Chapter No: 91
باب مَا قِيلَ فِي أَوْلاَدِ الْمُسْلِمِينَ
What is said regarding the dead children of Muslims.
باب: مسلمانوں کی نابالغ اولاد کہاں رہے گی۔
قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ رضى الله عنه عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم " مَنْ مَاتَ لَهُ ثَلاَثَةٌ مِنَ الْوَلَدِ لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ كَانَ لَهُ حِجَابًا مِنَ النَّارِ، أَوْ دَخَلَ الْجَنَّةَ "
And Abu Hurairah narrated that the Prophet (s.a.w) said, "He whose three children died before the age of puberty, they will shield him from the Hell-fire, or will make him enter Paradise."
اور ابو ہریرہؓ نے نبیﷺ سے روایت کی، جس کے تین لڑکے مر جائیں جو گناہ کو نہیں پہنچے (جوان نہیں ہوئے) تو وہ اس کے لیے دوزخ کی روک ہوں گے یا وہ بہشت میں جائے گا۔
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " مَا مِنَ النَّاسِ مُسْلِمٌ يَمُوتُ لَهُ ثَلاَثَةٌ مِنَ الْوَلَدِ لَمْ يَبْلُغُوا الْحِنْثَ إِلاَّ أَدْخَلَهُ اللَّهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ إِيَّاهُمْ "
Narrated By Anas bin Malik : Allah's Apostle (p.b.u.h) said, "Any Muslim whose three children died before the age of puberty will be granted Paradise by Allah because of His mercy to them."
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺنے فرمایا: جس مسلمان کے بھی تین نابالغ بچے مرجائیں تو اللہ تعالیٰ اپنے فضل و رحمت سے جو ان بچوں پر کرے گا، ان کو بھی جنت میں لے جائے گا۔
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، أَنَّهُ سَمِعَ الْبَرَاءَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ لَمَّا تُوُفِّيَ إِبْرَاهِيمُ ـ عَلَيْهِ السَّلاَمُ ـ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم " إِنَّ لَهُ مُرْضِعًا فِي الْجَنَّةِ "
Narrated By Al-Bara' : When Ibrahim (the son of Prophet) expired, Allah's Apostle said, "There is a wet-nurse for him in Paradise."
حضرت براء سے روایت ہے کہ جب حضرت ابراہیم رسول اللہ ﷺ کے صاحبزادے فوت ہوگئے تو آپﷺ نے فرمایا: جنت میں ان کےلیے ایک دودھ پلانے والی ہے۔
Chapter No: 92
باب مَا قِيلَ فِي أَوْلاَدِ الْمُشْرِكِينَ
What is said regarding the (dead) children of Al-Mushrikun.
باب:مشرکوں کی (نابالغ) اولاد کا بیان۔
حَدَّثَنَا حِبَّانُ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهم ـ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ أَوْلاَدِ الْمُشْرِكِينَ فَقَالَ " اللَّهُ إِذْ خَلَقَهُمْ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا عَامِلِينَ "
Narrated By Ibn Abbas : Allah's Apostle (p.b.u.h) was asked about the children of (Mushrikeen) pagans. The Prophet replied, "Since Allah created them, He knows what sort of deeds they would have done."
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ سے پوچھا گیا مشرکوں کی اولاد (آخرت میں) کہاں رہے گی آپﷺنے فرمایا: اللہ نے جب ان کو پیدا کیا وہ خوب جانتا تھا (اگر وہ بڑے ہوں تو) کیسے کام کریں گے۔
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ أَخْبَرَنِي عَطَاءُ بْنُ يَزِيدَ اللَّيْثِيُّ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ يَقُولُ سُئِلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَنْ ذَرَارِيِّ الْمُشْرِكِينَ فَقَالَ " اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا عَامِلِينَ "
Narrated By Abu Huraira : The Prophet was asked about the offspring of pagans (Mushrakeen); so he said, "Allah knows what sort of deeds they would have done."
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سنا وہ کہتے ہیں نبیﷺسے پوچھا گیا مشرکوں کی اولاد کہاں رہے گی۔آپﷺنے فرمایا: اللہ خوب جانتا ہے وہ کیسے عمل کرنے والے تھے۔
حَدَّثَنَا آدَمُ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " كُلُّ مَوْلُودٍ يُولَدُ عَلَى الْفِطْرَةِ، فَأَبَوَاهُ يُهَوِّدَانِهِ أَوْ يُنَصِّرَانِهِ أَوْ يُمَجِّسَانِهِ، كَمَثَلِ الْبَهِيمَةِ تُنْتَجُ الْبَهِيمَةَ، هَلْ تَرَى فِيهَا جَدْعَاءَ "
Narrated By Abu Huraira : The Prophet said, "Every child is born with a true faith of Islam (i.e. to worship none but Allah Alone) and his parents convert him to Judaism or Christianity or Magianism, as an animal delivers a perfect baby animal. Do you find it mutilated?"
