammad bin Zaid said: "I said to 'Amr bin Dinar: 'Did you hear Jabir bin 'Abdullah narrate from the Messenger of Allah (s.a.w): "Allah will bring some people out of the Fire through intercession"?' He said: 'Yes."'
حماد بن زید سے روایت ہے کہ میں نے عمرو بن دینار سے پوچھا کیا تم نے جابر بن عبد اللہ کو آپ ﷺسے حدیث بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کچھ لوگوں کو سفارش کی وجہ سے جہنم سے نکالے گا ؟انہوں نے کہا ہاں سنا ہے۔
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ حَدَّثَنَا قَيْسُ بْنُ سُلَيْمٍ الْعَنْبَرِيُّ قَالَ حَدَّثَنِي يَزِيدُ الْفَقِيرُ حَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ قَوْمًا يُخْرَجُونَ مِنْ النَّارِ يَحْتَرِقُونَ فِيهَا إِلَّا دَارَاتِ وُجُوهِهِمْ حَتَّى يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ
Jabir bin 'Abdullah said: "The Messenger of Allah (s.a.w) said: 'Some people will come out of the Fire, having been burned totally except the fronts of their faces, and they will enter Paradise."'
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنےفرمایا کچھ لوگ جہنم میں جل کر وہاں سے نکلیں گے اور جنت میں جائیں گے ان کا سب بدن جل گیا ہوگا سوائے منہ کے دائرہ کے ۔
و حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ يَعْنِي مُحَمَّدَ بْنَ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ حَدَّثَنِي يَزِيدُ الْفَقِيرُ قَالَ
كُنْتُ قَدْ شَغَفَنِي رَأْيٌ مِنْ رَأْيِ الْخَوَارِجِ فَخَرَجْنَا فِي عِصَابَةٍ ذَوِي عَدَدٍ نُرِيدُ أَنْ نَحُجَّ ثُمَّ نَخْرُجَ عَلَى النَّاسِ قَالَ فَمَرَرْنَا عَلَى الْمَدِينَةِ فَإِذَا جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ يُحَدِّثُ الْقَوْمَ جَالِسٌ إِلَى سَارِيَةٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَإِذَا هُوَ قَدْ ذَكَرَ الْجَهَنَّمِيِّينَ قَالَ فَقُلْتُ لَهُ يَا صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ مَا هَذَا الَّذِي تُحَدِّثُونَ وَاللَّهُ يَقُولُ { إِنَّكَ مَنْ تُدْخِلْ النَّارَ فَقَدْ أَخْزَيْتَهُ } وَ{ كُلَّمَا أَرَادُوا أَنْ يَخْرُجُوا مِنْهَا أُعِيدُوا فِيهَا } فَمَا هَذَا الَّذِي تَقُولُونَ قَالَ فَقَالَ أَتَقْرَأُ الْقُرْآنَ قُلْتُ نَعَمْ قَالَ فَهَلْ سَمِعْتَ بِمَقَامِ مُحَمَّدٍ عَلَيْهِ السَّلَام يَعْنِي الَّذِي يَبْعَثُهُ اللَّهُ فِيهِ قُلْتُ نَعَمْ قَالَ فَإِنَّهُ مَقَامُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَحْمُودُ الَّذِي يُخْرِجُ اللَّهُ بِهِ مَنْ يُخْرِجُ قَالَ ثُمَّ نَعَتَ وَضْعَ الصِّرَاطِ وَمَرَّ النَّاسِ عَلَيْهِ قَالَ وَأَخَافُ أَنْ لَا أَكُونَ أَحْفَظُ ذَاكَ قَالَ غَيْرَ أَنَّهُ قَدْ زَعَمَ أَنَّ قَوْمًا يَخْرُجُونَ مِنْ النَّارِ بَعْدَ أَنْ يَكُونُوا فِيهَا قَالَ يَعْنِي فَيَخْرُجُونَ كَأَنَّهُمْ عِيدَانُ السَّمَاسِمِ قَالَ فَيَدْخُلُونَ نَهَرًا مِنْ أَنْهَارِ الْجَنَّةِ فَيَغْتَسِلُونَ فِيهِ فَيَخْرُجُونَ كَأَنَّهُمْ الْقَرَاطِيسُ فَرَجَعْنَا قُلْنَا وَيْحَكُمْ أَتُرَوْنَ الشَّيْخَ يَكْذِبُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَجَعْنَا فَلَا وَاللَّهِ مَا خَرَجَ مِنَّا غَيْرُ رَجُلٍ وَاحِدٍ أَوْ كَمَا قَالَ أَبُو نُعَيْمٍ.
Yazid Al-Faqir said: "I was infatuated with the views of the Khawarij. We set out with a large group, intending to perform Hajj, and then go and promote the views of the Khawarij to the people. We passed through Al-Madinah, and there we saw Jabir bin 'Abdullah narrating to the people from the Messenger of Allah (s.a.w), sitting by a pillar, and he mentioned the Jahannamiyyin. I said to him: 'O Companion of the Messenger of Allah (s.a.w)! What is this that you are narrating, when Allah says: "Verily, whom You admit to the Fire, indeed, You have disgraced him... and: "Every time they wish to get away there from, they will be put back thereto..."? "What is this that you are saying?' He said: 'Do you read the Qur'an?' I said: 'Yes.' He said: 'Have you heard of the station of Muhammad (s.a.w) - meaning, to which Allah will raise him?' I said: 'Yes.' He said: 'That is the station of praise and glory belonging to Muhammad (s.a.w), by means of which Allah will bring out whomever He wishes to bring out (from the Fire).' Then he described how the Sirat (the Bridge over Hell) will be set up, and the people will cross over it." He said: "I am afraid that I did not memorize that. But he said that some people would be brought forth from the Fire after having been in it. They will come out as if they are branches of sesame. Then they will go into one of the rivers of Paradise, where they will wash themselves, then they will emerge (white and clean) like sheets of paper. We went back like and said: 'Woe to you people! Do you think that this old man would tell lies about the Messenger of Allah (s.a.w)?' So we returned, and by Allah none of us went out (to promote the views of the Khawarij) apart from one man." - Or as Abu Nu'aim said.
یزید بن صہیب فقیر سے روایت ہے کہتے ہیں کہ میرے دل میں خارجیوں کی ایک بات کھب گئی تھی (اور وہ یہ کہ کبیرہ گناہ کرنے والا ہمیشہ ہمیشہ جہنم میں رہے گا اور جو جہنم میں جائے گا وہ پھر وہاں سے نہ نکلے گا)، تو ہم ایک بڑی جماعت کے ساتھ اس ارادے سے نکلے کہ حج کریں۔ پھر خارجیوں کا مذہب پھیلائیں گے۔ جب ہم مدینے میں پہنچے تو دیکھا کہ سیدنا جابر بن عبد اللہؓ ایک ستون کے پاس بیٹھے ہوئے لوگوں کو رسول اللہﷺ کی حدیثیں سنا رہے ہیں۔ یکایک انہوں نے دوزخیوں کا ذکر کیا تو میں نے کہا کہ اے صحابی رسول اللہﷺ ! تم کیا حدیث بیان کرتے ہو؟ اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے کہ ”اے ہمارے پالنے والے ! تو جسے جہنم میں ڈالے ، یقیناً تو نے اسے رسوا کیا“ ( آلِ عمران: 192) نیز ”جب کبھی اس سے باہر نکلنا چاہیں گے تو اسی میں لوٹا دئیے جائیں گے “ (السجدہ : 20)۔ اور اب یہ تم کیا کہہ رہے ہو؟انہوں نے کہا کہ تو نے قرآن پڑھا ہے ؟ میں نے کہا ہاں۔ انہوں نے پھر کہا کہ کیا تو نے رسول اللہﷺ کا مقام سنا ہے (یعنی وہ مقام جو اللہ تعالیٰ قیامت کے روز عنایت فرمائے گا)؟ میں نے کہا جی ہاں! میں نے سنا ہے۔ انہوں نے کہا یہی محمدﷺ کے لئے ہے ، جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو جنہیں چاہے گا، جہنم سے نکالے گا۔ پھر انہوں نے پل صراط کا حال اور اس پل پر سے لوگوں کے گزرنے کا حال بیان کیا اور اور مجھے ڈر ہے کہ شاید مجھے یاد نہ رہا ہو مگر انہوں نے یہ کہا کہ کچھ لوگ دوزخ میں جانے کے بعد اس میں سے نکالے جائیں گے اور وہ اس طرح نکلیں گے جیسے آبنوس کی لکڑیاں (سیاہ جل بھن کر)۔ پھر جنت کی ایک نہر میں جائیں گے اور وہاں غسل کریں گے اور کاغذ کی طرح سفید ہو کر نکلیں گے۔ یہ سن کر ہم لوٹے اور ہم نے کہا کہ تمہاری خرابی ہو! کیا یہ بوڑھا رسول اللہﷺ پر جھوٹ باندھتا ہے ؟ (یعنی وہ ہرگز جھوٹ نہیں بولتا، پھر تمہارا مذہب غلط نکلا)۔ اور ہم سب اپنے مذہب سے پھر گئے مگر ایک شخص نہ پھرا۔ یا جیسا ابو نعیم فضل بن دکین (امام مسلم کے استاذ کے استاذ) نے بیان کیا۔
حَدَّثَنَا هَدَّابُ بْنُ خَالِدٍ الْأَزْدِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَبِي عِمْرَانَ وَثَابِتٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَخْرُجُ مِنْ النَّارِ أَرْبَعَةٌ فَيُعْرَضُونَ عَلَى اللَّهِ فَيَلْتَفِتُ أَحَدُهُمْ فَيَقُولُ أَيْ رَبِّ إِذْ أَخْرَجْتَنِي مِنْهَا فَلَا تُعِدْنِي فِيهَا فَيُنْجِيهِ اللَّهُ مِنْهَا.
It was narrated from Anas bin Malik that the Messenger of Allah (s.a.w) said: "Four people will be brought out of the Fire and presented to Allah, the Most High. One of them will tum and say: 'O Lord, as You have brought me out of it, do not send me back,' and Allah will save him from it."
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا جہنم سے چار آدمی نکالے جائیں گے تو اللہ کے سامنے کئے جائیں گے ان میں ایک جہنم کی طرف دیکھ کر کہے گا اے میرے رب!جب تو نے مجھے اس سے نجات دی تو اب پھر مجھے اس میں دوبارہ مت بھیج دینا۔ اللہ تعالیٰ اس کو جہنم سے نجات دے گا۔
حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ فُضَيْلُ بْنُ حُسَيْنٍ الْجَحْدَرِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ الْغُبَرِيُّ وَاللَّفْظُ لِأَبِي كَامِلٍ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَجْمَعُ اللَّهُ النَّاسَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيَهْتَمُّونَ لِذَلِكَ و قَالَ ابْنُ عُبَيْدٍ فَيُلْهَمُونَ لِذَلِكَ فَيَقُولُونَ لَوْ اسْتَشْفَعْنَا عَلَى رَبِّنَا حَتَّى يُرِيحَنَا مِنْ مَكَانِنَا هَذَا قَالَ فَيَأْتُونَ آدَمَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَقُولُونَ أَنْتَ آدَمُ أَبُو الْخَلْقِ خَلَقَكَ اللَّهُ بِيَدِهِ وَنَفَخَ فِيكَ مِنْ رُوحِهِ وَأَمَرَ الْمَلَائِكَةَ فَسَجَدُوا لَكَ اشْفَعْ لَنَا عِنْدَ رَبِّكَ حَتَّى يُرِيحَنَا مِنْ مَكَانِنَا هَذَا فَيَقُولُ لَسْتُ هُنَاكُمْ فَيَذْكُرُ خَطِيئَتَهُ الَّتِي أَصَابَ فَيَسْتَحْيِي رَبَّهُ مِنْهَا وَلَكِنْ ائْتُوا نُوحًا أَوَّلَ رَسُولٍ بَعَثَهُ اللَّهُ قَالَ فَيَأْتُونَ نُوحًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَقُولُ لَسْتُ هُنَاكُمْ فَيَذْكُرُ خَطِيئَتَهُ الَّتِي أَصَابَ فَيَسْتَحْيِي رَبَّهُ مِنْهَا وَلَكِنْ ائْتُوا إِبْرَاهِيمَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّذِي اتَّخَذَهُ اللَّهُ خَلِيلًا فَيَأْتُونَ إِبْرَاهِيمَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَقُولُ لَسْتُ هُنَاكُمْ وَيَذْكُرُ خَطِيئَتَهُ الَّتِي أَصَابَ فَيَسْتَحْيِي رَبَّهُ مِنْهَا وَلَكِنْ ائْتُوا مُوسَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّذِي كَلَّمَهُ اللَّهُ وَأَعْطَاهُ التَّوْرَاةَ قَالَ فَيَأْتُونَ مُوسَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَقُولُ لَسْتُ هُنَاكُمْ وَيَذْكُرُ خَطِيئَتَهُ الَّتِي أَصَابَ فَيَسْتَحْيِي رَبَّهُ مِنْهَا وَلَكِنْ ائْتُوا عِيسَى رُوحَ اللَّهِ وَكَلِمَتَهُ فَيَأْتُونَ عِيسَى رُوحَ اللَّهِ وَكَلِمَتَهُ فَيَقُولُ لَسْتُ هُنَاكُمْ وَلَكِنْ ائْتُوا مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَبْدًا قَدْ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَا تَأَخَّرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَأْتُونِي فَأَسْتَأْذِنُ عَلَى رَبِّي فَيُؤْذَنُ لِي فَإِذَا أَنَا رَأَيْتُهُ وَقَعْتُ سَاجِدًا فَيَدَعُنِي مَا شَاءَ اللَّهُ فَيُقَالُ يَا مُحَمَّدُ ارْفَعْ رَأْسَكَ قُلْ تُسْمَعْ سَلْ تُعْطَهْ اشْفَعْ تُشَفَّعْ فَأَرْفَعُ رَأْسِي فَأَحْمَدُ رَبِّي بِتَحْمِيدٍ يُعَلِّمُنِيهِ رَبِّي ثُمَّ أَشْفَعُ فَيَحُدُّ لِي حَدًّا فَأُخْرِجُهُمْ مِنْ النَّارِ وَأُدْخِلُهُمْ الْجَنَّةَ ثُمَّ أَعُودُ فَأَقَعُ سَاجِدًا فَيَدَعُنِي مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَدَعَنِي ثُمَّ يُقَالُ ارْفَعْ رَأْسَكَ يَا مُحَمَّدُ قُلْ تُسْمَعْ سَلْ تُعْطَهْ اشْفَعْ تُشَفَّعْ فَأَرْفَعُ رَأْسِي فَأَحْمَدُ رَبِّي بِتَحْمِيدٍ يُعَلِّمُنِيهِ ثُمَّ أَشْفَعُ فَيَحُدُّ لِي حَدًّا فَأُخْرِجَهُمْ مِنْ النَّارِ وَأُدْخِلُهُمْ الْجَنَّةَ قَالَ فَلَا أَدْرِي فِي الثَّالِثَةِ أَوْ فِي الرَّابِعَةِ قَالَ فَأَقُولُ يَا رَبِّ مَا بَقِيَ فِي النَّارِ إِلَّا مَنْ حَبَسَهُ الْقُرْآنُ أَيْ وَجَبَ عَلَيْهِ الْخُلُودُ. قَالَ ابْنُ عُبَيْدٍ فِي رِوَايَتِهِ قَالَ قَتَادَةُ أَيْ وَجَبَ عَلَيْهِ الْخُلُودُ.
