Sayings of the Messenger احادیثِ رسول اللہ

 
Donation Request

Sahih Al-Bukhari

Book: Limits and Punishments Set By Allah (86)    كتاب الحدود

‹ First2345

Chapter No: 31

باب رَجْمِ الْحُبْلَى مِنَ الزِّنَا إِذَا أَحْصَنَتْ

The Rajm (stoning to death) of a married lady who has become pregnant through illegal sexual intercourse.

باب : اگر کوئی عورت زنا سے حاملہ پائی جائے اور وہ محصنہ ہو تو اس کو رجم کریں گے

حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ صَالِحٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ كُنْتُ أُقْرِئُ رِجَالاً مِنَ الْمُهَاجِرِينَ مِنْهُمْ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ، فَبَيْنَمَا أَنَا فِي مَنْزِلِهِ بِمِنًى، وَهْوَ عِنْدَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فِي آخِرِ حَجَّةٍ حَجَّهَا، إِذْ رَجَعَ إِلَىَّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ فَقَالَ لَوْ رَأَيْتَ رَجُلاً أَتَى أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ الْيَوْمَ فَقَالَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ هَلْ لَكَ فِي فُلاَنٍ يَقُولُ لَوْ قَدْ مَاتَ عُمَرُ لَقَدْ بَايَعْتُ فُلاَنًا، فَوَاللَّهِ مَا كَانَتْ بَيْعَةُ أَبِي بَكْرٍ إِلاَّ فَلْتَةً، فَتَمَّتْ‏.‏ فَغَضِبَ عُمَرُ ثُمَّ قَالَ إِنِّي إِنْ شَاءَ اللَّهُ لَقَائِمٌ الْعَشِيَّةَ فِي النَّاسِ، فَمُحَذِّرُهُمْ هَؤُلاَءِ الَّذِينَ يُرِيدُونَ أَنْ يَغْصِبُوهُمْ أُمُورَهُمْ‏.‏ قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ فَقُلْتُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ لاَ تَفْعَلْ فَإِنَّ الْمَوْسِمَ يَجْمَعُ رَعَاعَ النَّاسِ وَغَوْغَاءَهُمْ، فَإِنَّهُمْ هُمُ الَّذِينَ يَغْلِبُونَ عَلَى قُرْبِكَ حِينَ تَقُومُ فِي النَّاسِ، وَأَنَا أَخْشَى أَنْ تَقُومَ فَتَقُولَ مَقَالَةً يُطَيِّرُهَا عَنْكَ كُلُّ مُطَيِّرٍ، وَأَنْ لاَ يَعُوهَا، وَأَنْ لاَ يَضَعُوهَا عَلَى مَوَاضِعِهَا، فَأَمْهِلْ حَتَّى تَقْدَمَ الْمَدِينَةَ فَإِنَّهَا دَارُ الْهِجْرَةِ وَالسُّنَّةِ، فَتَخْلُصَ بِأَهْلِ الْفِقْهِ وَأَشْرَافِ النَّاسِ، فَتَقُولَ مَا قُلْتَ مُتَمَكِّنًا، فَيَعِي أَهْلُ الْعِلْمِ مَقَالَتَكَ، وَيَضَعُونَهَا عَلَى مَوَاضِعِهَا‏.‏ فَقَالَ عُمَرُ أَمَا وَاللَّهِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ لأَقُومَنَّ بِذَلِكَ أَوَّلَ مَقَامٍ أَقُومُهُ بِالْمَدِينَةِ‏.‏ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ فَقَدِمْنَا الْمَدِينَةَ فِي عَقِبِ ذِي الْحَجَّةِ، فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ عَجَّلْنَا الرَّوَاحَ حِينَ زَاغَتِ الشَّمْسُ، حَتَّى أَجِدَ سَعِيدَ بْنَ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ جَالِسًا إِلَى رُكْنِ الْمِنْبَرِ، فَجَلَسْتُ حَوْلَهُ تَمَسُّ رُكْبَتِي رُكْبَتَهُ، فَلَمْ أَنْشَبْ أَنْ خَرَجَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، فَلَمَّا رَأَيْتُهُ مُقْبِلاً قُلْتُ لِسَعِيدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ، لَيَقُولَنَّ الْعَشِيَّةَ مَقَالَةً لَمْ يَقُلْهَا مُنْذُ اسْتُخْلِفَ، فَأَنْكَرَ عَلَىَّ وَقَالَ مَا عَسَيْتَ أَنْ يَقُولَ مَا لَمْ يَقُلْ‏.‏ قَبْلَهُ فَجَلَسَ عُمَرُ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَلَمَّا سَكَتَ الْمُؤَذِّنُونَ قَامَ فَأَثْنَى عَلَى اللَّهِ بِمَا هُوَ أَهْلُهُ قَالَ أَمَّا بَعْدُ فَإِنِّي قَائِلٌ لَكُمْ مَقَالَةً قَدْ قُدِّرَ لِي أَنْ أَقُولَهَا، لاَ أَدْرِي لَعَلَّهَا بَيْنَ يَدَىْ أَجَلِي، فَمَنْ عَقَلَهَا وَوَعَاهَا فَلْيُحَدِّثْ بِهَا حَيْثُ انْتَهَتْ بِهِ رَاحِلَتُهُ، وَمَنْ خَشِيَ أَنْ لاَ يَعْقِلَهَا فَلاَ أُحِلُّ لأَحَدٍ أَنْ يَكْذِبَ عَلَىَّ، إِنَّ اللَّهَ بَعَثَ مُحَمَّدًا صلى الله عليه وسلم بِالْحَقِّ وَأَنْزَلَ عَلَيْهِ الْكِتَابَ فَكَانَ مِمَّا أَنْزَلَ اللَّهُ آيَةُ الرَّجْمِ، فَقَرَأْنَاهَا وَعَقَلْنَاهَا وَوَعَيْنَاهَا، رَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَرَجَمْنَا بَعْدَهُ، فَأَخْشَى إِنْ طَالَ بِالنَّاسِ زَمَانٌ أَنْ يَقُولَ قَائِلٌ وَاللَّهِ مَا نَجِدُ آيَةَ الرَّجْمِ فِي كِتَابِ اللَّهِ، فَيَضِلُّوا بِتَرْكِ فَرِيضَةٍ أَنْزَلَهَا اللَّهُ، وَالرَّجْمُ فِي كِتَابِ اللَّهِ حَقٌّ عَلَى مَنْ زَنَى إِذَا أُحْصِنَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ، إِذَا قَامَتِ الْبَيِّنَةُ أَوْ كَانَ الْحَبَلُ أَوْ الاِعْتِرَافُ، ثُمَّ إِنَّا كُنَّا نَقْرَأُ فِيمَا نَقْرَأُ مِنْ كِتَابِ اللَّهِ أَنْ لاَ تَرْغَبُوا عَنْ آبَائِكُمْ، فَإِنَّهُ كُفْرٌ بِكُمْ أَنْ تَرْغَبُوا عَنْ آبَائِكُمْ، أَوْ إِنَّ كُفْرًا بِكُمْ أَنْ تَرْغَبُوا عَنْ آبَائِكُمْ، أَلاَ ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏"‏ لاَ تُطْرُونِي كَمَا أُطْرِيَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ وَقُولُوا عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ ‏"‏‏.‏ ثُمَّ إِنَّهُ بَلَغَنِي أَنَّ قَائِلاً مِنْكُمْ يَقُولُ وَاللَّهِ لَوْ مَاتَ عُمَرُ بَايَعْتُ فُلاَنًا‏.‏ فَلاَ يَغْتَرَّنَّ امْرُؤٌ أَنْ يَقُولَ إِنَّمَا كَانَتْ بَيْعَةُ أَبِي بَكْرٍ فَلْتَةً وَتَمَّتْ أَلاَ وَإِنَّهَا قَدْ كَانَتْ كَذَلِكَ وَلَكِنَّ اللَّهَ وَقَى شَرَّهَا، وَلَيْسَ مِنْكُمْ مَنْ تُقْطَعُ الأَعْنَاقُ إِلَيْهِ مِثْلُ أَبِي بَكْرٍ، مَنْ بَايَعَ رَجُلاً عَنْ غَيْرِ مَشُورَةٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ فَلاَ يُبَايَعُ هُوَ وَلاَ الَّذِي بَايَعَهُ تَغِرَّةً أَنْ يُقْتَلاَ، وَإِنَّهُ قَدْ كَانَ مِنْ خَبَرِنَا حِينَ تَوَفَّى اللَّهُ نَبِيَّهُ صلى الله عليه وسلم إِلاَّ أَنَّ الأَنْصَارَ خَالَفُونَا وَاجْتَمَعُوا بِأَسْرِهِمْ فِي سَقِيفَةِ بَنِي سَاعِدَةَ، وَخَالَفَ عَنَّا عَلِيٌّ وَالزُّبَيْرُ وَمَنْ مَعَهُمَا، وَاجْتَمَعَ الْمُهَاجِرُونَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ فَقُلْتُ لأَبِي بَكْرٍ يَا أَبَا بَكْرٍ انْطَلِقْ بِنَا إِلَى إِخْوَانِنَا هَؤُلاَءِ مِنَ الأَنْصَارِ‏.‏ فَانْطَلَقْنَا نُرِيدُهُمْ فَلَمَّا دَنَوْنَا مِنْهُمْ لَقِيَنَا مِنْهُمْ رَجُلاَنِ صَالِحَانِ، فَذَكَرَا مَا تَمَالَى عَلَيْهِ الْقَوْمُ فَقَالاَ أَيْنَ تُرِيدُونَ يَا مَعْشَرَ الْمُهَاجِرِينَ فَقُلْنَا نُرِيدُ إِخْوَانَنَا هَؤُلاَءِ مِنَ الأَنْصَارِ‏.‏ فَقَالاَ لاَ عَلَيْكُمْ أَنْ لاَ تَقْرَبُوهُمُ اقْضُوا أَمْرَكُمْ‏.‏ فَقُلْتُ وَاللَّهِ لَنَأْتِيَنَّهُمْ‏.‏ فَانْطَلَقْنَا حَتَّى أَتَيْنَاهُمْ فِي سَقِيفَةِ بَنِي سَاعِدَةَ، فَإِذَا رَجُلٌ مُزَمَّلٌ بَيْنَ ظَهْرَانَيْهِمْ فَقُلْتُ مَنْ هَذَا فَقَالُوا هَذَا سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ‏.‏ فَقُلْتُ مَا لَهُ قَالُوا يُوعَكُ‏.‏ فَلَمَّا جَلَسْنَا قَلِيلاً تَشَهَّدَ خَطِيبُهُمْ، فَأَثْنَى عَلَى اللَّهِ بِمَا هُوَ أَهْلُهُ ثُمَّ قَالَ أَمَّا بَعْدُ فَنَحْنُ أَنْصَارُ اللَّهِ وَكَتِيبَةُ الإِسْلاَمِ، وَأَنْتُمْ مَعْشَرَ الْمُهَاجِرِينَ رَهْطٌ، وَقَدْ دَفَّتْ دَافَّةٌ مِنْ قَوْمِكُمْ، فَإِذَا هُمْ يُرِيدُونَ أَنْ يَخْتَزِلُونَا مِنْ أَصْلِنَا وَأَنْ يَحْضُنُونَا مِنَ الأَمْرِ‏.‏ فَلَمَّا سَكَتَ أَرَدْتُ أَنْ أَتَكَلَّمَ وَكُنْتُ زَوَّرْتُ مَقَالَةً أَعْجَبَتْنِي أُرِيدُ أَنْ أُقَدِّمَهَا بَيْنَ يَدَىْ أَبِي بَكْرٍ، وَكُنْتُ أُدَارِي مِنْهُ بَعْضَ الْحَدِّ، فَلَمَّا أَرَدْتُ أَنْ أَتَكَلَّمَ قَالَ أَبُو بَكْرٍ عَلَى رِسْلِكَ‏.‏ فَكَرِهْتُ أَنْ أُغْضِبَهُ، فَتَكَلَّمَ أَبُو بَكْرٍ فَكَانَ هُوَ أَحْلَمَ مِنِّي وَأَوْقَرَ، وَاللَّهِ مَا تَرَكَ مِنْ كَلِمَةٍ أَعْجَبَتْنِي فِي تَزْوِيرِي إِلاَّ قَالَ فِي بَدِيهَتِهِ مِثْلَهَا أَوْ أَفْضَلَ مِنْهَا حَتَّى سَكَتَ فَقَالَ مَا ذَكَرْتُمْ فِيكُمْ مِنْ خَيْرٍ فَأَنْتُمْ لَهُ أَهْلٌ، وَلَنْ يُعْرَفَ هَذَا الأَمْرُ إِلاَّ لِهَذَا الْحَىِّ مِنْ قُرَيْشٍ، هُمْ أَوْسَطُ الْعَرَبِ نَسَبًا وَدَارًا، وَقَدْ رَضِيتُ لَكُمْ أَحَدَ هَذَيْنِ الرَّجُلَيْنِ، فَبَايِعُوا أَيَّهُمَا شِئْتُمْ‏.‏ فَأَخَذَ بِيَدِي وَبِيَدِ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ الْجَرَّاحِ وَهْوَ جَالِسٌ بَيْنَنَا، فَلَمْ أَكْرَهْ مِمَّا قَالَ غَيْرَهَا، كَانَ وَاللَّهِ أَنْ أُقَدَّمَ فَتُضْرَبَ عُنُقِي لاَ يُقَرِّبُنِي ذَلِكَ مِنْ إِثْمٍ، أَحَبَّ إِلَىَّ مِنْ أَنْ أَتَأَمَّرَ عَلَى قَوْمٍ فِيهِمْ أَبُو بَكْرٍ، اللَّهُمَّ إِلاَّ أَنْ تُسَوِّلَ إِلَىَّ نَفْسِي عِنْدَ الْمَوْتِ شَيْئًا لاَ أَجِدُهُ الآنَ‏.‏ فَقَالَ قَائِلٌ مِنَ الأَنْصَارِ أَنَا جُذَيْلُهَا الْمُحَكَّكُ، وَعُذَيْقُهَا الْمُرَجَّبُ، مِنَّا أَمِيرٌ، وَمِنْكُمْ أَمِيرٌ، يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ‏.‏ فَكَثُرَ اللَّغَطُ، وَارْتَفَعَتِ الأَصْوَاتُ حَتَّى فَرِقْتُ مِنَ الاِخْتِلاَفِ‏.‏ فَقُلْتُ ابْسُطْ يَدَكَ يَا أَبَا بَكْرٍ‏.‏ فَبَسَطَ يَدَهُ فَبَايَعْتُهُ، وَبَايَعَهُ الْمُهَاجِرُونَ، ثُمَّ بَايَعَتْهُ الأَنْصَارُ، وَنَزَوْنَا عَلَى سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ فَقَالَ قَائِلٌ مِنْهُمْ قَتَلْتُمْ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ‏.‏ فَقُلْتُ قَتَلَ اللَّهُ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ‏.‏ قَالَ عُمَرُ وَإِنَّا وَاللَّهِ مَا وَجَدْنَا فِيمَا حَضَرْنَا مِنْ أَمْرٍ أَقْوَى مِنْ مُبَايَعَةِ أَبِي بَكْرٍ خَشِينَا إِنْ فَارَقْنَا الْقَوْمَ وَلَمْ تَكُنْ بَيْعَةٌ أَنْ يُبَايِعُوا رَجُلاً مِنْهُمْ بَعْدَنَا، فَإِمَّا بَايَعْنَاهُمْ عَلَى مَا لاَ نَرْضَى، وَإِمَّا نُخَالِفُهُمْ فَيَكُونُ فَسَادٌ، فَمَنْ بَايَعَ رَجُلاً عَلَى غَيْرِ مَشُورَةٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ فَلاَ يُتَابَعُ هُوَ وَلاَ الَّذِي بَايَعَهُ تَغِرَّةً أَنْ يُقْتَلاَ‏.

