Sayings of the Messenger احادیثِ رسول اللہ

 
Donation Request

Sahih Al-Bukhari

Book: Book of Nikkah (67)    كتاب النكاح

‹ First7891011Last ›

Chapter No: 81

باب الْوَصَاةِ بِالنِّسَاءِ

The exhortation of taking care of the women.

باب : نبیﷺ نے عورتوں سے اچھا سلوک کرنے کی وصیت کی ہے۔

حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ، حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ الْجُعْفِيُّ، عَنْ زَائِدَةَ، عَنْ مَيْسَرَةَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏"‏ مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الآخِرِ فَلاَ يُؤْذِي جَارَهُ ‏"‏‏

Narrated By Abu Huraira : The Prophet said, "Whoever believes in Allah and the Last Day should not hurt (trouble) his neighbour.

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے بیان کیا نبی ﷺنے فرمایا : جو شخص اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنے پڑوسی کو تکلیف نہ دے۔


"وَاسْتَوْصُوا بالنِّساءِ خَيرًا، فَإِنَّهُنَّ خُلِقْنَ مِنْ ضِلَعٍ، وَإِنَّ أَعْوَجَ شَيْءٍ فِي الضِّلَعِ أَعلاهُ، فَإِن ذَهَبْتَ تُقِيْمُهُ كَسَرْتَهُ،وَإِنْ تَرَكْتَهُ لَمْ يَزَلْ أَعْوَجَ،فَاسْتَوْصُوْا بِالنِّساءِ خَيرًا"

And I advise you to take care of the women, for they are created from a rib and the most crooked portion of the rib is its upper part; if you try to straighten it, it will break, and if you leave it, it will remain crooked, so I urge you to take care of the women."

عورتوں کے بارے میں بھلائی کی وصیت کرتا ہوں کیونکہ وہ پسلی سے پیدا کی گئی ہیں اور پسلی کا سب سے ٹیڑھا حصہ اورپر والا ہوتا ہے ۔ اگر تم اسے سیدھا کروگے تو توڑ دوگے ۔ اور اگر اسے چھوڑ دوگے تو وہ مسلسل ٹیڑھی ہوتی چلی جائے گی۔ اس لیے عورتوں کے متعلق بھلائی کی وصیت قبول کرو۔


حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ كُنَّا نَتَّقِي الْكَلاَمَ وَالاِنْبِسَاطَ إِلَى نِسَائِنَا عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم هَيْبَةَ أَنْ يُنْزَلَ فِينَا شَىْءٌ فَلَمَّا تُوُفِّيَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم تَكَلَّمْنَا وَانْبَسَطْنَا‏

Narrated By Ibn 'Umar : During the lifetime of the Prophet we used to avoid chatting leisurely and freely with our wives lest some Divine inspiration might be revealed concerning us. But when the Prophet had died, we started chatting leisurely and freely (with them).

حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے انہوں نے بیان کیا کہ نبی ﷺکے زمانے میں ہم اپنی بیویوں سے کھل کر باتیں کرنے اور بہت زیادہ بےتکلفی سے اس وجہ سے پرہیز کرتے تھے کہ کہیں ہماے متعلق کوئی حکم نازل نہ ہوجائے ۔ پھر جب نبی ﷺکی وفات ہو گئی تو ہم نے ان سے خوب کھل کرگفتگو کی اور بےتکلفی سے خوش طبعی کرنے لگے۔

Chapter No: 82

باب ‏{‏قُوا أَنْفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا‏}‏

"(O you who believe)! Ward off from yourself and your families a Fire whose fuel is men and stones ..." (V.66:6)

باب : اللہ تعالٰی کا ( سورہ تحریم میں یہ) فرما نااپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کو دوزخ کی آگ سے بچاؤ۔

حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ كُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ، فَالإِمَامُ رَاعٍ وَهْوَ مَسْئُولٌ وَالرَّجُلُ رَاعٍ عَلَى أَهْلِهِ وَهْوَ مَسْئُولٌ وَالْمَرْأَةُ رَاعِيَةٌ عَلَى بَيْتِ زَوْجِهَا وَهْىَ مَسْئُولَةٌ، وَالْعَبْدُ رَاعٍ عَلَى مَالِ سَيِّدِهِ وَهُوَ مَسْئُولٌ، أَلاَ فَكُلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ ‏"‏‏

Narrated By 'Abdullah bin 'Umar : The Prophet said, "Everyone of you is a guardian and everyone of you is responsible (for his wards). A ruler is a guardian and is responsible(for his subjects); a man is a guardian of his family and responsible (for them); a wife is a guardian of her husband's house and she is responsible (for it), a slave is a guardian of his master's property and is responsible (for that). Beware! All of you are guardians and are responsible (for your wards)."

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے نبی ﷺنے فرمایا : تم میں سے ہر ایک نگران ہے اور ہر ایک سے (اس کی رعیت کے بارے میں) پوچھا جائے گا۔ پس امام (حاکم وقت) نگران ہے اس سے پوچھا جائے گا۔ مرد اپنی بیوی بچوں کا نگران ہے اس سے پوچھا جائے گا۔ عورت اپنے شوہر کے گھر کی نگران ہے اس سے بھی پوچھا جائے گا۔ اور غلام اپنے آقا کے مال کا نگران ہے اس سے پوچھا جائے گا ۔ الغرض تم میں سے ہر ایک نگران ہے اور تم میں سے ہر ایک سے پوچھا جائے گا۔

Chapter No: 83

باب حُسْنِ الْمُعَاشَرَةِ مَعَ الأَهْلِ

To treat one's family in a polite and kind manner.

باب : اپنے گھر والوں سےاچھا سلوک کرنا

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، قَالاَ أَخْبَرَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ جَلَسَ إِحْدَى عَشْرَةَ امْرَأَةً، فَتَعَاهَدْنَ وَتَعَاقَدْنَ أَنْ لاَ يَكْتُمْنَ مِنْ أَخْبَارِ أَزْوَاجِهِنَّ شَيْئًا‏.‏ قَالَتِ الأُولَى زَوْجِي لَحْمُ جَمَلٍ، غَثٌّ عَلَى رَأْسِ جَبَلٍ، لاَ سَهْلٍ فَيُرْتَقَى، وَلاَ سَمِينٍ فَيُنْتَقَلُ‏.‏ قَالَتِ الثَّانِيَةُ زَوْجِي لاَ أَبُثُّ خَبَرَهُ، إِنِّي أَخَافُ أَنْ لاَ أَذَرَهُ، إِنْ أَذْكُرْهُ أَذْكُرْ عُجَرَهُ وَبُجَرَهُ‏.‏ قَالَتِ الثَّالِثَةُ زَوْجِي الْعَشَنَّقُ، إِنْ أَنْطِقْ أُطَلَّقْ وَإِنْ أَسْكُتْ أُعَلَّقْ‏.‏ قَالَتِ الرَّابِعَةُ زَوْجِي كَلَيْلِ تِهَامَةَ، لاَ حَرٌّ، وَلاَ قُرٌّ، وَلاَ مَخَافَةَ، وَلاَ سَآمَةَ‏.‏ قَالَتِ الْخَامِسَةُ زَوْجِي إِنْ دَخَلَ فَهِدَ، وَإِنْ خَرَجَ أَسِدَ، وَلاَ يَسْأَلُ عَمَّا عَهِدَ‏.‏ قَالَتِ السَّادِسَةُ زَوْجِي إِنْ أَكَلَ لَفَّ، وَإِنْ شَرِبَ اشْتَفَّ، وَإِنِ اضْطَجَعَ الْتَفَّ، وَلاَ يُولِجُ الْكَفَّ لِيَعْلَمَ الْبَثَّ، قَالَتِ السَّابِعَةُ زَوْجِي غَيَايَاءُ أَوْ عَيَايَاءُ طَبَاقَاءُ، كُلُّ دَاءٍ لَهُ دَاءٌ، شَجَّكِ أَوْ فَلَّكِ أَوْ جَمَعَ كُلاًّ لَكِ‏.‏ قَالَتِ الثَّامِنَةُ زَوْجِي الْمَسُّ مَسُّ أَرْنَبٍ، وَالرِّيحُ رِيحُ زَرْنَبٍ‏.‏ قَالَتِ التَّاسِعَةُ زَوْجِي رَفِيعُ الْعِمَادِ، طَوِيلُ النِّجَادِ، عَظِيمُ الرَّمَادِ، قَرِيبُ الْبَيْتِ مِنَ النَّادِ‏.‏ قَالَتِ الْعَاشِرَةُ زَوْجِي مَالِكٌ وَمَا مَالِكٌ، مَالِكٌ خَيْرٌ مِنْ ذَلِكِ، لَهُ إِبِلٌ كَثِيرَاتُ الْمَبَارِكِ قَلِيلاَتُ الْمَسَارِحِ، وَإِذَا سَمِعْنَ صَوْتَ الْمِزْهَرِ أَيْقَنَّ أَنَّهُنَّ هَوَالِكُ‏.‏ قَالَتِ الْحَادِيَةَ عَشْرَةَ زَوْجِي أَبُو زَرْعٍ فَمَا أَبُو زَرْعٍ أَنَاسَ مِنْ حُلِيٍّ أُذُنَىَّ، وَمَلأَ مِنْ شَحْمٍ عَضُدَىَّ، وَبَجَّحَنِي فَبَجِحَتْ إِلَىَّ نَفْسِي، وَجَدَنِي فِي أَهْلِ غُنَيْمَةٍ بِشِقٍّ، فَجَعَلَنِي فِي أَهْلِ صَهِيلٍ وَأَطِيطٍ وَدَائِسٍ وَمُنَقٍّ، فَعِنْدَهُ أَقُولُ فَلاَ أُقَبَّحُ وَأَرْقُدُ فَأَتَصَبَّحُ، وَأَشْرَبُ فَأَتَقَنَّحُ، أُمُّ أَبِي زَرْعٍ فَمَا أُمُّ أَبِي زَرْعٍ عُكُومُهَا رَدَاحٌ، وَبَيْتُهَا فَسَاحٌ، ابْنُ أَبِي زَرْعٍ، فَمَا ابْنُ أَبِي زَرْعٍ مَضْجِعُهُ كَمَسَلِّ شَطْبَةٍ، وَيُشْبِعُهُ ذِرَاعُ الْجَفْرَةِ، بِنْتُ أَبِي زَرْعٍ فَمَا بِنْتُ أَبِي زَرْعٍ طَوْعُ أَبِيهَا، وَطَوْعُ أُمِّهَا، وَمِلْءُ كِسَائِهَا، وَغَيْظُ جَارَتِهَا، جَارِيَةُ أَبِي زَرْعٍ، فَمَا جَارِيَةُ أَبِي زَرْعٍ لاَ تَبُثُّ حَدِيثَنَا تَبْثِيثًا، وَلاَ تُنَقِّثُ مِيرَتَنَا تَنْقِيثًا، وَلاَ تَمْلأُ بَيْتَنَا تَعْشِيشًا، قَالَتْ خَرَجَ أَبُو زَرْعٍ وَالأَوْطَابُ تُمْخَضُ، فَلَقِيَ امْرَأَةً مَعَهَا وَلَدَانِ لَهَا كَالْفَهْدَيْنِ يَلْعَبَانِ مِنْ تَحْتِ خَصْرِهَا بِرُمَّانَتَيْنِ، فَطَلَّقَنِي وَنَكَحَهَا، فَنَكَحْتُ بَعْدَهُ رَجُلاً سَرِيًّا، رَكِبَ شَرِيًّا وَأَخَذَ خَطِّيًّا وَأَرَاحَ عَلَىَّ نَعَمًا ثَرِيًّا، وَأَعْطَانِي مِنْ كُلِّ رَائِحَةٍ زَوْجًا وَقَالَ كُلِي أُمَّ زَرْعٍ، وَمِيرِي أَهْلَكِ‏.‏ قَالَتْ فَلَوْ جَمَعْتُ كُلَّ شَىْءٍ أَعْطَانِيهِ مَا بَلَغَ أَصْغَرَ آنِيَةِ أَبِي زَرْعٍ‏.‏ قَالَتْ عَائِشَةُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ كُنْتُ لَكِ كَأَبِي زَرْعٍ لأُمِّ زَرْعٍ ‏"‏‏.‏ قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ قَالَ سَعِيدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ هِشَامٍ وَلاَ تُعَشِّشُ بَيْتَنَا تَعْشِيشًا‏.‏ قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ قَالَ بَعْضُهُمْ فَأَتَقَمَّحُ‏.‏ بِالْمِيمِ، وَهَذَا أَصَحُّ

