Sayings of the Messenger احادیثِ رسول اللہ

 
Donation Request

Sahih Al-Bukhari

Book: Dress (77)    كتاب اللباس

‹ First7891011

Chapter No: 81

باب الذَّرِيرَةِ

Adh-Dharira (a kind of scent).

باب : ذریرہ کا بیان (ایک قسم کی مرکب خوشبو ہے)

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ الْهَيْثَمِ، أَوْ مُحَمَّدٌ عَنْهُ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُرْوَةَ، سَمِعَ عُرْوَةَ، وَالْقَاسِمَ، يُخْبِرَانِ عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ طَيَّبْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم بِيَدَىَّ بِذَرِيرَةٍ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ، لِلْحِلِّ وَالإِحْرَامِ‏.‏

Narrated By 'Aisha : During Hajjat-al-Wada', I perfumed Allah's Apostle with Dharira with my own hands, both on his assuming Ihram and on finishing it.

ہم سے عثمان بن ہیشم نے بیان کیا یا محمد بن یحییٰ ذیلی نے انہوں نے عثمان بن ہیثم سے ( امام بخاری کو شک ہوا ہے ) انہوں نے ابن جریج سے کہا مجھ کو عمر بن عبدا للہ بن عروہ نے خبر دی انہوں نے عروہ بن زبیر اور قاسم بن محمد سے سنا وہ دونوں حضرت عائشہؓ سے نقل کرتے تھے وہ کہتی تھیں میں نے رسول اللہﷺ کو حجۃ الوداع میں احرام کھولتے اور باندھتے وقت اپنے ہاتھ سے ذریرہ کی خو شبو لگائی ۔

Chapter No: 82

باب الْمُتَفَلِّجَاتِ لِلْحُسْنِ

Creating artificial spaces between the teeth to look beautiful.

باب :حسن کےلئے جو عورتیں دانت کشادہ کرائیں

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، لَعَنَ اللَّهُ الْوَاشِمَاتِ، وَالْمُسْتَوْشِمَاتِ، وَالْمُتَنَمِّصَاتِ وَالْمُتَفَلِّجَاتِ لِلْحُسْنِ، الْمُغَيِّرَاتِ خَلْقَ اللَّهِ تَعَالَى، مَالِي لاَ أَلْعَنُ مَنْ لَعَنَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَهْوَ فِي كِتَابِ اللَّهِ ‏{‏وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ‏}‏‏إِلى {فَانْتَهُوا}

Narrated By 'Abdullah : Allah has cursed those women who practise tattooing and those who get themselves tattooed, and those who remove their face hairs, and those who create a space between their teeth artificially to look beautiful, and such women as change the features created by Allah. Why then should I not curse those whom the Prophet has cursed? And that is in Allah's Book. i.e. His Saying: 'And what the Apostle gives you take it and what he forbids you abstain (from it).' (59.7)

ہم سے عثمان بن ابی شیبہ نے بیان کیا کہا ہم سے جریر بن عبد الحمید نے انہوں نے منصور بن معتمر سے انہوں نے ابراہیم نخعی سے انہوں نے علقمہ سے انہوں نے عبد اللہ بن مسعود سے انہوں نے کہا اللہ نے ان عورتوں پر لعنت کی ہے جو گودنا گو دے یا گدائیں اور جو چہرے کی روئیں نکالیں ( جوا ن بننے کے لیے ) اور جو حسن کے لیے دانت کشادہ کر ائیں ( سوہن سے رگڑ کر ) اللہ کی خلقت کو بدلیں ۔ عبداللہ کہتے تھے کیوں مجھے کیا ہوا کہ میں ان پر لعنت نہ کروں جن پر نبیﷺ نے لعنت کی ہے اور اس کی دلیل ( کہ آپﷺ کی لعنت اللہ کی لعنت ہے ) خود قرآن میں موجود ہے ۔

Chapter No: 83

باب الْوَصْلِ الشَّعَرِ

The use of false hair.

باب :بالوں میں چوٹلہ لگانا(دوسرے کے بال جوڑنا)

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ، عَامَ حَجَّ وَهْوَ عَلَى الْمِنْبَرِ، وَهْوَ يَقُولُ ـ وَتَنَاوَلَ قُصَّةً مِنْ شَعَرٍ كَانَتْ بِيَدِ حَرَسِيٍّ ـ أَيْنَ عُلَمَاؤُكُمْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَنْهَى عَنْ مِثْلِ هَذِهِ وَيَقُولُ ‏"‏ إِنَّمَا هَلَكَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ حِينَ اتَّخَذَ هَذِهِ نِسَاؤُهُمْ ‏"‏‏.

