حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، قَالَ سَمِعْتُ أَبِي قَالَ، حَدَّثَنِي بَكْرٌ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، قَالَ صَلَّيْتُ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ الْعَتَمَةَ فَقَرَأَ {إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ} فَسَجَدَ فَقُلْتُ مَا هَذِهِ قَالَ سَجَدْتُ بِهَا خَلْفَ أَبِي الْقَاسِمِ صلى الله عليه وسلم فَلاَ أَزَالُ أَسْجُدُ فِيهَا حَتَّى أَلْقَاهُ
Narrated By Abu Rafi: I offered the Isha prayer behind Abu Huraira and he recited Idhas-Sama Un-Shaqqat, and prostrated. I said, "What is this?" Abu Huraira said, "I prostrated behind Abu-l-Qasim and I will do the same till I meet him."
حضرت ابو رافع سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھی، انہوں نے سورۂ اذا السماء انشقت پڑھی اور سجدہ کیا، میں نے کہا یہ سجدہ کیسا ؟ انہوں نے کہا: میں نے اس سورت میں ابو القاسمﷺ کے پیچھے سجدہ کیا تو میں ہمیشہ اس میں سجدہ کرتا رہوں گا یہاں تک کہ آپﷺ سے جاملوں۔