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبیﷺنے فرمایا: ہر بچّہ اپنی پیدائشی فطرت(یعنی اسلام) پر پیدا ہوتا ہے لیکن اس کے ماں باپ اس کو یہودی یا نصرانی یا مجوسی بنا دیتے ہیں جیسے جانور کا بچّہ(صحیح اور سالم) پیدا ہوتا ہے،کیا تم نے(پیدائشی طور پر) کوئی ان کے جسم کا حصہ کٹا ہوا دیکھا ہے۔
Chapter No: 93
باب
Chapter
باب:
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، حَدَّثَنَا أَبُو رَجَاءٍ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ، قَالَ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم إِذَا صَلَّى صَلاَةً أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ فَقَالَ " مَنْ رَأَى مِنْكُمُ اللَّيْلَةَ رُؤْيَا ". قَالَ فَإِنْ رَأَى أَحَدٌ قَصَّهَا، فَيَقُولُ مَا شَاءَ اللَّهُ، فَسَأَلَنَا يَوْمًا، فَقَالَ " هَلْ رَأَى أَحَدٌ مِنْكُمْ رُؤْيَا ". قُلْنَا لاَ. قَالَ " لَكِنِّي رَأَيْتُ اللَّيْلَةَ رَجُلَيْنِ أَتَيَانِي فَأَخَذَا بِيَدِي، فَأَخْرَجَانِي إِلَى الأَرْضِ الْمُقَدَّسَةِ، فَإِذَا رَجُلٌ جَالِسٌ، وَرَجُلٌ قَائِمٌ بِيَدِهِ كَلُّوبٌ مِنْ حَدِيدٍ ـ قَالَ بَعْضُ أَصْحَابِنَا عَنْ مُوسَى إِنَّهُ ـ يُدْخِلُ ذَلِكَ الْكَلُّوبَ فِي شِدْقِهِ، حَتَّى يَبْلُغَ قَفَاهُ، ثُمَّ يَفْعَلُ بِشِدْقِهِ الآخَرِ مِثْلَ ذَلِكَ، وَيَلْتَئِمُ شِدْقُهُ هَذَا، فَيَعُودُ فَيَصْنَعُ مِثْلَهُ. قُلْتُ مَا هَذَا قَالاَ انْطَلِقْ. فَانْطَلَقْنَا حَتَّى أَتَيْنَا عَلَى رَجُلٍ مُضْطَجِعٍ عَلَى قَفَاهُ، وَرَجُلٌ قَائِمٌ عَلَى رَأْسِهِ بِفِهْرٍ أَوْ صَخْرَةٍ، فَيَشْدَخُ بِهِ رَأْسَهُ، فَإِذَا ضَرَبَهُ تَدَهْدَهَ الْحَجَرُ، فَانْطَلَقَ إِلَيْهِ لِيَأْخُذَهُ، فَلاَ يَرْجِعُ إِلَى هَذَا حَتَّى يَلْتَئِمَ رَأْسُهُ، وَعَادَ رَأْسُهُ كَمَا هُوَ، فَعَادَ إِلَيْهِ فَضَرَبَهُ، قُلْتُ مَنْ هَذَا قَالاَ انْطَلِقْ. فَانْطَلَقْنَا إِلَى ثَقْبٍ مِثْلِ التَّنُّورِ، أَعْلاَهُ ضَيِّقٌ وَأَسْفَلُهُ وَاسِعٌ، يَتَوَقَّدُ تَحْتَهُ نَارًا، فَإِذَا اقْتَرَبَ ارْتَفَعُوا حَتَّى كَادَ أَنْ يَخْرُجُوا، فَإِذَا خَمَدَتْ رَجَعُوا فِيهَا، وَفِيهَا رِجَالٌ وَنِسَاءٌ عُرَاةٌ. فَقُلْتُ مَنْ هَذَا قَالاَ انْطَلِقْ. فَانْطَلَقْنَا حَتَّى أَتَيْنَا عَلَى نَهَرٍ مِنْ دَمٍ، فِيهِ رَجُلٌ قَائِمٌ عَلَى وَسَطِ النَّهَرِ رَجُلٌ بَيْنَ يَدَيْهِ حِجَارَةٌ، فَأَقْبَلَ الرَّجُلُ الَّذِي فِي النَّهَرِ، فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَخْرُجَ رَمَى الرَّجُلُ بِحَجَرٍ فِي فِيهِ، فَرَدَّهُ حَيْثُ كَانَ، فَجَعَلَ كُلَّمَا جَاءَ لِيَخْرُجَ رَمَى فِي فِيهِ بِحَجَرٍ، فَيَرْجِعُ كَمَا كَانَ. فَقُلْتُ مَا هَذَا قَالاَ انْطَلِقْ. فَانْطَلَقْنَا حَتَّى انْتَهَيْنَا إِلَى رَوْضَةٍ خَضْرَاءَ، فِيهَا شَجَرَةٌ عَظِيمَةٌ، وَفِي أَصْلِهَا شَيْخٌ وَصِبْيَانٌ، وَإِذَا رَجُلٌ قَرِيبٌ مِنَ الشَّجَرَةِ بَيْنَ يَدَيْهِ نَارٌ يُوقِدُهَا، فَصَعِدَا بِي فِي الشَّجَرَةِ، وَأَدْخَلاَنِي دَارًا لَمْ أَرَ قَطُّ أَحْسَنَ مِنْهَا، فِيهَا رِجَالٌ شُيُوخٌ وَشَبَابٌ، وَنِسَاءٌ وَصِبْيَانٌ، ثُمَّ أَخْرَجَانِي مِنْهَا فَصَعِدَا بِي الشَّجَرَةَ فَأَدْخَلاَنِي دَارًا هِيَ أَحْسَنُ وَأَفْضَلُ، فِيهَا شُيُوخٌ وَشَبَابٌ. قُلْتُ طَوَّفْتُمَانِي اللَّيْلَةَ، فَأَخْبِرَانِي عَمَّا رَأَيْتُ. قَالاَ نَعَمْ، أَمَّا الَّذِي رَأَيْتَهُ يُشَقُّ شِدْقُهُ فَكَذَّابٌ يُحَدِّثُ بِالْكَذْبَةِ، فَتُحْمَلُ عَنْهُ حَتَّى تَبْلُغَ الآفَاقَ، فَيُصْنَعُ بِهِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ. وَالَّذِي رَأَيْتَهُ يُشْدَخُ رَأْسُهُ فَرَجُلٌ عَلَّمَهُ اللَّهُ الْقُرْآنَ، فَنَامَ عَنْهُ بِاللَّيْلِ، وَلَمْ يَعْمَلْ فِيهِ بِالنَّهَارِ، يُفْعَلُ بِهِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ. وَالَّذِي رَأَيْتَهُ فِي الثَّقْبِ فَهُمُ الزُّنَاةُ. وَالَّذِي رَأَيْتَهُ فِي النَّهَرِ آكِلُو الرِّبَا. وَالشَّيْخُ فِي أَصْلِ الشَّجَرَةِ إِبْرَاهِيمُ ـ عَلَيْهِ السَّلاَمُ ـ وَالصِّبْيَانُ حَوْلَهُ فَأَوْلاَدُ النَّاسِ، وَالَّذِي يُوقِدُ النَّارَ مَالِكٌ خَازِنُ النَّارِ. وَالدَّارُ الأُولَى الَّتِي دَخَلْتَ دَارُ عَامَّةِ الْمُؤْمِنِينَ، وَأَمَّا هَذِهِ الدَّارُ فَدَارُ الشُّهَدَاءِ، وَأَنَا جِبْرِيلُ، وَهَذَا مِيكَائِيلُ، فَارْفَعْ رَأْسَكَ، فَرَفَعْتُ رَأْسِي فَإِذَا فَوْقِي مِثْلُ السَّحَابِ. قَالاَ ذَاكَ مَنْزِلُكَ. قُلْتُ دَعَانِي أَدْخُلْ مَنْزِلِي. قَالاَ إِنَّهُ بَقِيَ لَكَ عُمْرٌ لَمْ تَسْتَكْمِلْهُ، فَلَوِ اسْتَكْمَلْتَ أَتَيْتَ مَنْزِلَكَ ".