It was narrated that Anas bin Malik said: "The Messenger of Allah (s.a.w) said: 'Allah, the Most High, will gather the people on the Day of Resurrection and they will be worried about that"' - (one of the narrators) Ibn 'Ubaid said: "They will be inspired concerning that" - "'and they will say: "Why don't we seek intercession with our Lord, the Mighty and Sublime, so that we might be relieved of our predicament?" They will go to Adam - and will say: 'You are Adam, the father of mankind. Allah created you with His Own Hand and breathed into you a spirit from Him, and He commanded the angels to prostrate to you. Intercede for us with our Lord so that we might be relieved of the predicament we are in.' He will say: 'I am not capable of that.' He will mention the mistake that he made, and he will feel shy before his Lord because of it. ' But go to Nuh, the first Messenger whom Allah, the Most High, sent.' So they will go to Nuh, and he will say: 'I am not capable of that.' And he will mention the mistake that he made, and he will feel shy before his Lord because of it. 'But go to Ibrahim, whom Allah took as Khalil (a close friend) ." "So they will go to Ibrahim, and he will say: 'I am not capable of that.' And he will mention the mistake that he made, and he will feel shy before his Lord because of it. 'But go to Musa to whom Allah spoke and gave the Tawrah.' So they will go to Musa, and he will say: 'I am not capable of that.' And he will mention the mistake that he made, and he will feel shy before his Lord because of it. 'But go to 'Eisa, a spirit from Allah and His Word.' So they will go to 'Eisa, a spirit from Allah and His Word, and he will say, 'I am not capable of that, but go to Muhammad, a slave whose past and future sins were forgiven."' An as bin Malik said: "The Messenger of Allah (s.a.w) said: 'So they will come to me, and I will ask for permission to speak to my Lord, the Most High, and permission will be given to me. When I see Him, I will fall down in prostration and He will leave me (in that state of prostration) for as long as Allah wills. Then it will be said: 'O Muhammad, raise your head. Speak, you will be heard; ask, you will be given; intercede, your intercession will be accepted.' So I will raise my head and will praise my Lord, the Most High, with words of praise that my Lord, the Mighty and Sublime, will teach me. Then I will intercede, and a limit will be set for me. I will bring them out of the Fire and admit them to Paradise. Then I will go back and fall prostrate, and He will leave me (in that state of prostration) for as long as Allah wills. Then it will be said: 'O Muhammad, raise your head. Speak, you will be heard; ask, you will be given; intercede, your intercession will be accepted.' So I will raise my head and will praise my Lord with words of praise that my Lord will teach me. Then I will intercede, and a limit will be set for me. I will bring them out of Hell and admit them to Paradise.'" - Anas bin Malik said: "I do not know whether it was the third time or the fourth time" - "Then I will say: 'O Lord, there is no one left in the Fire but those who have been detained by the Qur'an,"' that is, those who are bound to abide therein forever. Ibn 'Ubaid said in his narration: "Qatadah said: 'That is, those who are bound to abide therein forever."'
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن لوگوں کو اکٹھا کرے گا پھر وہ اس مصیبت کودور کرنے کی کوشش کریں گے یا اللہ تعالیٰ ان کے دلوں میں اس کی فکر ڈالے گا وہ کہیں گے اگر ہم اپنے رب سے کسی کی سفارش کروائیں تاکہ ہمیں اس تکلیف سے نجات دلائیں۔آپﷺنے فرمایا وہ آدم علیہ السلام کے پاس آئیں گے اور کہیں گے آپ تو سب آدمیوں کے باپ ہیں اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنے ہاتھ سے بنایا اور اپنی روح اس میں پھونک دی اور فرشتوں کو حکم کیا تو انہوں نے آپ کو سجدہ کیا تو تم آج اپنے رب کے پاس ہماری سفارش کرو۔تاکہ وہ ہمیں اس جگہ کی تکلیف سے نجات دے۔وہ فرمائیں گے میں اس لائق نہیں ہوں اور اپنے گناہ کو یاد کرکے اللہ سے شرمائیں گے لیکن تم ایسا کرو نوح علیہ السلام کے پاس جاؤ وہ پہلے پیغمبر ہیں جن کو( نئی شریعت کے ساتھ )اللہ تعالیٰ نے زمین والوں کی طرف بھیجا تھا آخر یہ لوگ حضرت نوح علیہ السلام کے پاس آئیں گے (ان سے عرض کریں گے ) وہ کہیں گے میں اس لائق نہیں اور اپنے گناہ کو یاد کرکے اللہ سے شرمائیں گےمگر تم ایسا کرو ابراہیم علیہ السلام کے پاس جاؤ وہ اللہ کے خلیل ہیں پھر سب لوگ ابرا ہیم کے پاس آئیں گے وہ بھی یہی کہیں گے میں اس لائق نہیں ہوں اور اپنے گناہ کو یاد کرکے اللہ سے شرمائیں گےمگر تم ایسا کرو موسیٰ علیہ السلام کے پاس جاؤ جن کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے کلام کیا اور اور ان کو تورات عنایت کی ۔ یہ سن کر سب لوگ موسیٰ کے پاس آئیں گے وہ کہیں گے میں اس لائق نہیں اور اپنے گناہ کو یاد کرکے اللہ سے شرمائیں گے۔ مگر تم ایسا کرو عیسٰی علیہ السلام کے پاس جاؤ وہ اللہ کی روح اور کلمہ خاص ہیں ۔ یہ سن کر سب لوگ عیسیٰ کے پاس آئیں گے وہ کہیں گے میں اس لائق نہیں تم ایسا کرو محمد ﷺکے پاس جاؤ وہ ایسے (شان والے ) بندے ہیں جنکے اگلے پچھلے گناہ سب کے سب اللہ تعالیٰ نے بخش دیئے ہیں۔رای کہتا ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا پھر سب لوگ میرے پاس آئیں گے میں اللہ تعالیٰ کے حضور اجازت طلب کروں گا مجھے اجازت مل جائے گی۔اچانک میں اپنے رب کو دیکھتے ہی سجدے میں گر پڑجاؤں گا۔اور جب تک اللہ تعالیٰ چاہیے گا میں سجدہ میں ہی رہوں گا۔ پھر مجھے کہا جائے گا اے محمد ﷺ!اپنا سر اٹھالے ، کہیے آپ کی بات سنی جائے گی۔جو کچھ مانگنا ہے مانگ لے دیاجائے گا ، اور سفارش کیجئے تیری سفارش قبول کی جائے گی۔پھر میں اپنا سر اٹھا ؤں گا اور اپنے رب کی تعریف کروں گا جس طرح وہ مجھے سکھائے گا ۔پھر میں سفارش کروں گا تو ایک حد میرے لیے مقرر کی جائےگی میں اس حد کے موافق لوگوں کو جہنم سے نکالوں گا اور جنت میں لے جاؤں گا اور دوبارہ اپنے رب کے پاس آکر سجدے میں گروں گا وہ مجھے سجدے میں رہنے دے گا جب تک اس کو منظور ہوگا پھر حکم ہوگا اے محمد ﷺ!اپنے سرکو اٹھاؤ اور کہو سناجائے گا ، مانگو دیا جائے گا سفارش کرو قبول کی جائے گی میں ابنے سر کو اٹھاؤں گا اور اپنے رب کی تعریف کروں گا جس طرح مجھے سکھائیں گے پھر سفارش کروں گا ایک حد میرے لیے مقرر کی جائےگی میں اس حد کے موافق لوگوں کو جہنم سے نکالوں گا اور جنت میں لے جاؤں گا ۔ راوی نے کہا مجھے یاد نہیں آپﷺنے تیسر بار یا چوتھی بار میں فرمایا میں کہوں گا اے میرے رب !اب تو کوئی جہنم میں نہیں رہا مگر وہ جو قرآن کے مطابق ہمیشہ جہنم میں رہنے کے لائق ہے۔قتادہ نے کہا یعنی جس پر ہمیشہ رہنا واجب ہوا ہو۔
و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَجْتَمِعُ الْمُؤْمِنُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيَهْتَمُّونَ بِذَلِكَ أَوْ يُلْهَمُونَ ذَلِكَ بِمِثْلِ حَدِيثِ أَبِي عَوَانَةَ وَقَالَ فِي الْحَدِيثِ ثُمَّ آتِيهِ الرَّابِعَةَ أَوْ أَعُودُ الرَّابِعَةَ فَأَقُولُ يَا رَبِّ مَا بَقِيَ إِلَّا مَنْ حَبَسَهُ الْقُرْآنُ.
It was narrated that Anas said: "The Messenger of Allah (s.a.w) said: 'The believers will be gathered together on the Day of Resurrection, and they will be worried about that"' - or: '"they will be inspired concerning that"' - a Hadith similar to that of Abu 'Awanah (no. 475). He (s.a.w) said in the Hadith: "Then I will come to Him - will come back - a fourth time, and I will say: 'O Lord, there is no one left but those who are detained by the Qur'an."'
یہ روایت بھی مذکورہ بالا روایت کی طرح ہے صرف یہ اضافہ ہے کہ میں اپنے رب کے پاس چوتھی مرتبہ آؤں گا اور عرض کروں گا اے میرے رب! اب تو جہنم میں کوئی باقی نہیں رہا مگر جس کو قرآن نے روک رکھاہو۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَجْمَعُ اللَّهُ الْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيُلْهَمُونَ لِذَلِكَ بِمِثْلِ حَدِيثِهِمَا وَذَكَرَ فِي الرَّابِعَةِ فَأَقُولُ يَا رَبِّ مَا بَقِيَ فِي النَّارِ إِلَّا مَنْ حَبَسَهُ الْقُرْآنُ أَيْ وَجَبَ عَلَيْهِ الْخُلُودُ.
It was narrated from Anas bin Malik that the Prophet of Allah (s.a.w) said: "Allah, the Most High, will gather the believers on the Day of Resurrection and they will be inspired concerning that" - a Hadith similar to theirs (no.476). The fourth time he said: "And I will say: 'O Lord, there is no one left in the Fire but those who have been detained by the Qur'an."' That is, those who are bound to abide therein forever.
یہ روایت بھی مذکورہ بالا روایت کی طرح ہے صرف یہ اضافہ ہے کہ آپ چوتھی مرتبہ عرض کریں گے اے میرے رب! اب تو جہنم میں کوئی باقی نہیں رہا مگر جس کو قرآن نے روک رکھاہو۔یعنی جو ہمیشہ رہنے کا مستحق ہے۔
و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِنْهَالٍ الضَّرِيرُ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ وَهِشَامٌ صَاحِبُ الدَّسْتَوَائِيِّ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ح و حَدَّثَنِي أَبُو غَسَّانَ الْمِسْمَعِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَا حَدَّثَنَا مُعَاذٌ وَهُوَ ابْنُ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ يَخْرُجُ مِنْ النَّارِ مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَكَانَ فِي قَلْبِهِ مِنْ الْخَيْرِ مَا يَزِنُ شَعِيرَةً ثُمَّ يَخْرُجُ مِنْ النَّارِ مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَكَانَ فِي قَلْبِهِ مِنْ الْخَيْرِ مَا يَزِنُ بُرَّةً ثُمَّ يَخْرُجُ مِنْ النَّارِ مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَكَانَ فِي قَلْبِهِ مِنْ الْخَيْرِ مَا يَزِنُ ذَرَّةً زَادَ ابْنُ مِنْهَالٍ فِي رِوَايَتِهِ قَالَ يَزِيدُ فَلَقِيتُ شُعْبَةَ فَحَدَّثْتُهُ بِالْحَدِيثِ فَقَالَ شُعْبَةُ حَدَّثَنَا بِهِ قَتَادَةُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْحَدِيثِ إِلَّا أَنَّ شُعْبَةَ جَعَلَ مَكَانَ الذَّرَّةِ ذُرَةً قَالَ يَزِيدُ صَحَّفَ فِيهَا أَبُو بِسْطَامَ.
Anas bin Malik narrated that the Prophet (s.a.w) said: "Whoever says: 'La ilaha illallah,' and has in his heart goodness the weight of a grain of barley will be brought out of the Fire. Then whoever says: 'La ilaha illallah,' and has in his heart goodness the weight of a grain of wheat will be brought out of the Fire. Then whoever says: 'La ilaha illallah,' and has in his heart goodness the weight of a speck will be brought out of the Fire." Ibn Minhal added in his report: "Yazid said: 'I met Shu'bah and narrated this Hadith to him, and Shu'bah said: 'Qatadah narrated it to us from Anas bin Malik from the Prophet (s.a.w).' Except that Shu'bah said: 'A grain of corn (Zurrah)' instead of a speck (Dharrah).'"