Narrated By 'Aisha : Eleven women sat (at a place) and promised and contracted that they would not conceal anything of the news of their husbands. The first one said, "My husband is like the meat of a lean weak camel which is kept on the top of a mountain which is neither easy to climb, nor is the meat fat, so that one might put up with the trouble of fetching it." The second one said, "I shall not relate my husband's news, for I fear that I may not be able to finish his story, for if I describe him, I will mention all his defects and bad traits." The third one said, "My husband is a tall man; if I describe him (and he hears of that) he will divorce me, and if I keep quiet, he will neither divorce me nor treat me as a wife." The fourth one said, "My husband is a moderate person like the night of Tihama which is neither hot nor cold. I am neither afraid of him, nor am I discontented with him." The fifth one said, "My husband, when entering (the house) is a leopard, and when going out, is a lion. He does not ask about whatever is in the house." The sixth one said, "If my husband eats. he eats too much (leaving the dishes empty), and if he drinks he leaves nothing, and if he sleeps he sleeps alone (away from me) covered in garments and does not stretch his hands here and there so as to know how I fare (get along)." The seventh one said, "My husband is a wrong-doer or weak and foolish. All the defects are present in him. He may injure your head or your body or may do both." The eighth one said, "My husband is soft to touch like a rabbit and smells like a Zarnab (a kind of good smelling grass)." The ninth one said, "My husband is a tall generous man wearing a long strap for carrying his sword. His ashes are abundant and his house is near to the people who would easily consult him." The tenth one said, "My husband is Malik, and what is Malik? Malik is greater than whatever I say about him. (He is beyond and above all praises which can come to my mind). Most of his camels are kept at home (ready to be slaughtered for the guests) and only a few are taken to the pastures. When the camels hear the sound of the lute (or the tambourine) they realize that they are going to be slaughtered for the guests." The eleventh one said, "My husband is Abu Zar and what is Abu Zar (i.e., what should I say about him)? He has given me many ornaments and my ears are heavily loaded with them and my arms have become fat (i.e., I have become fat). And he has pleased me, and I have become so happy that I feel proud of myself. He found me with my family who were mere owners of sheep and living in poverty, and brought me to a respected family having horses and camels and threshing and purifying grain. Whatever I say, he does not rebuke or insult me. When I sleep, I sleep till late in the morning, and when I drink water (or milk), I drink my fill. The mother of Abu Zar and what may one say in praise of the mother of Abu Zar? Her saddle bags were always full of provision and her house was spacious. As for the son of Abu Zar, what may one say of the son of Abu Zar? His bed is as narrow as an unsheathed sword and an arm of a kid (of four months) satisfies his hunger. As for the daughter of Abu Zar, she is obedient to her father and to her mother. She has a fat well-built body and that arouses the jealousy of her husband's other wife. As for the (maid) slave girl of Abu Zar, what may one say of the (maid) slave-girl of Abu Zar? She does not uncover our secrets but keeps them, and does not waste our provisions and does not leave the rubbish scattered everywhere in our house." The eleventh lady added, "One day it so happened that Abu Zar went out at the time when the milk was being milked from the animals, and he saw a woman who had two sons like two leopards playing with her two breasts. (On seeing her) he divorced me and married her. Thereafter I married a noble man who used to ride a fast tireless horse and keep a spear in his hand. He gave me many things, and also a pair of every kind of livestock and said, 'Eat (of this), O Um Zar, and give provision to your relatives." She added, "Yet, all those things which my second husband gave me could not fill the smallest utensil of Abu Zar's." 'Aisha then said: Allah's Apostle said to me, "I am to you as Abu Zar was to his wife Um Zar."

