Sayings of the Messenger احادیثِ رسول اللہ

 
Donation Request

Sahih Al-Bukhari

Book: Funerals (23)    كتاب الجنائز

‹ First1011121314Last ›

Chapter No: 111

باب الْقَلاَئِدِ مِنَ الْعِهْنِ

The garlands made from coloured wool.

باب:اون کے ہار بٹنا ۔

 

Chapter No: 112

باب تَقْلِيدِ النَّعْلِ

Garlanding with a shoe.

باب:جوتی کا ہار بنانا۔

 

Chapter No: 113

باب الْجِلاَلِ لِلْبُدْنِ

The covering (sheet) of the camels for sacrifice.

باب:اونٹوں کی جھولوں کو کیا کرنا چاہیے۔

Ibn Umar used to tear off only the part of the sheet covering the camels hump. At the time of slaughtering the sacrifice he would remove the sheet, lest it should get spoiled with blood, and later on he would give it (the sheet) in charity.

اور عبداللہ بن عمرؓ جھول کو اتنا ہی پھاڑتے کہ کوہان باہر نکل آتا (اشعار کے لئے ) اور جب اونٹ کو نحر کر لیتے تو جھول اتار لیتے کہیں خون لگ کر خراب نہ ہو ۔پھر اس کو خیرات کر دیتے۔

 

Chapter No: 114

باب مَنِ اشْتَرَى هَدْيَهُ مِنَ الطَّرِيقِ وَقَلَّدَهَا

The purchase of the animal on the way and garlanding it.

باب:جس نے راہ میں قربانی کا جانور خریدا اور اس کو ہار پہنایا۔

حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ، حَدَّثَنَا أَبُو ضَمْرَةَ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ أَرَادَ ابْنُ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ الْحَجَّ عَامَ حَجَّةِ الْحَرُورِيَّةِ فِي عَهْدِ ابْنِ الزُّبَيْرِ ـ رضى الله عنهما ـ فَقِيلَ لَهُ إِنَّ النَّاسَ كَائِنٌ بَيْنَهُمْ قِتَالٌ، وَنَخَافُ أَنْ يَصُدُّوكَ‏.‏ فَقَالَ ‏{‏لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ‏}‏ إِذًا أَصْنَعَ كَمَا صَنَعَ، أُشْهِدُكُمْ أَنِّي أَوْجَبْتُ عُمْرَةً‏.‏ حَتَّى كَانَ بِظَاهِرِ الْبَيْدَاءِ قَالَ مَا شَأْنُ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ إِلاَّ وَاحِدٌ، أُشْهِدُكُمْ أَنِّي جَمَعْتُ حَجَّةً مَعَ عُمْرَةٍ‏.‏ وَأَهْدَى هَدْيًا مُقَلَّدًا اشْتَرَاهُ حَتَّى قَدِمَ، فَطَافَ بِالْبَيْتِ وَبِالصَّفَا، وَلَمْ يَزِدْ عَلَى ذَلِكَ، وَلَمْ يَحْلِلْ مِنْ شَىْءٍ حَرُمَ مِنْهُ حَتَّى يَوْمِ النَّحْرِ، فَحَلَقَ وَنَحَرَ وَرَأَى أَنْ قَدْ قَضَى طَوَافَهُ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ بِطَوَافِهِ الأَوَّلِ، ثُمَّ قَالَ كَذَلِكَ صَنَعَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم‏.

Narrated By Nafi' : Ibn 'Umar intended to perform Hajj in the year of the Hajj of Al-Harawriya during the rule of Ibn Az-Zubair. Some people said to him, "It is very likely that there will be a fight among the people, and we are afraid that they might prevent you (from performing Hajj)." He replied, "Verily, in Allah's Apostle there is a good example for you (to follow). In this case I would do the same as he had done. I make you witness that I have intended to perform 'Umra." When he reached Al-Baida', he said, "The conditions for both Hajj and 'Umra are the same. I make you witness that I have intended to perform Hajj along with 'Umra." After that he took a garlanded Hadi (to Mecca) which he bought (on the way). When he reached (Mecca), he performed Tawaf of the Ka'ba and of Safa (and Marwa) and did not do more than that. He did not make legal for himself the things which were illegal for a Muhrim till it was the Day of Nahr (sacrifice), when he had his head shaved and slaughtered (the sacrifice) and considered sufficient his first Tawaf (between Safa and Marwa), as a (Sa'i) for his Hajj and 'Umra both. He then said, "The Prophet used to do like that."