Narrated By Humaid bin 'Abdur-Rahman bin 'Auf : That in the year he performed Hajj. he heard Mu'awiya bin Abi Sufyan, who was on the pulpit and was taking a tuft of hair from one of his guards, saying, "Where are your religious learned men? I heard Allah's Apostle forbidding this (false hair) and saying, 'The children of Israel were destroyed when their women started using this.'"

ہم سے اسمٰعیل بن ابی اویس نے بیان کیا کہا مجھ سے امام مالک نے انہوں نے ابن شہاب سے انہوں نے حمید بن عبد الرحمٰن بن عوف سے انہوں نے معاویہ سے سنا جس سال انہوں نے حج کیا اور وہ ( مدینہ منورہ میں ) منبر پر بیان کر رہے تھے ایک بال کا چوٹلہ ان کے محافظ خدمت گار کت ہاتھ میں تھا معاویہ کہہ رہے تھے ( مدینہ والو) تمہارے عالم کہاں گئے ہیں میں نے رسول اللہﷺ سے سنا آپ اس سے ( یعنی چوٹلہ لگانے سے ) منع کرتے تھے اور فرماتے تھے بنی اسرائیل تو اسی وجہ سے تباہ ہوئے جب ان کی عورتوں نے یہ کام شروع کیا ( بال جوڑنے لگیں )


وَقَالَ ابْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا فُلَيْحٌ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏"‏ لَعَنَ اللَّهُ الْوَاصِلَةَ وَالْمُسْتَوْصِلَةَ، وَالْوَاشِمَةَ وَالْمُسْتَوْشِمَةَ ‏"‏‏

Narrated Abu Huraira: The Prophet said, "Allah has cursed the lady who artificially lengthens (her or someone else's) hair and the one who gets her hair lengthened and the One who tattoos (herself or someone else) and the one who gets herself tattooed"

اور ابو بکرابی ابن شیبہ نے کہا (اس کو ابو نعیم نے مستخرج میں وصل کیا ) ہم سے یونس بن محمد نے بیان کیا کہا ہم سے فلیج بن سلیمان نے انہوں نے زید بن اسلم سے انہوں نے عطا ءبن یسار سے انہوں نے ابو ہریرۃؓ سے انہوں نے نبیﷺ سے آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے لعنت کی چوٹلہ لگانے والی اور لگوانے والی اور گودنا گودنے والی اور گدانے والی پر ۔


حَدَّثَنَا آدَمُ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، قَالَ سَمِعْتُ الْحَسَنَ بْنَ مُسْلِمِ بْنِ يَنَّاقٍ، يُحَدِّثُ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ، عَنْ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ أَنَّ جَارِيَةً، مِنَ الأَنْصَارِ تَزَوَّجَتْ، وَأَنَّهَا مَرِضَتْ فَتَمَعَّطَ شَعَرُهَا، فَأَرَادُوا أَنْ يَصِلُوهَا فَسَأَلُوا النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ ‏"‏ لَعَنَ اللَّهُ الْوَاصِلَةَ وَالْمُسْتَوْصِلَةَ ‏"‏‏.‏ تَابَعَهُ ابْنُ إِسْحَاقَ عَنْ أَبَانَ بْنِ صَالِحٍ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ صَفِيَّةَ عَنْ عَائِشَةَ‏.‏

Narrated By 'Aisha : An Ansari girl was married and she became sick and all her hair fell out intending to provide her with false hair. They asked the Prophet who said, "Allah has cursed the lady who artificially lengthens (her or someone else's) hair and also the one who gets her hair lengthened."

ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا کہا ہم سے شعبہ بن حجاج نے انہوں نے عمر بن مرہ سے کہا میں نے حسن بن مسلم بن یناق سے سنا وہ صفیہ بنت شیبہ سے روایت کرتے تھے وہ حضرت عائشہؓ سے کہ انصار کی ایک لڑکی ( نام نا معلوم ) نے نکاح کیا پھر وہ بیمار پڑ گئی اس کے سر کے بال گر گئے اس کے عزیزوں نے چاہا اس کے بالوں میں جوڑ لگا دیں انہوں نے نبیﷺ سے پوچھا آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے لعنت کی چوٹلہ لگانے والی اور لگوانی والی پر ۔ شعبہ کے ساتھ اس حدیث کو محمد بن اسحاق نے بھی ابان بن صالح سے انہوں نے حسن بن مسلم سے انہوں نے صفیہ سے انہوں نے حضرت عائشہؓ سے روایت کیا ہے ۔


حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ، حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ حَدَّثَتْنِي أُمِّي، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ امْرَأَةً، جَاءَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَتْ إِنِّي أَنْكَحْتُ ابْنَتِي، ثُمَّ أَصَابَهَا شَكْوَى فَتَمَرَّقَ رَأْسُهَا، وَزَوْجُهَا يَسْتَحِثُّنِي بِهَا أَفَأَصِلُ رَأْسَهَا فَسَبَّ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم الْوَاصِلَةَ وَالْمُسْتَوْصِلَةَ‏.‏

Narrated By Asma : (The daughter of Abu' Bakr) A woman came to Allah's Apostle and said, "I married my daughter to someone, but she became sick and all her hair fell out, and (because of that) her husband does not like her. May I let her use false hair?" On that the Prophet cursed such a lady as artificially lengthening (her or someone else's) hair or got her hair lengthened artificially.