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے انہوں نے فرمایا: گیارہ عورتوں کا ایک اجتماع ہوا جس میں انہوں نے یہ طے کیا کہ وہ اپنے اپنے شوہروں کے بارے میں کوئی بات پوشیدہ نہیں رکھیں گی۔ چنانچہ پہلی عورت نے کہا: میرا شوہر ایک دبلے اونٹ کا گوشت ہے جو پہاڑ کی چوٹی پر رکھا ہوا ہو نہ تو وہاں تک جانے کا صاف راستہ ہے کہ آسانی سے چڑھ کر اس سے لایا جائے اور نہ ہی وہ گوشت ایسا عمدہ ہے کہ اسے ضرور لایا جائے۔ دوسری نے کہا: میں اپنے شوہر کا حال کا کہاں تک بیان کروں ! مجھے خوف ہے کہ میں سب کچھ بیان نہ کرسکوں گی، اس کے باوجود اگر بیان کروں توان کے کھلے اور چھپے عیب سب بیان کرسکتی ہوں۔ تیسری نے کہا: میرا شوہر دراز قد کمزور ہے ، اگر عیب بیان کروں تو طلاق تیار ہے اور اگر خاموش رہوں تو معلق رہوں گی۔ چوتھی نے کہا: میرا شوہر شب تہامہ کی طرح معتدل ہے،نہ گرم ہے اور نہ ٹھنڈا۔ اس سے مجھے کوئی خوف ہے اور نہ اکتاہٹ کا اندیشہ۔ پانچویں نے کہا: میرا شوہر اگر گھر میں آئے تو چیتے کی طرح ہے اور اگر باہر جائے تو مثل شیر ہے ۔ گھر میں جو چیز چھوڑ جاتا ہے اس کے بارے میں باز پرس نہیں کرتا۔ چھٹی نے کہا: میرا شوہر اگر کھانا شروع کرے تو سب کچھ چٹ کر جاتا ہے اور جب پینے لگتا ہے تو ایک بوند بھی نہیں چھوڑتا ۔ اور جب لیٹتا ہے تو تنہا ہی اپنے اوپر کپڑا لپیٹ لیتا ہے میرے کپڑے میں کبھی ہاتھ نہیں ڈالتا کہ میرا دکھ درد معلوم کرے۔ساتویں نے کہا: میرا شوہر جاہل یا سست ہے ، صحبت کے وقت اپنا سینہ میرے سینے سے لگا کر اوندھا پڑجاتا ہے۔ دنیا کی ہر بیماری اس میں موجود ہے ۔ اگر تو بات کرے تو سر پھوڑ دے یا جسم زخمی کردے یا دونوں ہی کر گزرے۔ آٹھویں نے کہا: میرا شوہر چھونے میں خرگوش کی مانند نرم ہے اس کی خوشبو زعفران کی خوشبو ہے۔ نویں نے کہا: میرا شوہر اونچے گھر والا ، اس کا شمشیر بند بڑا دراز ، بہت راکھ والا اور اس کا گھر محفل خانے کے قریب ہے۔ دسویں نے کہا: میرا شوہر مالک ہے اور مالک کے کیا ہی کہنے! اس سے بہتر کوئی نہیں دیکھا گیا ۔ اس کے اونٹ باڑوں میں جانے والے زیادہ ہیں اور چراگاہوں میں جانے والے بہت کم ہیں ۔ جب وہ باجے کی آواز سنتے ہیں تو انہیں اپنے ذبح ہونے کا یقین ہوجاتا ہے۔ گیارھویں نے کہا: میرا شوہر ابو زرع ہے ۔ ابو زرع کے کہا کہنے !اس نے زیورات سے میرے کان بھر دیے۔ مجھے کھلا کھلا کر میرے دونوں بازو چربی سے بھر دیے۔ مجھے اس نے ایسا خوش و خرم رکھا کہ میں خود پسندی اور عجب میں مبتلا ہوں۔ مجھے اس نے ایک ایسے گھرانے میں پایا تھا جو بڑی تنگی کے ساتھ چند بکریوں پر گزارا کرتے تھے ، وہاں سے مجھے ایسے خوشحال خاندان میں لے آیا کہ مجھے گھوڑوں ، اونٹوں اور کھیت کھلیان سب کا مالک بنادیا۔ وہ خوش اخلاق اس قدر ہے کہ میری کسی بات پر مجھے برا بھلا نہیں کہتا۔ اس کے ہاں میں جب سوتی ہوں تو صبح کردیتی ہوں ، جب میں پیتی ہوں تو خوب اطمینان سے سیراب ہوکر پیتی ہوں۔ ابو زرع کی ماں ! تو میں اس کی کیا خوبیاں بیان کروں۔ اس کے بڑے بڑے برتن ہمیشہ بھر پور رہتے ہیں ، اس کا گھر بھی بہت وسیع ہے ۔ ابو زرع کا بیٹا ، وہ کیسی شان والا ہے ! وہ چھریرے بدن والا کہ ننگی تلوار کے برابر اس کے سونے کی جگہ ہے ، چھوٹی بکری کے ایک بچے کی دستی سے اس کا پیٹ بھر جاتا ہے ۔ ابو زرع کی بیٹی ، اس کے کیا کہنا ! وہ اپنے والد کی فرمانبردار ، ماں کی اطاعت گزار ، موٹی تازی ، بھر پور کپڑے زیب تن کرنے والی کہ سوکن کےلیے جلن کا باعث ہے۔ ابو زرع کی لونڈی ! وہ بھی بہت شان و شوکت والی ہے ۔ گھر کی بات باہر جاکر نہیں کرتی۔ کھانے تک کی چیز بلا اجازت نہیں لیتی اور ہمارا گھر خس و خاشاک سے نہیں بھرتی۔ اس نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: ابو زرع باہر گیا جبکہ دودھ سے برتن بھر ے ہوئے تھے ، اور ان سے مکھن نکالا جارہا تھا ، اس دوران میں اس نے ایک عورت دیکھی جس کے دو بچے چیتوں کی طرح تھے او راس کی کمر کے نیچے دو اناروں سے کھیل رہے تھے ۔ میرے شوہر نے مجھے طلاق دے کر اس سے نکاح کرلیا۔ اس کے بعد میں نے ایک اور شریف مالدار سے شادی کرلی جو عربی گھوڑے پر سواری کرتا ، اور ہاتھ میں نیزہ پکڑتا تھا ۔ اس نے مجھے بہت سی نعمتیں اور ہر قسم کے جانور دیے ، اس کے علاوہ مال و سباب میں سے ہر قسم کا جوڑا ، جوڑا عطا کیا ۔ اس نے یہ بھی کہا: اے ام زرع! تم خود بھی کھاؤ پیو اور اپنے عزیز و اقارب کو بھی خوب کھلاؤ پلاؤ ۔ لیکن بات یہ ہے کہ اگر میں اس کی تمام عطاؤں کو جمع کروں تو ابو زرع کا چھوٹے سے چوٹا برتن بھی نہ بھر سکے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: رسو ل اللہ ﷺنے فرمایا: اے عائشہ ! میں بھی تمہارے لیے ایسا ہی ہوں جیسا کہ ام زرع کےلیے ابو زرع تھا۔ ایک روایت کے مطابق راوی حدیث حضرت ہشام نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں کہ وہ لونڈی ہمارے گھر میں کوڑا کچرا جمع کرکے اسے میلا کچیلا نہیں کرتی۔ ابو عبد اللہ (امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ ) فرماتے ہیں: کچھ راویوں نے فاتقنح کو نون کے بجائے میم کے ساتھ یعنی فاتقمح پڑھا ہے اور یہ زیادہ صحیح ہے۔


حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ كَانَ الْحَبَشُ يَلْعَبُونَ بِحِرَابِهِمْ، فَسَتَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَأَنَا أَنْظُرُ، فَمَا زِلْتُ أَنْظُرُ حَتَّى كُنْتُ أَنَا أَنْصَرِفُ فَاقْدُرُوا قَدْرَ الْجَارِيَةِ الْحَدِيثَةِ السِّنِّ تَسْمَعُ اللَّهْوَ‏

Narrated By 'Urwa : 'Aisha said, "While the Ethiopians were playing with their small spears, Allah's Apostle screened me behind him and I watched (that display) and kept on watching till I left on my own." So you may estimate of what age a little girl may listen to amusement.

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے انہوں نے کہا: حبشی لوگ اپنے چھوٹے چھوٹے نیزوں کے ساتھ کھیل رہے تھے ، رسو ل اللہ ﷺنے مجھے آڑ کیے اپنے پیچھے چھپالیا اور میں ان کے کرتب دیکھ رہی تھی، میں کافی دیر تک محظوظ ہوتی رہی یہاں تک کہ خود ہی تھک کر لوٹ آئی۔تم ایک کم عمر لڑکی کی رغبت کا اندازہ کرو جو دیر تک ان کا تماشا دیکھتی رہی او ران کے نغمے سنتی رہی ہو۔

Chapter No: 84

باب مَوْعِظَةِ الرَّجُلِ ابْنَتَهُ لِحَالِ زَوْجِهَا

The advice of a man to his daughter regarding her husband.