نافع سے روایت ہے انہوں نے کہا: حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت ابن الزبیر رضی اللہ عنہ کی خلافت میں اس سال حج کرنے کا ارادہ کیا جس سال حروریہ کے خارجیوں نے حج کا ارادہ کیا تھا۔ لوگوں نے ان سے کہا: اس سال لڑائی ہوگی اور ہمیں ڈر ہے کہیں تم کو روک نہ دیں انہوں نے (سورۂ ممتحنہ ) کی یہ آیت پڑھی ، تمہارے لیے رسول اللہ کی زندگی بہترین نمونہ ہےاگر ایسا ہوا تو وہی کروں گا جو آپﷺ نے کیا تھا، میں تم کو گواہ بناتا ہوں میں نے حج اور عمرہ اپنے اوپر واجب کرلیا۔ جب بیداء کے کھلے میدان پہنچے تو کہنے لگے حج اور عمرہ دونوں ایک ہی ہیں میں تم کو گواہ بناتا ہوں میں نے حج اور عمرہ دونوں کی نیت کرلی۔ پھر آپ نے ایک ہدی (قربانی کے جانور) بھی ساتھ لے لی جسے ہار پہنایا گیا تھا ۔ آپ نے اسے خرید لیا یہاں تک کہ آپ مکہ آئے تو بیت اللہ کا طواف اور صفا ومروہ کی سعی کی ، اس سے زیادہ اور کچھ نہیں کیا جو چیزیں احرام کی وجہ سے ان پر حرام تھیں ، ان میں سے کسی سے قربانی کے دن تک وہ حلال نہیں ہوئے ، پھر سر منڈوایا اور قربانی کی وجہ سےیہ سمجھے تھے کہ اپنا پہلا طواف کرکے انہوں نے حج اور عمرہ دونوں کا طواف پورا کرلیا ہے پھر آپ نے کہا: کہ نبی ﷺنے بھی اسی طرح کیا تھا۔

Chapter No: 115

باب ذَبْحِ الرَّجُلِ الْبَقَرَ عَنْ نِسَائِهِ، مِنْ غَيْرِ أَمْرِهِنَّ

To slaughter cows on behalf of one's wives without being ordered by them.

باب:اپنی عورتوں کی طرف سے بے ان کی اجازت کے گائے ذبح کرنا

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَتْ سَمِعْتُ عَائِشَةَ ـ رضى الله عنها ـ تَقُولُ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لِخَمْسٍ بَقِينَ مِنْ ذِي الْقَعْدَةِ، لاَ نُرَى إِلاَّ الْحَجَّ، فَلَمَّا دَنَوْنَا مِنْ مَكَّةَ أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم مَنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ هَدْىٌ، إِذَا طَافَ وَسَعَى بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ أَنْ يَحِلَّ، قَالَتْ فَدُخِلَ عَلَيْنَا يَوْمَ النَّحْرِ بِلَحْمِ بَقَرٍ‏.‏ فَقُلْتُ مَا هَذَا قَالَ نَحَرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ أَزْوَاجِهِ‏.‏ قَالَ يَحْيَى فَذَكَرْتُهُ لِلْقَاسِمِ، فَقَالَ أَتَتْكَ بِالْحَدِيثِ عَلَى وَجْهِهِ‏

Narrated By 'Amra bint 'AbdurRahman : I heard 'Aisha saying, "Five days before the end of Dhul-Qa'ada we set out from Medina in the company of Allah's Apostle with the intention of performing Hajj only. When we approached Mecca, Allah's Apostle ordered those who had no Hadi with them to finish their Ihram after performing Tawaf of the Ka'ba and (Sa'i) and between Safa and Marwa." 'Aisha added, "On the day of Nahr (slaughtering of sacrifice) beef was brought to us. I asked, 'What is this?' The reply was, 'Allah's Apostle (p.b.u.h) has slaughtered (sacrifices) on behalf of his wives.'"