Narrated By Samura bin Jundab : Whenever the Prophet finished the (morning) prayer, he would face us and ask, "Who amongst you had a dream last night?" So if anyone had seen a dream he would narrate it. The Prophet would say: "Ma sha'a-llah" (An Arabic maxim meaning literally, 'What Allah wished,' and it indicates a good omen.) One day, he asked us whether anyone of us had seen a dream. We replied in the negative. The Prophet said, "But I had seen (a dream) last night that two men came to me, caught hold of my hands, and took me to the Sacred Land (Jerusalem). There, I saw a person sitting and another standing with an iron hook in his hand pushing it inside the mouth of the former till it reached the jaw-bone, and then tore off one side of his cheek, and then did the same with the other side; in the mean-time the first side of his cheek became normal again and then he repeated the same operation again. I said, 'What is this?' They told me to proceed on and we went on till we came to a man Lying flat on his back, and another man standing at his head carrying a stone or a piece of rock, and crushing the head of the Lying man, with that stone. Whenever he struck him, the stone rolled away.
The man went to pick it up and by the time he returned to him, the crushed head had returned to its normal state and the man came back and struck him again (and so on). I said, 'Who is this?' They told me to proceed on; so we proceeded on and passed by a hole like an oven; with a narrow top and wide bottom, and the fire was kindling underneath that hole. Whenever the fire-flame went up, the people were lifted up to such an extent that they about to get out of it, and whenever the fire got quieter, the people went down into it, and there were naked men and women in it. I said, 'Who is this?' They told me to proceed on. So we proceeded on till we reached a river of blood and a man was in it, and another man was standing at its bank with stones in front of him, facing the man standing in the river. Whenever the man in the river wanted to come out, the other one threw a stone in his mouth and caused him to retreat to his original position; and so whenever he wanted to come out the other would throw a stone in his mouth, and he would retreat to his original position. I asked, 'What is this?' They told me to proceed on and we did so till we reached a well-flourished green garden having a huge tree and near its root was sitting an old man with some children. (I saw) Another man near the tree with fire in front of him and he was kindling it up. Then they (i.e. my two companions) made me climb up the tree and made me enter a house, better than which I have ever seen. In it were some old men and young men, women and children.
Then they took me out of this house and made me climb up the tree and made me enter another house that was better and superior (to the first) containing old and young people. I said to them (i.e. my two companions), 'You have made me ramble all the night. Tell me all about that I have seen.' They said, 'Yes. As for the one whose cheek you saw being torn away, he was a liar and he used to tell lies, and the people would report those lies on his authority till they spread all over the world. So, he will be punished like that till the Day of Resurrection.
The one whose head you saw being crushed is the one whom Allah had given the knowledge of Qur'an (i.e. knowing it by heart) but he used to sleep at night (i.e. he did not recite it then) and did not use to act upon it (i.e. upon its orders etc.) by day; and so this punishment will go on till the Day of Resurrection. And those you saw in the hole (like oven) were adulterers (those men and women who commit illegal sexual intercourse). And those you saw in the river of blood were those dealing in Riba (usury). And the old man who was sitting at the base of the tree was Abraham and the little children around him were the offspring of the people. And the one who was kindling the fire was Malik, the gate-keeper of the Hell-fire. And the first house in which you have gone was the house of the common believers, and the second house was of the martyrs. I am Gabriel and this is Michael. Raise your head.' I raised my head and saw a thing like a cloud over me. They said, 'That is your place.' I said, 'Let me enter my place.' They said, 'You still have some life which you have not yet completed, and when you complete (that remaining portion of your life) you will then enter your place.'"
سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا: نبیﷺ جب (صبح کی) نماز سے فارغ ہوتے تو ہماری طرف متوجہ ہوتے اور فرماتے آج رات تم میں سے جس نے کوئی خواب دیکھا ہو وہ بیان کرے۔اگر کسی نے کوئی خواب دیکھا ہوتا تو بیان کرتا آپﷺ جو اللہ کو منظور ہوتا اس کی تعبیر بیان فرماتے ایک دن ایسا ہوا کہ آپﷺ نے ہم سے پوچھا کیا تم میں سے کسی نے کوئی خواب دیکھا ہے؟ ہم نے عرض کیا جی نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: مگر میں نے تو آج رات(خواب میں) دیکھا دو شخص (فرشتے) میرے پاس آئے اور میرا ہاتھ پکڑ کر بیت المقدس کی طرف لے گئے۔ وہاں کیا دیکھتا ہاں ایک شخص تو بیٹھا ہے اور دوسرا لوہے کا ٹکڑا ہاتھ میں لیے کھڑا ہے(امام بخاری رحمہ اللہ نے کہا) ہمارے بعض ساتھیوں نے موسیٰ بن اسمٰعیل سے(یوں روایت کیا ہے) جسے وہ بیٹھنے والے کے جبڑے میں ڈال کر اس کے سر کے پیچھے تک چیردیتا ، پھر دوسرے جبڑے کے ساتھ بھی اسی طرح کرتا تھا۔اس دوران میں اس کا پہلا جبڑا صحیح اور اپنی اصلی حالت پر آجاتا اور پھر پہلے کی طرح وہ اسے دوبارہ چیرتا۔ میں نے اپنے ساتھ والوں سے پوچھا یہ ہے کیا؟ انہوں نے کہا آگے تو چلو خیر ہم ایک مرد کے پاس پہنچے جو سر کے بل لیٹا ہوا ہے اور ایک دوسرا شخص اس کے سر پر بڑا پتھر لئے کھڑا ہے اور اس سے اسکا سر پھوڑ رہا ہے اسکے مارتے ہی پتھر (سر پھوڑ کر) لڑھک جاتا ہے، مارنے والا اسکے لینے کو جاتا ہے، ابھی لے کر نہیں لوٹتا کہ جس کو مارا تھا اس کا سر جڑ کر اچھا خاصا جیسا پہلے تھا ہوجاتا ہے پھر وہ لوٹ کر مارتا ہے۔ میں نے (اپنے ساتھیوں) سے پوچھا یہ ہے کون؟ انہوں نے کہا آگے تو چلو۔خیر ہم تنور کی طرح کے ایک گڑھے پر پہنچے اوپر سے اس کا منہ تنگ اور نیچے سے کشادہ، اس کے تلے آگ سلگ رہی تھی۔جب آگ کی لپٹ اوپر تنور کے کنارے تک آتی تو اس کے اندر جو لوگ تھے،وہ بھی اوپر اُٹھ آتے نکلنے کے قریب ہوجاتے پھر جب دھیمی ہوجاتی تو لوگ بھی اندر لوٹ جاتے۔ان لوگوں میں کئی عورتیں اور مرد ننگے تھے۔میں نے اپنے ساتھیوں سے پوچھا یہ ہے کیا؟ انہوں نے کہا آگے تو چلو۔خیر ہم پھر چلے۔ ایک خون کی ندّی پر پہنچے،اس ندی میں ایک شخص کھڑا ہے اور ندی کے ایک عمدہ مقام پر ایک شخص ہے جس کے سامنے پتّھر رکھے ہیں۔وہ شخص جو ندی کے اندر تھا بڑھ آیا اور ندی سے نکلنے لگا اس وقت دوسرے شخص نے ایک پتّھر اس کے منہ پر مارا اور جہاں وہ تھا وہیں اس کو لوٹا دیا۔پھر ایسا ہی کیا جب اس نے نکلنا چاہا اس نے ایک پتّھر اس کے منہ پر مار دیا وہ لوٹ کر اپنی جگہ جارہا۔میں نے(اپنے ساتھیوں سے) پوچھا یہ معاملہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا آگے تو چلو۔خیر ہم چلتے چلتے ایک ہرے بھرے باغیچہ پر پہنچےٗوہاں ایک بڑا درخت تھا اس کی جڑ میں ایک بوڑھا بیٹھا تھا اور کئی بچّے اور اس درخت کے پاس ایک مرد اور تھا جو اپنے سامنے آگ سلگا رہا تھا۔خیر میرے دونوں ساتھی مجھ کو لے کر اس درخت پر چڑھے اور ایسے ایک گھر میں لے گئے کہ میں نے اس سے اچھا اور اس سے عمدہ کوئی گھر ہی نہیں دیکھا اس میں بوڑھے اور جوان اور عورتیں اور بچے(سب طرح کے لوگ) تھے۔میرے ساتھی مجھے اس گھر سے نکال کر پھر ایک اور درخت پر چڑھاکر مجھے ایک اور دوسرے گھر میں لے گئے جو نہایت خوبصورت اور بہتر تھا۔ وہاں بوڑھے جوان (دو طرح کے لوگ تھے) میں نے اپنے ساتھیوں سے کہا تم نے تو مجھ کو آج رات کو خوب گھمایا،اب جو میں نے دیکھا ہے اس کی کیفیت تو بتاؤ انہوں نے کیا اچھا تم نے دیکھا جس کا جبڑا لوہے کے ٹکڑے سے پھاڑا جا رہا تھاوہ ایک بڑا جھوٹا شخص ہے جو جھوٹی بات بیان کرتا لوگ اسے سن کر سب طرف مشہور کردیتے۔قیامت تک اس کو یہی سزا ملتی رہے گی اور جس کا سر تم نے دیکھا کہ پھوڑا جارہا تھا وہ شخص ہے جس کو(دنیا میں) اللہ نے قرآن کا علم دیا تھا لیکن رات کو وہ سوتا رہا اور دن کو اس پر عمل نہیں کیا ، قیامت تک اسکو ہی سزا ملتی رہے گی اور تنور میں جو لوگ تم نے دیکھے، وہ زانی بدکار لوگ ہیں اور نہر میں جن کو دیکھا وہ سودخوار ہے اور درخت کی جڑ میں جو بوڑھا دیکھا وہ ابراہیم علیہ السلام تھے۔ان کے گرد جو بچّے دیکھے وہ لوگوں کے نابالغ بچّے تھے۔ اور وہ شخص جو آگ جلار رہا تھا وہ دوزخ کا داروغہ مالک تھا۔ پہلے جس گھر میں تم گئے تھے وہ عام مسلمانوں کے رہنے کا گھر ہے اور یہ دوسرا شہیدوں کے رہنے کا گھر ہے اور میں جبریل علیہ السلام ہوں اور یہ(میرا ساتھی) میکائیل۔تم اپنا سر تو اٹھاؤ۔ میں نے سر اٹھایا دیکھا تو ابر کی طرح ایک چیز میرے اوپر ہے انہوں نے کہا یہ تمہارا مقام ہے۔میں نے کہا مجھ کو چھوڑو میں اپنے مقام میں جاؤں۔انہوں نے کہا ابھی دنیا میں رہنے کی تمہاری کچھ عمر باقی ہے جسے تم نے پورا نہیں کیا، اگر پورا کر چکے ہوتے تو اپنے مقام میں آجاتے۔
Chapter No: 94
باب مَوْتِ يَوْمِ الاِثْنَيْنِ
Dying on Monday.