Narrated By Ibn 'Abbas : I used to teach (the Qur'an to) some people of the Muhajirln (emigrants), among whom there was 'Abdur Rahman bin 'Auf. While I was in his house at Mina, and he was with 'Umar bin Al-Khattab during 'Umar's last Hajj, Abdur-Rahman came to me and said, "Would that you had seen the man who came today to the Chief of the Believers ('Umar), saying, 'O Chief of the Believers! What do you think about so-and-so who says, 'If 'Umar should die, I will give the pledge of allegiance to such-and-such person, as by Allah, the pledge of allegiance to Abu Bakr was nothing but a prompt sudden action which got established afterwards.' 'Umar became angry and then said, 'Allah willing, I will stand before the people tonight and warn them against those people who want to deprive the others of their rights (the question of ruler-ship)." 'Abdur-Rahman said, "I said, 'O Chief of the believers! Do not do that, for the season of Hajj gathers the riff-raff and the rubble, and it will be they who will gather around you when you stand to address the people. And I am afraid that you will get up and say something, and some people will spread your statement and may not say what you have actually said and may not understand its meaning, and may interpret it incorrectly, so you should wait till you reach Medina, as it is the place of emigration and the place of Prophet's Traditions, and there you can come in touch with the learned and noble people, and tell them your ideas with confidence; and the learned people will understand your statement and put it in its proper place.' On that, 'Umar said, 'By Allah! Allah willing, I will do this in the first speech I will deliver before the people in Medina." Ibn Abbas added: We reached Medina by the end of the month of Dhul-Hijja, and when it was Friday, we went quickly (to the mosque) as soon as the sun had declined, and I saw Sa'id bin Zaid bin 'Amr bin Nufail sitting at the corner of the pulpit, and I too sat close to him so that my knee was touching his knee, and after a short while 'Umar bin Al-Khattab came out, and when I saw him coming towards us, I said to Said bin Zaid bin 'Amr bin Nufail "Today 'Umar will say such a thing as he has never said since he was chosen as Caliph." Said denied my statement with astonishment and said, "What thing do you expect 'Umar to say the like of which he has never said before?" In the meantime, 'Umar sat on the pulpit and when the call-makers for the prayer had finished their call, 'Umar stood up, and having glorified and praised Allah as He deserved, he said, "Now then, I am going to tell you something which (Allah) has written for me to say. I do not know; perhaps it portends my death, so whoever understands and remembers it, must narrate it to the others wherever his mount takes him, but if somebody is afraid that he does not understand it, then it is unlawful for him to tell lies about me. Allah sent Muhammad with the Truth and revealed the Holy Book to him, and among what Allah revealed, was the Verse of the Rajam (the stoning of married person (male & female) who commits illegal sexual intercourse, and we did recite this Verse and understood and memorized it. Allah's Apostle did carry out the punishment of stoning and so did we after him. I am afraid that after a long time has passed, somebody will say, 'By Allah, we do not find the Verse of the Rajam in Allah's Book,' and thus they will go astray by leaving an obligation which Allah has revealed. And the punishment of the Rajam is to be inflicted to any married person (male & female), who commits illegal sexual intercourse, if the required evidence is available or there is conception or confession. And then we used to recite among the Verses in Allah's Book: 'O people! Do not claim to be the offspring of other than your fathers, as it is disbelief (unthankfulness) on your part that you claim to be the offspring of other than your real father.' Then Allah's Apostle said, 'Do not praise me excessively as Jesus, son of Marry was praised, but call me Allah's Slave and His Apostles.' (O people!) I have been informed that a speaker amongst you says, 'By Allah, if 'Umar should die, I will give the pledge of allegiance to such-and-such person.' One should not deceive oneself by saying that the pledge of allegiance given to Abu Bakr was given suddenly and it was successful. No doubt, it was like that, but Allah saved (the people) from its evil, and there is none among you who has the qualities of Abu Bakr. Remember that whoever gives the pledge of allegiance to anybody among you without consulting the other Muslims, neither that person, nor the person to whom the pledge of allegiance was given, are to be supported, lest they both should be killed. And no doubt after the death of the Prophet we were informed that the Ansar disagreed with us and gathered in the shed of Bani Sa'da. 'Ali and Zubair and whoever was with them, opposed us, while the emigrants gathered with Abu Bakr. I said to Abu Bakr, 'Let's go to these Ansari brothers of ours.' So we set out seeking them, and when we approached them, two pious men of theirs met us and informed us of the final decision of the Ansar, and said, 'O group of Muhajirin (emigrants) ! Where are you going?' We replied, 'We are going to these Ansari brothers of ours.' They said to us, 'You shouldn't go near them. Carry out whatever we have already decided.' I said, 'By Allah, we will go to them.' And so we proceeded until we reached them at the shed of Bani Sa'da. Behold! There was a man sitting amongst them and wrapped in something. I asked, 'Who is that man?' They said, 'He is Sa'd bin 'Ubada.' I asked, 'What is wrong with him?' They said, 'He is sick.' After we sat for a while, the Ansar's speaker said, 'None has the right to be worshipped but Allah,' and praising Allah as He deserved, he added, 'To proceed, we are Allah's Ansar (helpers) and the majority of the Muslim army, while you, the emigrants, are a small group and some people among you came with the intention of preventing us from practicing this matter (of caliphate) and depriving us of it.' When the speaker had finished, I intended to speak as I had prepared a speech which I liked and which I wanted to deliver in the presence of Abu Bakr, and I used to avoid provoking him. So, when I wanted to speak, Abu Bakr said, 'Wait a while.' I disliked to make him angry. So Abu Bakr himself gave a speech, and he was wiser and more patient than I. By Allah, he never missed a sentence that I liked in my own prepared speech, but he said the like of it or better than it spontaneously. After a pause he said, 'O Ansar! You deserve all (the qualities that you have attributed to yourselves, but this question (of Caliphate) is only for the Quraish as they are the best of the Arabs as regards descent and home, and I am pleased to suggest that you choose either of these two men, so take the oath of allegiance to either of them as you wish. And then Abu Bakr held my hand and Abu Ubada bin Abdullah's hand who was sitting amongst us. I hated nothing of what he had said except that proposal, for by Allah, I would rather have my neck chopped off as expiator for a sin than become the ruler of a nation, one of whose members is Abu Bakr, unless at the time of my death my own-self suggests something I don't feel at present.' And then one of the Ansar said, 'I am the pillar on which the camel with a skin disease (eczema) rubs itself to satisfy the itching (i.e., I am a noble), and I am as a high class palm tree! O Quraish. There should be one ruler from us and one from you.' Then there was a hue and cry among the gathering and their voices rose so that I was afraid there might be great disagreement, so I said, 'O Abu Bakr! Hold your hand out.' He held his hand out and I pledged allegiance to him, and then all the emigrants gave the Pledge of allegiance and so did the Ansar afterwards. And so we became victorious over Sa'd bin Ubada (whom Al-Ansar wanted to make a ruler). One of the Ansar said, 'You have killed Sa'd bin Ubada.' I replied, 'Allah has killed Sa'd bin Ubada.' Umar added, "By Allah, apart from the great tragedy that had happened to us (i.e. the death of the Prophet), there was no greater problem than the allegiance pledged to Abu Bakr because we were afraid that if we left the people, they might give the Pledge of allegiance after us to one of their men, in which case we would have given them our consent for something against our real wish, or would have opposed them and caused great trouble. So if any person gives the Pledge of allegiance to somebody (to become a Caliph) without consulting the other Muslims, then the one he has selected should not be granted allegiance, lest both of them should be killed."