مجھ سے احمد بن مقدام نے بیان کیا کہا ہم سے فضیل بن سلیمان نے کہا ہم سے منصور بن عبد الرحمٰن نے کہا مجھ سے میری والدہ صفیہ بنت شیبہ نے انہوں نے اسماء بنت ابی بکرؓ سے کہ ایک عورت ( نام نا معلوم ) رسول اللہﷺ کے پاس آئی کہنے لگی میں نے اپنی بچی کا ( نام نا معلوم ) نکاح کیا وہ بیمار پڑ گئی ( بیماری سے ) اس کے بال جھڑ گئے اس کا خاوند مجھ کو تنگ کر رہا ہے ( وہ اپنی عورت سے صحبت کرنا چاہتا ہے ) کیا میں اس کے سر میں چوٹلہ لگا دوں یہ سن کر آپ نے چوٹلہ لگانے والی اورلگانے والی اور لگوانے والی دونوں کو بُرا کہا ( ان پر لعنت کی )


حَدَّثَنَا آدَمُ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنِ امْرَأَتِهِ، فَاطِمَةَ عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ، قَالَتْ لَعَنَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الْوَاصِلَةَ وَالْمُسْتَوْصِلَةَ‏.‏

Narrated By Asma' : (The daughter of Abu Bakr) Allah's Apostle has cursed such a lady as artificially lengthening (her or someone else's) hair or gets her hair lengthened.

ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا کہا ہم سے شعبہ بن حجاج نے انہوں نے ہشام بن عروہ سے انہوں نے اپنی جورو فاطمہ بنت منذر سے انہوں نے اپنی دادی اسماء بنت ابی بکرؓ سے انہوں نے کہا رسول اللہﷺ نے بال جوڑنے والی اور جڑوانے والی دونوں پر لعنت کی ۔


حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏"‏ لَعَنَ اللَّهُ الْوَاصِلَةَ وَالْمُسْتَوْصِلَةَ، وَالْوَاشِمَةَ وَالْمُسْتَوْشِمَةَ ‏"‏‏.‏ قَالَ نَافِعٌ الْوَشْمُ فِي اللِّثَةِ‏.‏

Narrated By Ibn Umar : Allah's Apostle said, "Allah has cursed such a lady as lengthens (her or someone else's) hair artificially or gets it lengthened, and also a lady who tattoos (herself or someone else) or gets herself tattooed.

مجھ سے محمد بن مقاتل نے بیان کیا کہا ہم کو عبد اللہ بن مبارک نے خبر دی کہا ہم کو عبید اللہ عمری نے خبر دی انہوں نے نافع سے انہوں نے عبد اللہ بن عمرؓ سے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے چوٹلہ لگانے والی اور لگوانے والی اور گودنے والی اور گدانے والی پر لعنت کی ۔ نافع نے کہا گدنا کبھی مسوڑے پر بھی گودا جاتا ہے ۔


حَدَّثَنَا آدَمُ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ، سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ، قَالَ قَدِمَ مُعَاوِيَةُ الْمَدِينَةَ آخِرَ قَدْمَةٍ قَدِمَهَا، فَخَطَبَنَا فَأَخْرَجَ كُبَّةً مِنْ شَعَرٍ قَالَ مَا كُنْتُ أَرَى أَحَدًا يَفْعَلُ هَذَا غَيْرَ الْيَهُودِ، إِنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم سَمَّاهُ الزُّورَ‏.‏ يَعْنِي الْوَاصِلَةَ فِي الشَّعَرِ‏.‏

Narrated By Sa'id bin Al-Musaiyab : Mu'awiya came to Medina for the last time and delivered a sermon. He took out a tuft of hair and said, "I thought that none used to do this (i.e. use false hair) except Jews. The Prophet labelled such practice, (i.e. the use of false hair), as cheating.

ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا کہا ہم سے شعبہ بن حجاج نے کہا ہم سے عمر و بن مرہ نے کہا میں نے سعید بن مسیب سے سنا انہوں نے کہا معاویہؓ جب آخری بار( ۵۱ھ ) میں مدینہ آئے تو انہوں نے ( منبر نبوی پر) ہم کو خطبہ سنایا اور بالوں کا ایک چوٹلہ نکالا کہنے لگے میں تو یوں سمجھتا تھا کہ یہ کام یہودیوں کے سوا اور کوئی نہیں کرتا نبیﷺ نے اس عورت کو فریبی فرمایا یعنی جو بالوں میں جوڑ لگائے ۔

Chapter No: 84

باب الْمُتَنَمِّصَاتِ

Ladies who remove hair from the face, eye-brows etc.