باب : آدمی اپنی بیٹی کو اس کے خٓوند کے مقدمہ میں نصیحت کرے تو کیسا ہے۔

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي ثَوْرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ لَمْ أَزَلْ حَرِيصًا أَنْ أَسْأَلَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ عَنِ الْمَرْأَتَيْنِ مِنْ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم اللَّتَيْنِ قَالَ اللَّهُ تَعَالَى ‏{‏إِنْ تَتُوبَا إِلَى اللَّهِ فَقَدْ صَغَتْ قُلُوبُكُمَا‏}‏ حَتَّى حَجَّ وَحَجَجْتُ مَعَهُ، وَعَدَلَ وَعَدَلْتُ مَعَهُ بِإِدَاوَةٍ، فَتَبَرَّزَ، ثُمَّ جَاءَ فَسَكَبْتُ عَلَى يَدَيْهِ مِنْهَا فَتَوَضَّأَ فَقُلْتُ لَهُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ مَنِ الْمَرْأَتَانِ مِنْ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم اللَّتَانِ قَالَ اللَّهُ تَعَالَى ‏{‏إِنْ تَتُوبَا إِلَى اللَّهِ فَقَدْ صَغَتْ قُلُوبُكُمَا‏}‏ قَالَ وَاعَجَبًا لَكَ يَا ابْنَ عَبَّاسٍ، هُمَا عَائِشَةُ وَحَفْصَةُ‏.‏ ثُمَّ اسْتَقْبَلَ عُمَرُ الْحَدِيثَ يَسُوقُهُ قَالَ كُنْتُ أَنَا وَجَارٌ لِي مِنَ الأَنْصَارِ فِي بَنِي أُمَيَّةَ بْنِ زَيْدٍ، وَهُمْ مِنْ عَوَالِي الْمَدِينَةِ، وَكُنَّا نَتَنَاوَبُ النُّزُولَ عَلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَيَنْزِلُ يَوْمًا وَأَنْزِلُ يَوْمًا، فَإِذَا نَزَلْتُ جِئْتُهُ بِمَا حَدَثَ مِنْ خَبَرِ ذَلِكَ الْيَوْمِ مِنَ الْوَحْىِ أَوْ غَيْرِهِ، وَإِذَا نَزَلَ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ، وَكُنَّا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ نَغْلِبُ النِّسَاءَ، فَلَمَّا قَدِمْنَا عَلَى الأَنْصَارِ إِذَا قَوْمٌ تَغْلِبُهُمْ نِسَاؤُهُمْ، فَطَفِقَ نِسَاؤُنَا يَأْخُذْنَ مِنْ أَدَبِ نِسَاءِ الأَنْصَارِ، فَصَخِبْتُ عَلَى امْرَأَتِي فَرَاجَعَتْنِي فَأَنْكَرْتُ أَنْ تُرَاجِعَنِي قَالَتْ وَلِمَ تُنْكِرُ أَنْ أُرَاجِعَكَ فَوَاللَّهِ إِنَّ أَزْوَاجَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم لَيُرَاجِعْنَهُ، وَإِنَّ إِحْدَاهُنَّ لَتَهْجُرُهُ الْيَوْمَ حَتَّى اللَّيْلِ‏.‏ فَأَفْزَعَنِي ذَلِكَ وَقُلْتُ لَهَا وَقَدْ خَابَ مَنْ فَعَلَ ذَلِكَ مِنْهُنَّ‏.‏ ثُمَّ جَمَعْتُ عَلَىَّ ثِيَابِي فَنَزَلْتُ فَدَخَلْتُ عَلَى حَفْصَةَ فَقُلْتُ لَهَا أَىْ حَفْصَةُ أَتُغَاضِبُ إِحْدَاكُنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم الْيَوْمَ حَتَّى اللَّيْلِ قَالَتْ نَعَمْ‏.‏ فَقُلْتُ قَدْ خِبْتِ وَخَسِرْتِ، أَفَتَأْمَنِينَ أَنْ يَغْضَبَ اللَّهُ لِغَضَبِ رَسُولِهِ صلى الله عليه وسلم فَتَهْلِكِي لاَ تَسْتَكْثِرِي النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَلاَ تُرَاجِعِيهِ فِي شَىْءٍ، وَلاَ تَهْجُرِيهِ، وَسَلِينِي مَا بَدَا لَكِ، وَلاَ يَغُرَّنَّكِ أَنْ كَانَتْ جَارَتُكِ أَوْضَأَ مِنْكِ، وَأَحَبَّ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم ـ يُرِيدُ عَائِشَةَ ـ قَالَ عُمَرُ وَكُنَّا قَدْ تَحَدَّثْنَا أَنَّ غَسَّانَ تُنْعِلُ الْخَيْلَ لِغَزْوِنَا، فَنَزَلَ صَاحِبِي الأَنْصَارِيُّ يَوْمَ نَوْبَتِهِ، فَرَجَعَ إِلَيْنَا عِشَاءً فَضَرَبَ بَابِي ضَرْبًا شَدِيدًا وَقَالَ أَثَمَّ هُوَ فَفَزِعْتُ فَخَرَجْتُ إِلَيْهِ، فَقَالَ قَدْ حَدَثَ الْيَوْمَ أَمْرٌ عَظِيمٌ‏.‏ قُلْتُ مَا هُوَ، أَجَاءَ غَسَّانُ قَالَ لاَ بَلْ أَعْظَمُ مِنْ ذَلِكَ وَأَهْوَلُ، طَلَّقَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم نِسَاءَهُ‏.‏ فَقُلْتُ خَابَتْ حَفْصَةُ وَخَسِرَتْ، قَدْ كُنْتُ أَظُنُّ هَذَا يُوشِكُ أَنْ يَكُونَ، فَجَمَعْتُ عَلَىَّ ثِيَابِي فَصَلَّيْتُ صَلاَةَ الْفَجْرِ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَدَخَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مَشْرُبَةً لَهُ، فَاعْتَزَلَ فِيهَا، وَدَخَلْتُ عَلَى حَفْصَةَ فَإِذَا هِيَ تَبْكِي فَقُلْتُ مَا يُبْكِيكِ أَلَمْ أَكُنْ حَذَّرْتُكِ هَذَا أَطَلَّقَكُنَّ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم قَالَتْ لاَ أَدْرِي هَا هُوَ ذَا مُعْتَزِلٌ فِي الْمَشْرُبَةِ‏.‏ فَخَرَجْتُ فَجِئْتُ إِلَى الْمِنْبَرِ فَإِذَا حَوْلَهُ رَهْطٌ يَبْكِي بَعْضُهُمْ، فَجَلَسْتُ مَعَهُمْ قَلِيلاً ثُمَّ غَلَبَنِي مَا أَجِدُ، فَجِئْتُ الْمَشْرُبَةَ الَّتِي فِيهَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَقُلْتُ لِغُلاَمٍ لَهُ أَسْوَدَ اسْتَأْذِنْ لِعُمَرَ‏.‏ فَدَخَلَ الْغُلاَمُ فَكَلَّمَ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ رَجَعَ فَقَالَ كَلَّمْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم وَذَكَرْتُكَ لَهُ، فَصَمَتَ‏.‏ فَانْصَرَفْتُ حَتَّى جَلَسْتُ مَعَ الرَّهْطِ الَّذِينَ عِنْدَ الْمِنْبَرِ، ثُمَّ غَلَبَنِي مَا أَجِدُ فَجِئْتُ فَقُلْتُ لِلْغُلاَمِ اسْتَأْذِنْ لِعُمَرَ‏.‏ فَدَخَلَ ثُمَّ رَجَعَ فَقَالَ قَدْ ذَكَرْتُكَ لَهُ فَصَمَتَ‏.‏ فَرَجَعْتُ فَجَلَسْتُ مَعَ الرَّهْطِ الَّذِينَ عِنْدَ الْمِنْبَرِ، ثُمَّ غَلَبَنِي مَا أَجِدُ فَجِئْتُ الْغُلاَمَ فَقُلْتُ اسْتَأْذِنْ لِعُمَرَ‏.‏ فَدَخَلَ ثُمَّ رَجَعَ إِلَىَّ فَقَالَ قَدْ ذَكَرْتُكَ لَهُ فَصَمَتَ‏.‏ فَلَمَّا وَلَّيْتُ مُنْصَرِفًا ـ قَالَ ـ إِذَا الْغُلاَمُ يَدْعُونِي فَقَالَ قَدْ أَذِنَ لَكَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَدَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَإِذَا هُوَ مُضْطَجِعٌ عَلَى رِمَالِ حَصِيرٍ، لَيْسَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُ فِرَاشٌ، قَدْ أَثَّرَ الرِّمَالُ بِجَنْبِهِ مُتَّكِئًا عَلَى وِسَادَةٍ مِنْ أَدَمٍ حَشْوُهَا لِيفٌ، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ ثُمَّ قُلْتُ وَأَنَا قَائِمٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَطَلَّقْتَ نِسَاءَكَ‏.‏ فَرَفَعَ إِلَىَّ بَصَرَهُ فَقَالَ ‏"‏ لاَ ‏"‏‏.‏ فَقُلْتُ اللَّهُ أَكْبَرُ‏.‏ ثُمَّ قُلْتُ وَأَنَا قَائِمٌ أَسْتَأْنِسُ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوْ رَأَيْتَنِي، وَكُنَّا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ نَغْلِبُ النِّسَاءَ فَلَمَّا قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ إِذَا قَوْمٌ تَغْلِبُهُمْ نِسَاؤُهُمْ، فَتَبَسَّمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ثُمَّ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوْ رَأَيْتَنِي وَدَخَلْتُ عَلَى حَفْصَةَ فَقُلْتُ لَهَا لاَ يَغُرَّنَّكِ أَنْ كَانَتْ جَارَتُكِ أَوْضَأَ مِنْكِ وَأَحَبَّ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم يُرِيدُ عَائِشَةَ فَتَبَسَّمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم تَبَسُّمَةً أُخْرَى، فَجَلَسْتُ حِينَ رَأَيْتُهُ تَبَسَّمَ، فَرَفَعْتُ بَصَرِي فِي بَيْتِهِ، فَوَاللَّهِ مَا رَأَيْتُ فِي بَيْتِهِ شَيْئًا يَرُدُّ الْبَصَرَ غَيْرَ أَهَبَةٍ ثَلاَثَةٍ، فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ ادْعُ اللَّهَ فَلْيُوَسِّعْ عَلَى أُمَّتِكَ، فَإِنَّ فَارِسًا وَالرُّومَ قَدْ وُسِّعَ عَلَيْهِمْ، وَأُعْطُوا الدُّنْيَا وَهُمْ لاَ يَعْبُدُونَ اللَّهَ‏.‏ فَجَلَسَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَكَانَ مُتَّكِئًا‏.‏ فَقَالَ ‏"‏ أَوَفِي هَذَا أَنْتَ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ، إِنَّ أُولَئِكَ قَوْمٌ عُجِّلُوا طَيِّبَاتِهِمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ‏"‏‏.‏ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ اسْتَغْفِرْ لِي‏.‏ فَاعْتَزَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم نِسَاءَهُ مِنْ أَجْلِ ذَلِكَ الْحَدِيثِ حِينَ أَفْشَتْهُ حَفْصَةُ إِلَى عَائِشَةَ تِسْعًا وَعِشْرِينَ لَيْلَةً وَكَانَ قَالَ ‏"‏ مَا أَنَا بِدَاخِلٍ عَلَيْهِنَّ شَهْرًا ‏"‏‏.‏ مِنْ شِدَّةِ مَوْجِدَتِهِ عَلَيْهِنَّ حِينَ عَاتَبَهُ اللَّهُ، فَلَمَّا مَضَتْ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ لَيْلَةً دَخَلَ عَلَى عَائِشَةَ فَبَدَأَ بِهَا فَقَالَتْ لَهُ عَائِشَةُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّكَ كُنْتَ قَدْ أَقْسَمْتَ أَنْ لاَ تَدْخُلَ عَلَيْنَا شَهْرًا، وَإِنَّمَا أَصْبَحْتَ مِنْ تِسْعٍ وَعِشْرِينَ لَيْلَةً أَعُدُّهَا عَدًّا‏.‏ فَقَالَ ‏"‏ الشَّهْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ ‏"‏‏.‏ فَكَانَ ذَلِكَ الشَّهْرُ تِسْعًا وَعِشْرِينَ لَيْلَةً‏.‏ قَالَتْ عَائِشَةُ ثُمَّ أَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى آيَةَ التَّخَيُّرِ فَبَدَأَ بِي أَوَّلَ امْرَأَةٍ مِنْ نِسَائِهِ فَاخْتَرْتُهُ، ثُمَّ خَيَّرَ نِسَاءَهُ كُلَّهُنَّ فَقُلْنَ مِثْلَ مَا قَالَتْ عَائِشَةُ‏.‏