ہم سے عبدالعزیز بن عبداللہ اویسی نے بیان کیا، کہا مجھ سے ابراہیم بن سعد نے، انہوں نے صالح بن کیسان سے، انہوں نے ابن شہاب سے، انہوں نے عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ بن مسعود سے، انہوں نے ابن عباسؓ سے، انہوں نے کہا میں مہاجرین میں سے کئی شخصوں کو تعلیم دیا کرتا ان میں عبدالرحمٰن بن عوف بھی تھے۔ ایک روز ایسا ہوا اخیر حج جو عمرؓ نے کیا (۲۳ ہجری میں) اس میں میں منیٰ میں عبدالرحمٰن کے مکان میں تھا۔ وہ عمرؓ کے پاس گئے ہوئے تھے اتنے میں عبدالرحمٰن لوٹ کر آئے کہنے لگے کاش تم بھی یہ واقعہ دیکھتے (ایسا ہوا) ایک شخص (نام نامعلوم) آج عمرؓ کے پاس آیا کہنے لگا امیرالمؤمنین تم فلاں شخص کے باب میں کیا کہتے ہو (اس کا نام معلوم نہیں ہوا) وہ کہتا ہے اگر عمرؓ مر گئے تو فلاں شخص (طلحہ بن عبیداللہ) سے بیعت کروں گا کیونکہ خدا کی قسم ابو بکرؓ سے تو ناگہانی (بغیر سوچے سمجھے) بیعت ہو گئی تھی۔ یہ سن کر عمرؓ (بہت) غصّے ہوئے۔ اس کے بعد کہنے لگے انشاءاللہ میں شام کو لوگوں میں کھڑا ہو کر خطبہ سناؤں گا اور ان لوگوں سے ڈراؤں گا جو زبردستی (دخل در معقولات) کرنا چاہتے ہیں۔ عبدالرحمٰن بن عوف نے کہا امیر المؤمنین (برائے خدا ایسا نہ کیجئے) اس موقع پر یہ بیان نہ کیجئے۔ یہ تو حج کا موسم ہے۔ یہاں ہر قسم کے کم ظرف پنچمیل لوگ جمع ہیں۔ آپ جب خطبہ سنانے کھڑے ہوں گے تو آپ کے آس پاس (قریب قریب) اسی قسم کے لوگ اکٹھے ہو جائیں گے۔ میں ڈرتا ہوں جو بات آپ فرمائیں اس کا مطلب معلوم نہیں یہ لوگ کیا کریں یا مطلب نہ سمجھ کو اس پر کیا کیا حاشیے چڑھائیں۔ اس لئے مناسب یہی ہے کہ آپ ٹھہر جائیں جب مدینہ پہنچ جائیں جو ہجرت اور سنت کا مقام ہے وہاں آپ کو شریف اور سمجھدار لوگوں سے سابقہ پڑے گا اطمینان سے آپ جو چاہیں سو فرما سکتے ہیں۔ وہ لوگ علم والے ہیں آپ کی گفتگو یاد بھی رکھیں گے اور جو صحیح مطلب ہے وہی بیان کریں گے۔ عمرؓ نے کہا اچھا خدا کی قسم! میں مدینہ پہنچ کر پہلے پہل جو خطبہ سناؤں گا اس میں یہی بیان کروں گا۔ ابن عباسؓ کہتے ہیں پھر ہم مدینہ اس وقت آئے جب ذی الحجہ کا مہینہ اخیر ہو گیا تھا (صرف چند روز باقی تھے) جمعہ کے دن ہم صبح سویرے سورج ڈھلتے ہی نماز کے لئےچلے مسجد میں پہنچ کر دیکھا تو سعید بن زید بن عمرو بن نفیل (جو عشرہ مبشرہ میں اور عمرؓ کے رشتہ دار تھے) منبر کی جڑ کے پاس بیٹھے ہیں۔ میں بھی ان کے آس پاس بیٹھ گیا۔میرے گھٹنے ان کے گھٹنوں سے لگ رہے تھے۔ تھوڑی دیر نہیں گزری تھی کہ عمرؓ برآمد ہوئے۔ جب میں نے ان کو آتے دیکھا تو سعید بن زید سے کہا آج عمرؓ وہ باتیں کہیں گےجو انہوں نے خلافت کے وقت سے اب تک نہیں کہیں۔ انہوں نے اس کو نہ مانا اور کہنے لگے مجھ کو تو یہ امید نہیں ہے کہ وہ ایسی باتیں کہیں گے جو اس سے پہلے نہیں کہی تھیں۔ خیر عمرؓ منبر پر بیٹھے۔ اذان دینے والے جب (اذان دے چکے) خاموش ہوئے تو وہ کھڑے ہوئے۔ پہلے اللہ کی تعریف جیسی چاہئیے ویسی کی۔ پھر کہنے لگے امّا بعد میں تم سے ایک بات کہتا ہوں جس کا میری تقدیر میں لکھا ہو ا تھا مجھ کو معلوم نہیں شاید یہ گفتگو میری آخری گفتگو موت کے قریب کی ہو۔ پھر جو کوئی اس بات کو سمجھے اور یاد رکھے اس کو لازم ہے کہ جہاں تک اس کی اونٹنی پہنچے اس بات کو مشہور کرے اور جو کوئی نہ سمجھےتو میں اس کیلئے یہ درست نہیں جانتا کہ وہ مجھ پر جھوٹ باندھے۔ دیکھو اللہ تعالٰی نے محمدﷺ کو سچا پیغمبر بنا کربھیجا۔ ان پر قرآن اتارا۔ اسی قرآن میں رجم کی آیت بھی اللہ تعالٰی نے اتاری۔ ہم اس نےکو پڑھا اس کا مطلب سمجھا اس کو یاد رکھا۔ رسول اللہﷺ نے اس پر عمل کیا۔ زنا کرنے والے کو رجم کیا۔ اور ہم لوگ بھی آپؐ کی وفات کے بعد زانی کو رجم کرتے رہے۔اب میں ڈرتا ہوں کہ کہیں ایک مدت گزر جائے اور کوئی کہنے والا یوں کہے خدا کی قسم رجم کی آیت تو ہم کتاب اللہ میں نہیں پاتےاور اللہ کا ایک فرض جس کو اس نے اتارا ترک کر کے گمراہ ہو جائیں۔ دیکھو (ہوشیار رہو) جو شخص مرد ہو یا عورت محصن ہو کر زنا کرے اس پر اللہ کی کتاب میں رجم برحق ہے۔ یہ زنا گواہوں سے ثابت ہو یا حمل نمودار ہونے سے یا اقرار سے۔ اللہ کی کتاب میں ہم دوسری آیتوں کے ساتھ یہ آیت بھی پڑھتے تھےاپنے باپ داداؤں کو چھوڑ کر دوسروں کو باپ دادا بناؤ یہ کفر ہے (یعنی اپنے باپ دادا کو چھوڑ کر دوسروں کا باپ دادا بنانا صریح ناشکری ہے) سن لو رسول اللہﷺ نے یہ بھی فرمایا میری تعریف میں مبالغہ نہ کرو جیسے نصارٰی نے عیسٰیؑ کی تعریف میں مبالغہ کیا (بندے سے خدا بنا دیا) یوں کہو میں اللہ کا بندہ اوراس کا رسول ہوں۔مجھ کو یہ خبر پہنچی ہے تم میں سے کسی نے یوں کہا ہے اگر عمرؓ مر گئے تو میں فلاں شخص سے بیعت کر لوں گا۔ دیکھو تم میں سےکسی کو یہ دھوکہ نہ ہو باوجود یہ کہ ابو بکرؓ سے ناگہانی (بن سوچے سمجھے) بیعت ہوئی تھی لیکن وہ چل گئی۔ بات یہ ہے بیشک ابوبکرؓ کی بیعت ناگہانی ہوئی تھی اور اللہ نے ناگہانی بیعت میں جو برائی ہوتی ہے اس سے تم کو بچا رکھا اس کی وجہ یہ ہوئی کہ ابوبکرؓ کا سا (متقی اور پرہیز گار اور خدا ترس) تم میں کون ہے جس سے ملنے کے لئے اونٹ چلائے جاتے ہوں(لوگ سفر کرتے ہوں) دیکھو خیال رکھو کوئی شخص کسی سے بغیر مسلمانوں کے صلاح اور مشورہ (اتفاق یا غلبہ آرا )کے بیعت نہ کرے۔ جو کوئی ایسا کرے گا اس کا نتیجہ یہی ہو گا کہ بیعت کرنے والا اور جس سے بیعت کی دونوں اپنی جان گنوائیں گے۔ اور سنو ابو بکرؓ کا حال سنو۔ جب رسول اللہﷺ کی وفات ہو گئی تو انصاری ہمارے خلاف ہو گئے(انہوں نے کسی انصاری کو خلیفہ کرنا چاہا) اور سب کے سب جا کر بنی ساعدہ کے منڈوے میں اکٹھا ہوئے (اور وہاں خلافت کا مشورہ کرنے لگے) ۔ ادھر علیؓ اور زبیرؓ اور ان کے ساتھ والے (بنی ہاشم) بھی مخالف تھے۔ لیکن باقی سب مہاجرین ابوبکرؓ کی طرف رجوع ہوئے ان کے پاس جمع ہو گئے۔ ابو بکرؓ نے کہا چلو اپنے انصاری بھائیوں کے پاس چلو۔ ہم اس ارادے سے نکلے جب ان کے قریب پہنچے تو رستے میں دو نیک بخت (انصاری) آدمی ملے۔انہوں نے بیان کیا کہ انصاری آدمیوں نے یہ بات ٹھہرائی ہے (سعد بن عبادہ کو خلیفہ ٹھہرائیں) اور ہم سے پوچھا مہاجرین بھائیوں تم کہاں جا رہے ہو؟ ہم نے کہا اپنے انصاری بھائیوں کے پاس جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا دیکھو وہاں مت جاؤ (وہ دوسری فکر میں ہیں تم کو جو کرنا ہے کر ڈالو۔ لیکن میں نے کہا خدا کی قسم ہم تو ضرور ان کے پاس جائیں گے۔آخر ہم گئے۔ دیکھا تو ان انصاریوں میں ایک شخص کپڑے لپیٹا بیٹھا ہے۔ میں نے پوچھا یہ کون شخص ہے؟ لوگوں نے کہا سعد بن عبادہ ہیں (خزرج کے سردار)۔ میں نے پوچھا کیوں کیا حال ہے؟ انہوں نے کہا ان کو بخار آ رہا ہے۔ خیر تھوڑی دیر ہم وہاں بیٹھے اتنے میں خطیب (ثابت بن قیسؓ بن شماس یا اور کسی) نے تشھد پڑھا اور جیسی چاہئیے ویسی اللہ کی تعریف کی پھر کہنے لگے ہم لوگ انصار اللہ (یعنی اللہ کی مدد کرنے والے) ہیں اور اسلام کی فوج ہیں۔ اور مہاجرین بھائیو تم لوگ تھوڑے سے لوگ ہو (ایک قلیل جماعت) تمھاری یہ ذری سی ٹکڑی اپنی قوم (یعنی قریش) سے نکل کر ہم لوگوں میں آرہے۔ اب تم لوگ یہ چاہتے ہو کہ ہماری بیخ کنی کرو اور ہم کو خلافت سے محروم کر کے آپ خلیفہ بن بیٹھو (یہ کبھی نہیں ہو سکتا)۔ جب خطیب یہ خطبہ سنا چکا تو میں نے گفتگو کرنی چاہی۔ میں نے ایک عمدہ تقریر اپنے ذہن میں تیار کر رکھی تھی۔ میں چاہا کہ ابو بکرؓ کے بات کرنے سے پہلے ہی میں اس کو شروع کر دوں۔ اور انصاری کی تقریر سے جو ابوبکرؓ کو غصّہ پیدا ہوا ہے اس کو دور کر دوں۔ جب میں نے بات کرنا چاہا تو ابوبکرؓ نے کہا ذرا ٹھہرو۔ میں نے ان کو ناراض کرنا برا جانا آخر انہوں ہی نے تقریر شروع کی۔ اور خدا کی قسم وہ مجھ سے زیادہ عقلمند اور مجھ سے زیادہ سنجیدہ (اور متین) تھے۔ میں نے جو تقریر اپنے ذہن میں سوچ لی تھی اس میں سے کوئی بات انہوں نے نہیں چھوڑی۔ فی البدہیہ وہی کہی بلکہ اس سے بھی بہتر پھور خاموش ہو گئے۔ ابو بکرؓ کی تقریر کا خالصہ یہ تھا کہ انصاری بھائیو تم نے جو اپنی فضیلت اور بزرگی بیان کی وہ سب درست ہے اور تم بیشک اس کے سزاوار ہو۔ مگر خلافت قریش کے سوا اور کسی خاندان والوں کے لئے نہیں ہو سکتی کیونکہ قریش ازروئے نسب اور ازروئے خاندان کے تمام عرب کی قوموں میں بڑھ چڑھ کر ہیں۔ اب تم لوگ ایسا کرو ان دو آدمیوں میں سے کسی سے بیعت کر لو۔ ابوبکرؓ نے میرا اور ابوعبیدہ بن جراحؓ کا ہاتھ تھاما وہ ہم لوگوں میں بیٹھے ہوئے تھے۔ مجھ کو ابوبکرؓ کی کوئی بات بری معلوم نہیں ہوئی مگر یہی بات خدا کی قسم اگر بڑھا کر میری گردن ماریں اور میں کسی گناہ میں مبتلا نہ ہوں تو یہ مجھ کو زیادہ پسند تھا کہ میں ان لوگوں کی سرداری کروں جن میں ابوبکرؓ موجود ہوں۔ میرا اب تک یہی خیال ہے۔ یہ اور بات ہے کہ مرتے وقت میرا نفس مجھ کو بہکا دےاور میں کوئی دوسرا خیال کروں جو ان تک نہیں کرتا۔ خیر پھر انصار میں ایک کہنے والا (حباب بن منذرؓ) یوں کہنے لگا سنو سنو! میں وہ لکڑی ہوں جس سے اونٹ اپنا بدن رگڑ کر کھجلی کی تکلیف رفع کرتا ہے اور میں وہ باڑ ہوں جو درخت کے گرد لگائی جاتی ہے۔ میں ایک عمدہ تدبیر بتاتا ہوں ایسا کرو دو خلیفہ رہیں (دونوں مل کر کام کریں) ایک ہماری قوم کا اور ایک قریش والو تمھاری قوم کا۔ اب خوب گلخب ہونے لگی (کوئی کچھ کہتا کوئی کچھ کہتا) غل مچ گیا میں ڈر گیا کہیں مسلمانوں میں پھوٹ پڑ جاتی۔ آخر میں کہہ اٹھا ابوبکرؓ اپنا ہاتھ بڑھاؤ۔ انہوں نے اپنا ہاتھ بڑھایا میں نے ان سے بیعت کی اور مہاجرین نے بھی (جتنے وہاں موجود تھے) بیعت کر لی۔ پھر انصاریوں نے بھی بیعت کر لی(چلو جھگڑا تمام ہوا جو منظور الہی تھا وہی ظاہر ہوا) اس کے بعد ہم سعد بن عبادہؓ کی طرف بڑھے (انہوں نے بیعت نہیں کی) ایک شخص (نام نامعلوم) انصاریوں میں سے کہنے لگا بھائیو! سعد بن عبادہ (بیچارے) کا تم نے خون کر ڈالا۔ میں نے کہا اللہ تعالٰی اس کا خون کرے گا۔ عمرؓ نے (اس خطبے میں) یہ بھی فرمایا اس وقت ہم کو ابوبکرؓ کی خلافت سے زیادہ ضروری کوئی چیز معلوم نہیں ہوئی۔ کیونکہ ہم کو یہ ڈر پیدا ہوا ایسا نہ ہو ہم لوگوں سے جدا رہیں اور ابھی انہوں نے کسی سے بیعت نہ کی ہو۔ وہ کسی اور شخص سے بیعت کر بیٹھیں۔ تب دو صورتوں سے خالی نہ ہوتا۔ یا تو ہم جبرا قہراً (دل نہ چاہتا) اسی سے بیعت کر لیتے۔ یا لوگوں کی مخالفت کرتے تو فساد پیدا ہوتا (پھوٹ پڑ جاتی) ۔ دیکھو پھر یہی کہتا ہوں جو شخص کسی شخص سے بن سوچے سمجھے بن صلاح اور مشورے بیعت کر لےتو دوسرے لوگ بیعت کرنے والے کی پیروی نہ کریں نہ اس کی جس کی بیعت کی گئی کیونکہ دونوں اپنی جان گنوائیں گے۔