باب: پیر کے دن مرنے کی فضیلت۔
حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ دَخَلْتُ عَلَى أَبِي بَكْرٍ ـ رضى الله عنه ـ فَقَالَ فِي كَمْ كَفَّنْتُمُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَتْ فِي ثَلاَثَةِ أَثْوَابٍ بِيضٍ سَحُولِيَّةٍ، لَيْسَ فِيهَا قَمِيصٌ وَلاَ عِمَامَةٌ. وَقَالَ لَهَا فِي أَىِّ يَوْمٍ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَتْ يَوْمَ الاِثْنَيْنِ. قَالَ فَأَىُّ يَوْمٍ هَذَا قَالَتْ يَوْمُ الاِثْنَيْنِ. قَالَ أَرْجُو فِيمَا بَيْنِي وَبَيْنَ اللَّيْلِ. فَنَظَرَ إِلَى ثَوْبٍ عَلَيْهِ كَانَ يُمَرَّضُ فِيهِ، بِهِ رَدْعٌ مِنْ زَعْفَرَانٍ فَقَالَ اغْسِلُوا ثَوْبِي هَذَا، وَزِيدُوا عَلَيْهِ ثَوْبَيْنِ فَكَفِّنُونِي فِيهَا. قُلْتُ إِنَّ هَذَا خَلَقٌ. قَالَ إِنَّ الْحَىَّ أَحَقُّ بِالْجَدِيدِ مِنَ الْمَيِّتِ، إِنَّمَا هُوَ لِلْمُهْلَةِ. فَلَمْ يُتَوَفَّ حَتَّى أَمْسَى مِنْ لَيْلَةِ الثُّلاَثَاءِ وَدُفِنَ قَبْلَ أَنْ يُصْبِحَ
Narrated By Hisham's father : 'Aisha said, "I went to Abu Bakr (during his fatal illness) and he asked me, 'In how many garments was the Prophet shrouded?' She replied, 'In three Sahuliya pieces of white cloth of cotton, and there was neither a shirt nor a turban among them.' Abu Bakr further asked her, 'On which day did the Prophet die?' She replied, 'He died on Monday.' He asked, 'What is today?' She replied, 'Today is Monday.' He added, 'I hope I shall die sometime between this morning and tonight.' Then he looked at a garment that he was wearing during his illness and it had some stains of saffron. Then he said, 'Wash this garment of mine and add two more garments and shroud me in them.' I said, 'This is worn out.' He said, 'A living person has more right to wear new clothes than a dead one; the shroud is only for the body's pus.' He did not die till it was the night of Tuesday and was buried before the morning."
حضرت عائشہ رضی ا للہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا : میں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کےپاس (ان کی بیماری میں ) گئی۔ انہوں نے پوچھا تم نے نبیﷺ کو کتنے کپڑوں میں کفن دیا؟ میں نے کہا : تین دھلے ہوئے سفید کپڑوں میں ۔ نہ ان میں قمیص تھی اور نہ عمامہ۔ انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ رسول اللہﷺ کی وفات کس دن ہوئی تھی؟ میں نے کہا پیر کے دن ۔ انہوں نے کہا :آج کون سا دن ہے ؟ میں نے کہا :پیر کا دن۔ انہوں نے کہا :مجھے بھی امّید ہے کہ اب سے لے کر رات تک کسی وقت میں گزر جاؤں پھر اپنے کپڑے پر نگاہ ڈالی جو بیماری میں پہنے تھے، اس پر زعفران کا دھبّہ لگا تھا اور کہا یہ کپڑا دھوڈالنا اور دو کپڑے اور لے لینا ۔ ان میں میرا کفن کر دینا۔ میں نے کہا یہ کپڑا تو پرانا ہے ۔ انہوں نے کہا :نیا کپڑا تو زندہ آدمی کے لیے زیادہ درکار ہے بہ نسبت مردے کے کیونکہ مردے کا کپڑا تو پیپ اور خون کے نذر ہوجائے گا۔ پھر اس روز حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ فوت نہیں ہوئے یہاں تک کہ منگل کی رات آگئی اور صبح ہونے سے پہلے دفن کردیئے گئے۔
Chapter No: 95
باب مَوْتِ الْفَجْأَةِ الْبَغْتَةِ
Sudden unexpected death.
باب: ناگہانی موت کا بیان۔
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي هِشَامٌ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ. أَنَّ رَجُلاً، قَالَ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم إِنَّ أُمِّي افْتُلِتَتْ نَفْسُهَا، وَأَظُنُّهَا لَوْ تَكَلَّمَتْ تَصَدَّقَتْ، فَهَلْ لَهَا أَجْرٌ إِنْ تَصَدَّقْتُ عَنْهَا قَالَ " نَعَمْ "
Narrated By 'Aisha : A man said to the Prophet (p.b.u.h), "My mother died suddenly and I thought that if she had lived she would have given alms. So, if I give alms now on her behalf, will she get the reward?" The Prophet replied in the affirmative.
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: ایک شخص نے نبی ﷺ سے عرض کیا کہ میری ماں اچانک مرگئی اور اگر انہیں بات کرنے کا موقع ملتا تو ضرور کچھ خیرات کرتی۔ اب اگر میں اس کی طرف سے خیرات کردوں تو اس کو کچھ ثواب ملے گا۔آپ ﷺ نے فرمایا: ہاں۔
Chapter No: 96
باب مَا جَاءَ فِي قَبْرِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ رضى الله عنهما
What is said regarding the graves of the Prophet (s.a.w), Abu Bakr and Umar.
باب: نبیﷺ اور ابو بکرؓ اور عمرؓ کی قبروں کا بیان۔
{فَأَقْبَرَهُ} أَقْبَرْتُ الرَّجُلَ إِذَا جَعَلْتَ لَهُ قَبْرًا، وَقَبَرْتُهُ دَفَنْتُهُ. {كِفَاتًا} يَكُونُونَ فِيهَا أَحْيَاءً، وَيُدْفَنُونَ فِيهَا أَمْوَاتًا
سورت عبس میں جو آیا ہے فاقبرہ تو عرب لوگ کہتے ہیں اقبرت الرجل اقبرہ یعنی میں نے اس کے لیے قبر بنائی اور قبرتہ کا معنی میں نے اس کو دفن کیا اور سورت المرسلات میں جو کفاتا کا لفظ ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ زندگی بھی زمین میں پوری کروگے اور مر کر بھی اسی میں گڑو گے۔
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ، عَنْ هِشَامٍ، وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا أَبُو مَرْوَانَ، يَحْيَى بْنُ أَبِي زَكَرِيَّاءَ عَنْ هِشَامٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ إِنْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لَيَتَعَذَّرُ فِي مَرَضِهِ " أَيْنَ أَنَا الْيَوْمَ أَيْنَ أَنَا غَدًا " اسْتِبْطَاءً لِيَوْمِ عَائِشَةَ، فَلَمَّا كَانَ يَوْمِي قَبَضَهُ اللَّهُ بَيْنَ سَحْرِي وَنَحْرِي، وَدُفِنَ فِي بَيْتِي
Narrated By 'Aisha : During his sickness, Allah's Apostle was asking repeatedly, "Where am I today? Where will I be tomorrow?" And I was waiting for the day of my turn (impatiently). Then, when my turn came, Allah took his soul away (in my lap) between my chest and arms and he was buried in my house.