Narrated By Ibn 'Abbas : I had been eager to ask 'Umar bin Al-Khattab about the two ladies from among the wives of the Prophet regarding whom Allah said 'If you two (wives of the Prophet namely 'Aisha and Hafsa) turn in repentance to Allah, your hearts are indeed so inclined (to oppose what the Prophet likes). (66.4) till 'Umar performed the Hajj and I too, performed the Hajj along with him. (On the way) 'Umar went aside to answer the call of nature, and I also went aside along with him carrying a tumbler full of water, and when 'Umar had finished answering the call of nature, I poured water over his hands and he performed the ablution. Then I said to him, "O chief of the Believers! Who were the two ladies from among the wives of the Prophet regarding whom Allah said: 'If you two (wives of the Prophet) turn in repentance to Allah your hearts are indeed so inclined (to oppose what the Prophet likes)?" (66.4) He said, "I am astonished at your question, O Ibn Abbas. They were 'Aisha and Hafsa." Then 'Umar went on narrating the Hadith and said, "I and an Ansari neighbour of mine from Bani Umaiyya bin Zaid who used to live in Awali-al-Medina, used to visit the Prophet in turn. He used to go one day and I another day. When I went, I would bring him the news of what had happened that day regarding the Divine Inspiration and other things, and when he went, he used to do the same for me. We, the people of Quraish used to have the upper hand over our wives, but when we came to the Ansar, we found that their women had the upper hand over their men, so our women also started learning the ways of the Ansari women. I shouted at my wife and she retorted against me and I disliked that she should answer me back. She said to me, 'Why are you so surprised at my answering you back? By Allah, the wives of the Prophet answer him back and some of them may leave (does not speak to) him throughout the day till the night.' The (talk) scared me and I said to her, 'Whoever has done so will be ruined!' Then I proceeded after dressing myself, and entered upon Hafsa and said to her, 'Does anyone of you keep the Prophet angry till night?' She said, 'Yes.' I said, 'You are a ruined losing person! Don't you fear that Allah may get angry for the anger of Allah's Apostle and thus you will be ruined? So do not ask more from the Prophet and do not answer him back and do not give up talking to him. Ask me whatever you need and do not be tempted to imitate your neighbour (i.e., 'Aisha) in her manners for she is more charming than you and more beloved to the Prophet." Umar added, "At that time a talk was circulating among us that (the tribe of) Ghassan were preparing their horses to invade us. My Ansari companion, on the day of his turn, went (to the town) and returned to us at night and knocked at my door violently and asked if I was there. I became horrified and came out to him. He said, 'Today a great thing has happened.' I asked, 'What is it? Have (the people of) Ghassan come?' He said, 'No, but (What has happened) is greater and more horrifying than that: Allah's Apostle; has divorced his wives. 'Umar added, "The Prophet kept away from his wives and I said "Hafsa is a ruined loser.' I had already thought that most probably this (divorce) would happen in the near future. So I dressed myself and offered the morning prayer with the Prophet and then the Prophet; entered an upper room and stayed there in seclusion. I entered upon Hafsa and saw her weeping. I asked, 'What makes you weep? Did I not warn you about that? Did the Prophet divorce you all?' She said, 'I do not know. There he is retired alone in the upper room.' I came out and sat near the pulpit and saw a group of people sitting around it and some of them were weeping. I sat with them for a while but could not endure the situation, so I went to the upper room where the Prophet; was and said to a black slave of his, 'Will you get the permission (of the Prophet) for 'Umar (to enter)?' The slave went in, talked to the Prophet about it and then returned saying, 'I have spoken to the Prophet and mentioned you but he kept quiet.' Then I returned and sat with the group of people sitting near the pulpit. but I could not bear the situation and once again I said to the slave, 'Will you get the permission for 'Umar?' He went in and returned saying, 'I mentioned you to him but he kept quiet.' So I returned again and sat with the group of people sitting near the pulpit, but I could not bear the situation, and so I went to the slave and said, 'Will you get the permission for 'Umar?' He went in and returned to me saying, 'I mentioned you to him but he kept quiet.' When I was leaving, behold! The slave called me, saying, 'The Prophet has given you permission.' Then I entered upon Allah's Apostle and saw him Lying on a bed made of stalks of date palm leaves and there was no bedding between it and him. The stalks left marks on his side and he was leaning on a leather pillow stuffed with date-palm fires. I greeted him and while still standing I said, 'O Allah's Apostle! Have you divorced your wives?' He looked at me and said, 'No.' I said, 'Allah Akbar!' And then, while still standing, I said chatting, 'Will you heed what I say, O Allah's Apostle? We, the people of Quraish used to have power over our women, but when we arrived at Medina we found that the men (here) were overpowered by their women.' The Prophet smiled and then I said to him, 'Will you heed what I say, O Allah's Apostle? I entered upon Hafsa and said to her, "Do not be tempted to imitate your companion ('Aisha), for she is more charming than you and more beloved to the Prophet.' " The Prophet smiled for a second time. When I saw him smiling, I sat down. Then I looked around his house, and by Allah, I could not see anything of importance in his house except three hides, so I said, 'O Allah's Apostle! Invoke Allah to make your followers rich, for the Persians and the Romans have been made prosperous and they have been given (the pleasures of the world), although they do not worship Allah.' Thereupon the Prophet sat up as he was reclining. and said, 'Are you of such an opinion, O the son of Al-Khattab? These are the people who have received the rewards for their good deeds in this world.' I said, 'O Allah's Apostle! Ask Allah to forgive me.' Then the Prophet kept away from his wives for twenty-nine days because of the story which Hafsa had disclosed to 'Aisha. The Prophet had said, 'I will not enter upon them (my wives) for one month,' because of his anger towards them, when Allah had admonished him. So, when twenty nine days had passed, the Prophet first entered upon 'Aisha. 'Aisha said to him, 'O Allah's Apostle! You had sworn that you would not enter upon us for one month, but now only twenty-nine days have passed, for I have been counting them one by one.' The Prophet said, 'The (present) month is of twenty nine days.' 'Aisha added, 'Then Allah revealed the Verses of the option. (2) And out of all his-wives he asked me first, and I chose him.' Then he gave option to his other wives and they said what 'Aisha had said." (1) The Prophet, ' had decided to abstain from eating a certain kind of food because of a certain event, so Allah blamed him for doing so. Some of his wives were the cause of him taking that decision, therefore he deserted them for one month. See Qur'an: (66.4)