Chapter No: 32

باب الْبِكْرَانِ يُجْلَدَانِ وَيُنْفَيَانِ

Unmarried males and females (committing illegal sexual intercourse) should be flogged and exiled.

باب : کنوارا کنواری سے زنا کرے (یعنی دونوں غیر محصن ہوں) تو دونوں پر کوڑے پڑیں، دونوں کو دیس نکالا کیا جائے۔

‏{‏الزَّانِيَةُ وَالزَّانِي فَاجْلِدُوا كُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا مِائَةَ جَلْدَةٍ وَلاَ تَأْخُذْكُمْ بِهِمَا رَأْفَةٌ فِي دِينِ اللَّهِ }‏ قَالَ ابْنُ عُيَيْنَةَ رَأْفَةٌ فِي إِقَامَةِ الْحَدّ.‏

"The woman and the man guilty of illegal sexual intercourse, flog each of them with a hundred stripes. Let not pity with hold you in their case, in a punishment prescribed by Allah, if you believe in Allah and the Last Day ..." (V.24:2,3). Ibn Uyaina said, "You should not take pity in establishing the legal punishment."

اللہ تعالٰی نے (سورۃ نسآء میں) فرمایا زنا کرنے والا مرد اور زنا کرنے والی عورت دونوں کو سو کوڑے مارو اور اگر تم اللہ اور پچھلے دن (آخرت) پر یقین رکھتے ہو تو اللہ کا حکم چلانے میں تم کو ان پر کچھ شفقت نہ آنا چاہئیے اور جب ان کو سزا دی جائے تو مسلمانوں کی ایک جماعت وہاں حاضر رہے۔ اور دیکھو زنا کرنے والا مرد جب نکاح کرے گا تو (اکثر) بدکار یا مشرک عورت ہی سے نکاح کرے گا۔ اسی طرح زنا کرنے والی عورت بھی جب نکاح کرے گی تو (اکثر) بدکار یا مشرک مرد ہی سے نکاح کرے گی (ہر شخص اپنے ہم جنس کو پسند کرتا ہے) اور مسلمانوں پر تو یہ حرام ہے۔ سفیان بن عیینہ نے (اپنی تفسیر میں) کہا وَ لَا تَاۡ خُذُکم بِھَا رافۃ کا مطلب یہ ہے کہ ان کو حد لگانے میں رحم مت کرو۔

حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ، أَخْبَرَنَا ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيِّ، قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يَأْمُرُ فِيمَنْ زَنَى وَلَمْ يُحْصَنْ جَلْدَ مِائَةٍ وَتَغْرِيبَ عَامٍ‏.‏

Narrated By Zaid bin Khalid Al-Jihani : I heard the Prophet ordering that an unmarried person guilty of illegal sexual intercourse be flogged one-hundred stripes and be exiled for one year.

ہم سے مالک بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالعزیز بن سلمہ نے، کہا ہم کو ابن شہاب نے خبر دی، انہوں نے عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ سے، انہوں نے زید بن خالد جہنی سے، انہوں نے کہا میں نے نبیﷺ سے سنا آپؐٔ اس شخص کے لئے جو کنوارا ہو کر زنا کرے یہ حکم دیتے کہ سو کوڑے اس پر لگائے جائیں اور ایک سال تک جلا وطن کیا جائے۔


قَالَ ابْنُ شِهَابٍ وَأَخْبَرَنِي عُرْوَةَ بْنُ الزُّبَيْرِ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، غَرَّبَ، ثُمَّ لَمْ تَزَلْ تِلْكَ السُّنَّةَ‏.‏

Umar bin Al-Khattab also exiled such a person, and this tradition is still valid.

(اسی سند سے) ابن شہاب نے کہا مجھ کو عروہ بن زبیرؓ نے خبر دی کہ عمرؓ نے (زانی کو) جلا وطن کیا پھر یہی طریقہ قائم ہو گیا۔


حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَضَى فِيمَنْ زَنَى وَلَمْ يُحْصَنْ بِنَفْىِ عَامٍ بِإِقَامَةِ الْحَدِّ عَلَيْهِ‏.‏

Narrated By Abu Huraira : Allah's Apostle judged that the unmarried person who was guilty of illegal sexual intercourse be exiled for one year and receive the legal punishment (i.e., be flogged with one-hundred stripes).

ہم سے یحیٰی بن بکیر نے بیان کیا، کہا ہم سے لیث بن سعد نے، انہوں نے عقیل سے، انہوں نے ابن شہاب سے، انہوں نے سعید بن مسیب سے، انہوں نے ابو ہریرہؓ سے، انہوں نے کہا رسول اللہﷺ نے اس شخص کے بارے میں جو کنوارا ہو کر زنا کرے یہ فیصلہ کیا کہ اس کو حد لگائی جائے اور سال بھر تک شہر بدر رہے۔

Chapter No: 33

باب نَفْىِ أَهْلِ الْمَعَاصِي وَالْمُخَنَّثِينَ

Exiling the sinners and effeminate men (those who assume the manners of women).

باب : بدکاروں اور ہیجڑوں کو شہربدر کرنا

حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ لَعَنَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الْمُخَنَّثِينَ مِنَ الرِّجَالِ، وَالْمُتَرَجِّلاَتِ مِنَ النِّسَاءِ، وَقَالَ ‏"‏ أَخْرِجُوهُمْ مِنْ بُيُوتِكُمْ ‏"‏‏.‏ وَأَخْرَجَ فُلاَنًا، وَأَخْرَجَ عُمَرُ فُلاَنًا‏.‏

Narrated By Ibn 'Abbas : The Prophet cursed the effeminate men and those women who assume the similitude (manners) of men. He also said, "Turn them out of your houses." He turned such-and-such person out, and 'Umar also turned out such-and-such person.