باب : چہرے پر سے روئیں نکالنے والیوں کا بیان

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، قَالَ لَعَنَ عَبْدُ اللَّهِ الْوَاشِمَاتِ، وَالْمُتَنَمِّصَاتِ، وَالْمُتَفَلِّجَاتِ لِلْحُسْنِ، الْمُغَيِّرَاتِ خَلْقَ اللَّهِ‏.‏ فَقَالَتْ أُمُّ يَعْقُوبَ مَا هَذَا قَالَ عَبْدُ اللَّهِ وَمَا لِيَ لاَ أَلْعَنُ مَنْ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ، وَفِي كِتَابِ اللَّهِ‏.‏ قَالَتْ وَاللَّهِ لَقَدْ قَرَأْتُ مَا بَيْنَ اللَّوْحَيْنِ فَمَا وَجَدْتُهُ‏.‏ قَالَ وَاللَّهِ لَئِنْ قَرَأْتِيهِ لَقَدْ وَجَدْتِيهِ ‏{‏وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا‏}‏‏.‏

Narrated By 'Alqama : 'Abdullah cursed those women who practiced tattooing and those who removed hair from their faces and those who created spaces between their teeth artificially to look beautiful, such ladies as changed what Allah has created. Um Ya'qub said, "What is that?" 'Abdullah said, "Why should I not curse those who were cursed by Allah's Apostle and are referred to in Allah's Book?" She said to him "By Allah, I have read the whole Qur'an but I have not found such a thing. 'Abdullah said, "By Allah, if you had read it (carefully) you would have found it. (Allah says:) 'And what the Apostle gives you take it and what he forbids you abstain (from it).' (59.7)

ہم سے اسحاق بن ابراہیم راہویہ نے بیان کیا کہا ہم سے جریر نے انہوں نے منصور سے انہوں نے ابراہیم نخعی سے انہوں نے علقمہ سے انہوں نے کہا عبد اللہ بن مسعود نے گودنا گودنے والیوں پر اور چہرے کے ( یا ابرو کے ) بال نکالنے والیوں پر اور حسن کے لیے دانتوں کو کشادہ کرنے والیوں پر لعنت کی جو اللہ کی خلقت کو بدلتی ہیں اس وقت امِ یعقوب ( جو بنی اسد بن خزیمہ کے قبیلے کی تھیں ) بولی یہ کیا ہے جو تم ان عورتوں پر لعنت کرتے ہو ( یعنی اس کی سند کیا ہے ) انہوں نے کہا کیوں میں ان پر لعنت نہ کروں جن پر رسول اللہﷺ نے لعنت کی ہے اور اللہ کی کتاب میں بھی ( لعنت ان پر ) موجود ہے ام یعقوب نے کہا میں نے دو جلدوں میں سارا قرآن پڑھ ڈالا اس میں تو کہیں اس کا ذکر نہیں ہے عبد اللہ نے کہا واہ واہ خدا کی قسم تو قرآن میں یہ پڑھ چکی ہے پیغمبر تم کو جو حکم دے اس پر عمل کرو جس سے منع کرے اس سے باز رہو ۔

Chapter No: 85

باب الْمَوْصُولَةِ

The lady who lengthens hair artificially (by wearing false hair etc.).

باب :جس عورت کے بالوں میں چوٹلہ لگایا جائے(دوسرے کے بال جوڑ دیئے جائیں)

حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ لَعَنَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الْوَاصِلَةَ وَالْمُسْتَوْصِلَةَ، وَالْوَاشِمَةَ وَالْمُسْتَوْشِمَةَ‏

Narrated By Ibn 'Umar : The Prophet has cursed the lady who lengthens her hair artificially and the one who gets her hair lengthened, and also the lady who tattoos (herself or others) and the one who gets herself tattooed.

مجھ سے محمد بن سلام نے بیان کیا کہا ہم سے عبدہ بن سلیمان نے انہوں نے ابن عمرؓ سے انہوں نے کہا نبیﷺ نے چوٹلہ لگانے والی اور لگوانے والی اور گودنے والی اور گودانے والی عورت پر لعنت کی ۔


حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، أَنَّهُ سَمِعَ فَاطِمَةَ بِنْتَ الْمُنْذِرِ، تَقُولُ سَمِعْتُ أَسْمَاءَ، قَالَتْ سَأَلَتِ امْرَأَةٌ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ ابْنَتِي أَصَابَتْهَا الْحَصْبَةُ، فَامَّرَقَ شَعَرُهَا، وَإِنِّي زَوَّجْتُهَا أَفَأَصِلُ فِيهِ فَقَالَ ‏"‏ لَعَنَ اللَّهُ الْوَاصِلَةَ وَالْمَوْصُولَةَ ‏"

Narrated By Asma' : A woman asked the Prophet saying, "0 Allah's Apostle! My daughter got measles and her hair fell out. Now that I got her married, may I let her use false hair?" He said (to her), "Allah has cursed the lady who lengthens hair artificially and the one who gets her hair lengthened artificially."