ہم سے ابو الیما ن نے بیا ن کیا کہا ہم کو شعیب بن ابی حمزہ نے خبر دی انہوں نے زہری سے انہوں نے کہا مجھ کو عبید اللہ بن عبداللہ بن ابی ثو ر نے خبر دی انہوں نے عبد اللہ بن عباس سے انہوں نے کہا مجھ کو برابر یہ خواہش رہی کہ حضرت عمر سے پوچھوں کہ وہ عورتیں کون ہیں جن کو اللہ تعالٰی نے سورت تحریم میں یہ فر ما یا ان تتوبا الی اللہ فقد صغت قلوبکما پھر ایسا ہوا کہ حضرت عمر حج کو تشریف لے گئے میں نے بھی ان کے ساتھ حج کیا لوٹتے وقت وہ حا جت کے لیے رستہ چھوڑ کر ایک طرف مڑے میں بھی پا نی کی چھا گل لے کر اسی طرف گیا جب وہ حا جت سے فا رغ ہو کر آئے تو میں نے اسی چھا گل سے ان کے ہاتھوں پر پا نی ڈالا انہوں نے وضو کیا پھر میں نے عرض کیا امیر المومنین وہ دو عورتیں کون سی ہیں جن کی شام مین اللہ تعالیٰ نے یہ فر ما یا ان تتوبا الی اللہ فقد صغت قلوبکما انہوں نے کہا ابن عباسؓ تعجب ہے تجھ کو ابھی تک اتنی سی بات بھی معلوم نہیں ہوئی ( حالاں کہ تو علم کا بڑا طلب گار ہے) عائشہؓ اور حفصہؓ ہیں اور کون پھر حضرت عمرؓ نے سرے سے سارا قصہ اس آیت کے اترنے کا بیا ن کرنا شروع کیا انہوں نے کہا ایسا ہوا ، میں اور میرا ایک انصاری پڑوسی دونوں بنو امیہ بن زید کے گاؤں میں رہا کرتے تھے جو مدینہ کے اطراف بلند گاؤں میں سے ایک گاؤں ہے ہم کیا کرتے دونوں باری باری نبیﷺ کے پاس اتر کر جا یا کرتے جس دن میں جاتا اس دن کی ساری خبر جو وحی وغیرہ آپ پر اترتی اس انصاری سے آن کر کہہ دیتا اور جس دن وہ جاتا وہ بھی ایسا ہی کرتایعنی اس دن کی ساری خبر وحی وغیرہ مجھ سے آن کر بیا ن کر دیتا اور ہم قریش لوگوں کا یہ قا ئدہ تھا کہ عورتوں کو اپنے دباؤ میں رکھتے ( زن مرید نہ تھے) جب ہم مدینہ میں آئے تو انصاریوں کو دیکھا ان کی عورتیں ان پر غالب ہیں ہماری عورتوں نے بھی انصاری عورتوں کا رنگ دیکھ کر ان کی چال چلنا شروع کی ایک بار ایسا ہوا میری جارا زینب بنت مظعون نے بھی مجھ کو جواب دیا میں نے اس کو للکارا ہائیں جواب دیتی ہے اس نے کہا کیوں جواب دینا تم کو ایسا برا معلوم ہوا خدا کی قسم نبیﷺ کی بی بیاں بھی آپ کو جواب دیتی ہیں اور کوئی کوئی تو ایسا کرتی ہے کہ سارے دن آپ سے غصے رہ کر شام تک آپ سے بات نہیں کرتی حضرت عمرؓ نے کہا یہ بات سن کر میں گھبرا گیا میں نے کہا جو کوئی ایسا کرتی ہے اس کی خرابی کے لچھن آلگے ہیں خیر میں نے کپڑے پہنے اپنے گاؤں سے اتر کر پہلے حفصہؓ کے پاس گیا میں نے کہا حفصہؓ میں نے سنا ہے میں نے سنا ہے تم لوگ نبیﷺ کو دن دن بھر رات تک غصے میں رکھتی ہو آپ سے سوال جواب کرتی ہو کیا یہ صحیح ہے اس نے کہا ہاں میں نے کہا کیوں اپنی خرابی کے پیچھے پڑی ہے دیکھ تباہ ہو جائے گی کیا تجھ کو ڈر نہیں ہے کہ نبیﷺ کے غصے سے اللہ کا غضب اترتا ہے اللہ کا غضب اترا تو پھر گئی گزری دیکھ نبیﷺ سے بہت سی چیزیں مت مانگا کر نہ آپ سے کسی بات میں سوال جواب کر نہ آپ سے خفا ہو کر بات کرنا چھوڑ تجھے جو درکار ہو مجھ سے مانگ تو اپنی جوڑ والی یعنی حضرت عائشہؓ کو دیکھ کر دھوکہ مت کھا بات یہ ہے کہ وہ رہی خوبصورت دوسرے یہ کہ آپﷺ کو اس سے محبت بہت ہے اتنی محبت تجھ سے تھوڑی ہے تو اس کی ریجھ مت کر حضرت عمرؓ نے کہا ان دنوں یہ بھی خبر تھی کہ غسان کا قبیلہ اپنے گھوڑوں کی نعل بندی کر رہا ہے ہم سے جنگ کرنا چاہتا ہے خیر میرا انصاری پڑوسی اپنی باری کے دن گیا رات کو عشاء کے وقت جو لوٹ کر آیا تو یکبار گی زور سے اس نے میرا دروازہ کھڑکایا اور میں نے جواب دینے میں جو ذرا دیر کی تو کہنے لگا عمرؓ ہیں عمرؓ ہیں میں گھبرا کر باہر نکلا وہ کہنے لگا(خیر کیا) آج تو بڑا حادثہ ہوا میں نے کہا خیر تو ہے کیا غسا ن کا قبیلہ آن پہنچا اس نے کہا نہیں اس سے بھی بڑھ کر ایک حادثہ ہوا جو بہت ہولنا ک ہے ( میں نے کہا ارے یار کہہ تو کیا ہوا) کہنے لگا پیغمبر صاحب ﷺنے اپنی بی بیوں کو طلاق دے دیا اس وقت میری زبا ن سے بے ساختہ نکلا ہائے حفصہؓ تو تباہ ہوئی گئی گزری اور میں تو پہلے ہی سمجھ گیا تھا کہ یہ نتیجہ ہونے والا ہے خیر میں نے کپڑے پہنے اور صبح کی نماز مسجد نبوی میں جا کر آپﷺ کے ساتھ پڑھی نبیﷺ نماز کے بعد ایک بالا خانے میں اکیلے جا کر بیٹھ رہے پہلے میں حفصہؓ کے پاس گیا دیکھا تو وہ رو رہی ہیں میں نے کہا اب روتی کیوں ہے ہائے میرا کہنا نہ مانا میں تجھ کو اس دن سے پہلے ہی ڈرا چکا تھا اب تو یہ کہہ کیا آپﷺ نے تم لوگوں کو طلاق دے دیا ہے وہ کہنے لگی میں نہیں جانتی (پکارا تو یہی ہے) آپ اس بالا خانے میں اکیلے جا کر بیٹھ رہے ہیں میں حفصہؓ کے پاس سے نکلا اور مسجد میں منبر کےپاس آیا تو منبر کے گرد کئی آدمی بیٹھے ہیں بعضے ان میں سے بھی رو رہےہیں تھوڑی دیر ان کے پا س بیٹھا پھر جو رنج نے مجھ پر غلبہ کیا تو میں اٹھا اس بالا خانے کے پاس گیا اور میں نے حبشی غلام(رباحٌ) سے کہا جو پہرے پر بیٹھا تھا ، جا نبیﷺ سے اجاز ت مانگ کہ عمرؓ حاضر ہوا چاہتا ہے وہ اندر گیا اور لوٹ کر آیا کہنے لگا میں نے نبیﷺ سے عرض کیا لیکن آپ سن کر خاموش ہو رہے کچھ جواب ہی نہیں دیا یہ سن کر میں لوٹ آیا اور جو لوگ منبر کے گرد بیٹھے تھے انکے پاس بیٹھ گیا پھر مجھ پر رنج غالب ہوا تو دوبارہ بالا خا نے کے پاس گیا اور غلام سے کہا عمرؓ کے لیے اجازت مانگ وہ اندر گیا اور لوٹ کر آیا کہنے لگا میں نے نبیﷺ سے عرض کیا لیکن آپ خاموش رہے کچھ جواب نہیں دیا میں پھر لوٹ کر ان لوگوں کے پاس آیا جو منبر کے گرد بیٹھے تھے پھر مجھ پر رنج غالب ہوا( تو تیسری دفعہ)پھر بالا خا نے کے پاس آیا اور اس غلام سے کہا عمرؓ کے لیے اجازت مانگ وہ اندر گیا اور لوٹ کر آیا کہنے لگا میں نے آپﷺ سے عرض کیا لیکن آپ خاموش رہے کچھ جواب نہیں دیا اس وقت تو میں لوٹ کر چلا اتنے میں میں نے اس غلام کی آواز سنی وہ مجھ کو پکار رہا ہے اور کہہ رہا ہے نبیﷺ نے اجازت دی تم آؤ یہ سن کر میں آیا اور اندر آپﷺ پاس گیا دیکھا تو آپ خالی چٹائی پر لیٹے ہوئے ہیں چٹائی پر بچھونا تک نہیں اور آپ کے بمارک پہلے پر چٹائی کے نشان پڑ گئے ہیں سرہانے ایک چمڑے کا تکیہ ہے جس میں خرمے کی چھال بھری ہوئی تھی خیر میں نے آپ کو سلام کیا اور کھڑے ہی کھڑے یہ پوچھا کیا آپ نے اپنی عورتوں کو طلاق دے دیا آپ نے اپنی نگاہ میری طرف اٹھائی اور فر مایا نہیں میں نے کہا اللہ اکبر پھر میں نے کھڑے ہی کھڑے آپﷺ کا دل بہلانے کے لیے آپ کا رنج کم کرنے کے لیے یہ کہا یا رسول اللہ آپؐ دیکھئے ہم قریشی لوگوں کا تو یہ قائدہ تھا کہ عورتیں اپنے دباؤ میں رکھتے تھے لیکن جب سے مدینہ میں آئے ہیں تو یہاں کے لوگوں کا عجب حال دیکھا وہ(بالکل زن مرید ہیں) اپنی عورتوں سے دبے ہوئے ہیں یہ سن کر آپ مسکرا دیئے پھر میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ آپ دیکھیے میں پہلے ہی حفصہؓ کے پاس گیا تھا اور میں نے اس کو جتلا دیا تھا دیکھ تو اپنی سوکن حضرت عائشہؓ سے دھوکہ مت کھا اس کی چال مت چل وہ کہیں خوبصورت ہے اور آپﷺ کو بہ نسبت تیرے اس سے کہیں زیا دہ محبت ہے اس پر آپ پھر مسکرائے ( آپ کا غم ذرا غلط ہوا) تو میں بیٹھ گیا اور میں نے آنکھ اٹھا کر آپ کے گھر کا سا ما ن دیکھا تو خدا کی قسم آپ کے گھر کچھ سامان دکھلائی ہی نہیں دیا جس پر نظر پڑے تین کچی کھالیں تو البتہ پڑی تھیں اس وقت مین نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺؑآپ اللہ تعالٰی سے دعا فر مایئے وہ آپ کی امت کو فراغت دے ( دولت عطا فرمائے) دیکھیئے ایران اور روم کے کافر کیسے مالدار ہیں ان کو دنیا خوب ملی ہے باوجود یہ کہ ہ خالص خدا کی عبادت نہیں کرتے یہ سنتے ہی آپ تکیہ چھڑ کر سیدھے ہو بیٹھے اور فر ما یا خطاب کے بیٹے ابھی تک تو اسی خیال میں گرفتار ہے کہ دنیا کی دولت اور فراغت بہت عمدہ چیز ہے ایران اور روم کے کافروں کو تا اللہ تعالٰی نے جلدی سے دنیا کے مزے دے دیئے ہیں ( کیوں کہ آخرت میں تو ان کو سخت عذاب ہونا ہے) میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ (گستا خی معاف) میرے لیے دعا فرمائیے، غرض نبیﷺ انتیس راتوں ( ایک مہینے) تک اپنی عورتوں سے الگ رہے اس کی وجہ یہ تھی کہ حفصہؓ نے آپ کے راز کی بات حضرت عائشہؓ سے کہہ دی تھی پھر آپ نے سخت غصے ہو کر فر ما یا میں ایک مہیںے تک ان عورتوں کے پاس نہیں جا نے کا اور اللہ تعالیٰ نے آپ پر عتاب فر ما یا ( لم تحرم ما احل اللہ لک ) جب انتیس راتیں گزر گئیں تو با لا خانے سے اتر کر آپ پہلے حضرت عائشہؓ کے پاس گئے انہوں نے کہا یا رسول اللہ ﷺ آپ نے تو یہ قسم کھائی تھی کہ میں ایک مہینہ تک ان عورتوں کے پاس نہیں جانے کا ابھی تو انتیس راتیں گزری ہیں میں اس دن سے برابر ایام شماری کر رہی ہوں آپ نے فرمایا مہینہ انتی راتوں کا بھی ہوتا ہے اور یہ مہینہ انتیس راتوں کا تھا حضرت عائشہؓ کہتی ہیں پھر اللہ تعا لٰی نے سورہ احزاب کی تخییر کی آ یت اتاری تو آپ نے سب سے پہلے مجھ سے پوچھا میں نے کہا میں آپ کوچاہتی ہوں پھر آپ نے دوسری بی بیوں سے بھی یہی پوچھا انہوں نے بھی یہی جواب دیا جو حضرت عائشہؓ نے دیا۔

Chapter No: 85

باب صَوْمِ الْمَرْأَةِ بِإِذْنِ زَوْجِهَا تَطَوُّعًا

A woman should not observe Saum (optional ones) except with the permission of her husband.

