Chapter No: 1
بابُ قَوْلِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم " بُنِيَ الإِسْلاَمُ عَلَى خَمْسٍ "
The statement of the Prophet (s.a.w), "Islam is based on five principles."
باب:نبی ﷺ کے اس فرمانے کے بیان میں کہ اسلام کی عمارت پانچ چیزوں پر اٹھائی گی ۔
وَهُوَ قَوْلٌ وَفِعْلٌ، وَيَزِيدُ وَيَنْقُصُ. قَالَ اللَّهُ تَعَالَى {لِيَزْدَادُوا إِيمَانًا مَعَ إِيمَانِهِمْ}. {وَزِدْنَاهُمْ هُدًى} {وَيَزِيدُ اللَّهُ الَّذِينَ اهْتَدَوْا هُدًى} {وَالَّذِينَ اهْتَدَوْا زَادَهُمْ هُدًى وَآتَاهُمْ تَقْوَاهُمْ} {وَيَزْدَادَ الَّذِينَ آمَنُوا إِيمَانًا} وَقَوْلُهُ {أَيُّكُمْ زَادَتْهُ هَذِهِ إِيمَانًا فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا فَزَادَتْهُمْ إِيمَانًا}. وَقَوْلُهُ جَلَّ ذِكْرُهُ {فَاخْشَوْهُمْ فَزَادَهُمْ إِيمَانًا}. وَقَوْلُهُ تَعَالَى {وَمَا زَادَهُمْ إِلاَّ إِيمَانًا وَتَسْلِيمًا}. وَالْحُبُّ فِي اللَّهِ وَالْبُغْضُ فِي اللَّهِ مِنَ الإِيمَانِ. وَكَتَبَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ إِلَى عَدِيِّ بْنِ عَدِيٍّ إِنَّ لِلإِيمَانِ فَرَائِضَ وَشَرَائِعَ وَحُدُودًا وَسُنَنًا، فَمَنِ اسْتَكْمَلَهَا اسْتَكْمَلَ الإِيمَانَ، وَمَنْ لَمْ يَسْتَكْمِلْهَا لَمْ يَسْتَكْمِلِ الإِيمَانَ، فَإِنْ أَعِشْ فَسَأُبَيِّنُهَا لَكُمْ حَتَّى تَعْمَلُوا بِهَا، وَإِنْ أَمُتْ فَمَا أَنَا عَلَى صُحْبَتِكُمْ بِحَرِيصٍ. وَقَالَ إِبْرَاهِيمُ {وَلَكِنْ لِيَطْمَئِنَّ قَلْبِي}. وَقَالَ مُعَاذٌ اجْلِسْ بِنَا نُؤْمِنْ سَاعَةً. وَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ الْيَقِينُ الإِيمَانُ كُلُّهُ. وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ لاَ يَبْلُغُ الْعَبْدُ حَقِيقَةَ التَّقْوَى حَتَّى يَدَعَ مَا حَاكَ فِي الصَّدْرِ. وَقَالَ مُجَاهِدٌ {شَرَعَ لَكُمْ} أَوْصَيْنَاكَ يَا مُحَمَّدُ وَإِيَّاهُ دِينًا وَاحِدًا. وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ {شِرْعَةً وَمِنْهَاجًا} سَبِيلاً وَسُنَّةً
And belief is both saying and acting, and it increases and decreases. Allah revealed the following Ayat concerning the subject, "That they may grow more in faith along with their (present) faith." (V.48:4) "And We increased them in guidance." (V.18:13) "And Allah increases in guidance those who walk aright [true believers in the oneness of Allah- who fear Allah much(abstain from all kids of sins and evil deeds which he has forbidden ) and love Allah much (perform all kinds of good deeds which He has ordained]" (V. 19:76). And said," As for those who accept guidance, He (i.e. Allah) increases their guidance and bestows on them their piety." (V.74:31) "Which of you has had his faith increased by it? As for those who believe, it has increased their faith." (V.9:124) And also the statement of Allah: "Fear them. But it (only) increased them in faith." (V.3:173) And also the statement of Allah: "And it only added to their faith and to their submissiveness(to Allah)." (V.33:22).
And to love and hate for Alah's sake is a part of faith.