عمرہ بنتِ عبد الرحمٰن سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سنا وہ کہتی تھیں ذو القعدہ کے پانچ دن باقی رہے تھے کہ ہم رسول اللہﷺکے ساتھ (مدینہ سے ) نکلے ہمارا ارادہ حج کرنے ہی کو تھا جب مکہّ کے قریب پہنچے تو جن لوگوں کے ساتھ قربانی نہیں تھی ، ان کو رسول اللہﷺ نے حکم دیا کہ طواف کرکے صفا مروہ دوڑ کی سعی کرکے احرام کھو ل ڈالیں۔ پھر عید کے دن لوگ گائے کا گوشت لے کر ہمارے پاس آئے۔ میں نے پو چھا یہ گوشت کیسا؟ انہوں نے کہا: رسول اللہﷺ نے اپنی ازواج کی طرف سے گائے کی قربانی کی۔

Chapter No: 116

باب النَّحْرِ فِي مَنْحَرِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِمِنًى

To slaughter (sacrifices) at the Manhar (slaughtering place) of the Prophet (s.a.w) at Mina.

باب:منا میں نبیﷺ نے جہاں نحر کیا وہاں نحر کرنا۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، سَمِعَ خَالِدَ بْنَ الْحَارِثِ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ ـ رضى الله عنه ـ كَانَ يَنْحَرُ فِي الْمَنْحَرِ‏.‏ قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ مَنْحَرِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم‏

Narrated By Nafi' : 'Abdullah (bin 'Umar), used to slaughter (his sacrifice) at the Manhar. ('Ubaidullah, a sub-narrator said, "The Manhar of Allah's Apostle.")

نافع سے روایت ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ اس مقام میں نحر کیا کرتے تھے، راوی عبید اللہ نے کہا: جہاں رسول اللہﷺ نحر کیا کرتے تھے۔


حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ كَانَ يَبْعَثُ بِهَدْيِهِ مِنْ جَمْعٍ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ، حَتَّى يُدْخَلَ بِهِ مَنْحَرُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مَعَ حُجَّاجٍ فِيهِمُ الْحُرُّ وَالْمَمْلُوكُ‏

Narrated By Nafi' : Ibn 'Umar used to send his Hadi from Jam' (to Mina) in the last third of the night with the pilgrims amongst whom there were free men and slaves, till it was taken into the Manhar (slaughtering place) of the Prophet.

نافع سے روایت ہے کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ اپنی قربانی کے جانوروں کو مزدلفہ سے آخری رات میں منیٰ کو بھجوا دیتے۔ یہ قربانیاں حاجی لوگ جن میں غلام اور آزاد دونوں طرح کے لوگ ہوتے ہیں اس مقام میں لے جاتے ہیں جہاں نبیﷺ نحر کیا کرتے۔

Chapter No: 117

باب مَنْ نَحَرَ بِيَدِهِ

Slaughtering one's animal with one's own hands.

باب:اپنے ہاتھ سے نحر کرنا ۔

حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ بَكَّارٍ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ، عَنْ أَنَسٍ ـ وَذَكَرَ الْحَدِيثَ ـ قَالَ وَنَحَرَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِيَدِهِ سَبْعَ بُدْنٍ قِيَامًا، وَضَحَّى بِالْمَدِينَةِ كَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ أَقْرَنَيْنِ‏.‏ مُخْتَصَرًا‏

Narrated By Sahl bin Bakkar : The narration of Anas abridged, saying, "The Prophet slaughtered seven Budn (camels) while standing, with his own hands. On the day of 'Id-ul-Adha he slaughtered (sacrificed) two horned rams, black and white in colour.

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے مختصر طور سے حدیث بیان کی اور کہا: نبی ﷺ نے سات اونٹوں کو کھڑا کرکے اپنے ہاتھ سے نحر کیا اور مدینے میں دو چتکبر ے سینگ دار مینڈھے قربانی کئے ۔

Chapter No: 118

باب نَحْرِ الإِبِلِ مُقَيَّدَةً

Slaughtering the camels after tying their one leg.