باب: عورت اپنے خاوند سے اجازت لے کر نفل روزہ رکھ سکتی ہے

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ لاَ تَصُومُ الْمَرْأَةُ وَبَعْلُهَا شَاهِدٌ إِلاَّ بِإِذْنِهِ ‏"‏‏

Narrated By Abu Huraira : The Prophet said, "A woman should not fast (optional fasts) except with her husband's permission if he is at home (staying with her)."

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺنے فرمایا: شوہر اگر گھر میں موجود ہو تو کوئی عورت اس کی اجازت کے بغیر (نفلی)روزے نہ رکھے۔

Chapter No: 86

باب إِذَا بَاتَتِ الْمَرْأَةُ مُهَاجِرَةً فِرَاشَ زَوْجِهَا

If a woman spends the night deserting her husband's bed.

باب: عورت (بے وجہ) اپنے خاوند کا بستر چھوڑ کر الگ سودے ( یعنی خفا ہو کر) تو یہ جائز نہیں۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏"‏ إِذَا دَعَا الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ إِلَى فِرَاشِهِ فَأَبَتْ أَنْ تَجِيءَ لَعَنَتْهَا الْمَلاَئِكَةُ حَتَّى تُصْبِحَ ‏"‏‏

Narrated By Abu Huraira : The Prophet said, "If a man Invites his wife to sleep with him and she refuses to come to him, then the angels send their curses on her till morning."

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ نبیﷺسے بیان کرتے ہیں کہ آپﷺنے فرمایا: جب کوئی آدمی اپنی بیوی کو اپنے بستر پر بلائے اور وہ نہ آئے تو فرشتے صبح تک اس پر لعنت کرتے رہتے ہیں۔


حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ زُرَارَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ إِذَا بَاتَتِ الْمَرْأَةُ مُهَاجِرَةً فِرَاشَ زَوْجِهَا لَعَنَتْهَا الْمَلاَئِكَةُ حَتَّى تَرْجِعَ ‏"‏‏

Narrated By Abu Huraira : The Prophet said, "If a woman spends the night deserting her husband's bed (does not sleep with him), then the angels send their curses on her till she comes back (to her husband)."

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا: نبیﷺنے فرمایا: جب کوئی عورت اپنے خاوند کے بستر سے الگ ہوکر رات گزارے تو اس کے واپس آنے تک فرشتے اس پر لعنت کرتے رہتے ہیں۔

Chapter No: 87

باب لاَ تَأْذَنُ الْمَرْأَةُ فِي بَيْتِ زَوْجِهَا لأَحَدٍ إِلاَّ بِإِذْنِهِ

A woman should not allow anyone to enter her husband's house except with his consent.

باب: عورت اپنے خاوند کے گھر میں بے اس کی اجازت کے کسی کو نہ آنے دے

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، رضى الله عنه أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏"‏ لاَ يَحِلُّ لِلْمَرْأَةِ أَنْ تَصُومَ وَزَوْجُهَا شَاهِدٌ إِلاَّ بِإِذْنِهِ، وَلاَ تَأْذَنَ فِي بَيْتِهِ إِلاَّ بِإِذْنِهِ، وَمَا أَنْفَقَتْ مِنْ نَفَقَةٍ عَنْ غَيْرِ أَمْرِهِ فَإِنَّهُ يُؤَدَّى إِلَيْهِ شَطْرُهُ ‏"‏‏.‏ وَرَوَاهُ أَبُو الزِّنَادِ أَيْضًا عَنْ مُوسَى عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ فِي الصَّوْمِ‏

Narrated By Abu Huraira : Allah's Apostle said, "It is not lawful for a lady to fast (Nawafil) without the permission of her husband when he is at home; and she should not allow anyone to enter his house except with his permission; and if she spends of his wealth (on charitable purposes) without being ordered by him, he will get half of the reward."

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺنے فرمایا: عورت کے لیے جائز نہیں ہے کہ اپنے شوہر کی موجودگی میں اس کی اجازت کے بغیر (نفلی) روزہ رکھے اور اس کی اجازت کے بغیر کسی کو گھر میں آنے کی اجازت نہ دے۔ اور جو خاوند کی اجازت کے بغیر خرچ کرے تو شوہر کو بھی اس کا آدھا ثواب ملے گا۔ اس حدیث کو ابوالزناد نے بھی موسیٰ بن ابی عثمان سے اور انہوں نے اپنے والد سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روزہ رکھنے کے متعلق بیان کیا ہے۔

Chapter No: 88

باب

Chapter

باب :

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، أَخْبَرَنَا التَّيْمِيُّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ أُسَامَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏"‏ قُمْتُ عَلَى باب الْجَنَّةِ فَكَانَ عَامَّةَ مَنْ دَخَلَهَا الْمَسَاكِينُ، وَأَصْحَابُ الْجَدِّ مَحْبُوسُونَ، غَيْرَ أَنَّ أَصْحَابَ النَّارِ قَدْ أُمِرَ بِهِمْ إِلَى النَّارِ، وَقُمْتُ عَلَى باب النَّارِ فَإِذَا عَامَّةُ مَنْ دَخَلَهَا النِّسَاءُ ‏"‏‏

Narrated By Usama : The Prophet said, "I stood at the gate of Paradise and saw that the majority of the people who entered it were the poor, while the wealthy were stopped at the gate (for the accounts). But the companions of the Fire were ordered to be taken to the Fire. Then I stood at the gate of the Fire and saw that the majority of those who entered it were women."

حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں کہ آپﷺنے فرمایا: میں جنت کے دروازہ پر کھڑا ہوا تو اس میں داخل ہونے والوں کی اکثریت غریبوں کی تھی۔ جبکہ مالدار (جنت کے دروازے پر حساب کے لیے) روک لیے گئے تھے البتہ جہنمیوں کو جہنم میں جانے کا حکم دے دیا گیا تھا اور میں جہنم کے دروازے پر کھڑا ہوا تو اس میں داخل ہونے والی اکثر عورتیں تھیں۔

Chapter No: 89

باب كُفْرَانِ الْعَشِيرِ ، وَهْوَ الزَّوْجُ، وَهْوَ الْخَلِيطُ مِنَ الْمُعَاشَرَةِ‏.

To be unthankful to the husband (Al-Ashir also means the companion).

باب :عشیر کی نا شکری کی سزا عشیر خاوند کوکہتے ہیں عشیر شریک یعنی ساجھی کو بھی کہتے ہیں یہ معاشرت سے نکلا ہے جس کے معنی خلط یعنی ملا دینے کے ہیں

فِيهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم‏

This is narrated by Abu Saeed on the authority of the Prophet (s.a.w).

اس باب میں ابے سعید خدریؓ نےنبیﷺ سے روایت کی ہے ۔

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّهُ قَالَ خَسَفَتِ الشَّمْسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَصَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَالنَّاسُ مَعَهُ، فَقَامَ قِيَامًا طَوِيلاً نَحْوًا مِنْ سُورَةِ الْبَقَرَةِ، ثُمَّ رَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلاً، ثُمَّ رَفَعَ فَقَامَ قِيَامًا طَوِيلاً وَهْوَ دُونَ الْقِيَامِ الأَوَّلِ، ثُمَّ رَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلاً وَهْوَ دُونَ الرُّكُوعِ الأَوَّلِ، ثُمَّ سَجَدَ، ثُمَّ قَامَ فَقَامَ قِيَامًا طَوِيلاً وَهْوَ دُونَ الْقِيَامِ الأَوَّلِ، ثُمَّ رَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلاً وَهْوَ دُونَ الرُّكُوعِ الأَوَّلِ، ثُمَّ رَفَعَ فَقَامَ قِيَامًا طَوِيلاً وَهْوَ دُونَ الْقِيَامِ الأَوَّلِ، ثُمَّ رَكَعَ رُكُوعًا طَوِيلاً وَهْوَ دُونَ الرُّكُوعِ الأَوَّلِ، ثُمَّ رَفَعَ ثُمَّ سَجَدَ، ثُمَّ انْصَرَفَ، وَقَدْ تَجَلَّتِ الشَّمْسُ، فَقَالَ ‏"‏ إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ لاَ يَخْسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلاَ لِحَيَاتِهِ، فَإِذَا رَأَيْتُمْ ذَلِكَ فَاذْكُرُوا اللَّهَ ‏"‏‏.‏ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ رَأَيْنَاكَ تَنَاوَلْتَ شَيْئًا فِي مَقَامِكَ هَذَا، ثُمَّ رَأَيْنَاكَ تَكَعْكَعْتَ‏.‏ فَقَالَ ‏"‏ إِنِّي رَأَيْتُ الْجَنَّةَ ـ أَوْ أُرِيتُ الْجَنَّةَ ـ فَتَنَاوَلْتُ مِنْهَا عُنْقُودًا وَلَوْ أَخَذْتُهُ لأَكَلْتُمْ مِنْهُ مَا بَقِيَتِ الدُّنْيَا، وَرَأَيْتُ النَّارَ فَلَمْ أَرَ كَالْيَوْمِ مَنْظَرًا قَطُّ وَرَأَيْتُ أَكْثَرَ أَهْلِهَا النِّسَاءَ ‏"‏‏.‏ قَالُوا لِمَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ ‏"‏ بِكُفْرِهِنَّ ‏"‏‏.‏ قِيلَ يَكْفُرْنَ بِاللَّهِ قَالَ ‏"‏ يَكْفُرْنَ الْعَشِيرَ، وَيَكْفُرْنَ الإِحْسَانَ، وَلَوْ أَحْسَنْتَ إِلَى إِحْدَاهُنَّ الدَّهْرَ، ثُمَّ رَأَتْ مِنْكَ شَيْئًا قَالَتْ مَا رَأَيْتُ مِنْكَ خَيْرًا قَطُّ ‏"‏‏