Umar bin Abdul Aziz wrote to Adi bin Adi: "Belief included Fara'id(enjoyed duties), legal laws and Hudud(Allah's boundry limits between lawful and unlawful things) and Sunan [ legal ways and deeds(acts) of worship etc. ].And whoever follows(and acts on) all of them completely, has a complete belief, and whoever does not follow them completely, his belief is incomplete. And should I live I will tell you all about them so that you may act on them. And should I die, I am not anxious to have your company."
And the Prophet Ibrahim said, "But to be stronger in faith"(V.2:260). Muadh said(to Aswad bin Hilal, one of his companions), "Let us sit for a while so that we may dedicate that period of time to faith." Ibn Masud said, "Yaqin is perfect faith." And Ibn Umar said, "A person cannot attain true sense of piety unless and until he removes all suspicions from his heart."
And Mujahid said, "He (Allah) has ordained for you..." (V.42:13) means "O Muhammad(s.a.w)! We have ordained for you and him (Noah) one religion(i.e. Islamic Monotheism)."
And Ibn Abbas explained: "A law and a clear way" (V.5:48) as Islamic way and Sunna(traditions of the Prophet s.a.w)
اور ایمان قول اور فعل کو کہتے ہیں اور وہ بڑھتاہے اور گھٹتا ہے اللہ تعالی نے (سورت فتح میں ) فرمایاتاکہ (ان کے پہلے) ایمان کے ساتھ اور ایمان زیادہ ہو اور (سورت کہف میں) ہم نے ان کو اور زیادہ ہدایت دی اور (سورت مریم میں) جو لوگ سیدھی راہ پر ہیں ان کو اللہ اور زیادہ ہدایت دیتا ہے اور(سورت قتال میں) جو لوگ راہ پر ہیں ان کو اللہ نے اور زیادہ ہدایت دی اور پرہیزگاری عطا فرمائی اور (سورت مدثر میں) جو لوگ ایماندار ہیں ان کا ایمان اور زیادہ ہواور (سورت براۃ میں) اس سورت نے تم میں سے کسی کا ایمان بڑھایا جو لوگ ایمان لائے ان کا ایمان بڑھایا اور (سورت آل عمران میں فرمایا (لوگوں نے مسلمانوں سے کہا) تم کافروں سے ڈرتے رہنا تو ان کا ایمان اور بڑھ گیا اور (سور ت احزاب میں فرمایا ان کا کچھ نہیں بڑھا مگر ایمان اور اطاعت کا شیوہ اور (حدیث کی رو سے) اللہ کی راہ میں محبت رکھنا اور اللہ کی راہ میں دشمنی رکھنا ایمان میں داخل ہے اور عمر بن عبد العزیز(خلیفہ) نے عدی بن عدی کو لکھا کہ ایمان میں فرض ہیں اور عقیدے اور حرام باتیں اور مستحب مسنون باتیں پھر جو کوئی ان کو پورا ادا کرے اس نے اپنا ایمان پورا کرلیا اور جو کوئی ان کو پورا ادا نہ کرے اس نے اپنا ایمان پورا نہیں کیا پھر اگر (آئندہ) میں جیتارہا تو ان سب باتوں کو عمل کرنے کے لیے تم سے بیان کر دونگا اور اگر میں مر گیا تو مجھ کو تمہاری صحبت میں رہنے کی کچھ ہوس نہیں ہے اور ابراہیمؑ نے کہا لیکن میں چاہتا ہوں میرے دل کی تسلی ہو جائے اور معاذؓ نے (اسود بن بلال سے)کہا ہمارے پاس بیٹھ ایک گھڑی ایمان کی باتیں کریں ابن مسعودؓ نے کہا یقین پورا ایمان ہے اورابن عمرؓ نے کہا بندہ تقوی کی اصل حقیقت (یعنی کنہ)کو نہیں پہنچ سکتا اس وقت تک کہ جو بات دل میں چبھے اس کو چھوڑدے اور مجاہد نے کہا اس آیت کی تفسیر میں (اس نے تمہارے لیے دین کا وہی رستہ ٹھہرا یا جس کا نوحؑ کو حکم دیا تھا ) ہم نے تجھ کو اے محمدﷺ اور نوحؑ کو ایک ہی دین کا حکم دیا اور ابن عباسؓ نے کہا (اس آیت کی تفسیر میں شرعتہً ومنہا جایعنی رستہ اور طریقہ اور(سورۃ فرقان کی اس آیت کی تفسیر میں کہا)دعاؤکم یعنی ایمانکم ۔
Chapter No: 2
باب دُعَاؤُكُمْ إِيمَانُكُمْ
Your invocation means your faith. And Allah said, "Say (O Muhammad to the disbelievers): My Lord pays attention to you only because of your invocation to Him."(V.25:77)
باب : دعاؤکم یعنی ایمانکم،اور اللہ تعالیٰ کا(سورت فرقان میں) فرمانا قُل مَا یَعۡبُوا بِکُمۡ رَبّی لَو لاَ دُعَاؤُکُمۡ
لِقَوْلِهِ تَعَالى: قُلْ مَا يَعْبَؤُاْ بِكُمْ رَبّىِ لَو لَا دُعَآؤُكُم