ہم سے عبد اللہ بن زبیر حمیدی نے بیان کیا کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے کہا ہم سے ہشام بن عروہ نے انہوں نے فاطمہ بنت منذر سے سنا وہ کہتی تھیں میں نے اسماء بنت ابی بکرؓ سے سنا انہوں نے کہا ایک عورت ( نا معلوم ) نے نبیﷺ سے عرض کیا میری لڑکی کو چیچک نکلی تو اس کے بال اتر گئے اور میں اس کا نکاح کر چکی ہوں کیا اس کے بالوں میں جوڑ لگا دوں آپ نے فرمایا اللہ نے تو جوڑ لگانے والی اور لگونے والی دونوں پر لعنت کی ہے ۔


حَدَّثَنِي يُوسُفُ بْنُ مُوسَى، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، حَدَّثَنَا صَخْرُ بْنُ جُوَيْرِيَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أَوْ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ الْوَاشِمَةُ وَالْمُوتَشِمَةُ، وَالْوَاصِلَةُ وَالْمُسْتَوْصِلَةُ ‏"‏‏.‏ يَعْنِي لَعَنَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم‏

Narrated By Ibn 'Umar : I heard the Prophet saying, (or the Prophet said), "Allah has cursed the lady who practices tattooing and that who gets it done for herself, and also the lady who lengthens hair artificially and that who gets her hair lengthened artificially." The Prophet has cursed such ladies.

مجھ سے یوسف بن موسیٰ نے بیان کیا کہا ہم سے فضل بن دکین نے کہا ہم سے صخر بن جویریہ نے انہوں نے نافع سے انہوں نے عبد اللہ بن عمرؓ سے انہوں نے کہا میں نے نبیﷺ سے سنا یوں کہا نبیﷺ نے فرمایا گودنے والی عورت اور گدانے والی اور جوڑ لگانے والی اور لگوانے والی سب پر لعنت کی ۔


حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ لَعَنَ اللَّهُ الْوَاشِمَاتِ، وَالْمُسْتَوْشِمَاتِ، وَالْمُتَنَمِّصَاتِ وَالْمُتَفَلِّجَاتِ لِلْحُسْنِ، الْمُغَيِّرَاتِ خَلْقَ اللَّهِ، مَا لِي لاَ أَلْعَنُ مَنْ لَعَنَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهْوَ فِي كِتَابِ اللَّهِ‏.‏

Narrated By Ibn Mas'ud : Allah has cursed those women who practise tattooing or get it done for themselves, and those who remove hair from their faces, and those who create spaces between their teeth artificially to look beautiful, such ladies as change the features created by Allah. Why then shall I not curse those whom Allah's Apostle has cursed and who are cursed in Allah's Book too?

مجھ سے محمد بن مقاتل نی بیان کیا کہا ہم کو عبداللہ بن مبارک نے خبر دی کہا ہم کو سفیان ثوری نے انہوں نے منصور بن معمر سے انہوں نے ابراہیم نخعی سے انہوں نے علقمہ سے انہوں نے عبد اللہ بن مسعود سے انہوں نے کہا اللہ تعالیٰ نے گودنے والیوں اور گدانے والیوں اور چہرے کے بال نکالنے والیوں پر اور حسن کے لیے دانتوں کو کشادہ کرانے وا لیوں پر لعنت کی جو اللہ کی خلقت کو بدلتی ہیں اور مجھے کیا ہوا ہے کہ جو میں ان پر لعنت نہ کروں جن پر اللہ تعالیٰ کے رسولؐ نے لعنت کی اور خود قرآن شریف میں اس کی دلیل موجود ہے ۔

Chapter No: 86

باب الْوَاشِمَةِ

The woman who practises tattooing.

باب : گودنے والی عورت کا بیان

حَدَّثَنِي يَحْيَى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ هَمَّامٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ الْعَيْنُ حَقٌّ ‏"‏‏.‏ وَنَهَى عَنِ الْوَشْمِ‏.‏حَدَّثَنِي ابْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ ذَكَرْتُ لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَابِسٍ حَدِيثَ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ،، فَقَالَ سَمِعْتُهُ مِنْ أُمِّ يَعْقُوبَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، مِثْلَ حَدِيثِ مَنْصُورٍ‏.

Narrated By Abu Huraira : Allah's Apostle said, "The evil eye is a fact," and he forbade tattooing.