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا جہنم سے وہ شخص نکلے گا جس نے لاالہ الا اللہ کہا ہوگا اور اس کے دل میں ایک جَو برابر بھلائی ہوگی ۔ پھر جہنم سے وہ شخص نکلے گا جس نے لاالہ الا اللہ کہا ہوگا اور اس کے دل میں ایک گندم برابر بھلائی ہوگی۔ پھرجہنم سے وہ شخص نکلے گا جس نے لاالہ الا اللہ کہا ہوگا اور اس کے دل میں ایک چیونٹی برابر بھلائی ہوگی۔ شعبہ نے اس حدیث میں تصحیف کی اور بجائے ذرّہ کے (جس کے معنی چیونٹی کے ہیں) انہوں نے ذُرہ روایت کیا(جو ایک اناج ہے)۔
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الْعَتَكِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا مَعْبَدُ بْنُ هِلَالٍ الْعَنَزِيُّ ح و حَدَّثَنَاه سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ وَاللَّفْظُ لَهُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ حَدَّثَنَا مَعْبَدُ بْنُ هِلَالٍ الْعَنَزِيُّ قَالَ انْطَلَقْنَا إِلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ وَتَشَفَّعْنَا بِثَابِتٍ فَانْتَهَيْنَا إِلَيْهِ وَهُوَ يُصَلِّي الضُّحَى فَاسْتَأْذَنَ لَنَا ثَابِتٌ فَدَخَلْنَا عَلَيْهِ وَأَجْلَسَ ثَابِتًا مَعَهُ عَلَى سَرِيرِهِ فَقَالَ لَهُ يَا أَبَا حَمْزَةَ إِنَّ إِخْوَانَكَ مِنْ أَهْلِ الْبَصْرَةِ يَسْأَلُونَكَ أَنْ تُحَدِّثَهُمْ حَدِيثَ الشَّفَاعَةِ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ مَاجَ النَّاسُ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ فَيَأْتُونَ آدَمَ فَيَقُولُونَ لَهُ اشْفَعْ لِذُرِّيَّتِكَ فَيَقُولُ لَسْتُ لَهَا وَلَكِنْ عَلَيْكُمْ بِإِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِ السَّلَام فَإِنَّهُ خَلِيلُ اللَّهِ فَيَأْتُونَ إِبْرَاهِيمَ فَيَقُولُ لَسْتُ لَهَا وَلَكِنْ عَلَيْكُمْ بِمُوسَى عَلَيْهِ السَّلَام فَإِنَّهُ كَلِيمُ اللَّهِ فَيُؤْتَى مُوسَى فَيَقُولُ لَسْتُ لَهَا وَلَكِنْ عَلَيْكُمْ بِعِيسَى عَلَيْهِ السَّلَام فَإِنَّهُ رُوحُ اللَّهِ وَكَلِمَتُهُ فَيُؤتَى عِيسَى فَيَقُولُ لَسْتُ لَهَا وَلَكِنْ عَلَيْكُمْ بِمُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأُوتَى فَأَقُولُ أَنَا لَهَا فَأَنْطَلِقُ فَأَسْتَأْذِنُ عَلَى رَبِّي فَيُؤْذَنُ لِي فَأَقُومُ بَيْنَ يَدَيْهِ فَأَحْمَدُهُ بِمَحَامِدَ لَا أَقْدِرُ عَلَيْهِ الْآنَ يُلْهِمُنِيهِ اللَّهُ ثُمَّ أَخِرُّ لَهُ سَاجِدًا فَيُقَالُ لِي يَا مُحَمَّدُ ارْفَعْ رَأْسَكَ وَقُلْ يُسْمَعْ لَكَ وَسَلْ تُعْطَهْ وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ فَأَقُولُ رَبِّ أُمَّتِي أُمَّتِي فَيُقَالُ انْطَلِقْ فَمَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ حَبَّةٍ مِنْ بُرَّةٍ أَوْ شَعِيرَةٍ مِنْ إِيمَانٍ فَأَخْرِجْهُ مِنْهَا فَأَنْطَلِقُ فَأَفْعَلُ ثُمَّ أَرْجِعُ إِلَى رَبِّي فَأَحْمَدُهُ بِتِلْكَ الْمَحَامِدِ ثُمَّ أَخِرُّ لَهُ سَاجِدًا فَيُقَالُ لِي يَا مُحَمَّدُ ارْفَعْ رَأْسَكَ وَقُلْ يُسْمَعْ لَكَ وَسَلْ تُعْطَهْ وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ فَأَقُولُ أُمَّتِي أُمَّتِي فَيُقَالُ لِي انْطَلِقْ فَمَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ حَبَّةٍ مِنْ خَرْدَلٍ مِنْ إِيمَانٍ فَأَخْرِجْهُ مِنْهَا فَأَنْطَلِقُ فَأَفْعَلُ ثُمَّ أَعُودُ إِلَى رَبِّي فَأَحْمَدُهُ بِتِلْكَ الْمَحَامِدِ ثُمَّ أَخِرُّ لَهُ سَاجِدًا فَيُقَالُ لِي يَا مُحَمَّدُ ارْفَعْ رَأْسَكَ وَقُلْ يُسْمَعْ لَكَ وَسَلْ تُعْطَهْ وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ فَأَقُولُ يَا رَبِّ أُمَّتِي أُمَّتِي فَيُقَالُ لِي انْطَلِقْ فَمَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ أَدْنَى أَدْنَى أَدْنَى مِنْ مِثْقَالِ حَبَّةٍ مِنْ خَرْدَلٍ مِنْ إِيمَانٍ فَأَخْرِجْهُ مِنْ النَّارِ فَأَنْطَلِقُ فَأَفْعَلُ.
هَذَا حَدِيثُ أَنَسٍ الَّذِي أَنْبَأَنَا بِهِ فَخَرَجْنَا مِنْ عِنْدِهِ فَلَمَّا كُنَّا بِظَهْرِ الْجَبَّانِ قُلْنَا لَوْ مِلْنَا إِلَى الْحَسَنِ فَسَلَّمْنَا عَلَيْهِ وَهُوَ مُسْتَخْفٍ فِي دَارِ أَبِي خَلِيفَةَ قَالَ فَدَخَلْنَا عَلَيْهِ فَسَلَّمْنَا عَلَيْهِ فَقُلْنَا يَا أَبَا سَعِيدٍ جِئْنَا مِنْ عِنْدِ أَخِيكَ أَبِي حَمْزَةَ فَلَمْ نَسْمَعْ مِثْلَ حَدِيثٍ حَدَّثَنَاهُ فِي الشَّفَاعَةِ قَالَ هِيهِ! فَحَدَّثْنَاهُ الْحَدِيثَ فَقَالَ هِيهِ! قُلْنَا مَا زَادَنَا قَالَ قَدْ حَدَّثَنَا بِهِ مُنْذُ عِشْرِينَ سَنَةً وَهُوَ يَوْمَئِذٍ جَمِيعٌ وَلَقَدْ تَرَكَ شَيْئًا مَا أَدْرِي أَنَسِيَ الشَّيْخُ أَوْ كَرِهَ أَنْ يُحَدِّثَكُمْ فَتَتَّكِلُوا قُلْنَا لَهُ حَدِّثْنَا فَضَحِكَ وَقَالَ{ خُلِقَ الْإِنْسَانُ مِنْ عَجَلٍ } مَا ذَكَرْتُ لَكُمْ هَذَا إِلَّا وَأَنَا أُرِيدُ أَنْ أُحَدِّثَكُمُوهُ ثُمَّ أَرْجِعُ إِلَى رَبِّي فِي الرَّابِعَةِ فَأَحْمَدُهُ بِتِلْكَ الْمَحَامِدِ ثُمَّ أَخِرُّ لَهُ سَاجِدًا فَيُقَالُ لِي يَا مُحَمَّدُ ارْفَعْ رَأْسَكَ وَقُلْ يُسْمَعْ لَكَ وَسَلْ تُعْطَ وَاشْفَعْ تُشَفَّعْ فَأَقُولُ يَا رَبِّ ائْذَنْ لِي فِيمَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ قَالَ لَيْسَ ذَاكَ لَكَ أَوْ قَالَ لَيْسَ ذَاكَ إِلَيْكَ وَلَكِنْ وَعِزَّتِي وَكِبْرِيَائِي وَعَظَمَتِي وَجِبْرِيَائِي لَأُخْرِجَنَّ مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ. قَالَ فَأَشْهَدُ عَلَى الْحَسَنِ أَنَّهُ حَدَّثَنَا بِهِ أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ أُرَاهُ قَالَ قَبْلَ عِشْرِينَ سَنَةً وَهُوَ يَوْمِئِذٍ جَمِيعٌ.
Ma'bad bin Hilal Al-'Anazi said: "We went to Anas bin Malik and took Thabit with us to introduce us. We came to him and he was praying Ad-Duha. Thabit asked permission for us to enter and we entered upon him. He seated Thabit with him on his bedding, and he said to him: 'O Abu Hamzah, your brothers from Al-Basrah are asking you to tell them the Hadith about intercession.' He said: 'Muhammad (s.a.w) told us: 'On the Day of Resurrection, the people will surge against one another like waves, then they will go to Adam, and will say: 'Intercede for your offspring.' He will say: 'I am not capable of that, rather you should go to Ibrahim, for he is the Khalilullah (close friend of Allah), the Most High.' So they will go to Ibrahim, and he will say: 'I am not capable of that, rather you should go to Musa, for he is the one with whom Allah, the Most High, spoke.' They will go to Musa, - and he will say: 'I am not capable of that, rather you should go to 'Eisa, for he is a spirit from Allah and His word.' So they will go to 'Eisa and he will say: 'I am not capable of that, rather go to Muhammad (s.a.w).' "So they will come to me, and I will say: 'I am for that.' I will go and ask permission to speak to my Lord, and permission will be granted to me. I will stand before Him, and will praise Him with words of praise that I am not able to say now, but Allah, the Most High, will inspire me therewith. Then I will fall down prostrating to Him, and it will be said to me: 'O Muhammad, raise your head. Speak, you will be heard; ask, it will be given to you; intercede and your intercession will be accepted.' I will say: 'O Lord, my Ummah! My Ummah!' It will be said to me: 'Go, and whoever has in his heart faith the weight of a grain of wheat or barley, bring him out therefrom.' So I will go and do that, then I will come back to my Lord, the Most High, and I will praise Him with those words of praise, then I will fall down prostrating to Him, and it will be said to me: 'O Muhammad, raise your head. Speak, you will be heard; ask, it will be given to you; intercede and your intercession will be accepted.' I will say: 'O Lord, my Ummah! My Ummah!' It will be said to me: 'Go, and whoever has in his heart faith the weight of a grain of mustard-seed, bring him out therefrom.' So I will go and do that, then I will come back to my Lord and I will praise Him with those words of praise, then I will fall down prostrating to Him, and it will be said to me: 'O Muhammad, raise your head. Speak, you will be heard; ask, it will be given to you; intercede and your intercession will be accepted.' I will say: 'O Lord,my Ummah! My Ummah!' It will be said to me: 'Go, and whoever has in his heart faith that is smaller, smaller, smaller than a grain of mustard-seed, bring him out of the Fire.' And I will go and do that.'" (Ma'bad bin Hilal Al-'Anazi continued) "This is the Hadith of Anas that he narrated to us. Then we left him and when we were in the upper part of Al-Jabban we said: 'Why don't we go to Al-Hasan and greet him, while he is hiding in the house of Abu Khalifah?' So we went to him and greeted him, and we said: 'O Abu Sa'eed, we have come from the house of your brother Abu Hamzah, and we have never heard anything like the Hadith he told us about intercession.' He said: 'Tell me.' So we told him the Hadith and he said: 'Tell me more.' We said: 'He did not tell us any more than that.' He said: 'He narrated it to us twenty years ago when he was in good health, and (now) he has omitted something, but I do not know whether the Shaikh forgot, or if he did not want to tell it to you lest you become complacent.' We said to him: 'Tell us.' He smiled and said: "Man is created of haste. - I only said that to you because I want to narrate the Hadith to you. He (s.a.w) said: "Then I will go back to my Lord a fourth time and I will praise Him with those words of praise, then I will fall down prostrating to Him, and it will be said to me: 'O Muhammad, raise your head. Speak, you will be heard; ask, it will be given to you; intercede and your intercession will be accepted.' I will say: 'O Lord, give me permission (to intercede) regarding those who said: 'La ilaha illallah.' It will be said: 'That is not for you, but by My Might, Majesty, Greatness and Power, I shall bring forth whoever said: 'La ilaha illallah.' " He (Ma'bad bin Hilal Al-'Anazi) said: "I bear witness that Al-Hasan narrated this to us, and that he heard Anas bin Malik, I think he said twenty years earlier, when he was in good health."
