To depart from Al-Muhassab in the last part of night.
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا أَفْلَحُ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ فَتَلْتُ قَلاَئِدَ بُدْنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِيَدَىَّ، ثُمَّ قَلَّدَهَا وَأَشْعَرَهَا وَأَهْدَاهَا، فَمَا حَرُمَ عَلَيْهِ شَىْءٌ كَانَ أُحِلَّ لَهُ.
Narrated By 'Aisha : I twisted with my own hands the garlands for the Budn of the Prophet who garlanded and marked them, and then made them proceed to Mecca; Yet no permissible thing was regarded as illegal for him then.
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے نبیﷺکے اونٹوں کے ہار اپنے ہاتھ سے بُنے پھر آپﷺ نے ان کے گلے میں ڈالے اور ان کو اشعارکیا اور ان کو مکہّ کی طرف روانہ کی، پھربھی آپﷺکےلیے جو چیزیں حلال تھیں وہ حرام نہیں ہوئیں۔
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ، عَنِ الأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ حَاضَتْ صَفِيَّةُ لَيْلَةَ النَّفْرِ، فَقَالَتْ مَا أُرَانِي إِلاَّ حَابِسَتَكُمْ. قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " عَقْرَى حَلْقَى أَطَافَتْ يَوْمَ النَّحْرِ ". قِيلَ نَعَمْ. قَالَ " فَانْفِرِي "
Narrated By 'Aisha : Safiya got her menses on the night of Nafr (departure from Hajj), and she said, "I see that I will detain you." The Prophet said, "Aqra Halqa! Did she perform the Tawaf on the Day of Nahr (slaughtering)?" Somebody replied in the affirmative. He said, "Then depart."
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: ام المومنین صفیہ رضی اللہ عنہا اسی رات حائضہ ہوگئی تھی جو رات کوچ کی تھی وہ کہنے لگیں میں سمجھتی ہوں کہ میں تم کو روکنے کا باعث بن جاؤں گی۔نبیﷺنے فرمایا: ارے بانجھ اور سرمنڈی! کیا تم نے قربانی کے دن طواف الزیارۃ کیا تھا؟ انہوں نے کہا: جی ہاں، آپﷺ نے فرمایا: پھر چلو۔
قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ وَزَادَنِي مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا مُحَاضِرٌ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ قَالَتْ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لاَ نَذْكُرُ إِلاَّ الْحَجَّ، فَلَمَّا قَدِمْنَا أَمَرَنَا أَنْ نَحِلَّ، فَلَمَّا كَانَتْ لَيْلَةُ النَّفْرِ حَاضَتْ صَفِيَّةُ بِنْتُ حُيَىٍّ، فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم " حَلْقَى عَقْرَى، مَا أُرَاهَا إِلاَّ حَابِسَتَكُمْ ". ثُمَّ قَالَ " كُنْتِ طُفْتِ يَوْمَ النَّحْرِ ". قَالَتْ نَعَمْ. قَالَ " فَانْفِرِي ". قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ. إِنِّي لَمْ أَكُنْ حَلَلْتُ. قَالَ " فَاعْتَمِرِي مِنَ التَّنْعِيمِ ". فَخَرَجَ مَعَهَا أَخُوهَا، فَلَقِينَاهُ مُدَّلِجًا. فَقَالَ " مَوْعِدُكِ مَكَانَ كَذَا وَكَذَا "
'Aisha said, "We set out with Allah's Apostle (from Medina) with the intention of performing Hajj only. When we reached Mecca, he ordered us to finish the Ihram. When it was the night of Nafr (departure), Safiya bint Huyay got her menses. The Prophet said, "Halqa Aqra! I think that she will detain you," and added, "Did you perform the Tawaf (Al-Ifada) on the Day of Nahr (slaughtering)?" She replied, "Yes." He said, "Then depart." I said, "O Allah's Apostle! I have not (done the Umra)." He replied, "Perform 'Umra from Tan'im." My brother went with me and we came across the Prophet in the last part of the night. He said, "Wait at such and such a place."
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: رسول اللہﷺ کے ساتھ ہم (مدینہ سے ) حج کے ارادے سے نکلے جب مکہ پہنچے تو آپﷺ نےہمیں احرام کھول ڈالنے کو حکم دیا۔جب کوچ کی رات ہوئی تو حضرت صفیہ بنتِ حیی حائضہ ہوگئی نبیﷺنے فرمایا: ارے بانجھ! میں سمجھتا ہوں یہ تم کو روکنے والی ہوگی پھر آپ ﷺ نے ان سے پوچھا تم نے قربانی کے دن طواف الزیارہ کیا تھا؟ انہوں نے کہا: جی ہاں، آپ ﷺنے فرمایا: تو پھر چلو۔ میں نے عرض کیا یا رسول اللہﷺ! میں نے تو حج سے پہلے احرام نہیں کھولا تھا (عمرہ نہیں کیا تھا ) آپ ﷺ نے فرمایا: تنعیم سے کرلے پھر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ ان کے بھائی عبدالرحمٰن نکلے ہم آپ ﷺ سےاس وقت ملے جب آپ ﷺ آخری رات میں (طواف الوداع کےلیے نکلے تھے، آپ ﷺ نے فرمایا: فلاں جگہ ہم سے ملنا۔