لغت میں دعا کا معنی ایمان ہے۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، قَالَ أَخْبَرَنَا حَنْظَلَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " بُنِيَ الإِسْلاَمُ عَلَى خَمْسٍ شَهَادَةِ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، وَإِقَامِ الصَّلاَةِ، وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ، وَالْحَجِّ، وَصَوْمِ رَمَضَانَ "
Narrated By Ibn 'Umar : Allah's Apostle said: Islam is based on (the following) five (principles):
1. To testify that none has the right to be worshipped but Allah and Muhammad is Allah's Apostle.
2. To offer the (compulsory congregational) prayers dutifully and perfectly.
3. To pay Zakat. (i.e. obligatory charity)
4. To perform Hajj. (i.e. Pilgrimage to Mecca)
5. To observe fast during the month of Ramadan.
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر رکھی گئی ہے، اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ،محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں ،نماز قائم کرنا ، زکوٰۃ ادا کرنا ،حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا۔
Chapter No: 3
باب أُمُورِ الإِيمَانِ
(What is said) regarding the deeds of faith.
باب: ایمان کے کاموں کا بیان
وَقَوْلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ : {لَيْسَ الْبِرَّ أَنْ تُوَلُّوا وُجُوهَكُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَلَكِنَّ الْبِرَّ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ وَالْمَلاَئِكَةِ وَالْكِتَابِ وَالنَّبِيِّينَ وَآتَى الْمَالَ عَلَى حُبِّهِ ذَوِي الْقُرْبَى وَالْيَتَامَى وَالْمَسَاكِينَ وَابْنَ السَّبِيلِ وَالسَّائِلِينَ وَفِي الرِّقَابِ وَأَقَامَ الصَّلاَةَ وَآتَى الزَّكَاةَ وَالْمُوفُونَ بِعَهْدِهِمْ إِذَا عَاهَدُوا وَالصَّابِرِينَ فِي الْبَأْسَاءِ وَالضَّرَّاءِ وَحِينَ الْبَأْسِ أُولَئِكَ الَّذِينَ صَدَقُوا وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُتَّقُونَ}. وَقَوْلِهِ {قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ} الآيَةَ
And the Saying of Allah: "It is not Al-Birr(piety, righteousness and every act of obediance to Allah) that you turn your faces to east and (or) west (in prayers); but Al-Birr is (the quality of) the one who believes in Allah, the Last Day, the Angels, the Book (Holy Scripture), the Prophets and gives his wealth, inspite of the love for it, to the kinsfolk and to the orphans and to Al-Masakin (the poor) and to the wayfarer and to those who ask, and to set slaves free; and perform As-Salat (Iqamat-as-Salat) and gives the Zakat, and who fulfil their covenant when they make it, and who are patient (in severe poverty), and ailment (disease) and at the time of fighting (during the battles). Such are the people of truth, and they are Al-Muttaqun." (V.2:177) "Successful indeed are the believers." (V.23:1)
اور اللہ تعالی کے اس قول میں نیکی یہی نہیں ،کہ منہ کرو اپنے مشرق کی طرف یا مغرب کی ،لیکن نیکی وہ ہے جو کوئی ایمان لائے اللہ پر اور پچھلے دن پر ،اور فرشتوں پر ،اور کتاب پر ،اور نبیوں پر،اور دیوے مال اس کی محبت پر، ناتے والوں کو، اور یتیموں کو ،اور محتاجوں کو ،اور راہ کے مسافر کو، اور مانگنے والوں کو، اور گردنیں چھڑانے میں اور کھڑی رکھے نماز ،اور دیا کرے زکوٰۃ ،اور پورا کرنے والے اپنے قرار کو، جب قول کریں ۔اور ٹھہرنے والے سختی میں۔اور تکلیف میں ۔اور وقت لڑائی کے ۔وہی لوگ ہیں جو سچے ہیں ۔اور وہی بچاؤ میں آئے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، قَالَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " الإِيمَانُ بِضْعٌ وَسِتُّونَ شُعْبَةً، وَالْحَيَاءُ شُعْبَةٌ مِنَ الإِيمَانِ "
Narrated By Abu Huraira : The Prophet said, "Faith (Belief) consists of more than sixty branches (i.e. parts). And Haya (This term "Haya" covers a large number of concepts which are to be taken together; amongst them are self respect, modesty, bashfulness, and scruple, etc.) is a part of faith."
