Sayings of the Messenger احادیثِ رسول اللہ

 
Donation Request

Sahih Al-Bukhari

Book: The laws of Inheritance (85)    كتاب الفرائض

‹ First234

Chapter No: 31

باب الْقَائِفِ

The Qaif (one who is expert in noticing resemblance between persons belonging to the same lineage).

باب: قیافہ شناس کا بیان۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم دَخَلَ عَلَىَّ مَسْرُورًا تَبْرُقُ أَسَارِيرُ وَجْهِهِ فَقَالَ ‏"‏ أَلَمْ تَرَىْ أَنَّ مُجَزِّزًا نَظَرَ آنِفًا إِلَى زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ وَأُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، فَقَالَ إِنَّ هَذِهِ الأَقْدَامَ بَعْضُهَا مِنْ بَعْضٍ ‏"‏‏

Narrated By 'Aisha : Allah's Apostle once entered upon me in a very happy mood, with his features glittering with joy, and said, "O 'Aisha! won't you see that Mujazziz (a Qa'if) looked just now at Zaid bin Haritha and Usama bin Zaid and said, 'These feet (of Usama and his father) belong to each other."

ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا کہا ہم سے لیث بن سعد نے انہوں نے ابن شہاب سے انہوں نے عروہ سے انہوں نے حضرت عائشہؓ سے انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ میرے پاس خوش خوش تشریف لائے ، خوشی سے ان کی پیشانی کی بٹیں چمک رہی تھیں فرمایا تو نے دیکھا مجزز بن اعور بن جعدہ مدلجی( جو بڑا قیافہ شناس تھا) اس نے ابھی زید بن حارثہ اور اسامہ بن زید کے قدموں کو دیکھ کر کہا یہ قدم تو ایک دوسرے سے نکلے ہیں ( یعنی باپ بیٹوں کے ہیں)۔


حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ دَخَلَ عَلَىَّ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ذَاتَ يَوْمٍ وَهْوَ مَسْرُورٌ فَقَالَ ‏"‏ يَا عَائِشَةُ أَلَمْ تَرَىْ أَنَّ مُجَزِّزًا الْمُدْلِجِيَّ دَخَلَ فَرَأَى أُسَامَةَ وَزَيْدًا وَعَلَيْهِمَا قَطِيفَةٌ، قَدْ غَطَّيَا رُءُوسَهُمَا وَبَدَتْ أَقْدَامُهُمَا، فَقَالَ إِنَّ هَذِهِ الأَقْدَامَ بَعْضُهَا مِنْ بَعْضٍ ‏"‏‏.‏

Narrated By 'Aisha : Once Allah's Apostle entered upon me and he was in a very happy mood and said, "O 'Aisha: Don't you know that Mujazziz Al-Mudliji entered and saw Usama and Zaid with a velvet covering on them and their heads were covered while their feet were uncovered. He said, 'These feet belong to each other."

ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے انہوں نے زہری سے انہوں نے عروہ سے انہوں نے حضرت عائشہؓ سے انہوں نے کہا ایسا ہوا ایک دن رسول اللہﷺ خوشی خوشی میرے پاس تشریف لائے فرمانے لگے عائشہ تو نے دیکھا مجزز مدلجی یہاں آیا اس نے اسامہ اور زید کو دیکھا دونوں چادر اوڑھے سر کو ڈھانپے تھے ان کے پاؤں کھلے ہوئے تھے تو کہنے لگے یہ پاؤں تو ایک دوسرے سے نکلے ہوئے معلوم ہوتے ہیں۔

‹ First234