معبد بن ہلال عنزی سے روایت ہے کہ ہم انس بن مالک کے پاس گئے اور ثابت کی سفارش چاہی آخر ہم ان تک پہنچے وہ چاشت کی نماز پڑہ رہے تھے ثابت نے ہمارے لیے اندر آنے کی اجازت مانگی ہم اندر گئے انہوں نے ثابت کو اپنے ساتھ تخت پر بٹھایا ۔ ثابت نے کہا اے ابو حمزہ (انس کی کنیت) تمہارے بھائی بصرہ والے چاہتے ہیں تم ان کو شفاعت کی حدیث سناؤ انہوں نے کہا ہمیں حضرت محمد ﷺنے بیان کیا کہ جب قیامت کا دن ہوگا تو لوگ گھبرا کر ایک دوسرے کے پاس جائیں گے ۔پہلے حضرت آدم علیہ السلام کے پاس آئیں گے کہیں گے تم اپنی اولاد کی سفارش کرو وہ کہیں گے میں اس لائق نہیں ہوں لیکن تم حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پاس جاؤ وہ اللہ کے دوست ہیں لوگ ان کے پاس جائیں گے وہ کہیں گے میں اس قابل نہیں ہوں لیکن تم حضرت موسیٰ علیہ کے پاس جاؤ وہ کلیم اللہ ہیں لو گ ان کے پاس جائیں گے وہ کہیں گے میں اس لائق نہیں لیکن تم حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے پاس جاؤ وہ روح اللہ ہیں اور اس کا کلمہ ہیں (یعنی بن باپ کے اللہ کے حکم سے پیدا ہوئے ہیں ) لوگ ان کے پاس جائیں گے وہ کہیں گے میں اس لائق نہیں لیکن تم حضرت محمد ﷺکے پاس جاؤ وہ سب لوگ میرے پاس آئیں گے میں کہوں گا اچھا یہ میرا کام ہے اور میں چلوں گا اور اللہ تعالیٰ سے اجازت مانگوں گا مجھے اجازت ملے گی میں اس کے سامنے کھڑا ہوں گا اور ایسی ایسی تعریفیں بیان کروں گا جو اب میں نہیں بیان کرسکتا اس وقت اللہ کی طرف سے میرے دل میں الہام ہوگا۔پھر میں سجدے میں گرپڑوں گا آخر حکم ہوگا اے محمد ﷺ!اپنا سر اٹھا ئیے۔اور کہیے آپ کی بات سنی جائے گی ، اور مانگ لیجئے آپ کو دیا جائےگا۔اور سفارش کیجئے آپ کی سفارش قبول ہوگی ۔ میں عرض کروں گا اے میرے رب !میری امت میری امت ۔ حکم ہوگا جاؤ جس کے دل میں گندم یا جو کے دانے کے برابر بھی ایمان ہو اس کو جہنم سے نکال لیجئے ۔ میں ایسے سب لوگوں کونکال لوں گا اور پھر اپنے رب کے پاس واپس آکر ویسے ہی تعریفیں کروں گا پھر سجدہ میں جاؤں گا حکم ہوگا اے محمد ﷺ!اپنا سر اٹھائے اور کہیے جو کہنا ہے تیری بات سنی جائے گی ۔مانگ جو مانگتا ہے تجھے مل جائے گا، سفارش کر تیری سفارش قبول ہوگی ۔ میں عرضی کروں گا اے میرے رب !میری امت میری امت ۔ حکم ہوگا جاؤ اور جس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر بھی ایمان ہو اس کو جہنم سے نکال لے میں ایسا ہی کروں گا اور پھر لوٹ کر اپنے رب کے پاس آؤں گا اور ایسی ہی تعریفیں کروں گا اور سجدے میں گر پڑوں گا حکم ہوگا اے محمد ﷺ! اپنا سر مبارک اٹھائیے اور کہیے آپ کی بات سنی جائے گی ، سفارش کیجئے آپ کی سفارش قبول کی جائے گی ۔ میں عرض کروں گا اے میرے رب! میری امت میری امت حکم ہوگا جاؤ اور جس کےدل میں رائی کے دانے سے بھی کم ،بہت کم ، بہت ہی کم ایمان ہو اس کو جہنم سے نکال لے۔ میں جاکر ایسا ہی کروں گا۔
معبد بن ہلال نے کہا یہ انس رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے جو انہوں نے ہمیں بیان کی پھر ہم انکے پاس سے نکلے جب جبان (قبرستان) کی بلندی پر پہنچے تو ہم نے کہا کاش ہم حسن(بصری) کی طرف چلیں اور ان کو سلام کریں اور وہ ابو خلیفہ کے گھر میں چھپے ہوئے تھے (حجاج بن یوسف ظالم کے ڈر سے) خیر ہم ان کے پاس گئے اور ان کو سلام کیا ہم نے کہا اے ابو سعید ہم تمہارے بھائی ابو حمزہ (انس ) کے پاس سے آرہے ہیں انہوں نے شفاعت کے بارے میں ایک حدیث بیان کی ویسی حدیث ہم نے نہیں سنی ۔ انہوں نے کہا ہاں بیان کرو ہم نے وہ حدیث ان سے بیان کی ۔ انہوں نے کہا اور بیان کرو ہم نے کہا بس اسے زیادہ انہوں نے بیان نہیں کی انہوں نے کہا یہ حدیث تو انہوں نھ ہم سے بیس برس پہلے بیان کی تھی جب وہ اتنے بوڑھے نہیں تھے جیسے اب ہیں ) اب انہوں نے کچھ چھوڑدیا ہے ۔ میں نہیں جانتا وہ بھول گئے یا تم سے بیان کرنا مناسب نہ جانا۔ ایسا نہ ہو تم بھروسہ کر بیٹھو(اور نیک اعمال میں سستی کرنے لگو) ہم نے ان سے کہا وہ کیا ہے ؟ ہمیں بتاؤ۔ یہ سن کر ہنسے اور کہا انسان کی پیدائش میں جلدی ہے ۔میں نے تم سے یہ قصہ اس لیے ذکر کیا تھا کہ میں تم سے اس ٹکڑے کو بیان کرو ۔ رسول اللہ ﷺنے فرمایا میں پھر لوٹوں گا اپنے رب کے پاس چوتھی بار اور اسی طرح تعریف کروں گا پھر سجدے میں گروں گا مجھے حکم ہوگا اے محمد ﷺ!سر اٹھاؤ اور کہو آپ کی بات سنی جائے گی مانگو آپ کو دیا جائے گا ، سفارش کرو آپ کی سفارش قبول ہوگی ۔ میں اس وقت عرض کروں گا اے میرے رب مجھے اجازت دیجئے اس شخص کو بھی جہنم سے نکالنے کی بھی جس نے لا الہ الا اللہ کہا ہو ۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا یہ تمہارا کام نہیں لیکن قسم ہے میری عزت اور بزرگی اور جاہ وجلال کی میں جہنم سے اس شخص کو بھی نکالوں گا جس نے لا الہ الا اللہ کہا ہو۔ معبد نے کہا میں گواہی دیتا ہوں کہ حسن نے یہ حدیث ہمیں بیان کی اور کہا کہ انہوں نے اسکوانس سے سناہے میں سمجھتاہوں یوں کہابیس برس پہلے جب وہ زور دار تھے (یعنی ان کا حافظہ اچھا ، بدن میں طاقت بھی تھی)
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ وَاتَّفَقَا فِي سِيَاقِ الْحَدِيثِ إِلَّا مَا يَزِيدُ أَحَدُهُمَا مِنْ الْحَرْفِ بَعْدَ الْحَرْفِ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو حَيَّانَ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا بِلَحْمٍ فَرُفِعَ إِلَيْهِ الذِّرَاعُ وَكَانَتْ تُعْجِبُهُ فَنَهَسَ مِنْهَا نَهْسَةً فَقَالَ أَنَا سَيِّدُ النَّاسِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَهَلْ تَدْرُونَ بِمَ ذَاكَ؟ يَجْمَعُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ فِي صَعِيدٍ وَاحِدٍ فَيُسْمِعُهُمْ الدَّاعِي وَيَنْفُذُهُمْ الْبَصَرُ وَتَدْنُو الشَّمْسُ فَيَبْلُغُ النَّاسَ مِنْ الْغَمِّ وَالْكَرْبِ مَا لَا يُطِيقُونَ وَمَا لَا يَحْتَمِلُونَ فَيَقُولُ بَعْضُ النَّاسِ لِبَعْضٍ أَلَا تَرَوْنَ مَا أَنْتُمْ فِيهِ أَلَا تَرَوْنَ مَا قَدْ بَلَغَكُمْ؟ أَلَا تَنْظُرُونَ مَنْ يَشْفَعُ لَكُمْ إِلَى رَبِّكُمْ فَيَقُولُ بَعْضُ النَّاسِ لِبَعْضٍ ائْتُوا آدَمَ فَيَأْتُونَ آدَمَ فَيَقُولُونَ يَا آدَمُ أَنْتَ أَبُو الْبَشَرِ خَلَقَكَ اللَّهُ بِيَدِهِ وَنَفَخَ فِيكَ مِنْ رُوحِهِ وَأَمَرَ الْمَلَائِكَةَ فَسَجَدُوا لَكَ اشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّكَ أَلَا تَرَى إِلَى مَا نَحْنُ فِيهِ أَلَا تَرَى إِلَى مَا قَدْ بَلَغَنَا فَيَقُولُ آدَمُ إِنَّ رَبِّي غَضِبَ الْيَوْمَ غَضَبًا لَمْ يَغْضَبْ قَبْلَهُ مِثْلَهُ وَلَنْ يَغْضَبَ بَعْدَهُ مِثْلَهُ وَإِنَّهُ نَهَانِي عَنْ الشَّجَرَةِ فَعَصَيْتُهُ نَفْسِي نَفْسِي اذْهَبُوا إِلَى غَيْرِي اذْهَبُوا إِلَى نُوحٍ فَيَأْتُونَ نُوحًا فَيَقُولُونَ يَا نُوحُ أَنْتَ أَوَّلُ الرُّسُلِ إِلَى الْأَرْضِ وَسَمَّاكَ اللَّهُ عَبْدًا شَكُورًا اشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّكَ أَلَا تَرَى مَا نَحْنُ فِيهِ أَلَا تَرَى مَا قَدْ بَلَغَنَا فَيَقُولُ لَهُمْ إِنَّ رَبِّي قَدْ غَضِبَ الْيَوْمَ غَضَبًا لَمْ يَغْضَبْ قَبْلَهُ مِثْلَهُ وَلَنْ يَغْضَبَ بَعْدَهُ مِثْلَهُ وَإِنَّهُ قَدْ كَانَتْ لِي دَعْوَةٌ دَعَوْتُ بِهَا عَلَى قَوْمِي نَفْسِي نَفْسِي اذْهَبُوا إِلَى إِبْرَاهِيمَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَأْتُونَ إِبْرَاهِيمَ فَيَقُولُونَ أَنْتَ نَبِيُّ اللَّهِ وَخَلِيلُهُ مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِ اشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّكَ أَلَا تَرَى إِلَى مَا نَحْنُ فِيهِ أَلَا تَرَى إِلَى مَا قَدْ بَلَغَنَا فَيَقُولُ لَهُمْ إِبْرَاهِيمُ إِنَّ رَبِّي قَدْ غَضِبَ الْيَوْمَ غَضَبًا لَمْ يَغْضَبْ قَبْلَهُ مِثْلَهُ وَلَا يَغْضَبُ بَعْدَهُ مِثْلَهُ وَذَكَرَ كَذَبَاتِهِ نَفْسِي نَفْسِي اذْهَبُوا إِلَى غَيْرِي اذْهَبُوا إِلَى مُوسَى فَيَأْتُونَ مُوسَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَقُولُونَ يَا مُوسَى أَنْتَ رَسُولُ اللَّهِ فَضَّلَكَ اللَّهُ بِرِسَالَاتِهِ وَبِتَكْلِيمِهِ عَلَى النَّاسِ اشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّكَ أَلَا تَرَى إِلَى مَا نَحْنُ فِيهِ أَلَا تَرَى مَا قَدْ بَلَغَنَا فَيَقُولُ لَهُمْ مُوسَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ رَبِّي قَدْ غَضِبَ الْيَوْمَ غَضَبًا لَمْ يَغْضَبْ قَبْلَهُ مِثْلَهُ وَلَنْ يَغْضَبَ بَعْدَهُ مِثْلَهُ وَإِنِّي قَتَلْتُ نَفْسًا لَمْ أُومَرْ بِقَتْلِهَا نَفْسِي نَفْسِي اذْهَبُوا إِلَى عِيسَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَأْتُونَ عِيسَى فَيَقُولُونَ يَا عِيسَى أَنْتَ رَسُولُ اللَّهِ وَكَلَّمْتَ النَّاسَ فِي الْمَهْدِ وَكَلِمَةٌ مِنْهُ أَلْقَاهَا إِلَى مَرْيَمَ وَرُوحٌ مِنْهُ فَاشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّكَ أَلَا تَرَى مَا نَحْنُ فِيهِ أَلَا تَرَى مَا قَدْ بَلَغَنَا فَيَقُولُ لَهُمْ عِيسَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ رَبِّي قَدْ غَضِبَ الْيَوْمَ غَضَبًا لَمْ يَغْضَبْ قَبْلَهُ مِثْلَهُ وَلَنْ يَغْضَبَ بَعْدَهُ مِثْلَهُ وَلَمْ يَذْكُرْ لَهُ ذَنْبًا نَفْسِي نَفْسِي اذْهَبُوا إِلَى غَيْرِي اذْهَبُوا إِلَى مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَأْتُونِّي فَيَقُولُونَ يَا مُحَمَّدُ أَنْتَ رَسُولُ اللَّهِ وَخَاتَمُ الْأَنْبِيَاءِ وَغَفَرَ اللَّهُ لَكَ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ اشْفَعْ لَنَا إِلَى رَبِّكَ أَلَا تَرَى مَا نَحْنُ فِيهِ أَلَا تَرَى مَا قَدْ بَلَغَنَا فَأَنْطَلِقُ فَآتِي تَحْتَ الْعَرْشِ فَأَقَعُ سَاجِدًا لِرَبِّي ثُمَّ يَفْتَحُ اللَّهُ عَلَيَّ وَيُلْهِمُنِي مِنْ مَحَامِدِهِ وَحُسْنِ الثَّنَاءِ عَلَيْهِ شَيْئًا لَمْ يَفْتَحْهُ لِأَحَدٍ قَبْلِي ثُمَّ يُقَالُ يَا مُحَمَّدُ ارْفَعْ رَأْسَكَ سَلْ تُعْطَهْ اشْفَعْ تُشَفَّعْ فَأَرْفَعُ رَأْسِي فَأَقُولُ يَا رَبِّ أُمَّتِي أُمَّتِي فَيُقَالُ يَا مُحَمَّدُ أَدْخِلِ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِكَ مَنْ لَا حِسَابَ عَلَيْهِ مِنْ الْبَابِ الْأَيْمَنِ مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ وَهُمْ شُرَكَاءُ النَّاسِ فِيمَا سِوَى ذَلِكَ مِنْ الْأَبْوَابِ وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ إِنَّ مَا بَيْنَ الْمِصْرَاعَيْنِ مِنْ مَصَارِيعِ الْجَنَّةِ لَكَمَا بَيْنَ مَكَّةَ وَهَجَرٍ أَوْ كَمَا بَيْنَ مَكَّةَ وَبُصْرَى.
It was narrated that Abu Hurairah said: "One day some meat was brought to the Messenger of Allah (s.a.w) and the foreleg, which he used to like, was offered to him. He took a bite, then he said: 'I will be the leader of mankind on the Day of Resurrection. Do you know why that is? On the Day of Resurrection Allah will gather together the first and the last on one plain, so that they can all hear the caller and they can all be seen. Then the sun will be brought close. The people will suffer unbearable distress and anguish, and they will say to one another: 'Don't you see the state you are in? Don't you see what has happened to you? Why don't you look for someone who will intercede for you?' - meaning with your Lord. The people will say to one another: 'Go to Adam.' So they will go to Adam - and will say: 'O Adam, you are the father of mankind, Allah created you with His Own Hand, and breathed into you the soul that He had created for you, and commanded the Angels to prostrate to you. Intercede for us with your Lord. Do you not see the state we are in? Do you not see what has happened to us?' Adam will say: 'My Lord is angry today in a way in which He has never been angry before, and will never be angry again. He forbade me the tree, but I disobeyed Him. Myself! Myself! Go to someone else, go to Nuh.' So they will go to Nuh - and will say: 'O Nuh, you are the first of the Messengers (of Allah) who were sent to the earth, and Allah called you a thankful slave. Intercede for us with your Lord. Do you not see the state we are in? Do you not see what has happened to us?' He will say: 'My Lord is angry today in a way in which He has never been angry before, and will never be angry again. I was granted a supplication and I prayed against my people. Myself! Myself! Go to Ibrahim. So they will go to Ibrahim, and will say: 'You are the Prophet of Allah and His close friend (Khalil) from among the people of earth. Intercede for us with your Lord. Do you not see the state we are in? Do you not see what has happened to us?' Ibrahim will say to them: 'My Lord is angry today in a way in which He has never been angry before, and will never be angry again' - and he will mention his lies - 'Myself! Myself! Go to someone else, go to Musa.' So they will go to Musa and will say: 'O Musa, you are the Messenger of Allah, Allah favored you over all people with His Messages and by speaking to you. Intercede for us with your Lord. Do you not see the state we are in? Do you not see what has happened to us?' Musa will say to them: 'My Lord is angry today in a way in which He has never been angry before and will never be angry again. I killed a soul whom I was not commanded to kill. Myself! Myself! Go to 'Eisa.' So they will go to 'Eisa and will say: 'O 'Eisa, you are the Messenger of Allah; you spoke to the people from the cradle and you are a Word from Him that He bestowed upon Mariam and a spirit created by Him. Intercede for us with your Lord. Do you not see the state we are in? Do you not see what has happened to us?' 'Eisa will say to them: 'My Lord is angry today in a way in which He has never been angry before and will never be angry again,' but he will not mention any sin, 'Myself! Myself! Go to someone else. Go to Muhammad (s.a.w).' So they will come to me and will say: 'O Muhammad, you are the Messenger of Allah and the Last of the Prophets, Allah forgave your past and future sins. Intercede for us with your Lord. Do you not see the state we are in? Do you not see what has happened to us?' So I will go and stand beneath the Throne, where I will fall down prostrating to my Lord. Then Allah will inspire me with words of praise which He has never granted to anyone before me. Then He will say: 'O Muhammad, raise your head. Ask, it will be given to you; seek intercession, and it will be granted to you.' I will raise my head and say: 'O Lord, my Ummah! My Ummah!' It will be said: 'O Muhammad, let those of you Ummah who have no account to render enter Paradise through the right-hand gate of Paradise.' They will share all other gates with the people apart from that gate. By the One in Whose Hand is the soul of Muhammad! The distance between the sides of two gates of Paradise is like the distance between Makkah and Busra."'
حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہﷺ کے پاس گوشت لایا گیا تو دستی کا گوشت آپﷺ کو دیا گیا، وہ آپﷺ کو بہت پسند تھا۔ آپﷺ نے اس کو دانتوں سے نوچا اور فرمانے لگے کہ میں قیامت کے دن سب آدمیوں کا سردار ہوں گا۔اور کیا تم جانتے ہو کہ کس وجہ سے ؟ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ تمام اگلوں پچھلوں کو ایک ہی میدان میں اکٹھا کرے گا، یہاں تک کہ پکارنے والے کی آواز ان سب کو سنائی دے گی اور دیکھنے والے کی نگاہ ان سب پر پہنچے گی، اور سورج قریب ہو جائے گا، اور لوگوں پر ایسی مصیبت اور سختی ہو گی کہ اس کو وہ سہہ نہ سکیں گے۔ آخر آپس میں ایک دوسرے سے کہیں گے کہ دیکھو کیسی تکلیف ہو رہی ہے ؟ کیا کوئی سفارشی ، شفیع نہیں ہے جو اللہ تعالیٰ کے پاس تمہاری کچھ سفارش کرے ؟ بعض کہیں گے کہ آدمؑ کے پاس چلو، تو سب کے سب آدمؑ کے پاس آئیں گے اور ان سے کہیں گے کہ آپ تمام آدمیوں کے باپ ہیں، اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنے ہاتھ سے پیدا کیا، اپنی طرف سے روح آپ میں پھونکی اور فرشتوں کو حکم کیا تو انہوں نے آپ کو سجدہ کیا، آپ پروردگار سے ہماری شفاعت کیجئے۔ کیا آپ نہیں دیکھتے کہ ہم کس حال میں ہیں؟ اور کس قدر تکلیف میں ہیں۔ آدمؑ کہیں گے کہ آج میرا رب اپنے غصہ میں ہے کہ نہ تو اس سے پہلے کبھی ایسا غصہ ہوا تھا اور نہ اس کے بعد کبھی ہو گا اور اس نے مجھے اس درخت (کے پھل) سے منع کیا تھا، لیکن میں نے (کھا لیا اور) اب مجھے خود اپنی فکر ہے ، تم کسی اور کے پاس جاؤ، نوحؑ کے پاس جاؤ۔ پھر لوگ نوحؑ کے پاس جائیں گے اور کہیں گے کہ اے نوح!ؑ تم سب پیغمبروں سے پہلے زمین پر آئے ، اللہ نے تمہارا نام عبداً شکوراً (شکر گزار بندہ) رکھا ہے ، تم اپنے رب کے پاس ہماری سفارش کرو، کیا تم نہیں دیکھتے ہم جس حال میں ہیں؟ اور جو مصیبت ہم پر آئی ہے ؟ وہ کہیں گے کہ آج اللہ تعالیٰ اتنا غصے میں ہے کہ نہ تو ایسا پہلے کبھی ہوا اور نہ اس کے بعد ہو گا اور میرے واسطے ایک دعا کا حکم تھا (کہ وہ مقبول ہو گی)، وہ میں اپنی امت کے خلاف مانگ چکا ( وہ مقبول دعا اپنی قوم پر بددعا کی شکل میں کر چکا ہوں جس سے وہ ہلاک ہو گئی تھی)، اس لئے مجھے اپنی فکر ہے ، تم ابراہیمؑ کے پاس جاؤ۔ پھر سب ابراہیمؑ کے پاس آئیں گے اور کہیں گے کہ آپ اللہ کے نبی اور ساری زمین والوں میں اس کے دوست ہیں، آپ اپنے پروردگار کے ہاں ہماری سفارش کیجئے ، کیا آپ نہیں دیکھتے جس حال میں ہم ہیں؟ اور جو مصیبت ہم پر پڑی ہے ؟ وہ کہیں گے کہ میرا پروردگار آج بہت غصے میں ہے اتنا غصے میں کہ نہ تو اس سے پہلے کبھی ایسا ہوا اور نہ اس کے بعد کبھی ہو گا اور وہ اپنی جھوٹ باتوں کو بیان کریں گے (جو انہوں نے تین بار جھوٹ بولا تھا جو کہ دراصل توریہ تھا) اس لئے مجھے خود اپنی فکر ہے ، تم میرے علاوہ کسی دوسرے کے پاس جاؤ، موسیٰ کے پاس جاؤ۔ وہ لوگ موسیٰؑ کے پاس جائیں گے اور کہیں گے کہ اے موسیٰؑ ! آپ اللہ کے رسول ہیں، اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنے پیام (رسالت) اور کلام سے تمام لوگوں پر فضیلت و بزرگی دی ہے ، آپ اپنے پروردگار سے ہماری سفارش کیجئے ، کیا آپ نہیں دیکھتے ہم جس حال میں ہیں؟ اور جو مصیبت ہم پر پڑی ہے ؟ موسیٰؑ ان سے کہیں گے کہ آج میرا رب ایسے غصے میں ہے کہ اتنا غصے میں نہ اس سے پہلے کبھی ہوا اور نہ اس کے بعد کبھی ہو گا، اور میں نے دنیا میں ایک شخص کو قتل کیا تھا، جس کا مجھے حکم نہ تھا، اس لئے مجھے اپنی فکر پڑی ہے ، تم عیسیٰؑ کے پاس جاؤ۔ وہ عیسیٰؑ کے پاس آئیں گے اور کہیں گے اے عیسیٰ! آپ اللہ کے رسول ہیں آپ نے (ماں کی) گود میں لوگوں سے باتیں کیں، اور اس کا وہ کلمہ ہیں جس کو اس نے مریم کی طرف ڈالا تھا اور اس کی طرف سے روح ہیں، آپ اپنے رب سے ہماری سفارش کیجئے کیا آپ نہیں دیکھتے ہم جس حال میں ہیں اور جو مصیبت ہم پر پڑی ہے ؟ عیسیٰؑ ان سے کہیں گے کہ آج میرا رب بہت غصے میں ہے ، اتنا غصے میں کہ نہ اس سے پہلے کبھی ہوا اور نہ اس کے بعد کبھی ہو گا (اور ان کا کوئی گناہ بیان نہیں کیا) مجھے تو خود اپنی فکر ہے تم اور کسی کے پاس جاؤ ، محمدﷺ کے پاس جاؤ۔ تو وہ لوگ میرے (محمدﷺ) کے پاس آئیں گے اور عرض کریں گے کہ اے محمدﷺ! آپ اللہ کے رسول اور خاتم الانبیاء ہیں، اور اللہ تعالیٰ نے آپ کے اگلے پچھلے سب گناہ بخش دئیے ہیں، آپ اپنے رب سے ہماری سفارش کیجئے ، کیا آپ ہمارا حال نہیں دیکھتے کیا آپ نہیں دیکھتے کہ ہم کس مصیبت میں ہیں؟ پس میں یہ سنتے ہی (میدانِ حشر سے ) چلوں گا اور عرش کے نیچے آ کر اپنے پروردگار کو سجدہ کروں گا، پھر اللہ تعالیٰ میرا دل کھول دے گا اور اپنی وہ وہ تعریفیں اور خوبیاں بتلائے گا، جو مجھ سے پہلے کسی کو نہیں بتلائیں، (میں اس کی خوب تعریف اور حمد کروں گا) پھر (اللہ تعالیٰ) کہے گا کہ اے محمدﷺ ! سر اٹھا اور مانگ، جو مانگے گا، دیا جائے گا، سفارش کر، قبول کی جائے گی۔ میں سر اٹھاؤں گا اور عرض کروں گا اے میرے رب میری امت پر رحم فرما، اے میرے رب میری امت پر رحم فرما۔ حکم ہو گا کہ اے محمدﷺ! اپنی امت میں سے جن لوگوں سے کوئی حساب کتاب نہیں ہو گا ان کو جنت کے داہنے دروازے سے داخل کرو اور وہ جنت کے باقی دوسرے دروازوں میں بھی دوسرے لوگوں کے شریک ہیں (یعنی ان دروازوں میں سے بھی جا سکتے ہیں لیکن یہ دروازہ ان کے لئے مخصوص ہے ) (آپ صل اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا کہ) قسم اس کی جس کے ہاتھ میں محمدﷺ کی جان ہے ! کہ جنت کے ایک دروازے کی چوڑائی ایسی ہے ، جیسے مکہ اور حجر(بحرین کے ایک شہر کا نام ہے ) کے درمیان کا فاصلہ یا مکہ اور بصریٰ (ملک شام کا شہر) کے درمیان کا فاصلہ۔ (راوی کو شک ہے )۔
و حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ وُضِعَتْ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَصْعَةٌ مِنْ ثَرِيدٍ وَلَحْمٍ فَتَنَاوَلَ الذِّرَاعَ وَكَانَتْ أَحَبَّ الشَّاةِ إِلَيْهِ فَنَهَسَ نَهْسَةً فَقَالَ أَنَا سَيِّدُ النَّاسِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ثُمَّ نَهَسَ أُخْرَى فَقَالَ أَنَا سَيِّدُ النَّاسِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَلَمَّا رَأَى أَصْحَابَهُ لَا يَسْأَلُونَهُ قَالَ أَلَا تَقُولُونَ كَيْفَهْ قَالُوا كَيْفَهْ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ يَقُومُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِمَعْنَى حَدِيثِ أَبِي حَيَّانَ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ وَزَادَ فِي قِصَّةِ إِبْرَاهِيمَ فَقَالَ وَذَكَرَ قَوْلَهُ فِي الْكَوْكَبِ { هَذَا رَبِّي } و قَوْله لِآلِهَتِهِمْ { بَلْ فَعَلَهُ كَبِيرُهُمْ هَذَا } و قَوْله { إِنِّي سَقِيمٌ } قَالَ وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ إِنَّ مَا بَيْنَ الْمِصْرَاعَيْنِ مِنْ مَصَارِيعِ الْجَنَّةِ إِلَى عِضَادَتَيْ الْبَابِ لَكَمَا بَيْنَ مَكَّةَ وَهَجَرٍ أَوْ هَجَرٍ وَمَكَّةَ. قَالَ لَا أَدْرِي أَيَّ ذَلِكَ قَالَ.
It was narrated that Abu Hurairah said: "A bowl of Thareed and meat was placed before the Messenger of Allah (s.a.w) and he took the foreleg, which was the part of the sheep that he liked best, and took a bite, then he said: 'I will be the leader of mankind on the Day of Resurrection.' Then he took another bite and said: 'I will be the leader of mankind on the Day of Resurrection.' When he saw that his Companions were not asking about that, he said: 'Are you not going to ask me how?' They said: 'How will that be, O Messenger of Allah?' He said: 'The people will stand before the Lord of the Worlds...'" And he (the narrator) quoted a Hadith of Abu Hayyan from Abu Zur'ah (no.480), and he added with regard to Ibrahim - : "He mentioned his saying concerning the stars: 'This is my Lord,' and his saying concerning their idols, 'The biggest one of them did it,' and his saying, 'I am sick."' Then he (s.a.w) said: "By the One in Whose Hand is the soul of Muhammad, the distance between the sides of two of the gates of Paradise and the two gate-posts is like the distance between Makkah and Hajar, or Hajar and Makkah.''
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺکے سامنے ایک ثرید کا پیالہ اور گوشت رکھا آپ نے دستی کا گوشت لیا اور وہ آپ ﷺکوبکری میں سب سے زیادہ پسند تھا۔آپ ﷺنے ایک بار منہ سے اس کو نوچا، پھر فرمایا میں قیامت کے دن لوگوں کا سردار ہوں گا۔پھر دوبارہ (گوشت کو) نوچا پھر فرمایا میں قیامت کے دن لوگوں کا سردار ہوں گا ۔جب آپﷺنے دیکھا کہ آپ کے صحابہ پوچھ نہیں رہے ہیں تو خود ہی فرمایا تم یہ نہیں پوچھتے کہ کیونکر کر؟ انہوں نے کہا کیوں کر یارسول اللہ ﷺ!آپ ﷺنے فرمایا لوگ سب کھڑے ہوں گے اللہ کے سامنے ۔
اور بیان کیا حدیث کو اسی طرح جیسے اوپر گزری۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے قصے میں اتنا زیادہ ہے کہ انہوں نے ابراہیم علیہ السلام کا ستاروں کے متعلق قول کا ذکر کیا {ھذا ربی}یعنی ابراہیم کا یہ کہنا یہ میرا رب ہے ۔ بتوں کو آپ نے توڑا تھا اور کہا تھا بڑے بت نے توڑا۔ بیمار نہ تھے اور کہا میں بیمار ہوں۔قسم اس کی جس کے ہاتھ میں محمدﷺ کی جان ہے جنت کے دونوں پٹوں ( Shutters) میں دروازوں کی چوکھٹ تک اتنا فاصلہ ہے جتنا مکہ اور ہجر کے درمیان ہے یا یوں کہا جتنا ہجر اور مکہ کے درمیان ہے مجھے یادنہیں کیونکر کہا۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَرِيفِ بْنِ خَلِيفَةَ الْبَجَلِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ حَدَّثَنَا أَبُو مَالِكٍ الْأَشْجَعِيُّ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَأَبُو مَالِكٍ عَنْ رِبْعِيٍّ بْنِ حِرَاشٍ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَجْمَعُ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى النَّاسَ فَيَقُومُ الْمُؤْمِنُونَ حَتَّى تُزْلَفَ لَهُمْ الْجَنَّةُ فَيَأْتُونَ آدَمَ فَيَقُولُونَ يَا أَبَانَا اسْتَفْتِحْ لَنَا الْجَنَّةَ فَيَقُولُ وَهَلْ أَخْرَجَكُمْ مِنْ الْجَنَّةِ إِلَّا خَطِيئَةُ أَبِيكُمْ آدَمَ لَسْتُ بِصَاحِبِ ذَلِكَ اذْهَبُوا إِلَى ابْنِي إِبْرَاهِيمَ خَلِيلِ اللَّهِ قَالَ فَيَقُولُ إِبْرَاهِيمُ لَسْتُ بِصَاحِبِ ذَلِكَ إِنَّمَا كُنْتُ خَلِيلًا مِنْ وَرَاءَ وَرَاءَ اعْمِدُوا إِلَى مُوسَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّذِي كَلَّمَهُ اللَّهُ تَكْلِيمًا فَيَأْتُونَ مُوسَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَقُولُ لَسْتُ بِصَاحِبِ ذَلِكَ اذْهَبُوا إِلَى عِيسَى كَلِمَةِ اللَّهِ وَرُوحِهِ فَيَقُولُ عِيسَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَسْتُ بِصَاحِبِ ذَلِكَ فَيَأْتُونَ مُحَمَّدًا صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَقُومُ فَيُؤْذَنُ لَهُ وَتُرْسَلُ الْأَمَانَةُ وَالرَّحِمُ فَتَقُومَانِ جَنَبَتَيْ الصِّرَاطِ يَمِينًا وَشِمَالًا فَيَمُرُّ أَوَّلُكُمْ كَالْبَرْقِ قَالَ قُلْتُ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي أَيُّ شَيْءٍ كَمَرِّ الْبَرْقِ قَالَ أَلَمْ تَرَوْا إِلَى الْبَرْقِ كَيْفَ يَمُرُّ وَيَرْجِعُ فِي طَرْفَةِ عَيْنٍ ثُمَّ كَمَرِّ الرِّيحِ ثُمَّ كَمَرِّ الطَّيْرِ وَشَدِّ الرِّجَالِ تَجْرِي بِهِمْ أَعْمَالُهُمْ وَنَبِيُّكُمْ قَائِمٌ عَلَى الصِّرَاطِ يَقُولُ رَبِّ سَلِّمْ سَلِّمْ حَتَّى تَعْجِزَ أَعْمَالُ الْعِبَادِ حَتَّى يَجِيءَ الرَّجُلُ فَلَا يَسْتَطِيعُ السَّيْرَ إِلَّا زَحْفًا قَالَ وَفِي حَافَتَيْ الصِّرَاطِ كَلَالِيبُ مُعَلَّقَةٌ مَأْمُورَةٌ بِأَخْذِ مَنْ أُمِرَتْ بِهِ فَمَخْدُوشٌ نَاجٍ وَمَكْدُوسٌ فِي النَّارِ وَالَّذِي نَفْسُ أَبِي هُرَيْرَةَ بِيَدِهِ إِنَّ قَعْرَ جَهَنَّمَ لَسَبْعُونَ خَرِيفًا.