مجھ سے یحییٰ بن موسیٰ ( یا یحییٰ بن جعفر) نے بیان کیا کہا ہم سے عبد الرزاق نے انہوں نے معمر سے انہوں نے ہمام سے انہوں نے ابو ہریرہؓ سے انہوں نے کہا رسول اللہﷺ نے فرمایا نظر لگنا سچ ہے ۔ اور انہوں نے گودنا گودنے سے منع فرمایا۔مجھ سے محمد بن بشار نے بیان کیا کہا ہم سے عبد الرحمٰن بن مہدی نے کہا ہم سے سفیان ثوری نے کہا میں نے عبد الرحمٰن ابن عابس سے منصور کی یہ حدیث انہوں نے ابراہیم نخعی سے انہوں نے علقمہ سے انہوں نے عبد اللہ بن مسعود سے ( جو اگلے باب میں گزر چکی ہے ) بیان کی انہوں نے کہا میں نے امِ یعقوب سے بھی منصور کی طرح یہ حدیث سنی ۔


حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ، قَالَ رَأَيْتُ أَبِي فَقَالَ إِنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم نَهَى عَنْ ثَمَنِ الدَّمِ، وَثَمَنِ الْكَلْبِ، وَآكِلِ الرِّبَا وَمُوكِلِهِ، وَالْوَاشِمَةِ وَالْمُسْتَوْشِمَةِ‏.‏

Narrated By Abu Juhaifa : The Prophet forbade the use of the price of blood and the price of a dog, the one who takes (eats) usury the one who gives usury, the woman who practises tattooing and the woman who gets herself tattooed.

ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا کہا ہم سے شعبہ نے انہوں نے عون بن ابی جحیفہ سے انہوں نے کہا میں نے اپنے والد ( وہب بن عبد اللہ سوائی ) کو دیکھا وہ کہتے تھے نبیﷺ نے خون نکالنے کی اجرت ( یعنی پچھنی لگانے کی اجرت ) سے منع فرمایا اسی طرح کتے کی قیمت سے اور آپ نے سود کھانے والے اور کھلانے والے کو گودنے والی عورت اور گودانے والی پر ( لعنت کی ) ۔

Chapter No: 87

باب الْمُسْتَوْشِمَةِ

The woman who gets herself tattooed.

باب : گدانے والی عورت کا بیان

حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عُمَارَةَ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ أُتِيَ عُمَرُ بِامْرَأَةٍ تَشِمُ فَقَامَ فَقَالَ أَنْشُدُكُمْ بِاللَّهِ مَنْ سَمِعَ مِنَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي الْوَشْمِ فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ فَقُمْتُ فَقُلْتُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ أَنَا سَمِعْتُ‏.‏ قَالَ مَا سَمِعْتَ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ ‏"‏ لاَ تَشِمْنَ وَلاَ تَسْتَوْشِمْنَ ‏"‏‏

Narrated By Abu Huraira : A woman who used to practise tattooing was brought to 'Umar. 'Umar got up and said, "I beseech you by Allah, which of you heard the Prophet saying something about tattooing?" l got up and said, "0 chief of the Believers! l heard something." He said, "What did you hear?" I said, "I heard the Prophet (addressing the ladies), saying, 'Do not practise tattooing and do not get yourselves tattooed.'"

ہم سے زہیر بن حرب نے بیان کیا کہا ہم سے جریر بن عبد الحمید نے انہوں نے عمارہ بن قعقاع سے انہوں نے ابو زرعہ سے انہوں نے اب ہریرہؓ سے انہوں نے کہا حضرت عمرؓ کے پاس ایک عورت کو لے کر آئے جو گدنا گودتی تھی وہ کھڑے ہوئے اور کہنے لگے لوگو میں تم کو قسم دے کر پوچھتا ہوں تم میں سے کسی نے نبیﷺ سے گودنے کے باب میں کچھ سنا ہے ابو ہریرہؓ کہنے لگے میں کھڑا ہوا میں نے کہا امیر المو منین میں نے سنا ہے انہوں نے پوچھا کیا سنا ہے میں نے کہا میں نے یہ سنا ہے کہ نبیﷺ فرماتے تھے عورتو نہ گودنا گودو نہ گداؤ ۔


حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، أَخْبَرَنِي نَافِعٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ لَعَنَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الْوَاصِلَةَ وَالْمُسْتَوْصِلَةَ، وَالْوَاشِمَةَ وَالْمُسْتَوْشِمَةَ‏.

Narrated By Ibn 'Umar : The Prophet has cursed the lady who lengthens hair artificially and that who gets her hair lengthened in such away, and the lady who practises tattooing and that who gets it done for herself.

ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا کہا ہم سے یحییٰ بن سعید قطان نے انہوں نے عبید اللہ عمری سے کہا مجھ کو نافع نے خبر دی انہوں نے ابن عمرؓ سے انہوں نے کہا نبیﷺ نے بالوں میں جوڑ لگانے والی لگوانے والی گودنا گودنے والی گدانے والی پر لعنت کی ۔


حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ـ رضى الله عنه ـ لَعَنَ اللَّهُ الْوَاشِمَاتِ وَالْمُسْتَوْشِمَاتِ، وَالْمُتَنَمِّصَاتِ وَالْمُتَفَلِّجَاتِ لِلْحُسْنِ، الْمُغَيِّرَاتِ خَلْقَ اللَّهِ‏.‏ مَا لِي لاَ أَلْعَنُ مَنْ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَهْوَ فِي كِتَابِ اللَّهِ‏؟

Narrated By 'Abdullah : Allah has cursed those women who practise tattooing and those who get it done for themselves, and those who remove hair from their faces, and those who artificially create spaces between their teeth to look beautiful, such women as alter the features created by Allah. Why should I not then curse those whom Allah's Apostle has cursed and that is in Allah's Book?

ہم سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا کہا ہم سے عبد الرحمٰن بن مہدی نے انہوں نے سفیان ثوری سے انہوں نے منصور سے انہوں نے ابراہیم نخعی سے انہوں نے علقمہ سے انہوں نے عبد اللہ بن مسعودؓ سے انہوں نے کہا اللہ تعالیٰ نے گودنے والیوں گدانے والیوں چہرے کے بال نکالنے والیوں دانتوں کو حسن کے لیے کشادہ کرانے والیوں پر لعنت کی جو اللہ تعالیٰ کی خلقت کو بدلتی ہیں کیا وجہ ہے کہ میں ان پر لعنت نہ کروں جن پر اللہ تعالیٰ کے رسول ﷺ نے لعنت کی اور اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کی کتاب میں موجود ہے ۔

Chapter No: 88

باب التَّصَاوِيرِ

Pictures.

باب : تصویروں کا بیان

حَدَّثَنَا آدَمُ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ أَبِي طَلْحَةَ ـ رضى الله عنهم ـ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ لاَ تَدْخُلُ الْمَلاَئِكَةُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ وَلاَ تَصَاوِيرُ ‏"‏‏. وَقَالَ اللَّيْثُ حَدَّثَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ، سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ، سَمِعْتُ أَبَا طَلْحَةَ، سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم‏.‏

Narrated By Abu Talha : The Prophet said, "Angels do not enter a house in which there is a dog or there are pictures."

ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا کہا ہم سے ابن ابی ذئب نے انہوں نے زہری سے انہوں نے عبید اللہ بن عبداللہ بن عتبہ سے انہوں نے ابن عباس سے انہوں نے ابو طلحہ ( زید بن سہل ) سے انہوں نے کہا نبیﷺ نے فرمایا ( رحمت کے ) فرشتے اس گھر میں نہیں جاتے جس میں کتا ہو یا مورت ہو اور لیث بن سعد نے کہا مجھ سے یونس بن سعید نے بیان کیا انہوں نے ابن شہاب سے کہا مجھ کو عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ نے خبر دی انہوں نے ابن عباسؓ سے سنا وہ کہتے تھے میں نے ابو طلحہ سے سنا پھر یہی حدیث نقل کی ۔

Chapter No: 89

باب عَذَابِ الْمُصَوِّرِينَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ

The punishment for picture-makers on the Day of Resurrection.

باب : (جاندار کی) مورت بنانے والوں کی سزا

حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ، عَنْ مُسْلِمٍ، قَالَ كُنَّا مَعَ مَسْرُوقٍ فِي دَارِ يَسَارِ بْنِ نُمَيْرٍ، فَرَأَى فِي صُفَّتِهِ تَمَاثِيلَ فَقَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ ‏"‏ إِنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَذَابًا عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ الْمُصَوِّرُونَ ‏"‏‏.

Narrated By Muslim : We were with Masruq at the house of Yasar bin Numair. Masruq saw pictures on his terrace and said, "I heard 'Abdullah saying that he heard the Prophet saying, "The people who will receive the severest punishment from Allah will be the picture makers.'"

ہم سے عبد اللہ بن زبیر حمیدی نے بیان کیا کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے کہا ہم سے اعمش نے انہوں نے مسلم بن صبیح سے انہوں نے کہا میں نے یسار بن نمیر مکے گھر میں مسروق بن اجدع ( تابعی مشہور ) کے ساتھ تھا ( انہوں نے گھر کے سائبان میں چند مورتیاں دیکھیں تو کہنے لگے میں نے عبد اللہ بن مسعود سے سنا وہ کہتے تھے میں نے نبیﷺ سے سنا آپ فرماتے تھے اللہ کے پاس قیامت کے دن مورت بنانے والوں کو سخت سے سخت عذاب ہو گا ۔


حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏"‏ إِنَّ الَّذِينَ يَصْنَعُونَ هَذِهِ الصُّوَرَ يُعَذَّبُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُقَالُ لَهُمْ أَحْيُوا مَا خَلَقْتُمْ ‏"

Narrated By 'Abdullah bin 'Umar : Allah's Apostle said, "Those who make these pictures will be punished on the Day of Resurrection, and it will be said to them. 'Make alive what you have created.'"