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ایمان کی ساٹھ سے کچھ اوپر شاخیں ہیں اور حیا (شرم) بھی ایمان کی ایک شاخ ہے۔
Chapter No: 4
باب الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ
A Muslim is the one who avoids harming Muslims with his tongue and hands.
باب:مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان بچے رہیں۔
حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي السَّفَرِ، وَإِسْمَاعِيلَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ـ رضى الله عنهما ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ، وَالْمُهَاجِرُ مَنْ هَجَرَ مَا نَهَى اللَّهُ عَنْهُ ". قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ وَقَالَ أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا دَاوُدُ عَنْ عَامِرٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم. وَقَالَ عَبْدُ الأَعْلَى عَنْ دَاوُدَ عَنْ عَامِرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم
Narrated By 'Abdullah bin 'Amr : The Prophet said, "A Muslim is the one who avoids harming Muslims with his tongue and hands. And a Muhajir (emigrant) is the one who gives up (abandons) all what Allah has forbidden."
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے (دوسرے)مسلمان محفوظ ہوں، اور مہاجر وہ ہے جو ان کاموں کو چھوڑ دے جن سے اللہ نے منع کیا ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابو معاویہ کہتے ہیں کہ ہم سے بیان کیا داؤد نے انہوں نے عامر شعبی سےانہوں نے کہا میں نے عبداللہ بن عمرو سے سنا انہوں نے نبیﷺ سے سنا(پھر یہی حدیث بیان کی)۔ اور عبدالاعلیٰ نے اس کو داؤد سے روایت کیا انہوں نے عامر سے انہوں نے عبداللہ سے انہوں نےنبی ﷺسے۔
Chapter No: 5
باب أَىُّ الإِسْلاَمِ أَفْضَلُ؟
Whose Islam is the best (Who is the best Muslim)?
باب:کون سا مسلمان افضل ہے۔
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْقُرَشِيِّ، قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ، حَدَّثَنَا أَبُو بُرْدَةَ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَىُّ الإِسْلاَمِ أَفْضَلُ قَالَ " مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ "
Narrated By Abu Musa : Some people asked Allah's Apostle, "Whose Islam is the best? i.e. (Who is a very good Muslim)?" He replied, "One who avoids harming the Muslims with his tongue and hands."
حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کی یارسول اللہﷺ: کون سا مسلمان افضل ہے ؟ آپﷺ نے فرمایا: جس کے ہاتھ اور زبان سے مسلمان محفوظ رہیں ۔
Chapter No: 6
باب إِطْعَامُ الطَّعَامِ مِنَ الإِسْلاَمِ
To feed (others) is a part of Islam.
باب: کھانا کھلانا اسلام کی خصلت ہے۔
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ، قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ رَجُلاً، سَأَلَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أَىُّ الإِسْلاَمِ خَيْرٌ قَالَ " تُطْعِمُ الطَّعَامَ، وَتَقْرَأُ السَّلاَمَ عَلَى مَنْ عَرَفْتَ وَمَنْ لَمْ تَعْرِفْ "
Narrated By 'Abdullah bin 'Amr : A man asked the Prophet , "What sort of deeds or (what qualities of) Islam are good?" The Prophet replied, 'To feed (the poor) and greet those whom you know and those whom you do not know'
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ ایک شخص نےنبی ﷺسے پوچھا:اسلام کی کون سی خصلت بہتر ہے؟ آپﷺ نے فرمایا کھانا کھلانا اور (ہر مسلمان کو) سلام کرنا خواہ آپ اسے جانتے ہوں یا نہ جانتے ہوں۔
Chapter No: 7
باب مِنَ الإِيمَانِ أَنْ يُحِبَّ لأَخِيهِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ
To like for one’s (Muslim’s) brother what one likes for himself is a part of faith.