Narrated By 'Abdullah bin Abbas : During the lifetime of Allah's Apostle, the sun eclipsed. Allah's Apostle offered the prayer of (the) eclipse) and so did the people along with him. He performed a long Qiyam (standing posture) during which Surat-al-Baqara could have been recited; then he performed a pro-longed bowing, then raised his head and stood for a long time which was slightly less than that of the first Qiyam (and recited Qur'an). Then he performed a prolonged bowing again but the period was shorter than the period of the first bowing, then he stood up and then prostrated. Again he stood up, but this time the period of standing was less than the first standing. Then he performed a prolonged bowing but of a lesser duration than the first, then he stood up again for a long time but for a lesser duration than the first. Then he performed a prolonged bowing but of lesser duration than the first, and then he again stood up, and then prostrated and then finished his prayer. By then the sun eclipse had cleared. The Prophet then said, "The sun and the moon are two signs among the signs of Allah, and they do not eclipse because of the death or birth of someone, so when you observe the eclipse, remember Allah (offer the eclipse prayer)." They (the people) said, "O Allah's Apostle! We saw you stretching your hand to take something at this place of yours, then we saw you stepping backward." He said, "I saw Paradise (or Paradise was shown to me), and I stretched my hand to pluck a bunch (of grapes), and had I plucked it, you would have eaten of it as long as this world exists. Then I saw the (Hell) Fire, and I have never before, seen such a horrible sight as that, and I saw that the majority of its dwellers were women." The people asked, "O Allah's Apostle! What is the reason for that?" He replied, "Because of their ungratefulness." It was said. "Do they disbelieve in Allah (are they ungrateful to Allah)?" He replied, "They are not thankful to their husbands and are ungrateful for the favours done to them. Even if you do good to one of them all your life, when she seems some harshness from you, she will say, "I have never seen any good from you.'"

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺکے زمانے میں سورج کو گرہن لگا تو رسول اللہ ﷺنے لوگوں کے ساتھ نماز گرہن پڑھی۔ آپ ﷺنے سورۂ بقرہ پڑھنے کی مقدار جتنا طویل قیام کیا ، پھر لمبا رکوع کیا ، رکوع سے سر اٹھاکر پھر لمبا قیام فرمایا اور یہ قیام پہلے قیام سے تھوڑامختصر تھا، پھر آپ نے دوسرا طویل رکوع کیا یہ رکوع طوالت میں پہلے رکوع سے کچھ کم تھا۔ پھر سر اٹھایا اور سجدہ کیا۔ پھر دوبارہ قیام کیا اور بہت دیر تک حالت قیام میں رہے۔ یہ قیام پہلی رکعت کے قیام سے کچھ کم تھا۔ پھر طویل رکوع کیا، یہ رکوع پہلے رکوع سے کچھ کم طویل تھا۔ پھر سر اٹھایا اور طویل قیام کیا۔ یہ قیام پہلے قیام سے کچھ کم تھا۔ پھر لمبا رکوع کیا ۔ اور یہ رکوع پہلے رکوع سے کچھ کم لمبا تھا۔ پھر سر اٹھایا اور سجدہ میں گئے۔ جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو گرہن ختم ہو چکا تھا۔ اس کے بعد آپ ﷺنے فرمایا : سورج اور چاند اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں۔ ان میں گرہن کسی کی موت یا کسی کی حیات کی وجہ سے نہیں ہوتا۔ اس لیے جب تم گرہن دیکھو تو اللہ کو یاد کرو۔ صحابہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم نے آپ کو دیکھا کہ آپ نے اپنی جگہ کھڑے کھڑے کوئی چیز پکڑ رہے تھے ۔ پھر ہم نے آپ کو دیکھأ کہ آپ پیچھے ہٹ رہے ہیں۔ آپﷺنے فرمایا: میں نے جنت دیکھی تھی یا مجھے جنت دکھائی گئی تھی۔ میں نے اس کا خوشہ توڑنے کے لیے ہاتھ بڑھایا تھا اور اگر میں اسے توڑ لیتا تو تم رہتی دنیا تک اسے کھاتے رہتے اور میں نے دوزخ دیکھی آج کا اس سے زیادہ ہیبت ناک منظر میں نے کبھی نہیں دیکھا اور میں نے دیکھا کہ اس میں عورتوں کی تعداد زیادہ ہے۔ صحابہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! ایسا کیوں ہے؟ نبی ﷺنے فرمایا : وہ شوہر کی ناشکری کرتی ہیں اور اس کے احسان کو فراموش کردیتی ہیں ۔اگر تم ان میں سے کسی ایک کے ساتھ زندگی بھر بھی حسن سلوک کا معاملہ کرو پھر بھی تمہاری طرف سے کوئی تقصیر دیکھے تو فورا کہہ دیتی ہے کہ میں نے تو تم سے کبھی بھلائی ہی نہیں۔


حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ الْهَيْثَمِ، حَدَّثَنَا عَوْفٌ، عَنْ أَبِي رَجَاءٍ، عَنْ عِمْرَانَ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏"‏ اطَّلَعْتُ فِي الْجَنَّةِ فَرَأَيْتُ أَكْثَرَ أَهْلِهَا الْفُقَرَاءَ، وَاطَّلَعْتُ فِي النَّارِ، فَرَأَيْتُ أَكْثَرَ أَهْلِهَا النِّسَاءَ ‏"‏‏.‏ تَابَعَهُ أَيُّوبُ وَسَلْمُ بْنُ زَرِيرٍ‏

Narrated By Imran : The Prophet said, "I looked at Paradise and saw that the majority of its residents were the poor; and I looked at the (Hell) Fire and saw that the majority of its residents were women."

حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ نبی ﷺسے بیان کرتے ہیں کہ آپﷺنے فرمایا: میں نے جنت میں جھانک کر دیکھا تو اس میں اکثریت غریب لوگوں کی تھی اور میں نے دوزخ میں جھانک کر دیکھا تو اس کے اندر رہنے والی اکثر عورتیں تھیں۔ اس روایت کی متابعت ابوایوب اور سلم بن زریر نے کی ہے۔

Chapter No: 90

باب لِزَوْجِكَ عَلَيْكَ حَقٌّ

Your wife has a right over you.

باب : بی بی کا حق مرد پر ہونا،

قَالَهُ أَبُو جُحَيْفَةَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم‏

This has been narrated by Abu Juhaifa on the authority of Prophet (s.a.w).

اس کو ابو جحیفہ (وہب بن عبد اللہ سوائی ) نے نبیﷺ سے روایت کیا ہے۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ، أَخْبَرَنَا الأَوْزَاعِيُّ، قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ يَا عَبْدَ اللَّهِ أَلَمْ أُخْبَرْ أَنَّكَ تَصُومُ النَّهَارَ وَتَقُومُ اللَّيْلَ ‏"‏‏.‏ قُلْتُ بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ‏.‏ قَالَ ‏"‏ فَلاَ تَفْعَلْ، صُمْ وَأَفْطِرْ، وَقُمْ وَنَمْ، فَإِنَّ لِجَسَدِكَ عَلَيْكَ حَقًّا، وَإِنَّ لِعَيْنِكَ عَلَيْكَ حَقًّا، وَإِنَّ لِزَوْجِكَ عَلَيْكَ حَقًّا ‏"‏‏

Narrated By 'Abdullah bin 'Amr bin Al-'As : Allah's Apostle said, "O 'Abdullah! Have I not been formed that you fast all the day and stand in prayer all night?" I said, "Yes, O Allah's Apostle!" He said, "Do not do that! Observe the fast sometimes and also leave them (the fast) at other times; stand up for the prayer at night and also sleep at night. Your body has a right over you, your eyes have a right over you and your wife has a right over you."

حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے مروی ہے انہوں نے کہا: کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا: اے عبد اللہ ! مجھے تمہارے متعلق یہ خبر پہنچی ہے کہ تم دن میں روزے رکھتے ہو اور رات بھر عبادت کرتے ہو؟ میں نے عرض کی: جی ہاں یا رسول اللہ! نبی ﷺنے فرمایا : ایسا نہ کرو، روزے بھی رکھو اور نہ بھی رکھا کرو۔ رات کو قیام بھی کرو اور آرام بھی کرو۔ کیونکہ تمہارے بدن کا تم پر حق ہے، تمہاری آنکھ کا بھی تم پر حق ہے اور تمہاری بیوی کا بھی تم پر حق ہے۔

‹ First7891011Last ›