ہم سے مسلم بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا ہم سے ہشام دستوائی نے، کہا ہم سے یحیٰی بن ابی کثیر نے، انہوں نے عکرمہ سے، انہوں نے ابن عباسؓ سے، انہوں نے کہا نبیﷺ نے ہیجڑوں پر اور ان عورتوں پر جو مرد بنیں لعنت کی اور فرمایا ان کو اپنے گھروں سے نکال باہر کرو اور آپؐ نے فلاں ہیجڑے (انجشہ) کو نکال دیا اور عمرؓ نے بھی فلاں ہیجڑے (مائع) کو نکلوا دیا۔

Chapter No: 34

باب مَنْ أَمَرَ غَيْرَ الإِمَامِ بِإِقَامَةِ الْحَدِّ غَائِبًا عَنْهُ

Whoever ordered somebody other than the ruler to carry out the legal punishment in the absence of the ruler.

باب : ایک شخص حاکم اسلام کے پاس نہ ہو (کہیں اور ہو) لیکن اس کو حد لگانے کا حکم دیا جائے

حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ، أَنَّ رَجُلاً، مِنَ الأَعْرَابِ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَهْوَ جَالِسٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ اقْضِ بِكِتَابِ اللَّهِ‏.‏ فَقَامَ خَصْمُهُ فَقَالَ صَدَقَ اقْضِ لَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ بِكِتَابِ اللَّهِ، إِنَّ ابْنِي كَانَ عَسِيفًا عَلَى هَذَا فَزَنَى بِامْرَأَتِهِ فَأَخْبَرُونِي أَنَّ عَلَى ابْنِي الرَّجْمَ، فَافْتَدَيْتُ بِمِائَةٍ مِنَ الْغَنَمِ وَوَلِيدَةٍ، ثُمَّ سَأَلْتُ أَهْلَ الْعِلْمِ، فَزَعَمُوا أَنَّ مَا عَلَى ابْنِي جَلْدُ مِائَةٍ وَتَغْرِيبُ عَامٍ‏.‏ فَقَالَ ‏"‏ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لأَقْضِيَنَّ بَيْنَكُمَا بِكِتَابِ اللَّهِ، أَمَّا الْغَنَمُ وَالْوَلِيدَةُ فَرَدٌّ عَلَيْكَ، وَعَلَى ابْنِكَ جَلْدُ مِائَةٍ وَتَغْرِيبُ عَامٍ، وَأَمَّا أَنْتَ يَا أُنَيْسُ فَاغْدُ عَلَى امْرَأَةِ هَذَا فَارْجُمْهَا ‏"‏‏.‏ فَغَدَا أُنَيْسٌ فَرَجَمَهَا‏

Narrated By Abu Huraira and Zaid bin Khalid : A bedouin came to the Prophet while he (the Prophet) was sitting, and said, "O Allah's Apostle! Give your verdict according to Allah's Laws (in our case)." Then his opponent got up and said, "He has told the truth, O Allah's Apostle! Decide his case according to Allah's Laws. My son was a labourer working for this person, and he committed illegal sexual intercourse with his wife, and the people told me that my son should be stoned to death, but I offered one-hundred sheep and a slave girl as a ransom for him. Then I asked the religious learned people, and they told me that my son should be flogged with one-hundred stripes and be exiled for one year." The Prophet said, "By Him in Whose Hand my soul is, I will judge you according to Allah's Laws. The sheep and the slave girl will be returned to you and your son will be flogged one-hundred stripes and be exiled for one year. And you, O Unais! Go to the wife of this man (and if she confesses), stone her to death." So Unais went in the morning and stoned her to death (after she had confessed).

ہم سے عاصم بن علی نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن ابی ذئب نے، انہوں نے زہری سے، انہوں نے عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ بن مسعود سے، انہوں نے ابو ہریرہؓ اور زید بن خالد جہنیؓ سے، انہوں نے کہا ایک گنوار شخص (نام نامعلوم) نبیﷺ کے پاس آیا۔ آپؐ (مسجد میں) بیٹھے ہوئے تھے اور کہنے لگا یا رسول اللہﷺ! اللہ کی کتاب کے موافق ہمارا فیصلہ کر دیجئے۔ یہ سن کر اس کا دشمن (فریق ثانی) کھڑا ہوا عرض کرنے لگا جی ہاں سچ کہتا ہے یا رسول اللہﷺ ہم دونوں کا اللہ کی کتاب کے موافق فیصلہ کر دیجئے۔ ہوا یہ کہ میرا بیٹا اس کے پاس نوکر تھا۔ اس نے اس کی جورو سے زنا کی۔ لوگوں نے مجھ سے کہا تیرا بیٹا سنگسار ہونا چاہئیے۔ میں نے سو بکریاں اور ایک لونڈی فدیے میں دیکر اس کو چھڑا لیا۔ اس کے بعد جو میں نے (دوسرے) عالموں سے مسئلہ پوچھا تو انہوں نے کہا نہیں تیرے بیٹے پر سو کوڑے پڑیں گے اور ایک سال کے لئے جلا وطن ہو گا نبیﷺ نے یہ سن کر فرمایا اس پروردگار کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے میں اللہ کی کتاب کے موافق تم دونوں کا فیصلہ کروں گا۔ بکریاں اور لونڈی تو اپنی واپس لے لے اور تیرے بیٹے پر سو کوڑے پڑیں گے اور ایک برس کے لئے جلا وطن ہو گا۔ پھر آپؐ نے انیسؓ سے فرمایا تو کل صبح اس دوسرے شخص کی جورو کے پاس جا اس کو (اگر وہ زنا کا اقرار کرے) رجم کر۔ انیسؓ صبح کو اس کے پاس گئے۔ انیسؓ نے اس کو رجم کیا۔


حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ، أَنَّ رَجُلاً، مِنَ الأَعْرَابِ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم وَهْوَ جَالِسٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ اقْضِ بِكِتَابِ اللَّهِ‏.‏ فَقَامَ خَصْمُهُ فَقَالَ صَدَقَ اقْضِ لَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ بِكِتَابِ اللَّهِ، إِنَّ ابْنِي كَانَ عَسِيفًا عَلَى هَذَا فَزَنَى بِامْرَأَتِهِ فَأَخْبَرُونِي أَنَّ عَلَى ابْنِي الرَّجْمَ، فَافْتَدَيْتُ بِمِائَةٍ مِنَ الْغَنَمِ وَوَلِيدَةٍ، ثُمَّ سَأَلْتُ أَهْلَ الْعِلْمِ، فَزَعَمُوا أَنَّ مَا عَلَى ابْنِي جَلْدُ مِائَةٍ وَتَغْرِيبُ عَامٍ‏.‏ فَقَالَ ‏"‏ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لأَقْضِيَنَّ بَيْنَكُمَا بِكِتَابِ اللَّهِ، أَمَّا الْغَنَمُ وَالْوَلِيدَةُ فَرَدٌّ عَلَيْكَ، وَعَلَى ابْنِكَ جَلْدُ مِائَةٍ وَتَغْرِيبُ عَامٍ، وَأَمَّا أَنْتَ يَا أُنَيْسُ فَاغْدُ عَلَى امْرَأَةِ هَذَا فَارْجُمْهَا ‏"‏‏.‏ فَغَدَا أُنَيْسٌ فَرَجَمَهَا‏

Narrated By Abu Huraira and Zaid bin Khalid : A bedouin came to the Prophet while he (the Prophet) was sitting, and said, "O Allah's Apostle! Give your verdict according to Allah's Laws (in our case)." Then his opponent got up and said, "He has told the truth, O Allah's Apostle! Decide his case according to Allah's Laws. My son was a labourer working for this person, and he committed illegal sexual intercourse with his wife, and the people told me that my son should be stoned to death, but I offered one-hundred sheep and a slave girl as a ransom for him. Then I asked the religious learned people, and they told me that my son should be flogged with one-hundred stripes and be exiled for one year." The Prophet said, "By Him in Whose Hand my soul is, I will judge you according to Allah's Laws. The sheep and the slave girl will be returned to you and your son will be flogged one-hundred stripes and be exiled for one year. And you, O Unais! Go to the wife of this man (and if she confesses), stone her to death." So Unais went in the morning and stoned her to death (after she had confessed).

ہم سے عاصم بن علی نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن ابی ذئب نے، انہوں نے زہری سے، انہوں نے عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ بن مسعود سے، انہوں نے ابو ہریرہؓ اور زید بن خالد جہنیؓ سے، انہوں نے کہا ایک گنوار شخص (نام نامعلوم) نبیﷺ کے پاس آیا۔ آپؐ (مسجد میں) بیٹھے ہوئے تھے اور کہنے لگا یا رسول اللہﷺ! اللہ کی کتاب کے موافق ہمارا فیصلہ کر دیجئے۔ یہ سن کر اس کا دشمن (فریق ثانی) کھڑا ہوا عرض کرنے لگا جی ہاں سچ کہتا ہے یا رسول اللہﷺ ہم دونوں کا اللہ کی کتاب کے موافق فیصلہ کر دیجئے۔ ہوا یہ کہ میرا بیٹا اس کے پاس نوکر تھا۔ اس نے اس کی جورو سے زنا کی۔ لوگوں نے مجھ سے کہا تیرا بیٹا سنگسار ہونا چاہئیے۔ میں نے سو بکریاں اور ایک لونڈی فدیے میں دیکر اس کو چھڑا لیا۔ اس کے بعد جو میں نے (دوسرے) عالموں سے مسئلہ پوچھا تو انہوں نے کہا نہیں تیرے بیٹے پر سو کوڑے پڑیں گے اور ایک سال کے لئے جلا وطن ہو گا نبیﷺ نے یہ سن کر فرمایا اس پروردگار کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے میں اللہ کی کتاب کے موافق تم دونوں کا فیصلہ کروں گا۔ بکریاں اور لونڈی تو اپنی واپس لے لے اور تیرے بیٹے پر سو کوڑے پڑیں گے اور ایک برس کے لئے جلا وطن ہو گا۔ پھر آپؐ نے انیسؓ سے فرمایا تو کل صبح اس دوسرے شخص کی جورو کے پاس جا اس کو (اگر وہ زنا کا اقرار کرے) رجم کر۔ انیسؓ صبح کو اس کے پاس گئے۔ انیسؓ نے اس کو رجم کیا۔

Chapter No: 35

باب

Chapter

باب:

قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى ‏{‏وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ مِنْكُمْ طَوْلاً أَنْ يَنْكِحَ الْمُحْصَنَاتِ الْمُؤْمِنَاتِ فَمِمَّا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ مِنْ فَتَيَاتِكُمُ الْمُؤْمِنَاتِ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِإِيمَانِكُمْ بَعْضُكُمْ مِنْ بَعْضٍ فَانْكِحُوهُنَّ بِإِذْنِ أَهْلِهِنَّ وَآتُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ مُحْصَنَاتٍ غَيْرَ مُسَافِحَاتٍ }زَوَانِى {وَلاَ مُتَّخِذَاتِ أَخْدَانٍ } أخِلَّاء { فَإِذَا أُحْصِنَّ فَإِنْ أَتَيْنَ بِفَاحِشَةٍ فَعَلَيْهِنَّ نِصْفُ مَا عَلَى الْمُحْصَنَاتِ مِنَ الْعَذَابِ ذَلِكَ لِمَنْ خَشِيَ الْعَنَتَ مِنْكُمْ وَأَنْ تَصْبِرُوا خَيْرٌ لَكُمْ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ ‏}‏ باب إِذَا زَنَتِ الأَمَةُ