ہم سے ابراہیم بن منذر نے بیان کیا کہا ہم سے انس بن عیاض نے انہوں نے عبید اللہ عمری سے انہوں نے نافع سے ان سے عبد اللہ بن عمرؓ نے بیان کیا رسول اللہﷺ نے فرما یا جو لوگ ان مورتیوں کو بناتے ہیں ان کو قیامت کے دن عذاب ہو گا ان سے کہا جائے گا تم نے جو بنایا ہے اب اس میں جان بھی ڈ الو۔

Chapter No: 90

باب نَقْضِ الصُّوَرِ

The obliteration of pictures.

باب: مورت کو توڑ ڈالنا چاہیئے

حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حِطَّانَ، أَنَّ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ حَدَّثَتْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم لَمْ يَكُنْ يَتْرُكُ فِي بَيْتِهِ شَيْئًا فِيهِ تَصَالِيبُ إِلاَّ نَقَضَهُ‏.‏

Narrated By 'Aisha : I never used to leave in the Prophet house anything carrying images or crosses but he obliterated it.

ہم سے معاذ بن فضالہ نے بیان کیا کہا ہم سے ہشام دستوا ئی نے انہوں نے یحییٰ بن ابی کثیر سے انہوں نے عمران بن حطان سے ان سے حضرت عائشہؓ نے بیان کیا کہ نبیﷺ گھر میں جب کوئی ایسی چیز دیکھتے جس پر صلیب کی مورت بنی ہو ( جیسے نصاریٰ رکھتے ہیں ) تو اس کو توڑ ڈالتے ۔


حَدَّثَنَا مُوسَى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ، حَدَّثَنَا عُمَارَةُ، حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ، قَالَ دَخَلْتُ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ دَارًا بِالْمَدِينَةِ فَرَأَى أَعْلاَهَا مُصَوِّرًا يُصَوِّرُ، قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ ‏"‏ وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ ذَهَبَ يَخْلُقُ كَخَلْقِي، فَلْيَخْلُقُوا حَبَّةً، وَلْيَخْلُقُوا ذَرَّةً ‏"‏‏.‏ ثُمَّ دَعَا بِتَوْرٍ مِنْ مَاءٍ فَغَسَلَ يَدَيْهِ حَتَّى بَلَغَ إِبْطَهُ فَقُلْتُ يَا أَبَا هُرَيْرَةَ أَشَىْءٌ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ مُنْتَهَى الْحِلْيَةِ‏

Narrated By Abu Zur'a : I entered a house in Medina with Abu Huraira, and he saw a man making pictures at the top of the house. Abu Huraira said, "I heard Allah's Apostle saying that Allah said, 'Who would be more unjust than the one who tries to create the like of My creatures? Let them create a grain: let them create a gnat."Abu Huraira then asked for a water container and washed his arms up to his armpits. I said, "0 Abu Huraira! Is this something you have heard I from Allah's Apostle?" He said, "The limit for ablution is up to the place where the ornaments will reach on the Day of Resurrection."

ہم سے موسیٰ بن اسمٰعیل نے بیان کیا کہا ہم سے عبد الواحد بن زیاد نے کہا ہم سے عمارہ بن قعقاع نے کہا ہم سے ابو زرعہ ( ہرم بن عمرو) نے انہوں انہوں نے کہا میں ابو ہریرہؓ کے ساتھ مدینہ میں ایک گھر میں گیا ( وہ مروان بن حکم کا گھر تھا ) انہوں نے مکان کی چھت پر ایک شخص کو دیکھا جو مورتیں بنا رہا تھا تو کہنے لگے میں نے رسول اللہﷺ سے سنا آپ کہتے تھے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اس سے بڑھ کر ظالم کون ہو گا جو میری طرح پیدا کرنا ( بنانا ) نچاہے اچھا ایک دانا یا ایک چیونٹی تو بنائیں پھر انہوں نے پانی کا ایک کونڈا منگوایا اور بغلوں تک اپنے ہاتھ دھوئے ( یعنی وضو میں ) ابو زرعہ نے کہا میں نے ان سے یہ پوچھا تم نے رسول اللہﷺ سے یہ سنا ہے کہ ( بغلوں تک وضو میں ہاتھ دھونا بہتر ہے ) انہوں نے کہا میں نے جہاں تک زیور پہنایا جا سکتا ہے وہاں تک دھویا ۔

‹ First7891011