It was narrated that Hudhaifah said: "The Messenger of Allah (s.a.w) said: 'Allah, Blessed be He and Most High, will gather the people together (on the Day of Resurrection), and the believers will stand until Paradise is brought near to them. They will go to Adam - and will say: 'O our father! Ask for Paradise to be opened for us.' He will say: 'Were you expelled from Paradise for anything other than the error of your father Adam? I am not the one to do that. Go to my son Ibrahim, the Close Friend of Allah (Khalilillah).' But Ibrahim will say: 'I am not the one to do that. I was a close friend from beyond, and beyond. Go to Musa to whom Allah spoke directly.' So they will go to Musa - but he will say: 'I am not the one to do that. Go to 'Eisa, the word of Allah and a spirit created by Him.' But "Eisa - will say: 'I am not the one to do that.' Then they will go to Muhammad (s.a.w) and he will stand and permission will be granted to him (to open the Paradise). Trustworthiness and the ties of kinship will be sent and they will stand on either side of As-Sirat (the Bridge), on the right and left. The first of you will cross like lightning.' I said: 'May my father and mother by sacrificed for you, what does like lightning mean?' He said: 'Do you not see how the lightning strikes and returns in the blink of an eye? Then they will cross like the wind, or like birds, or like swiftly-running men. People's progress (of crossing the Bridge) will be in accordance with their deeds, and your Prophet will be standing on the Bridge saying: 'O Lord, grant safety, grant safety.' Then people's deeds will fail them, until a man comes, able to move only by crawling. At the sides of the Siril! will be hooks, which are commanded to seize those whom they are commanded. Some will be scratched and saved, and others will be piled up in the Fire.'" "By the One in Whose Hand is the soul of Abu Hurairah! The depth of Hell is (a distance of) seventy years."
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اور حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن لوگوں کو جمع کرے گا مسلمان کھڑے رہیں گے یہاں تک کہ جنت ان کے پاس آجائے گی ۔ پھر وہ آدم علیہ السلام کے پاس آئیں گے اور کہیں گے بابا ہمارے لیے جنت کو کھول دو۔وہ کہیں گے جنت سے تم کو کس نے نکالا ؟میری ہی گناہ نے تو نکالا ۔اب مجھ سے یہ کام نہیں ہوسکتا ۔ البتہ تم میرے بیٹے ابراہیم خلیل اللہ کے پاس جاؤ ۔ابراہیم علیہ السلام کہیں گے مجھ سے یہ کام نہیں ہوسکتا میں اللہ کا دوست تھا لیکن پرے پرے (یعنی مجھے اللہ جل جلالہ سےاتنی نزدیکی نہیں ہوئی کہ کوئی آڑ نہ رہے بلکہ دوحجاب تھے نہ میں نے اس سے بلا واسطہ بات کی اور نہ اس کو دیکھا)تم موسیٰ علیہ السلام کے پاس جاؤ جن سے اللہ تعالیٰ نے بات کی ۔ وہ موسیٰ علیہ السلام کے پاس آئیں گے اور کہیں گے میں اس لائق نہیں تم عیسیٰ کے پاس جاؤ جو اللہ کا کلمہ اور اس کی روح ہیں ۔ عیسیٰ علیہ السلام کہیں گے میرا یہ کام نہیں ۔ پھر وہ سب محمد ﷺکے پاس آئیں گے۔اور آپﷺکھڑے ہوں گے آپ کو اجازت ملے گی(جنت کھولنے کی) اور امانت اور ناتے (رشتہ داریاں)کو بھیج دیا جائے گا وہ پل صراط کے داہنے اور بائیں کھڑ ے ہوجائیں گے ۔تم میں سے پہلا شخص پل صراط سے اس طرح پار ہوگا جیسے بجلی۔ انہوں نے کہا آپ پر ہمارے ماں باپ صدقے ہوں بجلی کی طرح کونسی چیز گزرتی ہے۔ آپﷺنے فرمایا تم نے بجلی کو نہیں دیکھا وہ کیسی پل مارنے میں گزرجاتی ہے اور پھر لوٹ آتی ہے ۔(اس کے بعد) ہوا کے گزرنے کی طرح، پھر پرندہ اڑنے کی طرح، پھر جیسے آدمی دوڑتا ہے اپنے اپنے اعمال کے موافق۔اور تمہارا نبی پل پر کھڑے ہوں گے وہ کہیں گے یا اللہ بچا ، یا اللہ پجایہاں تک کہ اعمال کا زور گھٹ جائے گا (یعنی عمدہ اعمال والے نکل جائیں گے اور وہ لوگ رہ جائیں گے جن کے نیک عمل کم ہیں )ایک شخص آئے گا وہ چل نہ سکے گا مگر گھسٹتا ہوا اور اس پل کے دونوں طرف لوہے کے کڑے لٹکتے ہونگے جس کو حکم ہوگا اس کو پکڑلیں گے پھر بعض آدمی چھل چھلا کر نجات پاجائیں گےاور بعض آدمی الٹ پلٹ کر جہنم میں گر پڑیں گے ۔ قسم ہے اس کی جس کے ہاتھ میں ابو ہریرہ کی جان ہے جہنم کی گہرائی ستر برس کی مسافت پر ہے۔
Chapter No: 85
بَابُ فِي قَوْلِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا أَوَّلُ النَّاسِ يَشْفَعُ فِي الْجَنَّةِ وَأَنَا أَكْثَرُ الْأَنْبِيَاءِ تَبَعًا
Regarding Prophet's ﷺ saying : “I will be the first one to intercede about paradise and I will be the Prophet with most number of followers.”
نبی ﷺکا فرمان: میں سب سے پہلے جنت میں شفاعت کروں گا اور تمام انبیاء علیہم السلام سے زیادہ میرے تابع دار ہوں گے ۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا أَوَّلُ النَّاسِ يَشْفَعُ فِي الْجَنَّةِ وَأَنَا أَكْثَرُ الْأَنْبِيَاءِ تَبَعًا.
It was narrated that Anas bin Malik said: "The Messenger of Allah (s.a.w) said: 'I will be the first of the people to intercede concerning Paradise, and I will be the Prophet with the greatest number of followers."'
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا میں سب سے پہلے جنت میں شفاعت کروں گا اور سب نبیوں سے زیادہ قیامت کے دن میرے تابع لوگ ہوں گے ۔
و حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا أَكْثَرُ الْأَنْبِيَاءِ تَبَعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَأَنَا أَوَّلُ مَنْ يَقْرَعُ بَابَ الْجَنَّةِ.
It was narrated that Anas bin Malik said: "The Messenger of Allah (s.a.w) said: 'I will be the Prophet with the greatest number of followers on the Day of Resurrection, and I will be the first one to knock at the gate of Paradise."'
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایاقیامت کے دن سب نبیوں کی نسبت میرے تابع زیادہ لوگ ہوں گے ۔ اور میں سب سے پہلے جنت کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گا۔(یعنی کھلواؤں گا)۔
و حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ عَنْ زَائِدَةَ عَنْ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ قَالَ قَالَ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَا أَوَّلُ شَفِيعٍ فِي الْجَنَّةِ لَمْ يُصَدَّقْ نَبِيٌّ مِنْ الْأَنْبِيَاءِ مَا صُدِّقْتُ وَإِنَّ مِنْ الْأَنْبِيَاءِ نَبِيًّا مَا يُصَدِّقُهُ مِنْ أُمَّتِهِ إِلَّا رَجُلٌ وَاحِدٌ.
Anas bin Malik said: "The Messenger of Allah (s.a.w) said: 'I will be the first one to intercede concerning Paradise. No Prophet was believed as I have been believed (by the people). Among the Prophets is a Prophet of whose people only one man believed in him."'
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا میں سب سے پہلے جنت میں شفاعت کروں گا اور کسی نبی کو اتنے لوگوں نے نہیں مانا جتنے لوگوں نے مجھے مانا ۔اور بعض نبی ایسے ہوں گے ان کا ماننے والا ایک ہی شخص ہے۔
و حَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ قَالَا حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آتِي بَابَ الْجَنَّةِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَأَسْتَفْتِحُ فَيَقُولُ الْخَازِنُ مَنْ أَنْتَ فَأَقُولُ مُحَمَّدٌ فَيَقُولُ بِكَ أُمِرْتُ لَا أَفْتَحُ لِأَحَدٍ قَبْلَكَ.
It was narrated that Anas bin Malik said: 'The Messenger of Allah (s.a.w) said: 'I will come to the gate of Paradise on the Day of Resurrection and will ask for it to be opened. The keeper will say: 'Who are you?' I will say: 'Muhammad.' He will say: 'I was commanded not to open it for anyone before you.'"
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا میں قیامت کے دن جنت کے دروازے پر آؤں گا اور دروازہ کھلواؤں گا چوکیدار پوچھے گا تم کون ہو؟ میں کہوں گا محمد ﷺ۔ وہ کہے گا آپ ہی کے واسطے مجھے حکم ہوا تھا کہ آپ سے پہلے کسی کے لیے دروازہ نہ کھولنا۔
Chapter No: 86
بَابُ اخْتِبَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعْوَةَ الشَّفَاعَةِ لِأُمَّتِهِ
About the deferment of supplication of intercession by Prophet ﷺ for his Ummah
نبی ﷺکا اپنی امت کی شفاعت کے لیے دعا کا محفوظ رکھنا۔
حَدَّثَنِي يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِكُلِّ نَبِيٍّ دَعْوَةٌ يَدْعُوهَا فَأُرِيدُ أَنْ أَخْتَبِئَ دَعْوَتِي شَفَاعَةً لِأُمَّتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ.
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah (s.a.w) said: "Every Prophet is granted a supplication (that will be answered), and I want to defer my supplication so that I may intercede for my Ummah on the Day of Resurrection."
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہر نبی کے کیے ایک دعا ہوتی ہے جس کو مانگتا ہے ۔ تو میں چاہتا ہوں کہ قیامت کے دن تک اپنی امت کی شفاعت کے لیے اپنی دعا کو چھپارکھوں ۔
و حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَخِي ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَمِّهِ أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِكُلِّ نَبِيٍّ دَعْوَةٌ وَأَرَدْتُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ أَنْ أَخْتَبِئَ دَعْوَتِي شَفَاعَةً لِأُمَّتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ.
Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah (s.a.w) said: 'Every Prophet has a supplication (that will be answered), and I want, if Allah wills, to defer my supplication so that I may intercede for my Ummah on the Day of Resurrection.'"
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہر نبی کی ایک دعا ضرور قبول ہوتی ہے تو میرا ارادہ ہے اگر اللہ نے چاہا قیامت کے دن تک اپنی امت کی شفاعت کے لیے اپنی دعا کو چھپارکھوں ۔
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَ زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَخِي ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَمِّهِ حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ أَبِي سُفْيَانَ بْنِ أَسِيدِ بْنِ جَارِيَةَ الثَّقَفِيُّ مِثْلَ ذَلِكَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
A similar Hadith (as no. 488) was narrated. from Abu Hurairah, from the Messenger of Allah (s.a.w).
مذکورہ بالا حدیث اس سند سے بھی مروی ہے۔
و حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّ عَمْرَو بْنَ أَبِي سُفْيَانَ بْنِ أَسِيدِ بْنِ جَارِيَةَ الثَّقَفِيَّ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ لِكَعْبِ الْأَحْبَارِ إِنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِكُلِّ نَبِيٍّ دَعْوَةٌ يَدْعُوهَا فَأَنَا أُرِيدُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ أَنْ أَخْتَبِئَ دَعْوَتِي شَفَاعَةً لِأُمَّتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَقَالَ كَعْبٌ لِأَبِي هُرَيْرَةَ أَنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ نَعَمْ.
'Amr bin Abi Sufyan bin Aseed bin Jariyah Ath-Thaqafi narrated that Abu Hurairah said to Ka'b Al-Ahbar, that the Prophet of Allah (s.a.w) said: "Every Prophet has a supplication (that will be answered), and I want, if Allah wills, to defer my supplication so that I may intercede for my Ummah on the Day of Resurrection." Ka'b said to Abu Hurairah: "Did you hear that from the Messenger of Allah (s.a.w)?" Abu Hurairah said: "Yes."
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کعب الاحبار سے کہا رسول اللہ ﷺنے فرمایا ہر نبی کے کیے ایک دعا ہوتی ہے جس کو مانگتا ہے ۔ میرا ارادہ ہے اگر اللہ نے چاہا قیامت کے دن تک اپنی امت کی شفاعت کے لیے اپنی دعا کو چھپارکھوں ۔کعب نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا تم نے یہ رسول اللہ ﷺسے سنا ؟ انہوں نے کہا ہاں۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ وَاللَّفْظُ لِأَبِي كُرَيْبٍ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِكُلِّ نَبِيٍّ دَعْوَةٌ مُسْتَجَابَةٌ فَتَعَجَّلَ كُلُّ نَبِيٍّ دَعْوَتَهُ وَإِنِّي اخْتَبَأْتُ دَعْوَتِي شَفَاعَةً لِأُمَّتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَهِيَ نَائِلَةٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ مَنْ مَاتَ مِنْ أُمَّتِي لَا يُشْرِكُ بِاللَّهِ شَيْئًا.
It was narrated that Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah (s.a.w) said: 'Every Prophet has a supplication that will be answered, and every Prophet hastened to offer this supplication. But I have deferred my supplication so that I may intercede for my Ummah on the Day of Resurrection, and it will be granted, if Allah wills, for every one of my Ummah who dies not associating anything with Allah."'
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا ہر نبی کی ایک دعا ضرور قبول ہوتی ہے ہر نبی نے جلدی کرکے (دنیا ہی میں )وہ دعا مانگ لی اور میں نے قیامت کے دن تک اپنی امت کی سفارش کے لیے اپنی دعا کو چھپارکھا ہے ۔ اور یہ ان شاء اللہ ہر امتی کے لیے ہوگی بشرطیکہ وہ شرک پر نہ مرا ہو۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ عُمَارَةَ وَهُوَ ابْنُ الْقَعْقَاعِ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِكُلِّ نَبِيٍّ دَعْوَةٌ مُسْتَجَابَةٌ يَدْعُو بِهَا فَيُسْتَجَابُ لَهُ فَيُؤْتَاهَا وَإِنِّي اخْتَبَأْتُ دَعْوَتِي شَفَاعَةً لِأُمَّتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ.