باب: ایمان کی بات یہ ہے کہ جو اپنے لیے چاہےوہی اپنے بھائی (مسلمان) کے لیے چاہے۔
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ عََنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم. وَعَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ، قَالَ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ أَنَسٍ، ععَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " لا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى يُحِبَّ لأَخِيهِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ "
Narrated By Anas : The Prophet said, "None of you will have faith till he wishes for his (Muslim) brother what he likes for himself."
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا : تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک اپنے بھائی کے لیے وہ پسند نہ کرے جو اپنےلیے کررہا ہے۔
Chapter No: 8
باب حُبُّ الرَّسُولِ صلى الله عليه وسلم مِنَ الإِيمَانِ
To love the Messenger (Muhammad saw) is a part of faith. [See Hadith No. 6632]
باب: رسول اللہﷺ سے محبت رکھنا ایمان کا ایک جزو ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ " فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لاَ يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى أَكُونَ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ وَالِدِهِ وَوَلَدِهِ "
Narrated By Abu Huraira : Allah's Apostle said, "By Him in Whose Hands my life is, none of you will have faith till he loves me more than his father and his children."
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: قسم ہے اُس (ذات) کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہوسکتا جب تک وہ اپنے ماں باپ اور اولاد سے بڑھ کر مجھ سے محبت نہ کرے۔
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم ح وَحَدَّثَنَا آدَمُ، قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " لاَ يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى أَكُونَ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ وَالِدِهِ وَوَلَدِهِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ "
Narrated By Anas : The Prophet said "None of you will have faith till he loves me more than his father, his children and all mankind."
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: تم میں سے کوئی شخص اُس وقت تک (کامل) مومن نہیں ہوسکتا جب تک وہ اپنے ماں باپ، اولاد اور تمام لوگوں سے بڑھ کر مجھ سے محبت نہ کرے۔
Chapter No: 9
باب حَلاَوَةِ الإِيمَانِ
Sweetness (delight) of faith.
باب: ایمان کا مزہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ، قَالَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " ثَلاَثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ وَجَدَ حَلاَوَةَ الإِيمَانِ أَنْ يَكُونَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِمَّا سِوَاهُمَا، وَأَنْ يُحِبَّ الْمَرْءَ لاَ يُحِبُّهُ إِلاَّ لِلَّهِ، وَأَنْ يَكْرَهَ أَنْ يَعُودَ فِي الْكُفْرِ كَمَا يَكْرَهُ أَنْ يُقْذَفَ فِي النَّارِ "
Narrated By Anas : The Prophet said, "Whoever possesses the following three qualities will have the sweetness (delight) of faith:
1. The one to whom Allah and His Apostle becomes dearer than anything else.
2. Who loves a person and he loves him only for Allah's sake.
3. Who hates to revert to disbelief as he hates to be thrown into the fire."
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبیﷺنے فرمایا: جس میں تین باتیں ہوں گی وہ ایمان کا مزہ پا لے گا ایک یہ کہ اللہ اور اُس کے رسول ﷺ اس کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب ہوں،دوسرے یہ کہ فقط اللہ کے لئے کسی سے محبت رکھے ،تیسرے یہ کہ دوبارہ کافر بننا اُس کو اتنا ہی ناگوار ہو جتنا آگ میں ڈالا جانا ناگوار ہے۔
Chapter No: 10
باب عَلاَمَةُ الإِيمَانِ حُبُّ الأَنْصَارِ
To love the Ansar is a sign of faith.
باب: انصار سے محبت رکھنا ایمان کی نشانی ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَبْرٍ، قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ " آيَةُ الإِيمَانِ حُبُّ الأَنْصَارِ، وَآيَةُ النِّفَاقِ بُغْضُ الأَنْصَارِ "
Narrated By Anas : The Prophet said, "Love for the Ansar is a sign of faith and hatred for the Ansar is a sign of hypocrisy.
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: انصار سے محبت رکھنا ایمان کی نشانی ہے اور انصار سے بغض رکھنا نفاق کی نشانی ہے۔