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے کہا: رسول اللہﷺ اپنے مرض الموت میں گویا اجازت لینا چاہتےتھے (دوسری ازواج مطہرات سے) معذرت کے طور پر فرماتے تھے آج میں کہاں رہوں گا؟ کل میں کہاں رہوں گا؟ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا دن آپﷺ دور سمجھتے تھے آخر میری باری کے دن ہی اللہ تعالیٰ نے آپﷺ کی روح قبض کرلی اس حال میں کہ آپﷺ میرے پہلو اور سینے کے درمیان میں تھے اور میرے ہی گھر میں دفن ہوئے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ هِلاَلٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي مَرَضِهِ الَّذِي لَمْ يَقُمْ مِنْهُ " لَعَنَ اللَّهُ الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى، اتَّخَذُوا قُبُورَ أَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ ". لَوْلاَ ذَلِكَ أُبْرِزَ قَبْرُهُ، غَيْرَ أَنَّهُ خَشِيَ أَوْ خُشِيَ أَنَّ يُتَّخَذَ مَسْجِدًا. وَعَنْ هِلاَلٍ قَالَ كَنَّانِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ وَلَمْ يُولَدْ لِي
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ سُفْيَانَ التَّمَّارِ، أَنَّهُ حَدَّثَهُ أَنَّهُ، رَأَى قَبْرَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مُسَنَّمًا
حَدَّثَنَا فَرْوَةُ، حَدَّثَنَا عَلِيٌّ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، لَمَّا سَقَطَ عَلَيْهِمُ الْحَائِطُ فِي زَمَانِ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ أَخَذُوا فِي بِنَائِهِ، فَبَدَتْ لَهُمْ قَدَمٌ فَفَزِعُوا، وَظَنُّوا أَنَّهَا قَدَمُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَمَا وَجَدُوا أَحَدًا يَعْلَمُ ذَلِكَ حَتَّى قَالَ لَهُمْ عُرْوَةُ لاَ وَاللَّهِ مَا هِيَ قَدَمُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مَا هِيَ إِلاَّ قَدَمُ عُمَرَ ـ رضى الله عنه
Narrated By 'Aisha : Allah's Apostle in his fatal illness said, "Allah cursed the Jews and the Christians, for they built the places of worship at the graves of their prophets." And if that had not been the case, then the Prophet's grave would have been made prominent before the people. So (the Prophet) was afraid, or the people were afraid that his grave might be taken as a place for worship.
Narrated By Abu Bakr bin 'Aiyash : Sufyan At-Tammar told me that he had seen the grave of the Prophet elevated and convex.
Narrated By 'Urwa : When the wall fell on them (i.e. graves) during the caliphate of Al-Walid bin 'Abdul Malik, the people started repairing it, and a foot appeared to them. The people got scared and thought that it was the foot of the Prophet. No-one could be found who could tell them about it till I ('Urwa) said to them, "By Allah, this is not the foot of the Prophet but it is the foot of Umar."
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺنے اپنے اس مرض کے موقع پر فرمایا تھا جس سے آپ جانبر نہ ہوسکے تھے کہ اللہ تعالیٰ کی یہود و نصاریٰ پر لعنت ہو انہوں نے اپنے انبیاء کی قبروں کو مسجد بنالیا۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں اگر یہ ڈر نہ ہوتا تو آپﷺ کی قبر کھول دی جاتی مگر آپ ﷺ ڈرے یا لوگوں کو ڈر ہوا کہ کہیں آپﷺ کی قبر مسجد نہ ہوجائے۔ ہلال اس حدیث کے راوی نے کہا عروہ نے میری کنیت(ابو عمرو) رکھ دی حالانکہ میری کوئی اولاد ہی نہ تھی۔
ابوبکر بن عیاش نے خبر دی انہوں نے سفیان بن دینار سے جو کھجور فروش تھے،انہوں نے نبی ﷺ کی قبر کو دیکھا،وہ اونٹ کے کوہان کی طرح تھی۔
عروہ سے روایت ہے انہوں نے کہا: جب ولید بن عبدالملک بن مروان کی حکومت کے زمانے میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرے کی دیوارگری تو اس کو بنانے لگے، ایک ٹانگ دکھائی دی لوگ گھبرا گئے سمجھےکہ نبیﷺ کا قدم مبارک ہے اورکسی ایسےشخص کو نہ پایا جو اس کو پہچانتا ہو یہاں تک کہ عروہ بن زبیر نے ان سے کہا: ہرگز نہیں، اللہ کی قسم! یہ نبیﷺ کا قدم مبارک نہیں ہے بلکہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا قدم ہے۔
وَعَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ أَنَّهَا أَوْصَتْ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ ـ رضى الله عنهما ـ لاَ تَدْفِنِّي مَعَهُمْ وَادْفِنِّي مَعَ صَوَاحِبِي بِالْبَقِيعِ، لاَ أُزَكَّى بِهِ أَبَدًا
'Aisha narrated that she made a will to 'Abdullah bin Zubair, "Do not bury me with them (the Prophet and his two companions) but bury me with my companions (wives of the Prophet (p.b.u.h)) in Al-Baqi as I would not like to be looked upon as better than I really am (by being buried near the Prophet)."