It was narrated that Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah (s.a.w) said: 'Every Prophet has a supplication that will be answered, which he will supplicate, and will be answered, and it will be granted to him. But I have deferred my supplication so that I may intercede for my Ummah on the Day of Resurrection."'
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا ہر نبی کے کیے ایک مقبول دعا ہوتی ہے جس کو مانگتا ہے اور اس کی دعا قبول ہوتی ہے اور اس کو وہ دی جاتی ہے ۔ اور میں نے قیامت کے دن تک اپنی امت کی سفارش کے لیے اپنی دعا کو چھپارکھا ہے ۔
حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شُرَيْحٍ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ السِّمْطِ ، عَنْ سَلْمَانَ الْخَيْرِ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَعْنَى حَدِيثِ اللَّيْثِ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى.
Abu Hurairah said: "The Messenger of Allah (s.a.w) said: 'Every Prophet has a supplication which he will offer for his Ummah and it will be answered, but I want, if Allah wills, to defer my supplication so that I may intercede for my Ummah on the Day of Resurrection.'"
حضرت سلمان خیر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہﷺ سے مذکورہ بالا حدیث کی طرح روایت کی ہے۔
حَدَّثَنِي أَبُو غَسَّانَ الْمِسْمَعِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى وَابْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَانَا وَاللَّفْظُ لِأَبِي غَسَّانَ قَالُوا حَدَّثَنَا مُعَاذٌ يَعْنُونَ ابْنَ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِكُلِّ نَبِيٍّ دَعْوَةٌ دَعَاهَا لِأُمَّتِهِ وَإِنِّي اخْتَبَأْتُ دَعْوَتِي شَفَاعَةً لِأُمَّتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ.
It was narrated by Qatadah: "Anas bin Malik narrated to us that the Prophet of Allah (s.a.w) said: 'Every Prophet is granted a supplication for his Ummah, but I have deferred my supplication so that I may intercede for my Ummah on the Day of Resurrection.'"
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا ہر نبی کی ایک دعا ہے جو اس نے اپنی امت کے لیے مانگی۔ اور میں نے قیامت کے دن تک اپنی امت کی سفارش کے لیے اپنی دعا چھپا رکھی ہے۔
و حَدَّثَنِيهِ زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَابْنُ أَبِي خَلَفٍ قَالَ حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
It was also narrated from Qatadah with this chain. Except that in the version of (one of the narrators) Waki', he said: "He (s.a.w) said: 'Which is given.'" And in the version of (one of the narrators) Abu Usamah, he said: "From the Prophet (s.a.w).''
مذکورہ بالا حدیث اس سند سے بھی مروی ہے۔
و حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ح و حَدَّثَنِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ جَمِيعًا عَنْ مِسْعَرٍ عَنْ قَتَادَةَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ غَيْرَ أَنَّ فِي حَدِيثِ وَكِيعٍ قَالَ قَالَ أُعْطِيَ وَفِي حَدِيثِ أَبِي أُسَامَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
(From another route) It was also narrated from Qatadah with this chain (as no. 495).
مذکورہ بالا حدیث اس سند سے بھی مروی ہے۔
و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ.
It was narrated from Al-Mu'tamir, from his father, from Anas that the Prophet of Allah (s.a.w) said... and he mentioned a Hadith similar to that of Qatadah, from Anas (no. 495).
مذکورہ بالا حدیث اس سند سے بھی منقول ہے۔
و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَلَفٍ حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِكُلِّ نَبِيٍّ دَعْوَةٌ قَدْ دَعَا بِهَا فِي أُمَّتِهِ وَخَبَأْتُ دَعْوَتِي شَفَاعَةً لِأُمَّتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ.
It was narrated from Abu Az-Zubair that he heard Jabir bin 'Abdullah saying - from Prophet (s.a.w): "Every Prophet has a supplication which he offered for his nation, but I have deferred my supplication so that I may intercede for my Ummah on the Day of Resurrection."
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا ہر نبی کی ایک دعا ہے جو اس نے اپنی امت کے لیے مانگی۔ اور میں نے قیامت کے دن تک اپنی امت کی سفارش کے لیے اپنی دعا چھپا رکھی ہے۔
Chapter No: 87
بَاب دُعَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأُمَّتِهِ وَبُكَائِهِ شَفَقَةً عَلَيْهِمْ
Regarding supplication of Prophet ﷺ for his Ummah, and his weeping due to affection for them
نبی ﷺ کا اپنی امت کے لئے دعا کرنا اور بطور شفقت رونے کا بیان
حَدَّثَنِي يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى الصَّدَفِيُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ أَنَّ بَكْرَ بْنَ سَوَادَةَ حَدَّثَهُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَلَا قَوْلَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ فِي إِبْرَاهِيمَ { رَبِّ إِنَّهُنَّ أَضْلَلْنَ كَثِيرًا مِنْ النَّاسِ فَمَنْ تَبِعَنِي فَإِنَّهُ مِنِّي } الْآيَةَ وَقَالَ عِيسَى عَلَيْهِ السَّلَام { إِنْ تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ وَإِنْ تَغْفِرْ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ } فَرَفَعَ يَدَيْهِ وَقَالَ اللَّهُمَّ أُمَّتِي أُمَّتِي وَبَكَى فَقَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ يَا جِبْرِيلُ اذْهَبْ إِلَى مُحَمَّدٍ وَرَبُّكَ أَعْلَمُ فَاسْأَلْهُ مَا يُبْكِيكَ فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام فَسَأَلَهُ فَأَخْبَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَا قَالَ وَهُوَ أَعْلَمُ فَقَالَ اللَّهُ يَا جِبْرِيلُ اذْهَبْ إِلَى مُحَمَّدٍ فَقُلْ إِنَّا سَنُرْضِيكَ فِي أُمَّتِكَ وَلَا نَسُوءُكَ.
It was narrated from 'Abdullah bin 'Amr bin Al, As that the Prophet (s.a.w) recited the saying of Allah, the Most High, about Ibrahim: "O my Lord! They have indeed led astray many among mankind. But whosoever follows me, he verily, is of me"..., and the saying of "Eisa: "If You punish them, they are Your slaves, and if You forgive them, verily, You, only You, are the All-Mighty, the All-Wise." Then he raised his hands and said: "O Allah! My Ummah! My Ummah! and wept." Allah, the Mighty and Sublime, said: "O Jibril! Go to Muhammad - although your Lord knows best - and ask him why he is weeping." So Jibril, went to him and asked him, and the Messenger of Allah (s.a.w) told him what he said. Although He knows best, Allah said: "O Jibril, go to Muhammad and say: 'I will make you pleased concerning your Ummah and not displeased."'
حضرت عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے ابراہیمؑ کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے اس قول کی تلاوت فرمائی کہ ”اے میرے پالنے والے (معبود) انہوں نے بہت سے لوگوں کو راہ سے بھٹکا دیا ہے ، پس میری تابعداری کرنے والا میرا ہے اور جو میری نافرمانی کرے ، تو تو بہت ہی معاف کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے “ (ابراہیم: 36) اور عیسیٰؑ کا قول (جو کہ قرآن پاک میں منقول ہے ) کہ ”اگر تو ان کو سزا دے ، تو یہ تیرے بندے ہیں اور اگر تو ان کو معاف فرما دے ، تو تو زبردست ہے حکمت والا ہے “۔ پھر نبیﷺ نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے اور کہا کہ اے میرے رب! میری امت ، میری امت۔ اور رونے لگے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے جبرئیل! تم محمدﷺ کے پاس جاؤ اور تیرا رب خوب جانتا ہے لیکن تم جا کر ان سے پوچھو کہ وہ کیوں روتے ہیں؟ جبرئیلؑ آپﷺ کے پاس آئے اور پوچھا کہ آپ کیوں روتے ہیں؟ آپﷺ نے سب حال بیان کیا۔ جبرئیل نے اللہ تعالیٰ سے جا کر عرض کیا، حالانکہ وہ تو خود خوب جانتا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اے جبرئیل! محمدﷺ کے پاس جا اور کہہ کہ ہم تمہیں تمہاری امت کے بارے میں خوش کر دیں گے اور ناراض نہیں کریں گے۔
Chapter No: 88
بَابُ بَيَانِ أَنَّ مَنْ مَاتَ عَلَى الْكُفْرِ فَهُوَ فِي النَّارِ وَلَا تَنَالُهُ شَفَاعَةٌ وَلَا تَنْفَعُهُ قَرَابَةُ الْمُقَرَّبِينَ
Whoever died upon disbelief will enter Hel fire, and no intercession or relationship with those near Allah would benefit him
اس بات کے بیان میں کہ جو شخص کفر پر مرا وہ جہنمی ہے اس کو کسی کی شفاعت اور مقربین کی قرابت فائدہ نہیں دے گی۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَجُلًا قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيْنَ أَبِي قَالَ فِي النَّارِ فَلَمَّا قَفَّى دَعَاهُ فَقَالَ إِنَّ أَبِي وَأَبَاكَ فِي النَّارِ.
It was narrated from Anas that a man said: "O Messenger of Allah, where is my father?" He said: "In the Fire." When he turned away, he called him back and said: "My father and your father are in the Fire."
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے پوچھا یا رسول اللہ ﷺمیرا باپ کہاں ہے ؟ آپ نے فرمایا دوزخ میں ۔ جب وہ پیٹھ موڑ کر چلا تو آپ نے اس کو بلوایا اور فرمایا کہ میرا باب اور تیرا باپ دونوں جہنم میں ہیں۔
Chapter No: 89
بَابٌ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى [وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ]
Concerning saying of Allah, The Most High: “And warn your close relatives”
فرمان الٰہی: اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈرائیے۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ قَالَا حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ لَمَّا أُنْزِلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ { وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ } دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُرَيْشًا فَاجْتَمَعُوا فَعَمَّ وَخَصَّ فَقَالَ يَا بَنِي كَعْبِ بْنِ لُؤَيٍّ أَنْقِذُوا أَنْفُسَكُمْ مِنْ النَّارِ يَا بَنِي مُرَّةَ بنِ كَعْبٍ أَنْقِذُوا أَنْفُسَكُمْ مِنْ النَّارِ يَا بَنِي عَبْدِ شَمْسٍ أَنْقِذُوا أَنْفُسَكُمْ مِنْ النَّارِ يَا بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ أَنْقِذُوا أَنْفُسَكُمْ مِنْ النَّارِ يَا بَنِي هَاشِمٍ أَنْقِذُوا أَنْفُسَكُمْ مِنْ النَّارِ يَا بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَنْقِذُوا أَنْفُسَكُمْ مِنْ النَّارِ يَا فَاطِمَةُ أَنْقِذِي نَفْسَكِ مِنْ النَّارِ فَإِنِّي لَا أَمْلِكُ لَكُمْ مِنْ اللَّهِ شَيْئًا غَيْرَ أَنَّ لَكُمْ رَحِمًا سَأَبُلُّهَا بِبَلَالِهَا.
It was narrated that Abu Hurairah said: "When the following Verse was revealed: "And warn your tribe of near kindred", the Messenger of Allah (s.a.w) called the Quraish and they gathered. Then he spoke to them in general terms, addressing everybody. Then he addressed some specific individuals and clans, and said: 'O Banu Ka'b bin Lu'aiy, save yourselves from the Fire! O Banu Murrah bin Ka'b, save yourselves from the Fire! O Banu 'Abd Shams, save yourselves from the Fire! O Banu 'Abd Manaf, save yourselves from the Fire! O Banu Hashim, save yourselves from the Fire! O Banu 'Abdul-Muttalib, save yourselves from the Fire! O Fatimah, save yourself from the Fire! I cannot do anything for you before Allah, but you have ties of kinship which I wish to uphold."'
حضرت ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ جس وقت یہ آیت نازل ہوئی کہ ”اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈرائیے “ (الشعراء: 214) تو رسول اللہﷺ نے قریش کے لوگوں کو بلایا، وہ سب اکٹھے ہوئے تو آپﷺ نے (پہلے ) سب کو بالعموم ڈرایا اور پھر خاص کیا (یعنی نام لے کر ان لوگوں کو) اور فرمایا کہ اے کعب بن لوئی کے بیٹو! اپنے آپ کو جہنم سے بچاؤ۔ اے مرہ بن کعب کے بیٹو! اپنے آپ کو جہنم سے بچاؤ۔ اے عبد شمس کے بیٹو! اپنے آپ کو جہنم سے بچاؤ۔ اے عبد مناف کے بیٹو! اپنے آپ کو جہنم سے بچاؤ۔ اے ہاشم کے بیٹو! اپنے آپ کو جہنم سے چھڑاؤ۔ اے عبدالمطلب کے بیٹو! اپنے آپ کو جہنم سے بچاؤ۔ اے فاطمہ(رضی اللہ عنہا)! اپنے آپ کو جہنم سے بچاؤ، اس لئے کہ میں اللہ کے سامنے کچھ اختیار نہیں رکھتا (یعنی اگر وہ عذاب کرنا چاہے تو میں بچا نہیں سکتا) البتہ تم جو ناتا مجھ سے رکھتے ہو، اس کو میں جوڑتا رہوں گا (یعنی دنیا میں تمہارے ساتھ احسان کرتا رہوں گا)۔
و حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَحَدِيثُ جَرِيرٍ أَتَمُّ وَأَشْبَعُ.
It was also narrated from Abu 'Awanah, from 'Abdul-Malik bin 'Umair with this chain, but the Hadith of Jarir (from him, no. 501) is more complete and appropriate.
مذکورہ بالا حدیث اس سند سے بھی مروی ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ وَيُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ قَالَا حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَمَّا نَزَلَتْ { وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ } قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى الصَّفَا فَقَالَ يَا فَاطِمَةُ بِنْتَ مُحَمَّدٍ يَا صَفِيَّةُ بِنْتَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ يَا بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ لَا أَمْلِكُ لَكُمْ مِنْ اللَّهِ شَيْئًا سَلُونِي مِنْ مَالِي مَا شِئْتُمْ.
It was narrated that 'Aishah said: "When the following was revealed: "And warn your tribe of near kindred", the Messenger of Allah (s.a.w) stood up on As-Safa (mountain) and said: 'O Fatimah bint Muhammad! O Safiyyah bint 'Abdul-Muttalib! O Banu 'Abdul-Muttalib! I cannot do anything for you before Allah. Ask me for whatever you want of my wealth."'