The Statement of Allah, "And whoever of you have not the means wherewith to wed free believing women, they mey wed believing girls from among those (captives and slaves) from their right hands possess, and Allah has full knowledge about your Faith. You are one from another. Wed them with the permission of their folk, (Auliya-guardians or masters) and give them their Mahr according to what is reasonable; they (the above said captive and slave-girls), should be chaste, not adulterous, nor taking boy friends. And they have been taken wedlock, if they commit illegal sexual intercourse, their punishment is half that of free (unmarried) women. This is from him among you who is afraid of being harmed in his religion or in his body but it is better for you that you practice self-restraint, and Allah is Oft-Forgiving, Most Merciful." (V.4:25)

اللہ تعالٰی کا (سورۃ النسآء میں) فرمانا تم میں سے جس کو آزاد بی بیوں سے نکاح کرنے کا مقدور نہ ہو وہ مسلمان لونڈیوں ہی سے نکاح کر لے جو تمھارے مِلک میں ہوں اور اللہ تعالٰی تمھارے ایمان کا حال خوب جانتا ہے۔ تم سب ایک دوسرے کے چٹے بٹے ہو (یعنی اولاد آدم ہو) تو لونڈیوں کے مالکوں سے اجازت لے کر ان سے نکاح کر لو اور ان کو مہر دستور کے موافق ادا کرو۔ یہ لونڈیاں نکاح کر کے اپنے تئیں حرام کاری سے بچانے والی ہوں نہ رنڈیوں کی طرح شہوت بجھانے والی، نہ خانگیوں کی طرح آشنائی کرنے والی۔ پھر جب قید نکاح میں آجائیں اس کے بعد حرام کاری کریں تو ان کو آزاد عورتوں کی آدھی سزا دی جائے گی (سو کوڑوں کے بدل پچاس کوڑے۔ رجم نہ ہو گی) یہ لونڈیوں سے نکاح کرنے کی اجازت اس کے لئے ہے جو زنا میں مبتلا ہو جانے سے ڈرتا ہو۔ اس پر بھی اگر تم صبر کئیے رہو تو یہ تمھارے لئے بہتر ہے اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ، رضى الله عنهما أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم سُئِلَ عَنِ الأَمَةِ إِذَا زَنَتْ وَلَمْ تُحْصَنْ قَالَ ‏"‏ إِذَا زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا، ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا، ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا، ثُمَّ بِيعُوهَا وَلَوْ بِضَفِيرٍ ‏"‏‏.‏ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ لاَ أَدْرِي بَعْدَ الثَّالِثَةِ أَوِ الرَّابِعَةِ‏.‏

Narrated By Abu Huraira and Zaid bin Khalid : The verdict of Allah's Apostle was sought about an unmarried slave girl guilty of illegal intercourse. He replied, "If she commits illegal sexual intercourse, then flog her (fifty stripes), and if she commits illegal sexual intercourse (after that for the second time), then flog her (fifty stripes), and if she commits illegal sexual intercourse (for the third time), then flog her (fifty stripes) and sell her for even a hair rope." Ibn Shihab said, "I am not sure whether the Prophet ordered that she be sold after the third or fourth time of committing illegal intercourse."

ہم سے عبداللہ بن یوسف تنیسی نے بیان کیا، کہا ہم کو امام مالک نے خبر دی، انہوں نے ابن شہاب سے، انہوں نے عبیداللہ بن عبداللہ سے، انہوں نے ابوہریرہؓ اورزید بن خالد جہنیؓ سے کہ رسول اللہﷺ سے پوچھا گیا اگر کوئی لونڈی زنا کرائے اور حرام کاری سے اپنے تئیں نہ بچائے۔ آپؐ نے فرمایا اگر وہ زنا کرے تو اس کو سو کوڑے لگاؤ۔ پھر زنا کرے تو پھر اس کو کوڑے لگاؤ، پھر زنا کرے تو پھر کوڑے لگاؤ پھر (چوتھی بار زنا کرائے تو) اس کو بیچ ڈالو بالوں کی ایک رسی ہی کے بدل سہی۔ ابن شہاب نے (اسی سند سے) کہا مجھ کو یاد نہیں رہا بیچنے کا حکم تیسری بار کے بعد دیا یا چوتھی بار کے بعد۔


حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ، رضى الله عنهما أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم سُئِلَ عَنِ الأَمَةِ إِذَا زَنَتْ وَلَمْ تُحْصَنْ قَالَ ‏"‏ إِذَا زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا، ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا، ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوهَا، ثُمَّ بِيعُوهَا وَلَوْ بِضَفِيرٍ ‏"‏‏.‏ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ لاَ أَدْرِي بَعْدَ الثَّالِثَةِ أَوِ الرَّابِعَةِ‏.‏

Narrated By Abu Huraira and Zaid bin Khalid : The verdict of Allah's Apostle was sought about an unmarried slave girl guilty of illegal intercourse. He replied, "If she commits illegal sexual intercourse, then flog her (fifty stripes), and if she commits illegal sexual intercourse (after that for the second time), then flog her (fifty stripes), and if she commits illegal sexual intercourse (for the third time), then flog her (fifty stripes) and sell her for even a hair rope." Ibn Shihab said, "I am not sure whether the Prophet ordered that she be sold after the third or fourth time of committing illegal intercourse."

ہم سے عبداللہ بن یوسف تنیسی نے بیان کیا، کہا ہم کو امام مالک نے خبر دی، انہوں نے ابن شہاب سے، انہوں نے عبیداللہ بن عبداللہ سے، انہوں نے ابوہریرہؓ اورزید بن خالد جہنیؓ سے کہ رسول اللہﷺ سے پوچھا گیا اگر کوئی لونڈی زنا کرائے اور حرام کاری سے اپنے تئیں نہ بچائے۔ آپؐ نے فرمایا اگر وہ زنا کرے تو اس کو سو کوڑے لگاؤ۔ پھر زنا کرے تو پھر اس کو کوڑے لگاؤ، پھر زنا کرے تو پھر کوڑے لگاؤ پھر (چوتھی بار زنا کرائے تو) اس کو بیچ ڈالو بالوں کی ایک رسی ہی کے بدل سہی۔ ابن شہاب نے (اسی سند سے) کہا مجھ کو یاد نہیں رہا بیچنے کا حکم تیسری بار کے بعد دیا یا چوتھی بار کے بعد۔

Chapter No: 36

باب لاَ يُثَرَّبُ عَلَى الأَمَةِ إِذَا زَنَتْ وَلاَ تُنْفَى

If a lady-slave commits illegal sexual intercourse then she should neither be admonished nor exiled.

باب : لونڈی کو (شرعی سزا دینے کے بعد پھر) ملامت نہ کرے، نہ لونڈی جلا وطن کی جائے

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ إِذَا زَنَتِ الأَمَةُ فَتَبَيَّنَ زِنَاهَا فَلْيَجْلِدْهَا وَلاَ يُثَرِّبْ، ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَلْيَجْلِدْهَا وَلاَ يُثَرِّبْ، ثُمَّ إِنْ زَنَتِ الثَّالِثَةَ فَلْيَبِعْهَا وَلَوْ بِحَبْلٍ مِنْ شَعَرٍ ‏"‏‏.‏ تَابَعَهُ إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم‏.‏

Narrated By Abu Huraira : The Prophet said, "If a lady slave commits illegal sexual intercourse and she is proved guilty of illegal sexual intercourse, then she should be flogged (fifty stripes) but she should not be admonished; and if she commits illegal sexual intercourse again, then she should be flogged again but should not be admonished; and if she commits illegal sexual intercourse for the third time, then she should be sold even for a hair rope."

ہم سے عبداللہ بن یوسف تنیسی نے بیان کیا، کہا ہم سے لیث بن سعد نے، انہوں نے سعید مقبری سے، انہوں نے اپنے والد (کیسان) سے، انہوں نے ابو ہریرہؓ سے، انہوں نے کہا نبیﷺ نے فرمایا لونڈی کی حرام کاری جب کھل جائے تو اس کو کوڑے لگائے۔ زبان سے سخت سست نہ کہے۔ پھر اگر زنا کرائے تو پھر کوڑے لگائے اور زبان سے ملامت نہ کرے پھر اگر تیسری بار زنا کرائے تو پھر اس کو (جو دام ملے) بیچ ڈالے بالوں کی ایک رسی کے بدل ہی سہی۔ لیث کے ساتھ اس حدیث کو اسماعیل بن امیّہ نے بھی سعید مقبری سے، انہوں نے ابو ہریرہؓ سے روایت کیا، انہوں نے نبیﷺ سے۔

Chapter No: 37

باب أَحْكَامِ أَهْلِ الذِّمَّةِ وَإِحْصَانِهِمْ إِذَا زَنَوْا وَرُفِعُوا إِلَى الإِمَامِ

The legal regulation for non-Muslim under the protection of a Muslim state. The fact that a non-Muslim is married, is to be taken into consideration when he commits illegal sexual intercourse and is brought to the Imam (Muslim ruler).

باب :ذمی کافر اگر زنا کریں اور ان کا مقدمہ حاکم اسلام کے سامنے لایا جائے

حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ، حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ، سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَوْفَى عَنِ الرَّجْمِ، فَقَالَ رَجَمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم‏.‏ فَقُلْتُ أَقَبْلَ النُّورِ أَمْ بَعْدَهُ قَالَ لاَ أَدْرِي‏.‏ تَابَعَهُ عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ وَخَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَالْمُحَارِبِيُّ وَعَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ عَنِ الشَّيْبَانِيِّ‏.‏ وَقَالَ بَعْضُهُمُ الْمَائِدَةُ‏.‏ وَالأَوَّلُ أَصَحُّ‏.‏

Narrated By Ash-Shaibani : I asked 'Abdullah bin Abi 'Aufa about the Rajam (stoning somebody to death for committing illegal sexual intercourse). He replied, "The Prophet carried out the penalty of Rajam," I asked, "Was that before or after the revelation of Surat-an-Nur?" He replied, "I do not know."