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے (مرتے وقت) حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کو وصیت کی تھی کہ مجھے آپﷺ اور حضرت ابوبکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما کے پاس دفن نہ کرنا بلکہ مجھے دوسری سوکنوں کے ساتھ بقیع غرقد میں دفن کرنا، میں نہیں چاہتی کہ آپﷺ کے ساتھ میری بھی تعریف ہوا کرے۔
( حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے اپنی کسر نفسی کے طور پر فرمایا تھا کہ میں آپﷺکے ساتھ حجرۂ مبارک میں دفن ہوں گی تو لوگ آپﷺکے ساتھ میرا ذکر کریں گے اور دوسری ازوا ج مطہرات میں مجھ کو ترجیح دیں گے جسے میں پسند نہیں کرتی۔لہذا مجھے بقیع غرقد میں دفن ہونا پسند ہے جہاں میری بہنیں ازواج مطہرات مدفون ہیں اور میں اپنی یہ جگہ جو خالی ہے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کےلیے دے دیتی ہوں۔ سبحان اللہ کتنا بڑا ایثار ہے۔ (مولانا داؤد راز صاحب رحمہ اللہ))
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، حَدَّثَنَا حُصَيْنُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ الأَوْدِيِّ، قَالَ رَأَيْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ، اذْهَبْ إِلَى أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ فَقُلْ يَقْرَأُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ عَلَيْكِ السَّلاَمَ، ثُمَّ سَلْهَا أَنْ أُدْفَنَ مَعَ صَاحِبَىَّ. قَالَتْ كُنْتُ أُرِيدُهُ لِنَفْسِي، فَلأُوثِرَنَّهُ الْيَوْمَ عَلَى نَفْسِي. فَلَمَّا أَقْبَلَ قَالَ لَهُ مَا لَدَيْكَ قَالَ أَذِنَتْ لَكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ. قَالَ مَا كَانَ شَىْءٌ أَهَمَّ إِلَىَّ مِنْ ذَلِكَ الْمَضْجَعِ، فَإِذَا قُبِضْتُ فَاحْمِلُونِي ثُمَّ سَلِّمُوا ثُمَّ قُلْ يَسْتَأْذِنُ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ. فَإِنْ أَذِنَتْ لِي فَادْفِنُونِي، وَإِلاَّ فَرُدُّونِي إِلَى مَقَابِرِ الْمُسْلِمِينَ، إِنِّي لاَ أَعْلَمُ أَحَدًا أَحَقَّ بِهَذَا الأَمْرِ مِنْ هَؤُلاَءِ النَّفَرِ الَّذِينَ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهُوَ عَنْهُمْ رَاضٍ، فَمَنِ اسْتَخْلَفُوا بَعْدِي فَهُوَ الْخَلِيفَةُ، فَاسْمَعُوا لَهُ وَأَطِيعُوا. فَسَمَّى عُثْمَانَ وَعَلِيًّا وَطَلْحَةَ وَالزُّبَيْرَ وَعَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ وَسَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ، وَوَلَجَ عَلَيْهِ شَابٌّ مِنَ الأَنْصَارِ فَقَالَ أَبْشِرْ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ بِبُشْرَى اللَّهِ، كَانَ لَكَ مِنَ الْقَدَمِ فِي الإِسْلاَمِ مَا قَدْ عَلِمْتَ، ثُمَّ اسْتُخْلِفْتَ فَعَدَلْتَ، ثُمَّ الشَّهَادَةُ بَعْدَ هَذَا كُلِّهِ. فَقَالَ لَيْتَنِي يَا ابْنَ أَخِي وَذَلِكَ كَفَافًا لاَ عَلَىَّ وَلاَ لِي أُوصِي الْخَلِيفَةَ مِنْ بَعْدِي بِالْمُهَاجِرِينَ الأَوَّلِينَ خَيْرًا، أَنْ يَعْرِفَ لَهُمْ حَقَّهُمْ، وَأَنْ يَحْفَظَ لَهُمْ حُرْمَتَهُمْ، وَأُوصِيهِ بِالأَنْصَارِ خَيْرًا الَّذِينَ تَبَوَّءُوا الدَّارَ وَالإِيمَانَ أَنْ يُقْبَلَ مِنْ مُحْسِنِهِمْ، وَيُعْفَى عَنْ مُسِيئِهِمْ، وَأُوصِيهِ بِذِمَّةِ اللَّهِ وَذِمَّةِ رَسُولِهِ صلى الله عليه وسلم أَنْ يُوفَى لَهُمْ بِعَهْدِهِمْ، وَأَنْ يُقَاتَلَ مِنْ وَرَائِهِمْ، وَأَنْ لاَ يُكَلَّفُوا فَوْقَ طَاقَتِهِمْ
Narrated By 'Amr bin Maimun Al-Audi : I saw 'Umar bin Al-Khattab (when he was stabbed) saying, "O 'Abdullah bin 'Umar! Go to the mother of the believers 'Aisha and say, 'Umar bin Al-Khattab sends his greetings to you,' and request her to allow me to be buried with my companions." (So, Ibn 'Umar conveyed the message to 'Aisha.) She said, "I had the idea of having this place for myself but today I prefer him ('Umar) to myself (and allow him to be buried there)." When 'Abdullah bin 'Umar returned, 'Umar asked him, "What (news) do you have?" He replied, "O chief of the believers! She has allowed you (to be buried there)." On that 'Umar said, "Nothing was more important to me than to be buried in that (sacred) place. So, when I expire, carry me there and pay my greetings to her ('Aisha) and say, 'Umar bin Al-Khattab asks permission; and if she gives permission, then bury me (there) and if she does not, then take me to the grave-yard of the Muslims. I do not think any person has more right for the caliphate than those with whom Allah's Apostle (p.b.u.h) was always pleased till his death. And whoever is chosen by the people after me will be the caliph, and you people must listen to him and obey him," and then he mentioned the name of 'Uthman, 'Ali, Talha, Az-Zubair, 'Abdur-Rahman bin 'Auf and Sad bin Abi Waqqas.
By this time a young man from Ansar came and said, "O chief of the believers! Be happy with Allah's glad tidings. The grade which you have in Islam is known to you, then you became the caliph and you ruled with justice and then you have been awarded martyrdom after all this." 'Umar replied, "O son of my brother! Would that all that privileges will counterbalance (my short comings), so that I neither lose nor gain anything. I recommend my successor to be good to the early emigrants and realize their rights and to protect their honour and sacred things. And I also recommend him to be good to the Ansar who before them, had homes (in Medina) and had adopted the Faith. He should accept the good of the righteous among them and should excuse their wrongdoers. I recommend him to abide by the rules and regulations concerning the Dhimmis (protectees) of Allah and His Apostle, to fulfil their contracts completely and fight for them and not to tax (overburden) them beyond their capabilities."