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی ”اپنے کنبے والوں کو ڈرائیے“تو رسول اللہ ﷺصفا پہاڑ پر کھڑے ہوئے اور فرمایا اے فاطمہ رضی اللہ عنہا! محمد کی بیٹی اور اے صفیہ ، عبد المطلب کی بیٹی اور اے عبد المطلب کے بیٹو!میں اللہ کے سامنے تم کو نہیں بچاسکتا ہوں البتہ میرے مال میں سے جو تمہیں جی چاہے مانگ لو۔
و حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ الْمُسَيَّبِ وَأَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ أُنْزِلَ عَلَيْهِ { وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ } يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ اشْتَرُوا أَنْفُسَكُمْ مِنْ اللَّهِ لَا أُغْنِي عَنْكُمْ مِنْ اللَّهِ شَيْئًا يَا بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ لَا أُغْنِي عَنْكُمْ مِنْ اللَّهِ شَيْئًا يَا عَبَّاسَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ لَا أُغْنِي عَنْكَ مِنْ اللَّهِ شَيْئًا يَا صَفِيَّةُ عَمَّةَ رَسُولِ اللَّهِ لَا أُغْنِي عَنْكِ مِنْ اللَّهِ شَيْئًا يَا فَاطِمَةُ بِنْتَ رَسُولِ اللَّهِ سَلِينِي بِمَا شِئْتِ لَا أُغْنِي عَنْكِ مِنْ اللَّهِ شَيْئًا.
Abu Hurairah said: "When the following was revealed: "And warn your tribe of near kindred", the Messenger of Allah (s.a.w) said: 'O people of Quraish! Purchase yourselves from Allah, I cannot avail you anything before Allah. O Banu 'Abdul-Muttalib, I cannot avail you anything before Allah. O 'Abbas bin 'Abdul-Muttalib, I cannot avail you anything before Allah. O Safiyyah, (paternal) aunt of the Messenger of Allah (s.a.w). I cannot avail you anything before Allah. O Fatimah, daughter of the Messenger of Allah, ask me for whatever you want, I cannot avail you anything before Allah."'
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺپر جب یہ آیت نازل ہوئی ”اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈرائیے “تو آپﷺنے فرمایا اے قریش کے لوگو!تم اپنی جانوں کو اللہ سے (نیک اعمال کے بدلے) خرید لو ۔ میں اللہ کے سامنے تمہارے کچھ کام نہیں آسکتا۔ اے عبد المطلب کے بیٹو! میں اللہ کے سامنے تمہارے کچھ کام نہیں آسکتا۔ اے صفیہ پھوپھی رسول اللہ ﷺکی !میں اللہ کے سامنے تمہارے کچھ کام نہیں آسکتا ۔اے فاطمہ بیٹی محمد ﷺکی !تو (میرے مال میں سے) جو چاہے مانگ لے پر اللہ کے سامنے میں تیرے کچھ کام نہیں آسکتا۔
و حَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا زَائِدَةُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ ذَكْوَانَ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَ هَذَا.
A similar Hadith (as no. 504) was narrated from Abu Hurairah, from the Prophet.
اس سند سے بھی مذکورہ بالا حدیث مروی ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا التَّيْمِيُّ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ الْمُخَارِقِ وَزُهَيْرِ بْنِ عَمْرٍو قَالَا لَمَّا نَزَلَتْ { وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ } قَالَ انْطَلَقَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى رَضْمَةٍ مِنْ جَبَلٍ فَعَلَا أَعْلَاهَا حَجَرًا ثُمَّ نَادَى يَا بَنِي عَبْدِ مَنَافَاهْ إِنِّي نَذِيرٌ إِنَّمَا مَثَلِي وَمَثَلُكُمْ كَمَثَلِ رَجُلٍ رَأَى الْعَدُوَّ فَانْطَلَقَ يَرْبَأُ أَهْلَهُ فَخَشِيَ أَنْ يَسْبِقُوهُ فَجَعَلَ يَهْتِفُ يَا صَبَاحَاهْ.
It was narrated from At-Taimi from Abu 'Uthman, from Qabisah bin Al-Mukhariq and Zuhair bin 'Amr saying: "When the following was revealed: 'And warn your tribe of near kindred', the Prophet of Allah (s.a.w) went to some large rocks by a mountain, and climbed on top of the largest one, then he called out: 'O Banu 'Abd Manafah! I am a warner. The likeness of me and you is that of a man who sees the enemy so he goes to guard his family, but he fears that they may get there before him, so he calls out: 'Ya Sabahah (Be on your guard)!"'
قبیصہ بن مخارق اور زہیر بن عمرو سے روایت ہے دونوں نے کہا جب یہ آیت نازل ہوئی ۔ ”اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈرائیے“تو رسول اللہ ﷺپہاڑ کے ایک پتھر پر گئے اور سب سے اونچے پتھر پر کھڑے ہوئے پھر آواز دی اے عبد مناف کے بیٹو! میں ڈرانے والا ہوں میری مثال اورتمہاری مثال ایسی ہے جیسے ایک شخص نے دشمن کو دیکھا پھر وہ اپنے اہل و عیال کو بچانے کے لیے چل پڑا، اس کو ڈر لاحق ہوا کہیں دشمن اس سے پہلے پہنچ نہ جائے تو وہ” یا صباحاہ“ پکارنے لگا۔
”یا صباحاہ“ (جب کوئی سنگین مسئلہ درپیش ہو تو لوگوں کو جمع کرنے کے لیے اور پکارنے کے لیے عرب یہ لفظ استعمال کرتے تھے)۔
و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ عَنْ أَبِيهِ حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ عَنْ زُهَيْرِ بْنِ عَمْرٍو وَقَبِيصَةَ بْنِ مُخَارِقٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَحْوِهِ.
A similar report (as no.506) was narrated from Al-Mu'tamir, from his father, from Zuhair bin 'Amr and Qabisah bin Mukhariq from the Prophet (s.a.w).
مذکورہ بالا حدیث اس سند سے بھی منقول ہے۔
و حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ { وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ } وَرَهْطَكَ مِنْهُمْ الْمُخْلَصِينَ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى صَعِدَ الصَّفَا فَهَتَفَ يَا صَبَاحَاهْ فَقَالُوا مَنْ هَذَا الَّذِي يَهْتِفُ؟ قَالُوا مُحَمَّدٌ فَاجْتَمَعُوا إِلَيْهِ فَقَالَ يَا بَنِي فُلَانٍ يَا بَنِي فُلَانٍ يَا بَنِي فُلَانٍ يَا بَنِي عَبْدِ مَنَافٍ يَا بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَاجْتَمَعُوا إِلَيْهِ فَقَالَ أَرَأَيْتَكُمْ لَوْ أَخْبَرْتُكُمْ أَنَّ خَيْلًا تَخْرُجُ بِسَفْحِ هَذَا الْجَبَلِ أَكُنْتُمْ مُصَدِّقِيَّ قَالُوا مَا جَرَّبْنَا عَلَيْكَ كَذِبًا قَالَ فَإِنِّي نَذِيرٌ لَكُمْ بَيْنَ يَدَيْ عَذَابٍ شَدِيدٍ. قَالَ فَقَالَ أَبُو لَهَبٍ تَبًّا لَكَ أَمَا جَمَعْتَنَا إِلَّا لِهَذَا؟ ثُمَّ قَامَ فَنَزَلَتْ هَذِهِ السُّورَةُ {تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَقَدْ تَبَّ} كَذَا قَرَأَ الْأَعْمَشُ إِلَى آخِرِ السُّورَةِ.
It was narrated that Ibn 'Abbas said: "When this Verse was revealed: "And warn your tribe of near kindred", (And gather from them the sincere) the Messenger of Allah (s.a.w) went out and climbed As-Safa, (mountain) then he called out: 'Ya Sabahah (Be on your guard)!' They said: 'Who is this that is calling out?' They said: 'Muhammad.' They gathered around him, and he said: 'O Banu So-and-so! O Banu So-and-so! O Banu 'Abd Manaf! O Banu 'Abdul-Muttalib! ' They gathered around him and he said: 'Do you think that if I told you that there was a cavalry emerging from the foot of this mountain, you would believe me?' They said: 'We have never known you to be a liar.' He (s.a.w) said: 'I am a warner to you of an imminent and severe punishment.' "Abu Lahab said: 'May you perish! Did you call us together only for this?' Then he stood up, and this Surah was revealed: (Perish the two hands of Abu Lahab. And indeed he has perished!) This is how Al-A'mash (a narrator) recited it, until the end of the Surah.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺپر جب یہ آیت نازل ہوئی ”اپنے قریبی رشتہ داروں اور اپنی قوم کے مخلص لوگوں کو ڈرائیے “تو رسول اللہ ﷺنکلے یہاں تک کہ آپ صفا پہاڑ پر چڑھ گئے اور” پکارا یا صباحاہ“ لوگوں نے کہا یہ کون پکارتا ہے؟ انہوں نے کہا محمدﷺہیں پھر سب لوگ آپ کے پاس اکٹھے ہوئے ۔ آپ نے فرمایا اے فلانے کے بیٹو! اے فلانے کے بیٹو! اے فلانے کے بیٹو!اے عبد المناف کے بیٹو! اے عبد المطلب کے بیٹو! و ہ سب اکھٹے ہوئے تو آپ نے فرمایا تمہارا کیا خیال ہے اگر میں تم سے کہوں کہ اس پہاڑ کے نیچےگھڑ سوار ہیں۔کیا تم میری تصدیق کروگے ۔ انہوں نے کہا ہم نے آپ کو کبھی جھوٹ بولتے نہیں دیکھا۔آپ ﷺنے فرمایا تو پھر میں تم کو سخت عذاب سے ڈراتا ہوں۔ابو لہب نے کہا خرابی ہو تمہاری تم نے ہمیں اسی لیے جمع کیا ۔ پھر وہ کھڑا ہوا اس وقت یہ سورت نازل ہوئی ”تبت یدا ابی لہب و تب“ یعنی ابو لہب کے دونوں ہاتھ ہلاک ہوں ۔ اعمش نے اس سورت کو یونہی آخر تک پڑھا (یعنی قد کا حرف زیادہ کیا اور مشہور قرأت تب ہے بغیر قد کے۔
و حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ قَالَ صَعِدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ الصَّفَا فَقَالَ يَا صَبَاحَاهْ بِنَحْوِ حَدِيثِ أَبِي أُسَامَةَ وَلَمْ يَذْكُرْ نُزُولَ الْآيَةِ { وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ }
It was narrated from Al-A'mash with this chain. He said: "The Messenger of Allah (s.a.w) climbed up As-Safa one day and said: 'Ya Sabahah (Be on your guard)!" - A Hadith; similar to that of Abu Usamah (no. 508), but he did not mention the revelation of the Verse: "And warn your tribe of near kindred"
اس سند سے بھی مذکورہ بالا حدیث مروی ہے۔
Chapter No: 90
بَابُ شَفَاعَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَبِي طَالِبٍ وَالتَّخْفِيفِ عَنْهُ بِسَبَبِهِ
Concerning the Intercession of Prophet ﷺ for Abu Talib and lessening (of his punishment) from him because of that
نبی ﷺکی ابو طالب کے لیے شفاعت اور آپﷺکے سبب اس کی سزا میں تخفیف
و حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْأُمَوِيُّ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ عَنْ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَنَّهُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلْ نَفَعْتَ أَبَا طَالِبٍ بِشَيْءٍ فَإِنَّهُ كَانَ يَحُوطُكَ وَيَغْضَبُ لَكَ قَالَ نَعَمْ هُوَ فِي ضَحْضَاحٍ مِنْ نَارٍ وَلَوْلَا أَنَا لَكَانَ فِي الدَّرْكِ الْأَسْفَلِ مِنْ النَّارِ.
It was narrated from Al-'Abbas bin 'Abdul-Muttalib that he said: "O Messenger of Allah (s.a.w), have you benefited Abu Talib in some way, for he used to defend you and get angry for your sake?" He (s.a.w) said: "Yes, he is in the shallowest part of the Fire. Were it not for me, he would be in the deepest part of the Fire."
حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے کہا یا رسول اللہ ﷺ ! کیا آپ نے ابو طالب کو کچھ فائدہ پہنچایا وہ آپ کی حفاظت کرتے تھے اور آپ کی خاطر غصے ہوتے تھے ۔ رسول اللہ ﷺنے فرمایا ہاں وہ جہنم کے اوپر والے درجہ میں ہیں اور اگر میں نہ ہوتا تو وہ جہنم کے نیچے والے درجے میں ہوتے ۔
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ سَمِعْتُ الْعَبَّاسَ يَقُولُ: قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَبَا طَالِبٍ كَانَ يَحُوطُكَ وَيَنْصُرُكَ وَ يَغْضَبُ لَكَ فَهَلْ نَفَعَهُ ذَلِكَ؟ قَالَ نَعَمْ وَجَدْتُهُ فِي غَمَرَاتٍ مِنْ النَّارِ فَأَخْرَجْتُهُ إِلَى ضَحْضَاحٍ.
It was narrated that 'Abdullah bin Al-Harith said: "I heard Al-'Abbas say: 'I said: 'O Messenger of Allah, Abu Talib used to defend you and support you, and he got angry for your sake. Will that be of benefit to him?' He said: 'Yes, I found him in the depths of the Fire and brought him out to the shallowest part.'"
حضرت عبد اللہ بن حارث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عباس رضی اللہ عنہ سے سنا وہ کہتےتھے کہ میں نے کہا یا رسول اللہ ﷺ ! ابو طالب آپ کی حفاظت کرتے تھے اور آپ کی مدد کرتے تھے تو کیا یہ چیزیں ان کو فائدہ دیں گے ؟ آپﷺ نے فرمایا ہاں میں نے ان کو سخت انگارے میں پایا اور میں ان کو ہلکی آگ کی طرف لایا ہوں۔
و حَدَّثَنِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ سُفْيَانَ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عُمَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ قَالَ أَخْبَرَنِي الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ ح و حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِنَحْوِ حَدِيثِ أَبِي عَوَانَةَ.
A Hadith similar to that of Abu 'Awanah (no. 510) was narrated from Sufyan with this chain from the Prophet (s.a.w).
مذکورہ بالاحدیث اس سند سے بھی مروی ہے۔
و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ ابْنِ الْهَادِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَبَّابٍ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذُكِرَ عِنْدَهُ عَمُّهُ أَبُو طَالِبٍ فَقَالَ لَعَلَّهُ تَنْفَعُهُ شَفَاعَتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيُجْعَلُ فِي ضَحْضَاحٍ مِنْ نَارٍ يَبْلُغُ كَعْبَيْهِ يَغْلِي مِنْهُ دِمَاغُهُ.
It was narrated from Abu Sa'eed AI-Khudri that mention of (Prophet's) uncle Abu Talib was made in the presence of the Messenger of Allah (s.a.w), and he said: "Perhaps my intercession will benefit him on the Day of Resurrection, and he will be placed in the shallowest part of the Fire, which will reach his ankles, causing his brain to boil."
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺکے پاس آپ کے چچا ابو طالب کا ذکر ہوا آپ نے فرمایا شاید ان کو قیامت کے دن میری سفارش سے فائدہ ہو ۔ تو ان کو ہلکی آگ میں رکھا جائے گا جو انکے ٹخنوں تک پہنچے گی لیکن دماغ اس سے پکتا رہے گا۔