ہم سے موسٰی بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالواحد بن زیاد نے، کہا ہم سے سلیمان شیبانی نے، کہا میں نے عبداللہ بن ابی اوفٰیؓ (صحابی) سے رجم کا مسئلہ پوچھا۔ انہوں نے کہا نبیﷺ نے زانی کو رجم کیا۔ میں نے کہا سورۃ نور کی آیت اترنے سے پہلے یا اس کے بعد۔ انہوں نے کہا میں نہیں جانتا۔ عبدالواحد کے ساتھ اس حدیث کو علی بن مسہر اور خالد بن عبداللہ اور عبدالرحمٰن محاربی اور عبیدہ بن حمید نے شیبانی سے روایت کیا۔ اور بعضے راویوں نے (سورہ نور کے بدل) سورۃ مائدہ کہا (یعنی عبیدہ بن حمید اور) نے اگلی روایت زیادہ صحیح ہے


حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ أَنَّهُ قَالَ إِنَّ الْيَهُودَ جَاءُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَذَكَرُوا لَهُ أَنَّ رَجُلاً مِنْهُمْ وَامْرَأَةً زَنَيَا فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ مَا تَجِدُونَ فِي التَّوْرَاةِ فِي شَأْنِ الرَّجْمِ ‏"‏‏.‏ فَقَالُوا نَفْضَحُهُمْ وَيُجْلَدُونَ‏.‏ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلاَمٍ كَذَبْتُمْ إِنَّ فِيهَا الرَّجْمَ‏.‏ فَأَتَوْا بِالتَّوْرَاةِ فَنَشَرُوهَا، فَوَضَعَ أَحَدُهُمْ يَدَهُ عَلَى آيَةِ الرَّجْمِ فَقَرَأَ مَا قَبْلَهَا وَمَا بَعْدَهَا‏.‏ فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلاَمٍ ارْفَعْ يَدَكَ‏.‏ فَرَفَعَ يَدَهُ فَإِذَا فِيهَا آيَةُ الرَّجْمِ‏.‏ قَالُوا صَدَقَ يَا مُحَمَّدُ فِيهَا آيَةُ الرَّجْمِ‏.‏ فَأَمَرَ بِهِمَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَرُجِمَا، فَرَأَيْتُ الرَّجُلَ يَحْنِي عَلَى الْمَرْأَةِ يَقِيهَا الْحِجَارَةَ‏.‏

Narrated By Abdullah bin Umar : The jews came to Allah's Apostle and mentioned to him that a man and a lady among them had committed illegal sexual intercourse. Allah's Apostle said to them, "What do you find in the Torah regarding the Rajam?" They replied, "We only disgrace and flog them with stripes." 'Abdullah bin Salam said to them, 'You have told a lie the penalty of Rajam is in the Torah.' They brought the Torah and opened it. One of them put his hand over the verse of the Rajam and read what was before and after it. Abdullah bin Salam said to him, "Lift up your hand." Where he lifted it there appeared the verse of the Rajam. So they said, "O Muhammad! He has said the truth, the verse of the Rajam is in it (Torah)." Then Allah's Apostle ordered that the two persons (guilty of illegal sexual intercourse) be stoned to death, and so they were stoned, and I saw the man bending over the woman so as to protect her from the stones.

ہم سے اسماعیل بن عبداللہ نے بیان کیا، کہا مجھ سے امام مالک نے، انہوں نے نافع سے، انہوں نے عبداللہ بن عمرؓ، انہوں نے کہا یہودی لوگ (۴ ہجری میں) رسول اللہﷺ کے پاس آئےاور آپؐ سے یہ بیان کیا کہ ان میں ایک عورت اور ایک مرد نے زنا کی ہے۔ آپؐ نے فرمایا اچھا تورات شریف میں زنا میں رجم کرنے کی بابت کیا لکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا تورات شریف میں تو یہ حکم ہے کہ ہم زنا کرنے والے کو نصیحت کریں۔ ان پر کوڑے ماریں۔ یہ سن کر عبداللہ بن سلامؓ نے کہا تم جھوٹے ہو تورات شریف میں رجم کا حکم موجود ہے اچھا تورات لیکر آؤ۔ (وہ لیکر آئے) اس کو کھولا۔ ایک یہودی (عبداللہ بن صوریا) نے کیا کیا رجم کی آیت پر اپنا ہاتھ رکھ لیا اور اس سے اگلی اور پچھلی آیتیں پڑھنے لگا۔ عبداللہ بن سلامؓ نے اس سے کہا ذرا اپنا ہاتھ تو سرکا۔ اس نے جو ہاتھ اٹھایا تو اس کے تلے سے رجم کی آیت نکلی۔ کہنے لگے محمدﷺ عبداللہ بن سلامؓ سچ کہتے ہیں بیشک تورات شریف میں رجم کی آیت مذکور ہے۔ آخر آپؐ نے حکم دیا وہ دونوں زنا کرنے والے مرد اور عورت رجم کئیے گئے۔ عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں میں نے (رجم کرتے وقت) مرد کو دیکھا عورت پر جھک جھک پڑتا تھا۔ اس کو پتھروں کی مار سے بچاتا تھا۔

Chapter No: 38

باب إِذَا رَمَى امْرَأَتَهُ أَوِ امْرَأَةَ غَيْرِهِ بِالزِّنَا عِنْدَ الْحَاكِمِ وَالنَّاسِ، هَلْ عَلَى الْحَاكِمِ أَنْ يَبْعَثَ إِلَيْهَا فَيَسْأَلَهَا عَمَّا رُمِيَتْ بِهِ ؟

If someone accuses his wife or another person's wife of committing illegal sexual intercourse in the presence of the ruler and the people, should the ruler send for the lady and ask her about wat she has been accused of?

باب : اگر حاکم اور لوگوں کے سامنے کوئی اپنی عورت یا دوسرے کی عورت کو زنا کی تہمت لگائے تو حاکم کو کیا لازم ہے کہ کسی شخص کو عورت کے پاس بھیج کر اس تہمت کا حال دریافت کرائے۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ، أَنَّهُمَا أَخْبَرَاهُ أَنَّ رَجُلَيْنِ اخْتَصَمَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ أَحَدُهُمَا اقْضِ بَيْنَنَا بِكِتَابِ اللَّهِ‏.‏ وَقَالَ الآخَرُ وَهْوَ أَفْقَهُهُمَا أَجَلْ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَاقْضِ بَيْنَنَا بِكِتَابِ اللَّهِ، وَأْذَنْ لِي أَنْ أَتَكَلَّمَ‏.‏ قَالَ ‏"‏ تَكَلَّمْ ‏"‏‏.‏ قَالَ إِنَّ ابْنِي كَانَ عَسِيفًا عَلَى هَذَا ـ قَالَ مَالِكٌ وَالْعَسِيفُ الأَجِيرُ ـ فَزَنَى بِامْرَأَتِهِ، فَأَخْبَرُونِي أَنَّ عَلَى ابْنِي الرَّجْمَ، فَافْتَدَيْتُ مِنْهُ بِمِائَةِ شَاةٍ وَبِجَارِيَةٍ لِي، ثُمَّ إِنِّي سَأَلْتُ أَهْلَ الْعِلْمِ فَأَخْبَرُونِي أَنَّ مَا عَلَى ابْنِي جَلْدُ مِائَةٍ وَتَغْرِيبُ عَامٍ، وَإِنَّمَا الرَّجْمُ عَلَى امْرَأَتِهِ‏.‏ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ أَمَا وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لأَقْضِيَنَّ بَيْنَكُمَا بِكِتَابِ اللَّهِ، أَمَّا غَنَمُكَ وَجَارِيَتُكَ فَرَدٌّ عَلَيْكَ ‏"‏‏.‏ وَجَلَدَ ابْنَهُ مِائَةً وَغَرَّبَهُ عَامًا، وَأَمَرَ أُنَيْسًا الأَسْلَمِيَّ أَنْ يَأْتِيَ امْرَأَةَ الآخَرِ، فَإِنِ اعْتَرَفَتْ فَارْجُمْهَا، فَاعْتَرَفَتْ فَرَجَمَهَا‏.‏

Narrated By Abu Huraira and Zaid bin Khalid : Two men had a dispute in the presence of Allah's Apostle. One of them said, "Judge us according to Allah's Laws." The other who was more wise said, "Yes, Allah's Apostle, judge us according to Allah's Laws and allow me to speak (first)" The Prophet said to him, 'Speak " He said, "My son was a labourer for this man, and he committed illegal sexual intercourse with his wife, and the people told me that my son should be stoned to death, but I have given one-hundred sheep and a slave girl as a ransom (expiation) for my son's sin. Then I asked the religious learned people (about It), and they told me that my son should he flogged one-hundred stripes and should be exiled for one year, and only the wife of this man should be stoned to death " Allah's Apostle said, "By Him in Whose Hand my soul is, I will judge you according to Allah's Laws: O man, as for your sheep and slave girl, they are to be returned to you." Then the Prophet had the man's son flogged one hundred stripes and exiled for one year, and ordered Unais Al-Aslami to go to the wife of the other man, and if she confessed, stone her to death. She confessed and was stoned to death.

ہم سے عبداللہ بن یوسف تنیسی نے بیان کیا، کہا ہم کو امام مالک نے، انہوں نے ابن شہاب سے، انہوں نے عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ بن مسعود سے، انہوں نے ابو ہریرہؓ اور زید بن خالد جہنیؓ سے، ان دونوں نے بیان کیا دو مرد (نام نامعلوم) رسول اللہﷺ کے پاس جھگڑتے ہوئے آئے۔ ایک کہنے لگا یا رسول اللہﷺ ہمارا فیصلہ اللہ کی کتاب کے موافق کر دیجئے۔ دوسرا جو زیادہ سمجھ دار تھا کہنے لگا جی ہاں یا رسول اللہﷺ ہم دونوں کا اللہ کی کتاب کے موافق فیصلہ کر دیجئے اور اجازت دیجئے تو میں مقدمہ کے واقعات بیان کروں۔ (آپؐ نے فرمایا اچھا بیان کر) کہنے لگا ایسا ہوا میرا بیٹا اس شخص (یعنی فریق ثانی کے) کے پاس عسیف تھا۔ امام مالک نے کہا یعنی نوکر تھا اس نے کیا کیا۔ اس کی جورو سے زنا کی۔ لوگوں نے مجھ سے کہا تیرا بیٹا سنگسار ہونا چاہئیے۔ میں نے سو بکریاں اور ایک لونڈی فدیہ دیکر اپنے بیٹے کو چھڑا لیا (سنگساری سے بچا لیا) اس کے بعد میں نے دوسرے عالموں سے جو مسئلہ پوچھا انہوں نے کہا تیرے بیٹے پر سو کوڑے پڑیں گے اور سال کے لئے ملک بدر ہو گا (کیونکہ وہ غیرمحصن تھا) اور اس کی عورت البتہ سنگسار ہو گی۔ رسول اللہﷺ نے یہ سن کو فرمایا سنو! اس پروردگار کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے میں تمھارا فیصلہ اللہ کی کتاب کے موافق کروں گا۔ تیری بکریاں اور تیری لونڈی تجھ کو واپس۔ آپؐ نے اس کے بیٹے کو سو کوڑھے لگوائے اور ایک سال کے لئے جلا وطن کیا۔ اور انیس اسلمیؓ (صحابی) سے فرمایا تم ایسا کرو اس دوسرے شخص کی جورو کے پاس جاؤ۔ اگر اقرار کرے تو اس کو سنگسار کر۔ اس نے زنا کا اقرار کیا تب انہوں نے اس کو سنگسار کر ڈالا۔


حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ، أَنَّهُمَا أَخْبَرَاهُ أَنَّ رَجُلَيْنِ اخْتَصَمَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ أَحَدُهُمَا اقْضِ بَيْنَنَا بِكِتَابِ اللَّهِ‏.‏ وَقَالَ الآخَرُ وَهْوَ أَفْقَهُهُمَا أَجَلْ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَاقْضِ بَيْنَنَا بِكِتَابِ اللَّهِ، وَأْذَنْ لِي أَنْ أَتَكَلَّمَ‏.‏ قَالَ ‏"‏ تَكَلَّمْ ‏"‏‏.‏ قَالَ إِنَّ ابْنِي كَانَ عَسِيفًا عَلَى هَذَا ـ قَالَ مَالِكٌ وَالْعَسِيفُ الأَجِيرُ ـ فَزَنَى بِامْرَأَتِهِ، فَأَخْبَرُونِي أَنَّ عَلَى ابْنِي الرَّجْمَ، فَافْتَدَيْتُ مِنْهُ بِمِائَةِ شَاةٍ وَبِجَارِيَةٍ لِي، ثُمَّ إِنِّي سَأَلْتُ أَهْلَ الْعِلْمِ فَأَخْبَرُونِي أَنَّ مَا عَلَى ابْنِي جَلْدُ مِائَةٍ وَتَغْرِيبُ عَامٍ، وَإِنَّمَا الرَّجْمُ عَلَى امْرَأَتِهِ‏.‏ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ أَمَا وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لأَقْضِيَنَّ بَيْنَكُمَا بِكِتَابِ اللَّهِ، أَمَّا غَنَمُكَ وَجَارِيَتُكَ فَرَدٌّ عَلَيْكَ ‏"‏‏.‏ وَجَلَدَ ابْنَهُ مِائَةً وَغَرَّبَهُ عَامًا، وَأَمَرَ أُنَيْسًا الأَسْلَمِيَّ أَنْ يَأْتِيَ امْرَأَةَ الآخَرِ، فَإِنِ اعْتَرَفَتْ فَارْجُمْهَا، فَاعْتَرَفَتْ فَرَجَمَهَا‏.‏