حضرت عمرو بن میمون نے بیان کیا کہ میری موجودگی میں حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اے عبد اللہ! حضرت ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں جاکر کہہ دے کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے آپ کو سلام کہا ہے اور پھر ان سے معلوم کرنا کہ کیا مجھے میرے دونوں ساتھیوں کے ساتھ دفن ہونے کی آپ کی طرف سے اجازت مل سکتی ہے ؟ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ نے کہا: کہ میں نے اس جگہ کو اپنے لیے پسند کر رکھا تھا لیکن آج میں اپنے پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو ترجیح دیتی ہوں۔جب ابن عمر رضی اللہ عنہ واپس آئے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا کہ کیا پیغام لائے ہو؟ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے امیر المؤمنین ! انہوں نے آپ کو اجازت دے دی ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ یہ سن کر بولے کہ اس جگہ دفن ہونے سے زیادہ مجھے اور کوئی چیز عزیز نہیں تھی۔ لیکن جب میری روح قبض ہوجائے تو مجھے اٹھاکر لے جانا اور پھر دوبارہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو میرا سلام پہنچاکر ان سے کہنا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے آپ رضی اللہ عنہا سے اجازت چاہی ہے۔ اگر اس وقت بھی وہ اجازت دے دیں تو مجھے وہیں دفن کردینا ، ورنہ مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کردینا۔ میں اس امر خلافت کا ان چند صحابہ سے زیادہ اور کسی کو مستحق نہیں سمجھتا جن سے رسول اللہﷺاپنی وفات کے وقت تک خوش اور راضی رہے۔وہ حضرات میرے بعد جسے بھی خلیفہ بنائیں ، خلیفہ وہی ہوگا اور تمہارے لیے ضروری ہے کہ تم اپنے خلیفہ کی باتیں توجہ سے سنو اور اس کی اطاعت کرو۔آپﷺنے اس موقع پر حضرت عثمان ، علی ، طلحہ ، زبیر عبد الرحمن بن عوف اور سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہم کے نام لیے۔اتنے میں ایک انصاری نوجوان داخل ہوا اور کہا اے امیر المؤمنین! آپ کو بشارت ہو، اللہ عزوجل کی طرف سے آپ کا اسلام میں پہلے داخل ہونے کی وجہ سے جو مرتبہ تھا وہ آپ کو معلوم ہے ۔ پھر جب آپ خلیفہ ہوئے تو آپ نے انصاف کیا ۔ پھر آپ نے شہادت پائی ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ بولے میرے بھائی کے بیٹے! کاش ان کی وجہ سے میں برابر چھوٹ جاؤں۔ نہ مجھے کوئی عذاب ہو ، اور نہ کوئی ثواب ۔ ہاں میں اپنے بعد آنے والے خلیفہ کو وصیت کرتا ہوں کہ وہ مہاجرین اولین کے ساتھ اچھا برتاؤ رکھے ، ان کے حقوق پہچانے اور ان کی عزت کی حفاظت کرے اور میں اسے انصار کے بارے میں بھی اچھا برتاؤ رکھنے کی وصیت کرتا ہوں ۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ایمان والوں کو اپنے گھروں میں جگہ دی۔ (میری وصیت ہے کہ ) ان کے اچھے لوگوں کے ساتھ بھلائی کی جائے اور ان میں جو برے ہوں ان سے درگذر کیا جائے اور میں ہونے والے خلیفہ کو وصیت کرتا ہوں اس ذمہ داری کو پورا کرنے کی جو ا للہ اور رسول کی ذمہ داری ہے(یعنی غیرمسلموں کی جو اسلامی حکومت کے تحت زندگی گذارتے ہیں) کہ ان سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے۔ انہیں بچاکر لڑاجائے اور طاقت سے زیادہ ان پر کوئی بار نہ ڈالا جائے۔
Chapter No: 97
باب مَا يُنْهَى مِنْ سَبِّ الأَمْوَاتِ
What is forbidden as regards, Abusing the dead.
باب: جو لوگ مر گئے ان کو برا کہنا منع ہے۔
حَدَّثَنَا آدَمُ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " لاَ تَسُبُّوا الأَمْوَاتَ فَإِنَّهُمْ قَدْ أَفْضَوْا إِلَى مَا قَدَّمُوا ". وَرَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْقُدُّوسِ عَنِ الأَعْمَشِ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَنَسٍ عَنِ الأَعْمَشِ. تَابَعَهُ عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ وَابْنُ عَرْعَرَةَ وَابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ شُعْبَةَ
Narrated By 'Aisha : The Prophet (p.b.u.h) said, "Don't abuse the dead, because they have reached the result of what they forwarded."
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے ہے کہ انہوں نے کہا نبیﷺنےفرمایا: جو لوگ مرگئے ہیں ان کو برا نہ کہو کیونکہ انہوں نے جیسا عمل کیا ہے اس کا بدلہ پالیا ہے۔
Chapter No: 98
باب ذِكْرِ شِرَارِ الْمَوْتَى
Talking about the wicked among the dead.
باب: برے مردوں کی برائی بیان کرنا درست ہے۔
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ قَالَ أَبُو لَهَبٍ ـ عَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ ـ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم تَبًّا لَكَ سَائِرَ الْيَوْمِ. فَنَزَلَتْ {تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَتَبَّ}
Narrated By Ibn Abbas. : Abu Lahab, may Allah curse him, once said to the Prophet (p.b.u.h), "Perish you all the day." Then the Divine Inspiration came: "Perish the hands of Abi Lahab! And perish he!" (111.1).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: ابولہب - اللہ کی لعنت ہو اس پر - نے نبیﷺ سے کہا: سارے دن تجھ پر بربادی ہو۔ تب یہ آیت نازل ہوئی: تَبَّت یَدا أبِی لَہَب وَ تَبَّ۔ یعنی ٹوٹ گئے ہاتھ ابو لہب کے،اور وہ خود ہی برباد ہوگیا۔