باب:اونٹ کو باندھ کر نحر کرنا ۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ زِيَادِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ رَأَيْتُ ابْنَ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ أَتَى عَلَى رَجُلٍ، قَدْ أَنَاخَ بَدَنَتَهُ يَنْحَرُهَا، قَالَ ابْعَثْهَا قِيَامًا مُقَيَّدَةً، سُنَّةَ مُحَمَّدٍ صلى الله عليه وسلم‏.‏ وَقَالَ شُعْبَةُ عَنْ يُونُسَ أَخْبَرَنِي زِيَادٌ‏

Narrated By Zaid bin Jubair : I saw Ibn 'Umar passing by a man who had made his Badana sit to slaughter it. Ibn 'Umar said, "Slaughter it while it is standing with one leg tied up as is the tradition of Muhammad."

زیاد بن جبیر سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا میں نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھا ، وہ ایک شخص کے پاس آئے جس نے نحر کرنے کےلئے اپنا اونٹ بٹھایا تھا، حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اس کو کھڑا کرو اور پاؤ ں باندھ دو (پھر نحر کرو) یہی محمدﷺکی یہی سنت ہے۔

Chapter No: 119

باب نَحْرِ الْبُدْنِ قَائِمَةً ،

To slaughter the camels for sacrifice while they are standing.

باب:اونٹوں کو کھڑا کر کے نحر کرنا

وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ رضى الله عنهما سُنَّةَ مُحَمَّدٍ صلى الله عليه وسلم‏.‏ وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رضى الله عنهما ‏{‏صَوَافَّ‏}‏ قِيَامًا

Ibn Umar said, "(That was) the Sunna of Muhammad(s.a.w)." Ibn Abbas said, "Sawaf means the camels standing in rows or in lines (for sacrifice)."

اور عبداللہ بن عمرؓ نے کہا محمدﷺ کی سنت یہی ہے اور ابن عباسؓ نے کہا (سورت حج میں ) آیا ہے،اذکرو اسم اللہ علیھا صواف ،کے معنی یہی ہیں ،وہ کھڑے ہوں ۔

حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ بَكَّارٍ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ، عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ صَلَّى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الظُّهْرَ بِالْمَدِينَةِ أَرْبَعًا، وَالْعَصْرَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ رَكْعَتَيْنِ، فَبَاتَ بِهَا، فَلَمَّا أَصْبَحَ رَكِبَ رَاحِلَتَهُ، فَجَعَلَ يُهَلِّلُ وَيُسَبِّحُ، فَلَمَّا عَلاَ عَلَى الْبَيْدَاءِ لَبَّى بِهِمَا جَمِيعًا، فَلَمَّا دَخَلَ مَكَّةَ أَمَرَهُمْ أَنْ يَحِلُّوا‏.‏ وَنَحَرَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِيَدِهِ سَبْعَ بُدْنٍ قِيَامًا، وَضَحَّى بِالْمَدِينَةِ كَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ أَقْرَنَيْنِ‏.‏

Narrated By Anas : The Prophet offered four Rakat of Zuhr prayer at Medina; and two Rakat of 'Asr prayer at Dhul-hulaifa and spent the night there and when (the day) dawned, he mounted his Mount and started saying, "None has the right to be worshipped but Allah, and Glorified be Allah." When he reached Al-Baida' he recited Talbiya for both Hajj and 'Umra. And when he arrived at Mecca, he ordered them (his companions) to finish their Ihram. The Prophet slaughtered seven Budn (camel) with his own hands while the camels were standing He also sacrificed two horned rams (black and white in colour) at Medina.