Narrated By Abu Huraira and Zaid bin Khalid : Two men had a dispute in the presence of Allah's Apostle. One of them said, "Judge us according to Allah's Laws." The other who was more wise said, "Yes, Allah's Apostle, judge us according to Allah's Laws and allow me to speak (first)" The Prophet said to him, 'Speak " He said, "My son was a labourer for this man, and he committed illegal sexual intercourse with his wife, and the people told me that my son should be stoned to death, but I have given one-hundred sheep and a slave girl as a ransom (expiation) for my son's sin. Then I asked the religious learned people (about It), and they told me that my son should he flogged one-hundred stripes and should be exiled for one year, and only the wife of this man should be stoned to death " Allah's Apostle said, "By Him in Whose Hand my soul is, I will judge you according to Allah's Laws: O man, as for your sheep and slave girl, they are to be returned to you." Then the Prophet had the man's son flogged one hundred stripes and exiled for one year, and ordered Unais Al-Aslami to go to the wife of the other man, and if she confessed, stone her to death. She confessed and was stoned to death.

ہم سے عبداللہ بن یوسف تنیسی نے بیان کیا، کہا ہم کو امام مالک نے، انہوں نے ابن شہاب سے، انہوں نے عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ بن مسعود سے، انہوں نے ابو ہریرہؓ اور زید بن خالد جہنیؓ سے، ان دونوں نے بیان کیا دو مرد (نام نامعلوم) رسول اللہﷺ کے پاس جھگڑتے ہوئے آئے۔ ایک کہنے لگا یا رسول اللہﷺ ہمارا فیصلہ اللہ کی کتاب کے موافق کر دیجئے۔ دوسرا جو زیادہ سمجھ دار تھا کہنے لگا جی ہاں یا رسول اللہﷺ ہم دونوں کا اللہ کی کتاب کے موافق فیصلہ کر دیجئے اور اجازت دیجئے تو میں مقدمہ کے واقعات بیان کروں۔ (آپؐ نے فرمایا اچھا بیان کر) کہنے لگا ایسا ہوا میرا بیٹا اس شخص (یعنی فریق ثانی کے) کے پاس عسیف تھا۔ امام مالک نے کہا یعنی نوکر تھا اس نے کیا کیا۔ اس کی جورو سے زنا کی۔ لوگوں نے مجھ سے کہا تیرا بیٹا سنگسار ہونا چاہئیے۔ میں نے سو بکریاں اور ایک لونڈی فدیہ دیکر اپنے بیٹے کو چھڑا لیا (سنگساری سے بچا لیا) اس کے بعد میں نے دوسرے عالموں سے جو مسئلہ پوچھا انہوں نے کہا تیرے بیٹے پر سو کوڑے پڑیں گے اور سال کے لئے ملک بدر ہو گا (کیونکہ وہ غیرمحصن تھا) اور اس کی عورت البتہ سنگسار ہو گی۔ رسول اللہﷺ نے یہ سن کو فرمایا سنو! اس پروردگار کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے میں تمھارا فیصلہ اللہ کی کتاب کے موافق کروں گا۔ تیری بکریاں اور تیری لونڈی تجھ کو واپس۔ آپؐ نے اس کے بیٹے کو سو کوڑھے لگوائے اور ایک سال کے لئے جلا وطن کیا۔ اور انیس اسلمیؓ (صحابی) سے فرمایا تم ایسا کرو اس دوسرے شخص کی جورو کے پاس جاؤ۔ اگر اقرار کرے تو اس کو سنگسار کر۔ اس نے زنا کا اقرار کیا تب انہوں نے اس کو سنگسار کر ڈالا۔

Chapter No: 39

باب مَنْ أَدَّبَ أَهْلَهُ أَوْ غَيْرَهُ دُونَ السُّلْطَانِ

Whoever teaches manners to his family or others with out taking the ruler's permission.

باب : اگر کوئی شخص بے حاکم کی اجازت کے اپنے گھر والوں کو تنبیہ کرے۔

وَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ إِذَا صَلَّى فَأَرَادَ أَحَدٌ أَنْ يَمُرَّ بَيْنَ يَدَيْهِ فَلْيَدْفَعْهُ فَإِنْ أَبَى فَلْيُقَاتِلْهُ ‏"‏‏.‏ وَفَعَلَهُ أَبُو سَعِيدٍ‏.‏

Narrated by Abu Saeed, the Prophet (s.a.w) said, "If one is offering Salat and someone tries to pass in front of him, one should punish him back, and if he insists on passing, one should fight with him." And Abu Saeed did the same.

اور ابو سعید خدریؓ نے نبیﷺ سے روایت کی ہے آپؐ نے فرمایا اگر کوئی تم میں سے نماز پڑھ رہا ہو اور سامنے سے ایک شخص گزرنا چاہے تو اس کو ہٹائے اگو وہ نہ مانے تو اس سے لڑے (وہ شیطان ہے) اور ابو سعید خدریؓ ایک شخص سے لڑ چکے ہیں

حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ جَاءَ أَبُو بَكْرِ ـ رضى الله عنه ـ وَرَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَاضِعٌ رَأْسَهُ عَلَى فَخِذِي فَقَالَ حَبَسْتِ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَالنَّاسَ، وَلَيْسُوا عَلَى مَاءٍ‏.‏ فَعَاتَبَنِي، وَجَعَلَ يَطْعُنُ بِيَدِهِ فِي خَاصِرَتِي، وَلاَ يَمْنَعُنِي مِنَ التَّحَرُّكِ إِلاَّ مَكَانُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَنْزَلَ اللَّهُ آيَةَ التَّيَمُّمِ‏.‏

Narrated By 'Aisha : Abu Bakr came to me while Allah's Apostle was sleeping with his head on my thigh. Abu Bakr said (to me), "You have detained Allah's Apostle and the people, and there is no water in this place." So he admonished me and struck my flanks with his hand, and nothing could stop me from moving except the reclining of Allah's Apostle (on my thigh), and then Allah revealed the Divine Verse of Tayammum.

ہم سے اسماعیل (بن ابی اویس) نے بیان کیا، کہا مجھ سے امام مالک نے، انہوں نے عبدالرحمٰن بن قاسم سے، انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے عائشہؓ سے، انہوں نے کہا (غزوہ بنی مصطلق میں) ابوبکرؓ میرے پاس آئے اس وقت رسول اللہﷺ اپنا سر میری ران پر رکھے (آرام فرما رہے) تھے۔ ابوبکرؓ کیا کہنے لگے (میرے اوپر خفا ہوئے) تو نے رسول اللہﷺ کو اور تمام لوگوں کو ایسی جگہ اٹکا دیا جہاں نہ پانی ملتا نہ کچھ (یہ کیا آفت ہے)۔ غرض انہوں نے مجھ پر غصہ کیا اور میری کوکھ میں ہاتھ سے کچوکے لگانے لگے۔ میں ضرور تڑپتی مگر رسول اللہﷺ کا سر مبارک میری ران پر تھا اس وجہ سے ہل نہ سکتی تھی (ایسا نہ ہو آپؐ جاگ اٹھیں) اس وقت اللہ تعالٰی نے تیمم کی آیت اتاری۔


حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرٌو، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الْقَاسِمِ، حَدَّثَهُ عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ أَقْبَلَ أَبُو بَكْرٍ فَلَكَزَنِي لَكْزَةً شَدِيدَةً وَقَالَ حَبَسْتِ النَّاسَ فِي قِلاَدَةٍ‏.‏ فَبِي الْمَوْتُ لِمَكَانِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَقَدْ أَوْجَعَنِي‏.‏ نَحْوَهُ‏.‏

Narrated By 'Aisha : Abu Bakr came to towards me and struck me violently with his fist and said, "You have detained the people because of your necklace." But I remained motionless as if I was dead lest I should awake Allah's Apostle although that hit was very painful.

ہم سے یحیٰی بن سلیمان نے بیان کیا، کہا مجھ سے عبداللہ بن وہب نے، کہا مجھ سے عمرو بن حارث نے، ان سے عبدالرحمٰن بن قاسم نے، انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے عائشہؓ سے، انہوں نے کہا ابوبکرؓ میرے پاس آئے۔ انہوں نے ایک سخت گھونسا میرے لگایا اور کہنے لگے تو نے لوگوں کو ایک ہار کے لئے روک دیا۔ میں مرنے کے قریب ہو گئی اس قدر مجھ کو درد ہوا لیکن کیا کر سکتی تھی رسول اللہﷺ کا سر مبارک میری ران پر تھا۔ لکز اور وکز کے ایک معنی ہیں۔

Chapter No: 40

باب مَنْ رَأَى مَعَ امْرَأَتِهِ رَجُلاً فَقَتَلَهُ

Whoever saw his wife (committing illegal sexual intercourse) with another man and killed him.

باب : جو شخص اپنی جورو کو کسی مرد کے ساتھ زنا کرتے دیکھے اور اس کو مار ڈالے

حَدَّثَنَا مُوسَى، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ، عَنْ وَرَّادٍ، كَاتِبِ الْمُغِيرَةِ عَنِ الْمُغِيرَةِ، قَالَ قَالَ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ لَوْ رَأَيْتُ رَجُلاً مَعَ امْرَأَتِي لَضَرَبْتُهُ بِالسَّيْفِ غَيْرَ مُصْفَحٍ‏.‏ فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ ‏"‏ أَتَعْجَبُونَ مِنْ غَيْرَةِ سَعْدٍ، لأَنَا أَغْيَرُ مِنْهُ، وَاللَّهُ أَغْيَرُ مِنِّي ‏"‏‏.‏

Narrated By Al-Mughira : Sa'd bin Ubada said, "If I found a man with my wife, I would kill him with the sharp side of my sword." When the Prophet heard that he said, "Do you wonder at Sa'd's sense of ghira (self-respect)? Verily, I have more sense of ghira than Sa'd, and Allah has more sense of ghira than I."

ہم سے موسٰی بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو عوانہ نے، کہا ہم سے عبدالملک بن عمیر نے، انہوں نے ورّاد سے جو مغیرہ کے منشی تھے، انہوں نے مغیرہ بن شعبہ سے، انہوں نے کہا سعد بن عبادہؓ نے کہا اگر میں اپنی جورو کے پاس کسی غیر مرد کو دیکھوں تو تلوار کی دھار سے اس کا کام کر دوں (یا اس کو زندہ نہ چھوڑوں) یہ خبر نبیﷺ کو پہنچی۔ آپؐ نے فرمایا تم سعدؓ کی غیرت اور حمیت پر تعجب کرتے ہو اور بات یہ ہے کہ میں اس سے زیادہ غیرت دار ہوں اور اللہ تعالٰی مجھ سے بھی بڑھ کر غیرت دار ہے۔

‹ First2345