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا: نبیﷺ نے مدینہ میں ظہر کی چار رکعتیں پڑھیں اور ذوالحلیفہ پہنچ کر عصر کی دو رکعتیں پڑھیں رات کو وہیں رہ گئے جب صبح ہوئی تو اونٹنی پر سوار ہوئے تہلیل اور تسبیح کرنے لگے جب بیداء مقام میں پہنچے تو حج اور عمرہ دونوں کے لئے لبیک پکاری جب مکہّ میں پہنچے تو لوگوں کو حکم دیا کہ ( عمرہ کرکے ) احرام کھول ڈالیں اور نبی ﷺ نے سات اونٹ کھڑے کرکے اپنے ہاتھ سے نحر کئےاور مدینہ میں دو چتکبرے سینگ دار مینڈھے قربانی کئے۔


حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلاَبَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ صَلَّى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الظُّهْرَ بِالْمَدِينَةِ أَرْبَعًا، وَالْعَصْرَ بِذِي الْحُلَيْفَةِ رَكْعَتَيْنِ‏.‏ وَعَنْ أَيُّوبَ عَنْ رَجُلٍ عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ ثُمَّ بَاتَ حَتَّى أَصْبَحَ، فَصَلَّى الصُّبْحَ، ثُمَّ رَكِبَ رَاحِلَتَهُ حَتَّى إِذَا اسْتَوَتْ بِهِ الْبَيْدَاءَ أَهَلَّ بِعُمْرَةٍ وَحَجَّةٍ‏.

Narrated By Anas bin Malik : The Prophet (p.b.u.h) offered four Rakat of Zuhr prayer at Medina and two Rakat of 'Asr prayer at Dhul-Hulaifa. Narrated Aiyub: "A man said: Anas said, "Then he (the Prophet passed the night there till dawn and then he offered the morning (Fajr) prayer, and mounted his Mount and when it arrived at Al-Baida' he assumed Ihram for both 'Umra and Hajj."

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: نبی ﷺ نے مدینہ میں ظہر کی چار رکعتیں پڑھیں اور ذو الحلیفہ (جو مدینہ سے چھ میل پر ہے ) پہنچ کر عصر کی دو رکتعیں پڑھیں۔ دوسری روایت میں یہ اضافہ ہے کہ پھر آپﷺ صبح تک وہیں رہ گئے اس کے بعد صبح کی نماز پڑھی اور اپنی اونٹنی پر سوار ہوئے جب بیداء مقام میں لے کر آپﷺ کو پہنچی تو آپﷺنے عمرہ اور حج دونوں کا نام لےکر لبیک پکارا۔

Chapter No: 120

باب لاَ يُعْطَى الْجَزَّارُ مِنَ الْهَدْىِ شَيْئًا

The butcher should not be given anything of the animal

باب:قصاب کو مزدوری میں قربانی کی کوئی چیز نہ دیں ۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَلِيٍّ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ بَعَثَنِي النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَقُمْتُ عَلَى الْبُدْنِ، فَأَمَرَنِي فَقَسَمْتُ لُحُومَهَا، ثُمَّ أَمَرَنِي فَقَسَمْتُ جِلاَلَهَا وَجُلُودَهَا‏ قَالَ سُفْيَانُ وَحَدَّثَنِي عَبْدُ الْكَرِيمِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَلِيٍّ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ أَمَرَنِي النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم أَنْ أَقُومَ عَلَى الْبُدْنِ، وَلاَ أُعْطِيَ عَلَيْهَا شَيْئًا فِي جِزَارَتِهَا‏

Narrated By 'Ali : The Prophet sent me to supervise the (slaughtering of) Budn (Hadi camels) and ordered me to distribute their meat, and then he ordered me to distribute their covering sheets and skins. 'All added, "The Prophet ordered me to supervise the slaughtering (of the Budn) and not to give anything (of their bodies) to the butcher as wages for slaughtering."

حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا: نبیﷺ نے مجھے بھیجا میں قربانی کے اونٹوں کے قریب کھڑا ہوا ۔میں نے ان کا گوشت بانٹا پھر آپﷺ نےحکم دیا تو میں نے ان کی جھولیں اور کھا لیں بھی بانٹ دیں۔دوسری روایت میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے یہ مروی ہے کہ سے انہوں نے کہا: نبیﷺ نے مجھےحکم دیا کہ قربانی کے اونٹوں پر کھڑا رہو اور ان میں سے کوئی چیز قصائی کو بطور مزدوری نہ دوں۔

‹ First1011121314Last ›